Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

یونین کونسل موماں کلاں میں آنے والے سائلین سے رقوم لے کر عملہ کی جانب سے رجسٹریشن جاری رہی،

 


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 یونین کونسل موماں کلاں میں آنے والے سائلین سے رقوم لے کر عملہ کی جانب سے رجسٹریشن جاری رہی، سیکرٹری یونین کونسل موماں کلاں کلیم روف کا کمرہ بن رہا اور تالے لگے رہے لیکن اس نے یونین کونسل آنے والے شہریوں سے رجسٹریشن کی مد میں ہزاروں روپے وصول کئے اور رجسٹریشن کی مد میں بے قاعدگیاں کیں، شہریوں محمد یاسین انور، عمر رضا، امتیاز احمد اور اکبر محمود کے مطابق یونین کونسل میں ہر سطح پر کرپشن ہے لیکن کرپٹ سیکرٹری و عملہ کے خلاف کاروائی کاروائی نہ ہوئی، شہریوں نے اعلی حکام سے کرپٹ سیکرٹری و عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


چونڈہ روڈ پر ڈوگر رائس مل کے قریب گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری سے آنے والی گدھا گاڑی سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے موٹرسائیکل سوار سولہ سالہ مراد علی شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کر دیا جہاں ڈاکٹروں و عملہ نے طبی امداد دیتے ہوئے علاج معالجہ کیا، گدھا گاڑی والا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق گاؤں ڈوگراں کے آصف علی کے شدید زخمی بیٹے سولہ سالہ مراد علی کا علاج معالجہ جاری ہے اور حادثے کی وجہ بننے والے گدھا گاڑی کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے جاری ہیں




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.