سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورڈاکٹر عبدالستار لیب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)اورڈاکٹر عبدالستار لیب کے مابین ایک مفاہمتی
یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈاکٹر عبدالستار لیب کے
مابین ہونے والا یہ معاہدہ دو سال کا ہے۔اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد چیمبر ممبران کو مختلف اقسام کے
لیب ٹیسٹس میں ریلیف فراہم کرنا ہے، ممبران چیمبر کو یہ ریلیف 20 سے 30 فیصد رعایت فراہم کر کے
دیا جائے گا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سینئر نائب صدر وہب جہانگیر اور
ڈاکٹر عبدالستار لیب کی جانب سے ڈاکٹر عبدالستار نے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر دستخط کیے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گورننگ باڈی رکن شہباز صائم ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر
یہاں موجود تھے۔