Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ملکی داخلی اور خارجی محازوں کے نگہبان ہے ہمارے ہیرو جبکہ ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر غازی ملکی سلامتی کے ضامن ہیں. معروف بزبس مین محمد یوسف.

 




اہم بریکنگ نیوز
سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز سے کامیاب مذاکرات۔ سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات
سیالکوٹ ۔ بڑے روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ۔ سیکرٹری آر ٹی اے 
سیالکوٹ: سیالکوٹ سے لاہور کا کرایہ 700 روپے سے کم کرکے 600 روپے کر دیا گیا ۔ سیکرٹری آر ٹی اے 
سیالکوٹ ۔ سیالکوٹ سے راولپنڈی کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 1050 روپے کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ ۔ سیالکوٹ سے فیصل آباد کا کرایہ 1250 کی بجائے 1150 روپے ہوگا۔ سیکرٹری آر ٹی اے 
سیالکوٹ ۔ سیالکوٹ سے ملتان کا کرایہ 2000 سے کم کرکے 1800 روپے کر دیا گیا ۔ سیکرٹری آر ٹی 
سیالکوٹ ۔ سیالکوٹ سے سوات کرایہ 2400 کی بجائے 2200 روپے ہوگا۔ سیکرٹری آر ٹی اے 
سیالکوٹ ۔ سیالکوٹ سے بہالپور کا کرایہ 2300 سے کم کرکے 2100 روپے مقرر کر دیا گیا ۔ سیکرٹری آر ٹی اے






سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ  نون کے ضلعی رہنما  امیدوار چیئرمین  چوہدری جمیل نے کہاہے کہ ر یاستی اداروں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پرامن احتجاج ہرشہری کا حق ہے، احتجاج کی آڑ میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے واقعات قابل افسو س ہیں، سلامتی کے اداروں پر حملے اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔انہو ں نے کہاکہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج، قومی املاک کو جلانا،عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچانا، قومی اداروں، فورسز کی املاک کو نقصان پہنچانا انتہا ئی قابل افسو س عمل ہے اس توڑ پھو ڑ کے عمل کی ہم شد ید الفا ظ میں مذ مت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی سمیت امن امان جیسے چیلنجر کا سامنا ہے ، انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں اور پاک فوج سے محبت ہمارا ایمان ہے،پاک فوج کے خلاف کسی قسم کی گفتگو دشمن کو خوش کرنے کے مترادف ہے، پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہیں ملک کے دفاع امن و سلامتی میں ان کا کرداراور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں قوم اپنی افواج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے فوج پر الزامات اور انگلیاں اٹھانے والے ہر گز ملک کے خیر خواہ نہیں۔








سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے پاکستان سے عمرہ کی سعادت کیلئے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ملک خورشید احمد اعوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک خورشید اعوان نے کہا کہ سعودی عرب امن اور محبت کا گہوارہ اس سے ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے ملک خورشید احمد اعوان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کے ساتھ ساتھ حجاج اور زائرین کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھتی ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کو شاندار سہولیات فراہم کرنے پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چئیرمین عابد شمعون چاند نے ملک خورشید احمد اعوان کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا مرکز ہے سعودی حکمران جس اخلاص اور فراخ دلی سے اسلام کی خدمت اور معاونت کرتے ہیں اس کے باعث ہمارے خراج تحسین و عقیدت کے حق دار قرار پاتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مجلس عاملہ کے سینئیر ممبر ملک راشد پرویز اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل و دماغ کی تمام وسعتیں گہرائیاں اور حرمین شریفین کی محبت سے معمور روح کی ساری پنہائیاں اس سے لبریز ہیں سعودی عرب نے امت مسلمہ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے تقریب ؛ مظفر خان ، اجمل خان، رانا نوید اقبال ، ارشد تبسم ؛ زاہد شریف ؛ مکرم نصیر ، ملک عرفان علی ، راجہ نوید الرحمن ؛ عبداللہ ملک اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک خورشید احمد اعوان کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے  خراج تحسین پیش کیا




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


مسلح افواج پاکستان ملکی داخلی اور خارجی محازوں کے محافظ ہیں اور قوم اپنے شہداء ہیروز اور غازیوں کی پشت پے کھڑی تھی ہے اور رہے گی. ملکی و بیرون ملکی ہر قسم کے منفی پروپیگنڈہ کے خلاف پاکستانی قوم اپنے دفاع کی علامت پاکستانی سیکیورٹی فورسز مسلح افواج پاکستان کے ہمرقاب ہے اور نہ صرف 9مئی کے شرانگیز و سیاہ ترین دن کی مذمت کرتی بلکہ ریاستی اداروں اور ملکی گیر جلائو گھرائو میں ملوث ہر بلوائی کو گرفتار کر کے کیفر کردا تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے. ان باتوں کا اظہار سول ڈیفنس سیالکوٹ پولیس کے ڈپٹی گروپ وارڈن D. خواجہ عامر جاوید نے اپنے جاری میڈیا بیان میں کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بقاء پاکستان اور مسلح افواج و سیکیورٹی فورسز اور آئی. ایس. آئی ملک و قوم کی بقاء کی ضامن ہے. ہمارے شہداء کی علامت عسکری تنصیبات کو توڑنے والوں نے نفرت انگیز و زہریلی حرکت کی ہے جسے کسی بھی طور جسٹیفائی نہیں کی جاسکتا. بجائے مذمت کرنے کے اس سب کے زمہ داران بے شرمی کیساتھ اس سب کا الزام بھی ڈھٹائی کیساتھ قومی سلامتی کے اداروں پر لگا رہے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے. ایمبولینسوں، درختوں اور عام پاکستانیوں سمیت یادگار شہداء اور سولین و پولیس کی گاڑیوں اور فوجی تنصیبات اور ریڈیو اسٹیشن و ملکی اہم عمارات کو آگ میں جھونکنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق ہیں ان کے سہولت کار و منصوبہ ساز کسی بھی قسم کی معافی کے حقدار. کیونکہ ہم سیاسی پارٹیوں و اکائیوں سے کہیں بڑھ کر سب سے پہلے پاکستانی  اور انسانیت کے داعی ہیں. ایک مسلمان کیلئے دہشت گردی سے بڑھ کر کوئی عفریت نہ ہے. خواجہ عامر جاوید نے مزید کہا کہ میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے تھا ہے اور نہ ہوگا. پاکستان و ملکی دفاع کی ضامن افواج پاکستان کا قوم ہم پر احسان ہے کہ آزادی عزت و احترام کیساتھ آج ناموری کی آسودہ حال زندگی گزار رہے ہیں میں اور میرے اہل و عیال اپنی پاکستانی قوم، پیارے پاکستان اور ملکی سیکیورٹی اداروں کے ہمرقاب ہیں کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں دہشت گرد و ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتا ہوں. ملک و قوم اور ریاستی و ملکی دفاعی اداروں کیخلاف چلنے والی ہر داخلی خارجی مذموم پراپیگنڈا کیخلاف ہوں.







سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ملکی داخلی اور خارجی محازوں کے نگہبان ہے ہمارے ہیرو جبکہ ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر غازی ملکی سلامتی کے ضامن ہیں. معروف بزبس مین محمد یوسف. 
  ملک و قوم کی حفاظت پر معمور امن دشمن قوتوں کیساتھ نبرد آزما مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ پاکستان کو استحکام، ترقی اور مشکلات سے نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کیاہے. ان باتوں کااظہار سیالکوٹ کے معروف بزنس ٹائیکون محمد یوسف آف پاکستان کارگو سروسز نے سنئیر صحافیوں کیساتھ میڈیا ٹاک میں کیا. 
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ذمہ دار ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. افواج پاکستان نے ملک و قوم کیلئے گرانقدر خدمات اور ملک و قوم کی لئے عظیم قربانیاں دی ہیں. ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر سیال و ائیر سیال محمد یوسف کا، کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے مشکل،پریشانی،قدرتی
 آفات اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ اسوقت ملک افراتفری اور غربت کا شکار اور معاشی و معاشرتی مسائل سے دوچار ہے۔ عام غریب عوام مہنگائی اور معاشی مسائل سے گزر رہے ہیں. ہمارے ملکی سلامتی کے قومی ادارے کو سیاست میں دھکیلا جا رہا ہے جبکہ سپہ سالار دو ٹوک کہہ چکے کہ افواج پاکستان کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے. انشاءاللہ قوم اپنے محافظ بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو اسوقت قومی یکجہتی اور باہمی عزت و احترام کی ضرورت ہے.














Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.