Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی مظفر پور پھاٹک پر پولیس مقابلہ پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک.

 







سیالکوٹ بیورو رپورٹ


تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی مظفر پور پھاٹک پر پولیس مقابلہ  پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک.


ام 3 کس مسلح ڈاکو رنگپورہ کے علاقہ سے آتشیں اسلحہ کے زور پر شہری علی حسن سے ویگن آر کار چھین کر فرار ہو ئے.
واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے 
تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پورہ پھاٹک کے قریب تھانہ اگوکی یو سی اسکواڈ نے چھنی ہوئی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے  اندھا دھند فائرنگ  کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل عامر سہیل  شدید مضروب ہو گیا. 
 پولیس ٹیم  نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے پر چیک کیا تو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے تھے جبکہ تیسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ہے. 
ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
 زخمی پولیس کانسٹیبل عامر سہیل کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. 
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی.
ڈی پی او نے فرار ہونیوالے ڈاکو کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.


.....................................................................................................................................................


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 
ڈسکہ سول ہسپتال نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر ڈی ایم ایس کی ملی بھگت سے غائب مریض پریشان ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک شہریوں کا  وزیراعظم سے فوری نوٹس کا مطالبہ 
 ڈسکہ ڈی ایچ کیو سول ہسپتال میں نائٹ پر آنے والے ڈاکٹرز اور ڈی ایم ایس حاضری لگا کر سول ہسپتال کے ارد گرد پرائیویٹ ہسپتالوں میں جا کر ڈیوٹی دینے لگے سول ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریض ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان اور بیماری سے تڑپتے رہتے ہیں جس پر اسسٹنٹ مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی اموات ہوچکی ہیں لیکن نائٹ شفٹ ڈی ایم ایس اور ڈاکٹروں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے معمول کے مطابق ڈاکٹرز اپنی سرکاری ڈیوٹی کا وقت پرائیوٹ ہسپتالوں میں ہی جا کر گزارتے ہیں جس 

کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے

-------------------------------------------------------------------------------------



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 
۔تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او انسپکٹر خرم شہزاد نے عرصہ دراز سے جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ علاقہ شیر پور میں عرصہ دراز سے منشیات دیدہ دلیری سے فروخت کروائی جا رہی تھی جو پولیس کی پکڑ سے بالاتر سمجھا جاتا  تھا منشیات کا دھندہ اس قدر عروج پر تھا کے علاقہ میں نوجوان نسل کو عام فروخت ہونے لگا تھا جس میں 10/10 سال کے کم عمر بچوں کو بھی نشے میں لگا دیا گیا نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر خرم شہزاد کو منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع ملتے ہی ازخود سولین کپڑوں میں ریکی کی بلکہ منشیات فروشوں کو جس کی پشت پناہی حاصل تھی اس کا بھی سراغ لگا لیا اور ٹیم تشکیل دے کر شیر پور ملک عبدالصبور ولد عبدالرؤف قوم اعوان ساکن رومالہ کے ڈیرہ پر پولیس پارٹی کے ہمراہ کارؤائی کرتے ہوۓ 4 ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس ، شراب ، پاؤڈر برآمد کر لی جو عبدالصبور کے ڈیرہ سے منشیات لے کر فروخت کرنے جانے لگے تھے جن کو ڈیرہ کے مین دروازہ کے باہر دبوچ لیے گیا اور عبدالصبور سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا عبدالصبور SPU پولیس میں کانسٹیبل بھی ہے اور آپنی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھتا رہا ہے جو تمام جرائم پیشہ عناصروں کو عبدالصبور کی پشت پناہی حاصل تھی بلکہ اور آپنے ڈیرہ سے تمام منشیات سمگلر کرواتا تھا جو کو تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او انسپکٹر خرم شہزاد نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر خرم شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے مستحق نہ ہونگے






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.