Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ارسلان عرف ارسلانو گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 15 عدد موبائل فونز،14 عدد موٹر سائیکلیں،نقد 2 لاکھ روپے

 تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ارسلان عرف ارسلانو  گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 15 عدد موبائل فونز،14 عدد موٹر سائیکلیں،نقد 2 لاکھ روپے  



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں دھواں چھوڑنے والی پبلک/گڈز ٹرانسپورٹ

 کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ 2ہفتوں کے دوران فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے اور دھواں چھوڑنے کی

 پاداش میں 172گاڑیوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ

 اتھارٹی مظفر حیات نے بتایا کہ روٹ پرمٹ اور ایکسل لورڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر بھی سخت

 کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوڈر گاڑیوں کو جو روٹس دئیے گئے ہیں وہ ان کو

 فالو کریں بصورت دیگر ان کے  خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی کے

 اہداف کا حصول ممکن ہے،  پاکستان  اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی اہداف 2030 ایجنڈے کا حصہ ہے اس

 پروگرام سے استفادہ  حاصل کرکے ملک کی تیزی بڑھتی ہوئی آبادی، موسمی تبدیلیوں، ماحولیاتی آلودگی،

 معاشی اور اقتصادی ترقی  سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں

 نے آج ڈسکہ روڈ پر یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے اقبال کیمپس کے آڈیٹوریم میں یونائیٹڈ نیشن کے زیر

 اہتمام "پائیدار ترقی کے اہداف" کے حصول کیلئے منعقدہ مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوآرڈینیٹر

 یونائیٹڈ نیشن ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین پاکستان جولین ہارنیز، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، ڈاکٹر اسلم

 ڈار،روز ہیومین رائٹس کے صدر اشفاق نذر، سماجی کارکن مرزا عبدالشکور، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ

 نجیب اسلم، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، ایم او فنانس ثقلین کے علاوہ بزنس کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ،

 ایجوکیشن، ہیلتھ اور دیگر سرکاری محکموں کے مقامی حکام کے علاوہ سماجی تنظیموں نے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔



سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ


خصوصی پیغام ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا  سیالکوٹ پولیس کے نام


1تمام آفیسران صاحبان نوٹ فرمائیں ۔ کسی بھی شخص کیخلاف بوگس ایف۔آٸی ۔آر درج نہیں کی جاۓ گی

 کسی غریب پہ ناجاٸز کسی قسم کا پرچہ درج نہیں کیا جاٸیگا اکثر دیکھنے میں آیا کہ حوالات میں۔عدالتوں

 میں ۔ جوڈیشل لاک اپ میں سنٹرل جیل خانہ جات میں ایسے لوگوں پہ ایف آٸی۔آر دیکر بند کیا گیا ہوتا ہے

 جن کے گھروں میں دو وقت کی روٹی کیلئیے پیسے تک نہیں ہوتے
اور امیر پیسے والے لوگ جرم کرکے آزاد گھومتے پھرتے ہیں۔ لہذا آٸندہ کسی بھی شخص پہ کسی بھی

 تفتیشی نے پیسے لیکر یا دوسری پارٹی سے ملکر کسی پہ بھی ایف۔آٸی۔آر دی تو مکمل انکوائری کی جاۓ

 گی اور پھر اس تھانے کے ایس۔ایچ۔او اور تفتیشی کو فوری ڈسمس کردیا جاٸیگا۔
2 جب بھی کوٸی تفتیشی افسر کسی جگہ جدھر وقوعہ ہوتا جاتا ہے تو جب ایف۔آٸی آر دیتا ہے تو ایف۔آٸی۔آر

 میں ایسے ملازموں کے نام لکھ دیئے جاتے ہیں جو موقع پہ موجود ہی نہیں ہوتے اور جب کیس عدالتوں

 میں چلتے اور شہادت کیلے کانسٹیبلان کو طلب کیا جاتا تو ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا وقوعہ کس جگہ کس وقت

 کیا ہوا تھا اور پھر انکو رٹے لگواۓ جاتے یاد کروایا جاتا کہ عدالت میں یہ شہادت دینی ہے اور ملازمان

 دوران شہادت گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں شہادت ٹھیک سے دے نہیں سکتے جس کی وجہ سے جراٸم

 پیشہ لوگ سزا سے بچ جاتے ہیں۔۔ لہذا آٸندہ اس ہی ملازم کا نام لکھا جاۓ جو موقع واردات پہ پہنچے۔ اس

 بارے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی


3 کسی بھی محرر کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہیکہ وہ کنسٹیبل رینک کے جوان کے ساتھ زیادتی کرے اور

 گالی گلوچ کرے اگر اسطرح کرتے کسی تھانے کا محرر پکڑا گیا اور مجھ تک شکایت آٸی تو اس تھانے کا

 ایس۔ایچ۔او اور محرد دونوں کو نوکری سے ڈسمس کیا جاٸیگا۔۔ لہذا محرر حضرات اس بارےاپنی اصلاح

 لازمی کریں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ارسلان عرف ارسلانو  گینگ کے

 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 15 عدد موبائل فونز،14 عدد موٹر

 سائیکلیں،نقد 2 لاکھ روپے  اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ملزمان سے مزید

 تفتیش جاری ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


ایس ای وابڈا سیالکوٹ  عامر محمود کی پسرور ڈویژن  آمد
 کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا


 ایس ای سیالکوٹ  عامر محمود  اور ڈپٹی ڈاٸریکٹر ٹیکنکل سیالکوٹ سرکل حافظ عمران بشیر  کا ایکسین

 گیپکو پسرور  رانا محمد ارشد  ایس ڈی او صاحبان زبیر کمبوہ  توصیف اعوان صاحب مہر سلیم  انصر

 محمود صاحب آر او پسرور کاشف صاحب زونل کنوٸنیر ریڈنگ ونگ سیالکوٹ سرکل زاہد عثمان کمبوہ و

 دیگر یونین عہدے داروں اور سٹاف نے ویلکم کیا ایس ای سیالکوٹ سرکل  عامر محمود نے لوگوں کے

 مساٸل سنے اور موقعہ پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ان کا کہنا تھا بجلی چوری کا خاتمہ

 اولین ترجیحی ہے اس خاتمہ آپ سب کے ساتھ مل کر کریں گٸے میٹریل کی دستیابی جلد ممکن ہو گٸی  ان

 کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو فوری سروس مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


پاکستانی اور کشمیری بین الاقوامی تنظیم اور گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کو سراہا


باوقار پاکستانی اور کشمیری بین الاقوامی تنظیم اور معزز تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کی

 نمائندگی کرنے والے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے مشترکہ طور پر کینیڈا کے وزیر

 اعظم جسٹن ٹروڈو کے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے دیے

 گئے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا۔ ہردیپ سنگھ ننجر، ایک ممتاز سکھ رہنما جو 18 جون 2023 کو المناک

 طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہردیپ سنگھ نِجر سکھوں کے لیے ایک آزاد وطن خالصتان کے قیام

 کے لیے ان کی انتھک وکالت کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا تھا۔


اوٹاوا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا کی

 سیکورٹی ایجنسیاں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے المناک قتل

 کے درمیان ممکنہ روابط کی تندہی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ ان تحقیقات کے نتیجے میں کینیڈا نے

 ہندوستان کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا بے مثال قدم اٹھایا ہے اور باضابطہ طور پر یہ معاملہ

 امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ اٹھایا ہے۔


ان پیش رفتوں کے جواب میں، راجہ سکندر خان اور کالا خان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اس

 بات پر زور دیا گیا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل نے کینیڈا اور دیگر مختلف ممالک

 میں ہندوستان کی مبینہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی موجودگی کو سامنے لایا ہے۔

 دونوں رہنماؤں نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ہمت کو

 سراہا۔
مزید برآں، راجہ سکندر خان اور کالا خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن

 کو  بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھیجے تاکہ تشدد کے غیر معمولی واقعات کی تحقیقات کی جا

 سکیں، بشمول کشمیری رہنماؤں کی ہلاکتوں اور گمشدگیوں کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق

 کی خلاف ورزیوں کی بھی۔ مبینہ طور پر بھارتی مسلح افواج کی طرف سے خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں


یہ بیان پاکستانی اور کشمیری بین الاقوامی تنظیم اور گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے خطے میں امن،

 انصاف اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور وہ بین الاقوامی کوششوں کے

 منتظر ہیں جو ان اہم معاملات میں شفافیت اور جوابدہی لانے میں مدد کریں گی۔




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.