Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ میں سرکاری قیمتوں کی اطلاع دینے کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ ہوتی ہے




 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ میں سرکاری قیمتوں کی اطلاع دینے کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ ہوتی ہے لیکن سیالکوٹ کی مارکیٹ کمیٹی میں عرصہ دراز سے تعینات افسران اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی بجائے مبینہ ٹھیکیداروں کے ذریعے تقسیم کرتے ہیں اور تقسیم کا عملہ انتہائی غیر ذمہ داری کا شکار ہے۔ سرکاری قیمتوں والی پرائس لسٹ صبح بروقت ملنے کی بجائے 10بجے سے دوپہر 2بجے تک دوکانداروں کو ملتی ہے جب وہ ساری دوکانداری تقریباََ ختم کر چکے ہوتے ہیں۔





سیالکوٹ کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، گورنمنٹ سردا ر بیگم ٹیچنگ ہسپتال، کمشنر روڈ پر قائم نجی ہسپتالوں کے آگے قائم پارکنگ اسٹینڈز میں ٹھیکیداروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ آئے روز لڑائی جھگڑوں اور توں تکرار پر باخبر ہونے کے باوجود بے بس نظر آتی ہے۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ہسپتالوں میں موجود اور ہسپتالوں کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈز کو 

فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 
محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہ اور مجرمانہ غفلت کے باعث
شہر اقبال اور گردونواح میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری مضر صحت کھانے پینے کی تمام اشیاء خوردونوش مصالحہ جات دودھ دہی بسکٹ بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء ٹافیاں پاپڑ سلانٹیاں چاکلیٹ وغیرہ کی بھرمار بچے بڑے سب کے سب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے کبھی لوگ دو نمبر چیزیں فروخت کرنے سے ڈرتے تھے کہ کہیں پکڑے نہ جائیں اب تو پکڑنے والے ہی محافظ بنے ہوئے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی والے کس چیز کی تنخواہ وصول کرتے ہیں صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں عرصہ دراز سے منظر سے غائب ہیں 
 کبھی کبھی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے آتے ہیں پھر پورا سال منظر سے غائب رہتے ہیں انتہائی ناقص غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء خوردونوش کی فوری روک تھام کے لیے شہری تنظیموں کے عہدے دران و دیگر نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کمشنر گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اے سی سیالکوٹ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لیتے ہوئے ان تمام دو نمبر اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ شہر کینٹ بازار اور دیگر علاقوں میں کاروباری بھکاریوں کی یلغار صبح سویرے ہی خواتین شیر خوار بچوں اور بوڑھے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بازاروں میں نکل پڑتے ہیں چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن   سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر اقبال اورگردونواح  میں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے صبح سویرے ہی خواتین بھکارنے شیر خوار بچوں کو اٹھائے جب کہ بوڑھے بھکاری نوجوان لڑکیوں کو ساتھ لیکر شہر میں مانگنا شروع کر دیتے ہیں اس وقت سیالکوٹ اور گردونواح کی سڑکوں پر چھ ماہ سے لیکر دس سال کی عمر تک کے بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں جب کہ بعض بھکاری نشہ آور اشیاءکا بھی استعمال کر رہے ہیں اور چھوٹے بچوں سے جبری بھیک منگوائی جارہی ہے اور یہ گروہ مختلف مقامات پر اپنے ٹھکانے بنا کر دھندے میں مصروف ہے مگر انتطامیہ کی طرف سے کاروائی نہ ھونے کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ جاری ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن  سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ 



سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف شاہ 
پرانی دشمنی کا شاخسانہ۔۔قتل پر قتل کے واقعات۔۔۔۔
تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بمبانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر 68 سالہ احسان نامی شخص کو مخالف فریق نے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول احسان نے 2003 میں مخالف فریق کے ایک شخص کو قتل کیا بعد ازاں مخالف نے احسان گروپ کا ایک شخص قتل کیا اور کچھ عرصہ بعد احسان کے تین بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا دیرینہ دشمنی کے اس واقعہ میں قتل کے واقعات کا تسلسل جاری ہے رابطہ پر ۔ایس ایچ او بمبانوالہ راجہ عماد نے بتایا کہ وہ تفتیش پر مصروف ہیں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 
تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل شہید 
تفصیلات کے مطابق  لوہیانوالہ گوجرانوالہ کے رہائشی پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل  طیب شاہ کو تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گاؤں بھکھڑیوالی میں موٹر سائیکل سوار 3 نا معلوم ملزمان نے  فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے
واقع کی اطلاع پا کر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال ، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس گوجرانوالہ سید توصیف خیدر ، ڈی ایس پی ڈسکہ ایس ایچ او  تھانہ بمبانوالہ اور پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ چکی ہے ۔  پی ایف ایس اے ، آئی ٹی  و دیگر تفتیشی  ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے  کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کے ناحق قتل کے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے  تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے  جلد از جلدگرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
 اس سلسلہ میں ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں  انشاء اللہ واقع میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر  مقتول کانسٹیبل کی فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اینکر عمران کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مغوی کو برآمد کر کے معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی تعمیل میں اینکر پرسن عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مغوی کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں  درج کرلیا گیا،اندراج مقدمہ کے بعد ڈی پی او حسن اقبال نے آئی ٹی ماہرین  سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو عمران ریاض کی بازیابی کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گی،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ معزز عدالت عالیہ کے احکامات کی تعمیل میں اندراج مقدمہ کی عمل پورا ہو گیا اب مغوی عمران ریاض کی بازیابی کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی عمران ریاض کو بازیاب کر کے معزز عدالت عالیہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 
سیالکوٹ تھانہ موترہ کے علاقہ میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈ بھیٹر فائرنگ کا تبادلہ ، ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطر ناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تفصیلات کے مطابق آج صبح 05:30 بجے کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ موترہ کے علاقہ روبی قوم فیکٹری کے قریب شہری عاشق علی سے اسلحہ کے زور پر نقدی 75000 روپے چھینے کی واردات کی اور نہر کی پٹری پر پنڈوریاں گاؤس کی جانب فرار ہو گئے۔
 15 پر واردات کی کال موصول ہونے پر ایس ایچ موترہ نے ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، شاہ بادشاہ دربار کے قریب پولیس سے سامنا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر سیدھی پر فائرنگ شروع کر دی.
پولیس ٹیم نے فوری طور پر دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت چند ایک فائر کئے اور ملزمان کو گر فتاری دینے کی وارننگ دی. 
چند منٹ بعد مخالف سمت سے فائر نگ رکنے پر پولیس نے ٹارچ کی روشنی میں سرچ کرتے ہوئے آگے دیکھا تو ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو چکے تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت یاسین ولد محمود قوم سنیال ساکن نور شاہ ساہیوال کے نام سے ہوئی ہے جو  ڈکیتی اور رابزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکار ڈ یافتہ ہے۔
 پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔




یلغار نیوز الرٹ
تھانہ موترہ کے علاقہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ
 سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے اندر واردات کی اطلاع بذریعہ 15 موصول ہوئی تھی.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے  واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر روانہ کردیا.
پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر مشتبہ گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے.
ایس ایچ او موترہ، ایس ایچ سٹی ڈسکہ، ایس ایچ او حاجی پورہ، اور ایس ایچ او صدر سیالکوٹ پولیس کی بھاری نفری اور الیٹ فورس کی ٹیموں کے ہمراہ موقع موجود ہیں.
پولیس نے بہترین حکمت عملی کے تحت گھر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت بایر نکال لیا ہے.
پولیس کا ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے.
رپورٹ سید عارف حسین شاہ









Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.