Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے سدباب کیلئے مین مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مانیٹرنگ

 

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 
سیالکوٹ میں دوہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین

تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ میں مدعی محمد ریاض ولد مہنگا خان سکنہ جنڈ و ساہی تحصیل ڈسکہ نے مقامی پولیس کو درخواست دی کہ " مورخہ 09.23. 06 بوقت قریب 7:00 بجے شام ،میرا 20 سالہ بھانجا مسمی غلام مصطفی اور میرا نواسامسمی سبحان علی بعمر قریب 21 سال سکنائےدیہہ گھر سے نکل کر گئے جورات گئے تک واپس نہ آئے ۔ آس پاس کے گاؤں ، رشتہ داروں کے ہاں سے کافی تلاش و پتہ جوئی کی جومعلوم نہ ہو سکا ہے۔ جن کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے قانونی کاروائی کر کے مذکوران کو بازیاب کروایا جائے " ۔ جس پر مقدمہ درج ہوا۔
مورخہ 11.09.2023 کو مغویان غلام مصطفیٰ اور سبحان علی کی نعشیں بحد رقبہ موضع جنڈ وساہی فصل مونجی سے ملیں۔ 
نوجوانوں کے پراسرار قتل سے علاقے میں خوف و حراس کی فضا پیدا ہو گئی جبکہ دوہرے اندھے قتل کا سراغ پولیس کے لیے چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا
 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے نوجوانوں کے اندھے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی 
ملک محمد نوید کی نگرانی میں پولیس ٹیم کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ 
انچارج ہومی سائیڈ انسپکٹر عابد فاروق اور ایس ایچ او بمبانوالہ انسپکٹر افضال ممتاز معہ پولیس ٹیم نے ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید کی ہدایات پر مختلف زاویوں سے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی  اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتولین غلام مصطفیٰ اور سبحان علی کو قتل کرنے والے ملزمان 
1. شہروز ولد پرویز سکنہ جنڈو ساہی 
2. سجاد علی ولد محمد صدیق سکنہ جنڈو ساہی
3. ارمان زین عرف مانو ولد شاہد ندیم سکنہ جنڈو ساہی
کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا دوران تفتیش مرکزی ملزم سجا د علی نے انکشاف کیا کہ مقتول سبحان علی کے اس کی ہمشیرہ سنبل بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو سبحان علی گاؤں میں اکثر لڑکوں کو اپنے تعلق کے بارے میں بتاتا تھا ۔ جس کا ملزم کو شدید رنج تھا ۔ جس بناء پر ملزم سجاد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں شہروز اور ارمان زین کے ساتھ ملکر دھوکہ دہی سے سبحان علی اور غلام مصطفیٰ کو گاؤں کے باہر بلایا اور بعد میں دونوں کو سر میں فائر ما ر کر قتل کر دیا اور انکی نعشوں کو قریب ہی فصل مونجی میں پھینک دیا
دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ہم نے ملزمان 1.سنبل بی بی 2.عظیم ولد اختر کے مشورے پر اور اکسانے پر سبحان علی اور غلام مصطفیٰ کو قتل کیا ہے 
پولیس نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے  چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزی  اور گراں فروشی کے سدباب کیلئے مین مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور انسپکشنز کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، ڈی ڈی لائیو سٹاک، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر  اور سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے لائیو سٹاک آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ چکن پرائس متعین کرتے ہوئے گوجرانولہ ڈویژن میں مقررہ قیمتوں کو مدنظر رکھیں اور اس میکینزم کو فالو کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں اور اسٹورز پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ چینی اور آٹا کی ہولڈنگ پر زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے چینی اور  آٹا کے ڈیلر کا تاکید کی وہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں اور کارروائی سے بچنے کیلئے اپنے پاس اسٹاک  کا مکمل  ریکارڈ رکھیں اور اسٹاک کو ڈکلیئر کریں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.