سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ پولیس کے قابل ایس. ایچ. او تحسین محسن کو آئی. جی پنجاب نے سی. سی سرٹیفیکیٹ اور کیش انعام سے نوازا.
پیشہ وارانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے کرائم کنٹرول کاروائیوں سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون شکن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے والے سیالکوٹ پولیس کے قابل و دبنگ ایس. ایچ. او تحسین محسن کو آئی. جی پنجاب نے سی. سی سرٹیفیکیٹ اور کیش انعام سے نوازا. اس موقع پر تہنیتی سرٹیفکٹ کیساتھ کیش پرائز حاصل کرنے والے نوجوان پولیس آفیسر نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے اس عظم کا، اظہار کیا کہ وہ پنجاب پولیس میں اپنی قابلیت و بہترین پیشہ وارانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے سدھار کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کریں گے اور مستقبل میں بھی اپنے حکام بالا کو انشاءاللہ اپنی کارکردگی سے مایوس نہ کریں گے. آئی. جی. پنجاب کا اپنے خطاب میں کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہر بہادر و کرائم فائیٹر پولیس آفیسر و اہلکار ہر محکمہ کو فخر ہے تمام پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہیں جو کہ معاشرے کی فلاح اور شریف شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت برسر پیکار ہیں.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ مراکیوال انتہائی دلخراش واقعہ
شک بنا پر خاوند شمس سسر عارف عرف بوٹی ساس مسرت نند عائشہ کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلہن کو زبردستی دبوچ کر زہر دے کر مار ڈالا
خاوند شمس اپنی بیوی مہوش کو ہاسپٹل تڑپتا چھوڑ کر دبئی فرار
مہوش کے گھرولوں کے پہنچنے سے پہلے ہی مہوش آنکھوں میں سہانے سپنے سجائے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں سوگ کی فضا مہوش کے گھر والے غم سے نڈھال پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں نے مہوش کے والد آرمی ریٹائر جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا مگر ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا