Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سونے کی قیمت میں 1650 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


ضلعی اانتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں انعقاد پذیر

 ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور سمیت کثیر

 تعداد میں انتظامی افسران ، اساتذہ، طالب علموں،سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ زندگی

 سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ 27اکتوبر 1947میں بھارتی فوج نے

 اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کرکے اس پر غاصب ہوگیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر اب تک ناجائز

 قابض ہے، 27اکتوبر کو پاکستان اور کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

 پاکستان  تحریک آزادی کشمیر کی اخلاقی، سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام

 متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کے کشمیر میں روا رکھے جانے والے

 مظالم کا نوٹس لے۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورنے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم

 خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری  پر بلا اشتعال فائرنگ  کی

 بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جو دشمن کے مذموم

 عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تقریب

 سے دیگر مقررین نے بھی کیا اورسکولوں اور کالجوں کے  بچوں نے کشمیری نغمے پیش کئے۔تقریب کے

 آخر میں ریلی نکالی گئی جو ایوان صنعت و تجارت پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے پاکستانی اور

 کشمیر پرچم اٹھا رکھے تھے۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ وقاص اکبر کے جرائم پیشہ افراد کے ڈیروں پر چھاپے

10 سے زائد مرد و خواتین گرفتار،ملزمان مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ خانے چلا رہے تھے،اشتہاری کو پناہ دینے والا ملزم بھی پکڑا گیا

ملزمان اکبر آباد چوک اور دیوانہ والا چوک میں کرائے کے مکانوں میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے میں مصروف تھے،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی


سیالکوٹ:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس امن و امان کی

 صورتحال کو برقرار رکھنے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت

 کوشاں ہے۔گزشتہ روز بھی تھانہ صدر سیالکوٹ وقاص اکبر نے مخبرخاص کی اطلاع پر  شاہین اسکوارڈ

 اور لیڈی کانسٹیبلان عرشیہ ناز اور سائرہ مشتاق کے ہمراہ اکبر آباد چوک اور دیوانہ والا چوک میں چھاپہ

 مارا اور وہاں پر موجود کبری عرف سعدیہ نشتر کالونی یاسر بلاک لاہور،عروج بیگم کوٹ نوری پوری

 سٹاپ لاہور،ادیبہ عرف کنزہ چونگی امرتسر میو کالونی نزد یسین سکول لاہور،سحر کاہنہ لاہور، مہناز بی

 بی شیخوپورہ، غلام صغراں جامکے چیمہ،آکاش گرین ٹاون سیالکوٹ،توصیف سکنہ کشمیر اور علی رضا

 سکنہ پرانی سبزی منڈی سیالکوٹ وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے کرایہ کے مکانوں میں مساج سنٹر

 کی آڑ میں جسم فروشی کے اڈے کھول رکھے تھے جبکہ شاہین اسکوارڈ نے اشتہاری شاہد محمود کو پناہ

 دینے کے جرم میں نواں پنڈ کے رہائشی عرفان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ نے

 پکڑے جانیوالے تمام مرد و خواتین کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے۔اس موقع

 پر ایس ایچ او تھانہ صدر وقاص اکبر نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں اور ڈی

 پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی زیرقیادت ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے پھرپور کوشش کر رہی ہے

 اور اپنے فرائض منصبی نہایت ہی ایماندار کیساتھ سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم میں

 ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس لیے ان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا یہ سلسلہ

 جاری رکھیں گے۔



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


پاکستان گلوزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ویب ایکسل کے اشتراک سے پاکستان

 گلوزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے لئے آن لائن علی بابا  بزنس کی آگاہی

 کے لئے سیشن کا انعقاد کیا گیا اس سیشن کی صدارت سنیئر ایگزیکٹو ممبر،ایکسپورٹر محمد اویس بٹ نے

 کی اورسپیکرحافظ محمد شہباز صدیق  سی ای او ویب ایکسل اور مسٹر جیمی وانگ، سیکرٹری علی

 مقدس، اجمل اقبال،خواجہعبدل معید،نور القمر، محمد وسیم، محمد عمران تھے سیشن میں سنیئر ایگزیکٹو

 ممبر،ایکسپورٹر محمد اویس بٹ نے سپاس نامہ پیش کیا اور شرکاء کو بتایا کہ پا کستان لفظ مینوفیکچررز

 اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام 1978 عمل میں آیا۔جو دستانے کی صنعت کے لئے اہم اعزاز ہے

 پگمیا کا مقصد گلوز سیکٹر کی صنعت و برآمدکنندگان کے مفادات کو پورا کرنا اور انہیں اعلی معیار کے

 گلوز کی برآمد سے دنیا میں پاکستان کے امیج کو مزید فروغ دینے میں سہولت فراہم کرنا ہے انہو نے مزید

 پگمیا کے زیر انتظام چلنے والے ادروں LPD   اور CPC بارے بریفنگ دی۔ انہوں کہا  LPD   لیدر

 پروڈکٹس سینٹر ایل پی ڈی ای ہنرمند تربیت یافتہ افراد ی قوت کو تیار کر رہا ہے  جو دستانے اور گارمنٹس

 اور دیگر صنعتوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اس کے علاوہ  کلینر پروڈکشن سنٹر سی پی سی جدید ترین

 ٹینکیوں کا استعمال کرتے ہوئے آلود گی سے پاک ماحول کے لیے کام کرتا ہے کہ گلوز سیکٹر کے تاجر

 برآمدگان  اپنے مقبول ریونیو میں سے حصہ ڈال کر ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں 

حافظ محمد شہباز صدیق  سی ای او  ویب ایکسل نے بتایا کہ علی باباڈاٹ کام پر علی بابا ڈاٹ کام پرہم

 نوجوانوں کو  اپنے بزنس ٹو بزنس  ہول سیلز ایکسپورٹ کاروبار کو بڑھانے کے لیے مد د فراہم کر رہے 

 ہیں۔  اس تربیتی سیشن میں علی بابا  ڈاٹ کام کے ماہر ٹرینرز  اس آن لائن پورٹل پر کھیلوں کے

 ملبوسات،آلات جراحی،لیدر گارمنٹس،کھیلوں کا سامان،موسیقی کے آلات سمیت دیگر سامان  کی ہول سیل 

 فروخت  بارے  ٹریننگ دی۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں ٹرینرز شرکاکو علی بابا ڈاٹ کام کا

 تعارف،ریسرچ ورک،علی بابا ڈاٹ کام پر پروفائل کی اہمیت،پراڈکٹ پوسٹنگ،علی بابا میسج

 سینٹر،سپلائرزایپ،تجزیاتی ٹولز،سمارٹ اور کسٹم طریقہ کارسمیت نئے کاروباری نوجوانوں کو علی بابا

 ڈاٹ کام پر  اپنا کاروبار  شروع کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سیشن میں اراکین مجلس عاملہ پاکستان

 لفظ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ایکسپورٹرز نے بھر پور شرکت کی۔سیشن کے آخر

 میں پاکستان گلوزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے محمد اویس بٹ نے حافظ

 محمد شہباز صادق کو یاد گاری شیلد پیش کی۔

سیالکوٹ:پاکستان گلوزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے محمد اویس بٹ،علی مقدس منعقدہ آگاہی سیشن آن لائن بزنس علی بابا ای کامرس کے سپیکر حافظ شہباز صادق کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 میزان بنک کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیک تقسیم کرنے کی

 تقریب میں شرکت کی۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہب جہانگیر نے بطور

 مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور میزان بنک کے وفد کو سیالکوٹ چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا

 اور بتایا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کسی کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت آگے

 بڑھنے کو ترجیح دیتا ہے، سمبڑیال ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ اور اب ایئر سیال اس

 کی واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بڑوں نے جس کام کی نیت کی اسے اللہ کے

 فضل کے بعد ملکر محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور یہی وجہ ہے کہ ایک چھوٹا سا شہر ہونے کے

 باوجود نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سیالکوٹ کا ایک نام ہے اور اس کی ایک اپنی  منفرد پہچان

 ہے۔ سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عوامی فلاح و بہبود سمیت خدمت خلق کے

 لیے بھی ہمہ وقت تیار رہتا ہے، آج کی یہ تقریب بھی اسی عوامی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھنے

 کے لیے منعقد کی گئی ہے جس میں میزان بنک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے

 علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے ٹراما سنٹر کے لیے ایم آر آئی مشین خریدی جائے گی جس سے

 عوام کو ریلیف ملے گا۔ تقریب میں میزان بنک کی ٹیم کی جانب سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کو تین

 ملین کا چیک دیا گیا جس سے ایم آر آئی مشین خریدی جائے گی۔ تقریب میں سابق صدر سیالکوٹ چیمبر

 آف کامرس انجنیئر خاور خواجہ، چیءرمین ایءر سیال فضل جیلانی، محمد حنیف خان، میاں عثمان جاوید 

 سمیت میزان بنک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بنکنگ ضیاالحسن، گروپ ہیڈ ایچ آر لرننگ اینڈ

 ڈویلپمنٹ خالد زمان خان، ریجنل مینجر گوجرانولہ آصف جاوید چوہدری، ایریا مینجر سیالکوٹ سٹی حسن

 ابوبکر اور دیگر نے شرکت کی۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پسرور چوہدری فاروق کھوکھر ایڈووکیٹ  کے خلاف تھانہ سٹی پسرور میں مقدمہ درج FIR کے اندراج کےخلاف وکلاء کا کچہری چوک پسرور میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج بارایسوسی ایشن کی مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا  بائیکاٹ کچہری چوک میں DSP پسرور اورSHO کے خلاف شدید نعرہ بازی

 مقدمہ کے اخراج تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا.


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ظفروال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب ویب ڈیسک

سیالکوٹ: بھارتی فورسز نے پاکستانی حدود ظفروال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا

سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر میں بھارت فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے کواڈ کوپٹر ڈرون کی دراندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

سرحد کے دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈ کوپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا

بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی دراندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 جموں ورکنگ باٶنڈری چاروا سیکٹر پر کشیدہ صورتحال، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال

 فاٸرنگ اور شیلنگ کے دوران متعدد افراد اور مویشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے ملنے کے بعد

 ریسکیو کاررواٸیاں تیز کرنے اور متاثرین کی مدد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود مَنج ۔  نصیر

 کاہلوں  پٹواری بارڈر ایریا  پہنچ گٸے۔ انہوں نے محکمہ صحت، محکمہ ریوینیو اور ریسکیو عملہ کے

 ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا تمام سرکاری ہسپتالوں میں تمام عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

عام انتخابات کا معاملہ 


الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی.

ذرائع 


الیکشن کمیشن پیر کو سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اپنا جواب جمع کروائے گا.

ذرائع 


الیکشن کمیشن عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تقریباً مکمل کر چکا ہے.

 ذرائع الیکشن کمیشن


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سیالکوٹ:- اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر گزشتہ

 76سالوں سے ناجائز قابض ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے 7لاکھ بھارتی افواج نے ظلم و

 زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے، 27اکتوبر کو بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ پر یوم سیاہ کے طور

 منایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مرکزی تقریب 27اکتوبر صبح ساڑھے 9بجے

 کچہری چوک میں منعقد ہوگی، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے علاؤہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق

 رکھنے والے افراد کو تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ سکولوں اور کالجز کے بچے یوم سیاہ کی مناسبت

 سے اظہار خیال کریں گے۔ تقریب میں پاکستانی، کشمیری اور سیاہ جھنڈوں کے ساتھ افرادشریک ہونگے۔

 تقریب کے آخر میں کچہری چوک تا ایوان صنعت و تجارت تک اظہار یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی جائے گی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا جس کے تحت آج بھی مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان نے بتایا کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔

 مقامی چھوٹے سٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ ہو گئی ہیں 

لاہور سے جدہ کی پی کے 759، بحرین کی پی کے 189، پی کے 190، دبئی کی پی کے 203، صلالہ کی پی کے 129 پی کے 130، دمام کی پی کے 247 اور پی کے 248 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سونے کی قیمت میں 1650 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہو گئی۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے واشنگ لائن پر احتجاج کیا۔

 احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا۔

لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس روانہ نہ ہو سکیں۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا۔


سیالکوٹ یورو رپورٹ 

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھروٹہ سیداں سیالکوٹ میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد

 ہوئی۔تقریب میں اساتذہ اور سکول میں زیر تعلیم طلبہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس دوران طلبہ نے

 حسن قرات ،نعت خوانی اور سیرت النبیﷺ کے عنوان پر تقریریں کی گئی اور آقا دوجہاں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ

 وسلم کی شان اقدس میں اساتذہ اکرام نے روشنی ڈالی سکول کے زیر تعلیم طلباء نے نبی آخرالزمان

 حضرت محمد مصطفی ﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کیے سکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں اور سکول

 کے بچوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.