Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

فیس بک بزنس مینیجر اور فیس بک ایڈز اکاؤنٹ کے درمیان فرق:-





فیس بک بزنس مینیجر اور فیس بک ایڈز اکاؤنٹ کے درمیان فرق:-

تعارف:-
جب بھی کوئ فیس بک پر اپنے ایڈز رن کرنے جاتا ہے تو اس کے دماغ میں سب سے پہلے سوال یہی اتا ہے کہ اخر فیس بک کا ایڈز اکاؤنٹ کیا ہے اور فیس بک کا بزنس مینیجر کیا ہے۔
جب بھی ہم فیس بک پر اپنی پروفائل بناتے ہیں ہمیں فیسبک کی طرف ایڈز چلانے کےلیے ایک ایڈ اکاونٹ دے دیا جاتا ہے "فیس بک ایڈز اکاؤنٹ اور فیس بک ایڈز مینجر " یہ دو الگ الگ چیزیں نہیں ھیں۔ فیس بک ایڈز اکاؤنٹ اور فیس بک ایڈز مینیجر ایک ہی فنکشن ھے۔صرف دو الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ھے۔
فیس بک ایڈز اکاؤنٹ اور فیس بک بزنس مینیجر:-
جہاں لفظ ایڈز اکاؤنٹ یا ایڈز مینجر استعمال ہو تو اس کا مطلب ہے کہ فیس بک ایڈز اکاؤنٹ کی ہی بات ہو رہی ہے۔
بہت سے لوگ ایجنسی میں کام کرتے ھیں یا ایجنسی کھولنا چاہ رہے ھیں یعنی وہ ایجنسی کے سسٹم کو سمجھنا چاہ رہے ھیں۔
کسی چھوٹی ایجنسی کی بات کرتے ھیں جہاں پر چار پانچ فیس بک ایڈ کے کلاینٹ ھیں۔ اپ کے پاس کوئ ایک فیس بک ایڈ کا کلاینٹ اتا ہے جو کہتا ہے کہ میں اپ کے ذریعے فیس بک ایڈ رن کروانا چاہتا ہوں تو جب تک اپ کو فیس ایڈز اکاؤنٹ اور ایڈز مینجر اور فیس بک بزنس مینجر کے درمیان فرق نہیں پتاھو گا تو اپ اپنے کلاینٹ کو بھی مطمئن نہیں کر سکیں گے۔
•: جب بھی ہم فیس بک پرایڈز رن کرنے کی بات کرتے ھیں تو ہم دو طرح سے ایڈ رن کر سکتے ہیں
۱: ایک تو یہ ہوگا کہ ہم "بوسٹ پوسٹ" کر لیں جس کو اپ نے بھی بہت سی جگہوں پر ایکسپیرینس کیا ہو گا۔ جب اپ اپنے پیج کو براوز کریں گے تو دیکھیں گے کہ اپ نے جو بھی پوسٹ ڈالی ہے اس کے نیچے ایک چھوٹا سا اپشن ا جاتا ہے "بوسٹ" کرنے کے لۓ۔
کہیں نہ کہیں اپکو "پروموٹ" کرنے کا اپشن بھی مل جاۓ گا یا پیج پرکہیں نہ کہیں "پروموٹ یور ویب سایٹ " لکھا ہوا مل جاۓ گا۔ اپ سمپلی ان چیزوں کے اوپر اپ کلک کریں گے تو اپکے سامنے ایک بہت ہی سمپل اور بیسک سا انٹرفیس کھل جاۓ گا۔ جس کے ذریعے آپ کچھ چیزیں انٹر کر کے جیسا کے اپ اپنا ایڈ کہاں پر دکھانا چاھتے ھیں لوکیشن ، پیمینٹس وغیرہ اینٹر کر کے اپنی چھوٹی موٹی ٹارگٹنگ کر کے اپ اپنے ایڈ کو رن کر سکتے ھیں۔
ایز ا پروفیشنل اپ کو کبھی بھی بوسٹ پوسٹ والا اپشن استعمال نہیں کرنا چاہۓ۔ ایڈز مینیجر والا اپشن استعمال کریں ۔ اور اس کو استمعال نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اپکو یہاں کنٹرول نہیں ملتا۔ اور اگر اپ یہ سوچتے ھیں کہ اگر یہ اپشن کا کوئ یوز نہیں تو فیسبک نے یہ اپشن دیا ہی کیوں؟ کیونکہ فیس بک بھی بزنس کرتا ہے ۔ اس لۓ وہ نہیں چاہتا کہ ہر کوئ کلاینٹ جو فیسبک پر اپنا ایڈ رن کرنا چاہتا ہے وہ کسی ایجنسی کے پاس نہ جاۓ۔
مثال کے طور پر میرا بجٹ مہینے کا تین ہزار روپے ہے میں سو روپے دن کے حساب سے اپنا ایڈ رن کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ میں ایک کلاینٹ ھوں میرا بجٹ چھوٹا ہے۔ اب میں ایڈ رن کروانے کسی بڑی ایجنسی کے پاس تو نہیں چلا جاؤں گا وہ تو اپنے مینیمم کرایٹ ایریا کے حساب سے بجٹ لے گے جو کہ افورڈ ایبل نہیں ھو گا۔ اس لۓ فیس بک نے اپنا بزنس بڑھانے کے لۓ ایزی انٹر فیس دیا تاکہ کوئ بھی اسانی سے اپنا ایڈ رن کر سکے۔ جہاں ایکسپرٹ کی بات اتی ہے تو کبھی بھی اس اپشن کو چوز نہیں کرتے۔ کیونکہ ہمارے پاس کنٹرول نہیں ہوتا تو ایز ا ایجنسی ہم کبھی بھی اس اپشن کو چوز نہیں کریں گے۔
۲:فیس بک بزنس مینجر
جیسا کہ نام سے ہی پتہ چل رہا ہے "بزنس مینیجر"۔ کیوں ہمیں بزنس مینیجر کی ضرورت پڑتی ھے؟ کس ٹایپ کی پرابلمز بزنس مینجر حل کر سکتا ھے۔
مثال
میرے ادارے کی برانچز چار شہروں میں ایس بی سکلز ہب کے نام سے ھیں۔ میں نے ہر شہر کےلۓ ایک الگ پیج بنا رکھا ھے جیسا کSB1 SB4, FB3 SB2,
چار الگ الگ پیجز بنا رکھے ھیں۔اب ایک بزنس مینیجر اکاؤنٹ بنا لیں۔اس کے اندر ایک ایڈ اکاؤنٹ بنا لیں
۔ میرے پاس ایک یہ بھی اپشن ہے کہ اس کے اندر ایک سے زیادہ ایڈ اکاؤنٹ بنا لوں۔ مثال کے طور پر میں نے ایک ایڈ اکاؤنٹ کریٹ کیا اور ان سارے پیجز SB1 to SB 4 کو میں نے اس کے اندر رکھ دیا۔ اس کے بعد ایک بندہ اسکا ایڈمن یوزر ہے ہمارے بزنس سے ریلیٹڈ ساری چیزیں ہمارے ایسٹس ھیں۔ ایز ا بزنس اونر میرا سارے کا سارا کنٹرول بزنس مینجر پر ھے۔ بزنس مینجر ھمیں اتنا کنٹرول دے دیتا ھے کہ ہمارے پاس ملٹیپل پیجیز ھیں، ملٹیپل ایڈز اکاؤنٹس ھیں، ملٹیپل یوزرز ھیں، ملٹیپل ٹیم ھے تو اس صورتحال میں بزنس مینیجر بہت ہی ذیادہ بیسٹ ھے۔
بزنس مینیجر کے اندر ایڈذ اکاؤنٹس اور پیجیز ہوتے ھیں۔ بزنس مینیجر کے اندر ایک دوسرے بزنس مینجر کا بھی ایکسیس ھو سکتا ھے۔اگر اپکو بزنس مینجر کے اندرایک لیمیٹ سے ذیادہ بزنس مینجر بنانے کا اپشن نہ ملے یا ملٹیپل ایڈز اکاؤنٹس کا اپشن نہ دیں تو اپ فیس بک کی "سپورٹ" ٹیم سے رابطہ کر کے سلیوشن نکال سکتے ھیں۔
عاطفہ نوشین
سی ای او
ایس بی سکلز ہب


 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.