ڈی پی او نے انٹر پول کے زریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار کروا دیا،
Sachi Khabary newsApril 17, 2023
0
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گاوں مندرانوالا کے علاقہ میں تانگہ ریس پر جواء لگانے والے آٹھ ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم برآمد کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق شہزاد اور سات ملزمان رقم لگا کر جوا کھیلنے رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو جوا کھیلتے گرفتار کرکے تاش اور داو پر لگی رقوم قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ رنگپورہ پولیس نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کرنے والے ملزم علی شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، قائم مقام ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق کے مطابق گرفتار ملزم علی شاہ نے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ سے بدمعاشی کرتے ہوئے ان سے بدتمیزی کی اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ بدمعاشی کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون شکن افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈی پی او نے انٹر پول کے زریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار کروا دیا، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے قانونی طریق کار کے تحت خطرناک اشتہاری ملزمان کی اندرون و بیرون ملک سےگرفتاری کے لئے اپنی نگرانی میں جو آپریشن شروع کروایا اس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں،تھانہ سترا،تھانہ ڈسکہ کو شاہدجاوید نامی شخص قتل اور اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس سے خود کو بچاتے ہوئے بیرون ملک جاپان فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کے لئے باقاعدہ ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے جس کی روشنی میں ملزم شاہد جاوید کو جاپان سے گرفتار کروا دیا گیا ،جس کی گرفتاری کو عوامی حلقوں نے ڈی پی او حسن اقبال کی پروفیشنل کمانڈ کا عملی اظہار قرار دیا ہے،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب شخص جہاں کہیں بھی ہو اسے قانون کے زریعے گرفتار کر لیا جائے گا کیوں کہ قانون سب سے زیادہ طاقتور ہے قانون سے زیادہ طاقتور اور بالادست کوئی بھی نہیں ہے
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ضلعی اوورسیز پاکستانیر کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں انعقاد پذیرہوا، ڈی ایس پی جمیل احمد، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک اعجاز، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، فوکل پرسن او پی سی شاہد منیر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور شکایات کنندگان اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں پولیس، ریونیو، میونسپل کمیٹی و کارپوریشن، ضلع کونسل، مارکیٹ کمیٹی اور پی ٹی سی ایل کے متعلقہ کل 37 شکایات کی سماعت کی گئی، اے ڈی سی ریونیو محمداقبال نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی، ضلعی اوورسیز پاکستان کمیٹی میں اب تک مجموعی طور پر 1ہزار ایک درخواستوں پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 720شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جبکہ 9 ریونیو کورٹ، 131 سول کورٹ 21 پولیس کیٹیگری کے علاوہ 119 شکایات زیرالتواء ہیں
سیالکوٹ (بیورو چیف سید عارف حسین شاہ)
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ عبدالغفور ملک اور نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاب جہانگیر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کا دورہ کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا، انہوں نے عیدالفطر کے پر مسرت موقہ کی آمد کے سلسلہ میں بچوں میں عید کیلئے نئے شوز، سوٹ، تکیے اور بیڈ شیٹ تقسیم کیں، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ فیاض بٹ نے صدر اور نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 اور ادارے کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی اور بچوں کو عید گفٹس دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا