Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا

 


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 

شہر اقبال میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے 2 ارب روپے لاگت سے میگا پراجیکٹ مظفر پور فلائی اوور

 کا تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے ، فلائی اوورز 1.2 کلو میٹر طویل چار لین کا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس

 مظفر مختار ، اے سی سیالکوٹ غلام سرور ، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عطاء ، پیسپ افسران سٹی مینجر علی

 خاں، انجینئر حافظ محمد احمد، گیپکو، پی ٹی سی ایل ، ریلوے افسران بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی جی سید

 اسد رضا کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال پراجیکٹ پر

 پیشرفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور فلائی اوور 116 پائلز کی تعمیر شروع ہو

 چکی ہے ابتک 9 پائلز بنائی جا چکی ہیں ہر پائل کی گہرائی 115 فٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو زیادہ تعداد

 میں پولز ہٹا چکا ہے ، باقی پولز ہٹانے کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے ، پی ٹی سی ایل اپنی تنصیبات جلد ہٹانے

 کے لیے کام شروع کریں، ریلوے سے این او سی حاصل کیا جا چکا ہے ، پھاٹک کی عارضی طور پر منتقلی

 کے لئے متعلقہ اتھارٹی کو اعتماد میں لیا جائے، ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے

 متبادل پلان پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیمبر آف کامرس ، مقامی آبادی کو بھی اعتماد میں

 لیا جائے گا۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 


ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ضلع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے

 چاروں تحصیلوں میں چار بازاروں کو حساس مارکیٹ قرار دیدیا ہے ان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی

 قیمتوں کی نگرانی کے لیے  مانیٹرنگ افسران تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز مجموعی

 طور پر انچارج ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

 سیالکوٹ میں لہائی بازار کو حساس مارکیٹ قرار دیا گیا ہے ، اس مارکیٹ میں ناجائز منافع خوری کی روک

 تھام کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عدنان سلیم کو مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل سمبڑیال

 میں مین بازار کو حساس مارکیٹ قرار دیا گیا ہے ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انصر محمود مانیٹرنگ

 آفیسر ہوں گے ، تحصیل ڈسکہ میں سہولت بازار نزد کرسچیئن ہائی سکول حساس مارکیٹ ہوگی، پرائس

 کنٹرول مجسٹریٹ احسان اللہ مانیٹرنگ آفیسر ہوں گے جبکہ پسرور میں ستراہ چوک نزد ہائی وے دفتر

 حساس مارکیٹ ہوگی جسکی مانیٹرنگ چیف آفیسر محمد یوسف کریں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق

 مانیٹرنگ آفیسر یقینی بنائیں گے ان مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش مقررہ نرخوں پر فروخت کی جائیں ،

 متعلقہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ لسٹوں کو آویزاں کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی برائے انسداد بانڈڈ لیبر کا اجلاس زیر صدارت اے ڈی سی فنانس مظفر مختار منعقد

 ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر/ سیکرٹری محمد طیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، اسسٹنٹ

 ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی محمد ساجد، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیر عباس، انسپکٹر انوائرمنٹ شاہد علی،

 عبد الشکور مرزا، اشفاق نذر و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ سموگ کا باعث

 بننے والی دو فیکٹریوں اور چار بھٹہ خشت مالکان پر 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، چائلڈ

 پروٹیکشن بیورو نے ایک نومولود سمیت 53 لاوارث بچوں کو ریسکیو کیا جبکہ 8 خواتین اور تین کمسن

 بچوں کو دارالامان میں داخل کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے 15 نئے صنعتی

 یونٹس رجسٹرڈ کئے، 1078 نئے سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کئے اور 3800 کو ری نیو کیا گیا ۔ اے ڈی

 سی فنانس مظفر مختار نے ہدایت کی کہ ڈیپارٹمنٹس انسپکشنز کی تعداد بڑھائیں ، کام کے معیار پر توجہ

 دی جائے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دارالامان اور چائلڈ

 پروٹیکشن بیورو میں موجود خواتین و بچوں کی فلاح پر بھرپور توجہ دی جائے۔



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 چیف سائنٹسٹ تحقیقاتی ادارہ برائے دالیں فیصل آباد ڈاکٹر خالد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سال ایک

 کھرب روپے سے زائد دالوں کی امپورٹ پر خرچ کرتا ہے، کاشتکار چاول اور گندم کے ساتھ ساتھ دالوں کی

 کاشت کرکے اپنی اور علاقائی ضرورت پورا کرکے اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ دالوں کو مارکیٹ میں

 فروخت کرکے اچھے دام بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے موضع کپوروالی میں کاشتکاروں

 کیلئے آگاہی سیمینار برائے مسور اور ماش کی پیداوار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر سائنٹیسٹ ڈاکٹر

 علی عزیزآف فیصل آباد،  عامر حسین فیصل آباد، محمد عرفان سیالکوٹ، ڈاکٹر نواز ساجد سیالکوٹ، ڈاکٹر

 عدنان عمیر سیالکوٹ، سائینٹفک آفیسر سیالکوٹ حفیظ الرحمن، ریسرچ آفیسر سیالکوٹ اشرف ندیم اور

 میزبان ماسٹر ظہور الٰہی بھلی کے علاؤہ علاقہ کے کسانوں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر علی عزیز،عامر حسین، محمد عرفان اور ڈاکٹر نواز ساجد نے سیمینار سے خطاب

 کرتے ہوئے کہا کہ پروٹین انسانی خوارک کا اہم جزو ہے دالوں میں سب سے زیادہ پروٹین پائی جاتی ہے

 پاکستان کے زمیندار دالوں کو کاشت کرتے رہے ہیں لیکن اب ان کی توجہ دالوں کی کاشت پر نہیں رہی

 لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشتکار دالوں کو بھی کاشت کریں۔ سیالکوٹ  اور نارووال میں مسور کی

 دال 15سے 30اکتوبر میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی زمینوں  پر مسلسل ایک فصل

 کاشت کرنے اس کی زرخیزی بتدریج کم ہوتی چلی جاتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ  اس کا واحد حل

 فصلوں کو بدل کر کاشت کیا جائے۔ دالوں کی کی تمام اقسام پھلی دار  فصلوں کے خاندان سے تعلق رکھتی

 ہیں  جس کی بدولت دالوں کی فصلیں ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے

 زمین میں داخل کرتیں ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہنا بے جاں نہیں ہوتا کہ دالوں کی فصل زمین سے کچھ لیتی

 نہیں بلکہ زمین کی زرخیزی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار  محکمہ زراعت کے توسیع

 ڈیپارٹمنٹ، سائل اور واٹر ٹیسٹنگ لیب، کھادوں اور ادویات کے سلسلہ میں کاشتکار کی معاونت کے لیے 

 تمام خدمات بالکل مفت فراہم کررہاہے جن سے استفادہ حاصل کرکے وہ ناصرف اپنی پیداوار میں اضافہ

 کرکے اپنی آمدن میں بڑھا سکتے ہیں اور ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122سیالکوٹ

اطلاع برائے بلڈنگ گرنے کا واقع 

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مورخہ 25اکتوبر صبح0423 پہ کال موصول ہوئی کہ تحصیل ڈسکہ کے نواحی قصبہ دھرم کوٹ خاص میں دو منزلہ چھت زمین بوس ہو گئی ہے 

جس کے نیچے دو نوجوان پھنس گئے ہیں۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ کی طرف بطور فرسٹ ریسپانڈر ایمبولینس کو روانہ کر دیا اور بعدا زاں ریسکیو وہیکل، فائر وہیکل کو بھی روانہ کر دیا جنہوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ بعدازاں گوجرانوالہ 

ضلع سے بھی اسپیشل ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کی کمانڈ کی۔

ریسکیورز نے 03گھنٹے اور 30منٹ کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں 18سالہ عبداللہ اور 16سالہ حسنین کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا۔ اس آپریشن میں ریسکیو کی 6ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی

بوسنیا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ملزم یونان سپاوز کارڈ پر بوسنیا جارہا تھا ملزم کیجانب سے پیش کیا جانے والا سپاوز کارڈ جعلی نکلا ملزم محمد عزیر طارق کا تعلق جہلم سے ہے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2500 یورو کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا ایجنٹ نے مذکورہ کارڈ کورئیر کمپنی کے ذریعے پاکستان بھیجا مذکورہ ایجنٹ سائپرس میں رہائش پزیر ہے گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کےلیئے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا

ترجمان ایف آئی اے.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا۔

 حکام نے بتایا کہ لیمی نیشن پیپرز جمعہ کی شام پاسپورٹ اینڈامیگریشن حکام کوموصول ہوں گے ، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچے گی۔(ذرائع)

حکام کا کہنا تھا کہ بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اوراتوار کو بھی جاری رہے گا، ارجنٹ ،نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کر لی جائے گی۔

یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔(ذرائع)

































Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.