Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کا منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ٹاپ 20 لسٹ میں شامل بدنام زمانہ منشیات فروش اکمل عرف کویا 6 ساتھیوں سمیت گرفتار





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث سبلائم چوک وزیرآباد روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار


ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر پیدل راہگیروں کے لیے بھی چلنا دشوار


شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور انسپکٹر انکروچمنٹ سے فوری کارروائی کا مطالبہ


تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ بھر میں ناجائز تجاوزات کی  بھرمار شہر کی مین شاہراہ سبلائم چوک

 وزیرآباد روڈ دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کا قبضہ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا دوکاندار

 حضرات نے اپنی دوکانوں کے کاؤنٹر اور ٹھیلوں کو روڈ کی زینت بنا دیا مین روڈ پر ناجائز تجاوزات سے

 سڑک بھی سکڑ کر رہ گئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کا جام رہنا بھی سنگین ہو گیا ٹریفک وارڈن کے

 لیے نظام ٹریفک چلانا بھی مشکل ہو گیا اس کے ساتھ پیدل چلنے والے راہگیر بھی مشکلات کا شکار ہو

 کر رہ گئے دوکانداروں نے اپنے کاؤنٹر اور ریڑھی تقریباً دوکانوں سے 10 فٹ باہر جما رکھے ہیں مین روڈ

 کے عین اوپر تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سلسلے میں شہریوں

 نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور انسپکٹر انکروچمنٹ سے سبلائم چوک میں قائم تجاوزات کو فل فور ہٹانے کا

 مطالبہ کیا ہے



سیالکوٹ یورو چیف سید عارف حسین شاہ


  پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا ، سید سعادت معظم، مجاہد شاہ، شاہد

 شاہ مرحوم کی والدہ ماجدہ خالق حقیقی سے جا ملیں،مرحومہ کی نماز جنازہ مبارک مسجد دوبرجی ملہاں

 میں ادا کی نماز جنازہ میں سابق ممبران قومی و صوباءی اسمبلی سابق وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ،

 چودھری ارمغان سبحانی،  ضلعی صدر مسلم لیگ ن چودھری طارق سبحانی،برسٹر  چودھری جمیل

 سبحانی، محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ، چودھری محمد اکرام،خواجہ سلطان ٹیپو، رانا وحید، چودھری رفیع

 راں، عمر گھمن، امین احسن چیف ایزیکٹو اءر سیال، چودھری محمد اسحاق سابق وزیر جیل خانہ، سجاول

 وسیم ایڈووکیٹ، حسن وسیم  ایڈوکیٹ، ناصر شیخ،  چودھری سیف اللہ، حمید شیخ، علامہ عمران بشیر،

 شفیق بٹ، سابق چیءرمین گلزار احمد بٹ، چیءرمین ضلعی امن کمیٹی اصغر علی چیمہ، مرزا احسان الہیِ

 اور سیاسی سماجی، دینی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے لءے فاتحہ خوانی کی گءی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ سبز پیر  سنگڑیال گاؤں میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 25 لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا

 طلائی زیورات اور کئی گھنٹوں تک گھر والوں کو یرغمال بناکر ڈاکو فرار ہوگئے، گھر والوں کا کہنا تھا کہ

 ہماری زندگی کی جمع پونجی یہی تھی جو ڈکیٹ لوٹ کر لے گئے ہماری اعلٰی حکام سے اپیل ہے کہ پولیس

 اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کر رہی ایس ایچ او تھانہ سبز پیر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقہ سلہر

 میں کئی وارداتیں ہوئی ہیں جو اج تک نہ مال مصروقہ اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اہل علاقہ کے

 لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ایس ایچ او کے پاس کوئی مظلوم  درخواست لے کر جاتا ہے تو اس کو اس طرح

 ٹریٹ کیا جاتا ہے کہ جیسے یہ ہی ملزم ہے بجائے اس کے کہ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے کئی

 وارداتیں اس کہ اس رویے سے لوگ پولیس کو درخواست ہی نہیں دیتے ڈی پی او سیالکوٹ سے اپیل ہے

 کہ وہ ایس ایچ او کی کارکردگی کو چیک کریں اور اس کی تعیناتی کے دوران جو کئی ڈکیٹیاں ہوئیں اس کا

 اج تک کوئی عطا پتہ نہیں ہے لہذا اس کی انکوائری کی جائے اور اتنے بڑے علاقے کو ایک غیر ذمہ دار

 افسر کے حوالے کر کے عوام کو ڈاکو اور چوروں کے حوالے نہ کیا جائے



آشوب چشم کی وبا پھیلنے سے شہریوں کی بڑی تعداد آنکھوں کی بیماریوں کی زد میں آگئی محکمہ صحت

 سیالکوٹ ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکا اور نہ ہی کوئی اگاہی مہم شروع کی گئی وزیر

 صحت اور سیکرٹری صحت سے شہریوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا لوگوں کی بے احتیاطی اور بیماری کی

 سنگینی سے ناواقفیت مرض کے پھیلاؤ اور شہریوں کی کثیر تعداد کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی ٹیم نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرکے

 پنجاب پولیس کو مطلوب 2  اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی ایف آئی اے رانا آصف کے مطابق

 گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی

 اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، انٹرپول کے ریڈ نوٹسسز کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری

 عمل میں لائی گئی اور گرفتار ملزمان میں حبیب الرحمان اور صہیب امجد شامل ہیں، ملزم حبیب الرحمان نے

 سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی اور ملزم صہیب امجد کو دبئی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا

 گیا، گرفتار ملزم حبیب الرحمان سیالکوٹ پولیس جبکہ ملزم صہیب امجد منڈی بہاوالدین پولیس کو مطلوب

 تھا اور ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی

 وجہ سے ممکن ہوئی بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر

 دیا، ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری

 کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی

 کیلئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ سبز پیر  سنگڑیال گاؤں میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 25 لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا

 طلائی زیورات اور کئی گھنٹوں تک گھر والوں کو یرغمال بناکر ڈاکو فرار ہوگئے، گھر والوں کا کہنا تھا کہ

 ہماری زندگی کی جمع پونجی یہی تھی جو ڈکیٹ لوٹ کر لے گئے ہماری اعلٰی حکام سے اپیل ہے کہ پولیس

 اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کر رہی ایس ایچ او تھانہ سبز پیر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقہ سلہر

 میں کئی وارداتیں ہوئی ہیں جو اج تک نہ مال مصروقہ اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اہل علاقہ کے

 لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ایس ایچ او کے پاس کوئی مظلوم  درخواست لے کر جاتا ہے تو اس کو اس طرح

 ٹریٹ کیا جاتا ہے کہ جیسے یہ ہی ملزم ہے بجائے اس کے کہ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے کئی

 وارداتیں اس کہ اس رویے سے لوگ پولیس کو درخواست ہی نہیں دیتے ڈی پی او سیالکوٹ سے اپیل ہے

 کہ وہ ایس ایچ او کی کارکردگی کو چیک کریں اور اس کی تعیناتی کے دوران جو کئی ڈکیٹیاں ہوئیں اس کا

 اج تک کوئی عطا پتہ نہیں ہے لہذا اس کی انکوائری کی جائے اور اتنے بڑے علاقے کو ایک غیر ذمہ دار

 افسر کے حوالے کر کے عوام کو ڈاکو اور چوروں کے حوالے نہ کیا جائے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزانی کی 28 وارداتوں میں ملوث سلو اور جگا ڈکیت گینگز کے

 سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، 53لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ نقدی17لاکھ 30ہزار

 روپے، 2موٹر سائیکلیں معہ رکشہ، 3سمارٹ موبائل فونز، 29مال مویشی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ

 عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر

 محمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزانی کی 28 سے زائد وارداتوں

 میں ملوث جمشید عرف جگا اور ارسلان عرف سلو گینگز کے سرغنہ سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے


دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 53لاکھ 9 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی17لاکھ 30ہزار روپے،

 2موٹر سائیکلیں معہ رکشہ، 3سمارٹ موبائل فونز، 29مال مویشی (بکریاں) اور وارداتوں میں استعمال

 ہونے والا اسلحہ پسٹل 7 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں


گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو 2 ڈکیت گینگز کو گرفتار

 کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ اگوکی پولیس نے خاتون سمیت کار سوار 3 ملزمان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں شراب کی بوتلیں اور

 منشیات برآمد کرکے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او اگوکی اصغر علی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوران

 چیکنگ کار سوار چندہ شاہزیب، زوہیب اور شاہزیب کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 48 شراب کی

 بوتلیں اور پانچ سو ستر گرام چرس برآمد کرکے قبضہ میں لی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے

 جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر انہیں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کی حالت زار پر رونا اتا ہے علاقہ مکین


 ایم ایس کوٹلی لوہاراں کی سیٹ پر بیٹھ کر چپڑاسی حکم چلانے لگا دور دراز سے ائے مریض رل گئے

 انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہاسپٹل کے سارے عملے کو فورا تبدیل کرنے کا عوامی مطالبہ دن بعدن زور پکڑنے لگا۔


نا اہل ایم ایس THQ ہاسپٹل کوٹلی لوہاراں نے ہاسپٹل کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا تحصیل لیول کے ہاسپٹل

 کا کوئی معیار نہیں رہا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بار بار شکایات کرنے کے باوجود لمبی تان کر سو گیا ہاسپٹل

 کے عملے کا جو جی چاہتا ہے وہ کرتا ہے ہاسپٹل کا عملہ پورا دن فیس بک اور ٹک ٹاک بنانے میں

 مصروف رہتا ہے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک غریب مریض اپنے علاقے سے دور علامہ اقبال ہاسپٹل

 جانے پر مجبور صفائی کا انتہائی ناقص انتظام چپڑاسی ایم ایس کی کرسی پر بیٹھا رہتا ہے نرسزز کمپوڈر

 ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں رشوت کا بازار گرم کوئی زچہ بچہ بھولے سے ا جائے بچے کی پیدائش پر پورا عملہ

 مبارک دیکر مراسیوں کی طرح ودھائیاں وصول کی جاتی ہیں اہل علاقہ نکونک شہریوں نے نگران

 وزیراعلی پنجاب وزیر صحت سیکٹری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ سے ہاسپٹل میں عرصہ دراز سے تائنات

 پورے عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ پولیس کا منشیات کے بڑے ڈیلروں  کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری،  ٹاپ 20 لسٹ

 میں شامل بدنام زمانہ منشیات فروش اکمل عرف کویا  6 ساتھیوں سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات

 اور لاکھوں روپے رقم وٹک برآمد


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے

 سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔


 اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن  ضیا ءاللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود اور

 ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

 کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں

 ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش اکمل عرف کویا کو  6 ساتھیوں 


1. اکمل عرف کویا ولد احمد سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


2. بلال کویا ولد محمد اکمل سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


3. قاسم کویا ولد محمد اکمل سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


4 اصغر بٹلا ولد احمد سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


5. حسن قیصر بٹلا ولد قیصر اسلم سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


6. حسین قیصر بٹلا ولد قیصر اسلم سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


7. جوادالحق ولد مشتاق احمد سکنہ چھپڑ محلہ رنگپورہ 


سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10کلو 150گرام چرس، اور  3کلو500گرام ہیروئن

 اور اور رقم وٹک 9لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کرلی ہے


ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں

 منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے

 کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے

 شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد

 انعام کا اعلان کیا ہے



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.