سیالکوٹ بیورو رپورٹ
انٹرنیشنل ائرپورٹ سیالکوٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی امریکی شہری قیصر رزاق دوران اسکیننگ دستی بیگ سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ملزم گرفتار تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔
news 2
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں رواں سیزن کے دوران 82ہزار 500میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق چاروں تحصیلوں میں 10مراکز خریداری کے لئے اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے سی سیالکوٹ غلام سرور، جی اے آر عبدالحئی بھٹی، محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے جبکہ دیگر تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ میں پی آ ر سنٹر سیالکوٹ اور سید پور میں دو مراکز خریداری گندم بنائے گئے ہیں،
دونوں کے لئے خریداری کا ہدف 20ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے، تحصیل ڈسکہ میں پی آر سنٹرز ڈسکہ اور سرانوالی میں قائم ہونگے، ان دونوں سنٹرز پر بھی گندم خریداری کا ہدف 20ہزار میٹرک ٹن ہے، تحصیل سمبڑیال میں ایک مرکز خریداری گندم کے لئے 8ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر ہے جبکہ تحصیل پسرور میں پانچ مراکز خریداری گندم پی آر سنٹر پسرور،
کے بی ایف سنٹر چند، ایف سی سنٹر چونڈہ، پورب کلاں اور قلعہ کالر والا میں بنائے گئے ہیں، تحصیل پسرور کے ان مراکز کا ہدف 34500میٹرک ٹن گندم کی خریداری مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں اپنی ضرورت سے وافر مقدار میں باردانہ موجود ہے، خریدی جانیوالی تمام گندم سرکاری و پرائیویٹ گوداموں میں محفوظ کی جائے گی اور کسی مقام پر بھی اوپن سٹاک نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام مراکز خریداری پر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
news 3
یالکوٹ کے سینٸر صحافی ملک اعجاز اسامہ کیساتھ سردار بیگم ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثنإ کی انتہاٸی بدتمیزی سے پیش آنے پر
پروفیشنل پرنٹ میڈیا سیالکوٹ کے چیٸر مین خرم میر، صدر رانا نوید، ناٸب صدر محمد سہیل چوھدری،سیکرٹری رانا محمود،ملک اعجاز اسامہ،وکی جیمس،بدر منیر بٹ،ملک انیق، محمد بلال اور دیگر ممبران نےخواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار سے ملاقات کی اور اپنی شکایت کی درخواست پیش کی تاکہ اس ظالم بداخلاق ڈاکٹر کو سبق حاصل ھوکہ وہ آٸیندہ کسی بھی مریض یا اسکے لواحقین سے ناروا سلوک سے پیش نا آۓ۔
news 3