Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ریسکیوڈسکہ کے ریسکیورز کے اعزاز میں پیغام ویلفئیر کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔ میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ریسکیوڈسکہ کے ریسکیورز کے اعزاز میں پیغام ویلفئیر کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق  تحصیل ڈسکہ کے ریسکیورز کے اعزاز میں پیغام ویلفئیر نے پروقار تقریب کا انعقاد ڈسکہ ریسیکیو اسٹیشن پر کیاجس میں ڈسکہ کی کمیونٹی نے بھی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانولہ سید کمال عابد، دسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرنوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد، DSPڈسکہ سرکل ملک محمد خلیل،  سوشل ویلفئیر آفیسر عدنان راٹھور،پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن میڈم ثمرہ کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پیغام ویلفئیر کے ڈٖائریکٹر حافظ عبدالرحمن، چئیرمین حاجی یاسین جنجوعہ، وائس چئیرمین عشرت حسین انصاری، سرپرست اعلی لالہ احسان انصاری، سرپرست حاجی سعید مغل، صدرشاہد محمود، جنرل سیکٹری حافظ اسامہ ستار کے علاوہ ڈسکہ کمیونٹی و انجمن تاجران کے صدر و میمبر اور میڈیا نمائندگان نے ریسکیورز کی حوژلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ اس موقع پر سوشل ویلفئیر آفیسر،ڈی ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے اپنے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122کے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق اور بروقت موقع پر پہنچ کر اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، ریسکیو1122ایک مثالی ادارہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حاضرین کو ریسکیو کی جانب سے دی جانے والی سروسز کے حوالے سے بریف کیا ور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیو 1122ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانولہ سید کمال عابد نے پیغام ویلفئیر و ڈسکہ کمیونٹی کا ریسکیورز کے لیے پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی وژن کے تحت ریسکیو 1122اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے میں کوشاں ہے جس میں ہمیں لوکل کمیونٹی کی طرف سے تعاون درکار ہے۔ ڈائریکٹر پیغام ویلفئیر عبدالرحمن نے ریسکیو کی بہترین سروس پر ان کو داد تحسین دی اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔  تقریب کے آخر میں بہترین کاکردگی دکھانے والے ریسکیورز و مہمانوں کو پیغام ویلفئیر کی جانب سے تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔








سیالکوٹ بیورو رپورٹ

روزنامہ یلغار کی خبر پر ایکشن ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد محمود اعوان کا شہر بھر میں کھلے پیٹرول پمپ ڈسپنسرز دوکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری. شہر کے مضافاتی علاقوں میں منی پیٹرول پمپ سیل کر کے پیٹرول ڈسپنسرز ضبط کر لئے. بااثر افراد کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس شکایات کا سلسلہ جاری تاہم ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کا ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد محمود اعوان کو غیر قانونی طور پر قائم پیٹرول پمپ ڈسپنسرز کے خلاف کاروائیوں پر اظہار اطمینان. ڈی. سی سیالکوٹ کا ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد محمود اعوان کو آپریشن مزید تیز کرنے کی ھدایت. شہر میں کھلے پیٹرول پمپ دوکاندارو کی دوڑیں لگ گئیں.
سی. ڈی. او سیالکوٹ خالد محمود اعوان نے سنئیر صحافی و اینکر پرسن خواجہ عامر جاوید کیساتھ ملاقات میں دوران انٹرویو کہا کہ شہریوں اور میڈیا پرسنز سے اپیل ہے کہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث سینکڑوں غیر قانونی ڈسپنسرز و ایل. پی. جی ریفلنگ دوکانوں کی نشاندہی کریں کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جس روڈ پر سول ڈیفنس عملہ ایک یا دو دوکاندارو کیخلاف کاروائی کرتایے باقی ماندہ دوکانیں بند کر کے فرار ہوجاتے ہیں تاہم انکے خلاف بھی سپروائزری وزٹس کے دوران کاروائی کیجائیگی






سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2023ءپرنس کلب نے جیت لی، کاٹنے دار فائنل کا فیصلہ پیلنٹی پر ہوا آر اے فٹبال کلب پر قسمت مہربان نہ ہوسکی۔ گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے چیمپئین شپ کی فاتح پرنس کلب کو 3لاکھ روپے اور رنر اپ آراے فٹبال کلب کو 2لاکھ روپے اور ٹرافیز تقسیم کیں جبکہ آفیشل کو 2لاکھ 69ہزار روپے میچ فیس کی مد میں تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا جبکہ پسرور روڈ پر فٹبال گراؤنڈ کو بھی میچز کیلئے تیار کرلیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے فٹبال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، فنانس آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین اور ضلعی سپورٹس آفیسر افتخار گوندل سمیت فٹبال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع بیرسٹر عامر خان، امتیاز علی اور ارشد بٹ کے علاوہ سینکڑوں فٹبال شائقین نے فائنل میچ دیکھا


 سیالکوٹ کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق
ہیڈمرالہ سے انٹرنشنل  ایئرپورٹ کو ملانے والی مصروف ترین روڑ گزشتہ دس سالوں سے شکستہ حالی کا شکار  عرصہ دراز سے اس روڑکی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ڈھلےوالی  رنگ   لالہ والی   بنگلہ چوک تک روڑ مکمل طور پر گھڑوں کی شکل اختیار کر چکاہے بارش اورنالیوں  کا پانی ان گھڑوں میں جمع ہونے کے باعث ہیڈمرالہ تا ائیرپورٹ روڈ جابجا جوڑوں میں تبدیل ہوچکاہے مسافروں  کو گزرنے میں مشکلات اور رہائشیوں کو انتہائی کوفت کا سامنا  ہیڈ مرالہ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ صرف اور صرف 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور سولہ کلومیٹر کا روڑکا یہ حصہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے کہ شہریوں کے لیے نظام زندگی مکمل درہم برہم ہوچکا ہےاگر  کسی مریض کو  میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مریض کا جلد از جلد ہسپتال پہنچنا بھی ناممکن ہوچکاہے شہریوں نے ارباب اختیار سے اس روڑ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے
.....................................................................................................
سیالکوٹ کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق
ہیڈمرالہ سے انٹرنشنل  ایئرپورٹ کو ملانے والی مصروف ترین روڑ گزشتہ دس سالوں سے شکستہ حالی کا شکار  عرصہ دراز سے اس روڑکی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ڈھلےوالی  رنگ   لالہ والی   بنگلہ چوک تک روڑ مکمل طور پر گھڑوں کی شکل اختیار کر چکاہے بارش اورنالیوں  کا پانی ان گھڑوں میں جمع ہونے کے باعث ہیڈمرالہ تا ائیرپورٹ روڈ جابجا جوڑوں میں تبدیل ہوچکاہے مسافروں  کو گزرنے میں مشکلات اور رہائشیوں کو انتہائی کوفت کا سامنا  ہیڈ مرالہ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ صرف اور صرف 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور سولہ کلومیٹر کا روڑکا یہ حصہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے کہ شہریوں کے لیے نظام زندگی مکمل درہم برہم ہوچکا ہےاگر  کسی مریض کو  میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مریض کا جلد از جلد ہسپتال پہنچنا بھی ناممکن ہوچکاہے شہریوں نے ارباب اختیار سے اس روڑ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے
x

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.