Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام ہاٹ سپاٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اسی طرح ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی ٹیمیں سرویلینس کی کوالٹی کو یقینی بنائی

 


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 ضلع سیالکوٹ میں 23سے 26 اکتوبر تک ہفتہ صحت منایا جائے گا، چاروں تحصیلوں کے تحصیل ہیڈ

 کوارٹر ہسپتال کے علاوہ دیہی مراکز صحت کاہلیاں، بیگوالہ، کلاسوالہ، جامکے چیمہ اور بنیادی مراکز

 صحت اگوکی، مراد پور، بن باجوہ میں ہیلتھ کیمپس لگا دیئے گئے۔ ہیلتھ کیمپس میں جنرل چیک اپ، گائنی،

 ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کی سکریننگ اور تشخیص کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس

 کے علاوہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے

 بنیادی مرکز صحت مراد پور میں ہیلتھ ویک کے افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 شہری بالخصوص  خواتین ہفتہ صحت تحت لگائے جانے والے میڈیکل سکریننگ کیمپس پر اپنی ہیلتھ

 سکریننگ لازمی کرائیں اور کسی بھی بیماری کی تشخیص کی صورت میں اپنا تفصیلی علاج کروائیں۔ انہوں

 نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ  ہفتہ صحت کے دوران تمام شہریوں کو متعدی اور غیر

 متعدی امراض کی سکریننگ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ہفتہ صحت بارے شہریوں کو بھرپور آگاہی

 مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے

 کوشاں ہیں ہفتہ صحت کے ذریعے مختلف بیماریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مکمل

 کرکے ادویات فراہم کی جارہی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز مسعود نے بتایاکہ ہفتہ ویک کے

 لیے مختلف بیماریوں کی اسکریننگ کے لیے کاوئنٹر قائم کئے گئے ہیں جس سے ایسے مریض جو اپنی

 بیماریوں سے لاعلم ہوتے ہیں جو اسکریننگ سے انکی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ، شوگر، ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی

 ٹیکہ جات، پی سی آر ٹیسٹ، ذیابیطس ٹیسٹ، ہائی بلڈ پریشر اور سانس کی بیماریوں کی مکمل

 سکریننگ،ٹی بی ٹیسٹ،ایچ آئی وی/ایڈزکے ٹیسٹ سمیت ماں اوربچے کی صحت کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سکریننگ کے بعد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے

 کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اورتعینات کی گئی میڈیکل ٹیمیں

 اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں۔ کھانسی اور چھاتی کے دیگر امراض کا معائنہ اور پی سی 

 آر ٹیسٹ بھی مفت دستیاب ہیں۔اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈاکٹر شہزاد اقبال اور ڈاکٹر

 کاشف بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام ہاٹ سپاٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اسی طرح ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی ٹیمیں سرویلینس کی کوالٹی کو یقینی بنائیں اور لاروا ملنے پر حسب ضابطہ کارروائی کے علاؤہ لاروا سائیڈنگ کی ایس او پیز کے مطابق ایکٹیویٹی انجام دی جائے، ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی ایکٹیویٹی کی تھررڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کروائی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر۔ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام موجود تھے۔ڈینگی فوکل پرسن سحرش خالد نے بتایا کہ گذشتہ 3ہفتوں کے دوران ڈینگی کے 9 مشتبہ مریضوں کے کیس موصول ہوئی جن کی تشخیص جاری ہے اور رواں سیزن میں اب تک کل 34ڈینگی کے مثبت کیسز ہوئے۔ تمام کیسز کو ریسپانس کیا گیا اور انسداد ڈینگی ایکٹیویٹی کی جاچکی ہے۔




سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سیالکوٹ سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسل کی ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان CADRE  کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ 

سیالکوٹ ریسکیو رضاکاروں کی دو ٹیمیں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں ملکی سطح پر ہونے والے رضاکاروں کے مقابلہ جات میں حصہ لیں گیں

معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ

 کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش

 کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارریجنل ایمرجنسی آفیسر نے رضاکاروں کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں

 کے درمیان مقابلہ جات میں کیا۔ریسکیو میڈیا نمائندہ کے مطابق ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی

 آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر ضلع کی مختلف یونین

 کونسل کے تربیت یافتہ رضاکاروں کیCERT  کے درمیان CADREچیلنج منعقدکروایا گیا جس میں

 مختلف یونین کونسل کی ٹیموں نے شمولیت کی۔ مقابلہ جات میں خواتین رضاکاروں کی ٹیم  نے بھی شرکت

 کی۔مقابلہ جات میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، سیفٹی کے سینئر استادنبیل

 MIDCٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

 چیلنج میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ

 لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کر کے آگ کو بجھانا، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی

 تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا،  ڈوبنے والے یا تیز بہاؤ والے پانی میں پھنس جانے والے شخص کو

 بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔ اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد

 احسان، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ،ٹریننگ خوآرڈینیٹر شوکت علی ساجد،محمد وسیم  اور ٹر

 ینر علی رضانے کی۔ مقابلہ جات کے آخر میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیریجنل

 ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے

 اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ

 کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی

 طور پر کوشش کر سکیں۔  انہوں نے مقابلہ جیتنے والے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور

 مزید بتایا کہ جیتنے والی ٹیم لاہور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے رضاکاروں کے مقابلوں میں

 سیالکوٹ کی نمائندگی کرے گی۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


اندھیر نگری چوپٹ راج 

گیپکو واپڈہ سٹی(1) ڈویژن سیالکوٹ افس میں ریٹائر  ملازمین کا راج کنزیومر پریشان

عرصہ دراز سے ریٹائر ملازمین ایکسین کی اشیرباد سے گیپکو واپڈا سٹی ون میں اپنا قبضہ جمائے بیٹھے

 ہیں حاضر ڈیوٹی وابڈا ملازمین نے اپنے کار خاص رکھ لیے کار خاصوں کے ذریعے کرنزیومر سے مال

 بٹور نے مصروف سرکاری ملازمین اپنے کار خاصوں کو اپنی سیٹوں پر بٹھا کر غائب رہتے ہیں شہری

 نکونک کوئی پوچھنے والا نہیں ریٹائر ملازمین اپنی من مانیوں میں مصروف شہریوں نے نگران وزیراعظم

 پاکستان چیئرمین واپڈا چیف اگزیکٹو گیپکو چیئرمین بی او ڈی گیپکو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ

 ہماری ان ریٹائر ملازمین سے جان چھڑوائی جائے اور ان کی جگہ ایماندار ملازمین کو تائنات کیا جائے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.