Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ضلع سیالکوٹ کے تمام PST اساتذہ جو پروموشن زون میں آتے ہیں وہ 2022 کی Acr فوری جمع کروائیں کے لیے لیٹر لکھا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ضلع سیالکوٹ کے تمام PST اساتذہ جو پروموشن زون میں آتے ہیں وہ 2022 کی Acr فوری جمع کروائیں تاکہ DPC کے لیے لیٹر لکھا جا سکے یہ بات گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سیالکوٹ عطاء الہی چوہدری نے پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی جبکہ وفد کی قیادت ضلعی صدر میاں امجد علی نے کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ایک وفد نے ضلعی صدر میاں امجد علی کی قیادت میں اساتذہ کی پروموشن اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سیالکوٹ عطاء الہی چوہدری سے ملاقات کی، ملاقات میں پروموشن کے علاوہ دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے تو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سیالکوٹ نے پروموشن کے حوالے سے کہا کہ 2022. کیacr فوری جمع کروائی جائے تاکہ عید کے فوراً بعد DPC کی تاریخ رکھوائی جا سکے اور مئی کے مہینے میں اساتذہ کو پروموشن کی نوید سنائی جا سکے اس کے علاوہ دیگر ایشوز کو بھی فوری حل کرنے کا یقین دلایا لہذا پروموشن والے تمام اساتذہ اپنی 2022 کی Acr فوری جمع کروائیں.



.  ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال علی الصبح کانفرنس روم پولیس لائنز میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان سے میٹنگ .
عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلیے جناب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات سے متعلق بریف کیا.تھانہ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کی  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کئے


حق الملح۔۔۔عربوں کی ایک دلچسپ روایت


علی ہلال


آپ نے حق مہر تو بہت سنا ہے مگر حق الملح کبھی نہیں سنا ہوگا ۔ عرب ممالک بالخصوص شمالی افریقہ کے المغرب العربی کے ممالک میں حق الملح نامی روایت خاصی مقبول ہے۔ 
ماہ رمضان میں بیگمات جب سحری وافطاری تیار کرتی ہیں اس کے بدلے میں بیگمات کا اکرام ایک خصوصی گفٹ سے کرنے کو حق الملح کہا جاتاہے۔ 
ہوتایہ ہے کہ عید الفطر کے دن جیسے ہی میاں نماز عید پڑھ کر گھر پہنچیں گے تو اہلیہ گھر کی تیاری اور سجاوٹ کے بعد خود بھی نئے کپڑے پہن کر تیار ہوکر شوہر سے عید ملیں گی۔ مٹھائی کے ساتھ چائے یا قہوہ پیش کریں گی۔ اصل راز ہی اسی پیالہ میں پنہاں ہوتاہے۔ 
میاں قہوہ پی کر پیالی کو خالی نہیں بھیجیں گے بلکہ اسی پیالی میں سونے کی لاکٹ، انگوٹھی یا ایسا کوئی اور زیور رکھ کر پیش کرے گا۔ 
بعض لوگ موٹی رقم رکھتے ہیں جبکہ بعض خوشحال افراد حق الملح میں گاڑی گفٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ 
زیر نظر تصویر میں بھی گاڑی اسی نیک مقصد کے لئے فروخت ہوکر ڈولی میں سوار ہوکر جارہی ہے تاکہ اسے کسی خوش بخت بیگم کے چرنوں میں بطور نذرانہ پیش کیا جاسکے۔
 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.