Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

غزہ اسرائیلی طیاروں کا حماس کے تربیتی مرکز پر حملہ



غزہ اسرائیلی طیاروں کا حماس کے تربیتی مرکز پر حملہ


اسرائیلی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں حماس کے تربیتی مراکز سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ کارروائی فلسطین سے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ حملے اسرائیلی قید میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی کی موت کے بعد کئے گئے۔ واضح رہے کہ اسلامک جہاد کے ممتاز رہنما خضر عدنان اسرائیلی جیل میں تقریباً 3 ماہ کی بھوک ہڑتال کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں ، وہ 87 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ خضر عدنان نے اسرائیل کی جانب سے کسی قانونی کارروائی کے بنا فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو جیلوں میں قید رکھنے کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے کا رحجان متعارف کرایا تھا۔


ہاتھوں میں ہیں خنجر اب توڑ دی ہیں چوڑیاں
مثلِ خولہ خنساء ہیں فلسطینی بیٹیاں۔۔۔!


فلسطین کے علاقے نابلس میں آج صبح تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد ایک فلسطینی بیٹی تین بچوں کی ماں، 26 سالہ ایمان عودہ نے شہداء کا انتقام لینے کے لئے  اپنے معصوم بچوں کو آخری بارے سینے سے لگا کر پیار کیا اور الوداعی بوسہ دے کر، گھر میں موجود واحد ہتھیار چھرا اٹھا کر گھر سے نکل پڑی، چیک پوسٹ کے قریب موجود اہلکار کو چھرا گھونپ کر زخمی کردیا، وہاں موجود دیگر بزدل صیہونی اہلکاروں نے ایمان عودہ پر پورا برسٹ فائر کردیا۔ جس کے نتیجے فلسطین کی اس بہادر بیٹی نے سعادت کی موت کو گلے لگا لیا۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون



 اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے*


1۔ معدہ اُس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے
2۔ گردے اُس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے
3۔ پتہ اُس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں
4۔ چھوٹی آنت اُس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں
5۔ بڑی میں آنت اُس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں
 6۔ پھیپھڑے اُس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں
7۔ جگر اُس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں
8۔ دل اُس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں
9۔ لبلبہ اُس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو
10۔ آنکھیں اُس وقت تنگ آجاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں
11۔ دماغ اُس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی سوچتے ہیں
اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھیں شکریہ



امریکہ میں شہد کی مکھیوں کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی


امریکہ میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے کے بازو پر شہد کی مکھیوں کا ایک غول جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے پرواز کو کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ اصل میں ہیوسٹن سے اٹلانٹا کے لیے مشرقی وقت کے مطابق 12:25 پر روانہ ہونا تھا لیکن شہد کی مکھیوں کے غول کی وجہ سے تقریباً 4:30 بجے تک تاخیر کا شکار ہوا۔ جیسے ہی شہد کی مکھیوں کا پتہ چلا ہوائی جہاز کے ایک مسافر نے ٹویٹ کیا اور  شہد کی مکھیاں پالنے والوں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔سی بی ایس نیوز کے مطابق ایئر لائن نے مبینہ طور پر شہد کی مکھیاں  پالنے والوں سے رابطہ کرنے سمیت متعدد اقدامات پر غور کیا، کیونکہ یہ یقینی نہیں تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد شہد کی مکھیاں بھاگ جائیں گی۔ بعد ازاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ گھنٹوں کے انتظار کے بعد مکھیاں جہاز سے اڑ گئی تھیں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.