تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا،
Sachi Khabary newsOctober 19, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 7لاکھ سے زائد، ٹرالی اور اسلحہ ناجائز برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر وقاص اکبر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت.
1. محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ محلہ محال مٹانوالہ
2. محمد ارباز ولد شہباز علی سکنہ پونگ نارووال حال مقیم سیالکوٹ
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ رقم نقدی 7لاکھ 34 ہزار روپے ،ٹرالی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 1 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو آصف عرف آسو گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
روپے کا ہرا اور نیلا نوٹ کونسا اصلی اور کونسا نقلی اسٹیٹ بینک نے بتا دیا 75
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کےلیئے استعمال کیئے جاسکتے ہیں
بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا
بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیئے گئے نوٹ سے مختلف ہے
تاہم نوٹ کے حوالے سے عوام کے شکوک و شبہات سامنے آنے پر اب اس کے اصل ہونے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی ہے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں لین دین کےلیئے قابل استعمال ہیں
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2023ء فیز 2 کے ایسوسی ایٹ ڈگری(آرٹس، کامرس،
ایجوکیشن)بی بی اے، بی ایس اور بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16اکتوبر
سے شروع ہو گئے اور15۔دسمبر کو اختتام ہوگا۔ امیدواران ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اور رول
نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل
ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے. یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد
انیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام وائس چانسلرعلامہ اقبال
اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پرطلبہ کورہائش گاہوں کے قریب ترین
مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں تحصیل و علاقائی سطح پر امتحانی مراکز قائم