Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ہم اپنی غصب کی گئی مراعات واپس لے کے رہیں گے سکولوں کو بیچنے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے نیز حکومت کے آلہ کار بننے والے افسران کا بھی محاسبہ کریں گے


 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ہم اپنی غصب کی گئی مراعات واپس لے کے رہیں گے سکولوں کو بیچنے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے نیز

 حکومت کے آلہ کار بننے والے افسران کا بھی محاسبہ کریں گے یہ چند دنوں کی بات ھے وقت گزر جائے

 گا ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی نے پنجاب ٹیچرز یونین

 ضلع سیالکوٹ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کا

 ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میاں امجد علی ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک

 ہماری چھینی گئی مراعات واپس نہیں ہو جاتیں پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاج جاری رہے گا اور ڈسٹرکٹ

 سیالکوٹ میں حالیہ تحریک کے حوالے سے جہاں کہیں بھی احتجاج ہو گا پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ

 ضلعی  صدر میاں امجد علی کی قیادت میں شرکت کرتی رہے گی کیونکہ ہمارے مقاصد ایک ہیں اور لاہور

 دھرنے کے دوران گرفتار ہونے والے اساتذہ کے ساتھ اظہار یک جہتی ،ان کی رہائی اور ملازمین کے

 مطالبات کے حق میں سوموار کو پسرور میں ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کی جائے گی اس

 موقع پر ایک متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے CEO  تعلیم حافظ معروف احمد سے مطالبہ کیا گیا

 کہ گورنمنٹ  ہائر سیکنڈری سکول پھکلیان سیالکوٹ کے دو اساتذہ جن کو حکومت کے خلاف احتجاج

 کرنے پر جناب کے حکم پر معطل کیا گیا ھے ان کی معطلی کے آرڈر فوری طور پر واپس لیے جائیں اور

 آئندہ اس طرح کی تادیبی کاروائی کرنے سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں عارف گل،ظفر اقبال چیمہ،میاں

 شفیق آصف ،نواز ہنجرا،محمد رزاق،یوسف سہوترا،میاں خالد شریف ،طارق چوہان ،میاں مشتاق،ڈاکٹر

 رفیق،جہانگیر گجر،مہر انور ،محمد افضل،طاہر محمود رائے پوری،محمد سلیم رانجا،محمود ایاز،لیاقت علی

 گجر،میاں یوسف،زاہد نور،زاہد مجید،حافظ بشارت،فرحان علی ،محمد عارف بٹھی،عثمان

 ارشد،عبدالرحمان،مشتاق احمد چوہدری،آصف علی گجر،میاں تعارف علی،شبیر احمد،مبارک گھمن ،مستنصر

 گھمن شبیر گھمن اور دیگر نے شرکت کی،



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سفید چھڑی کے عالمی دن کے سلسلے میں ٹریول ٹو لاٸٹ ایجوکشنل انسٹی ٹیوٹ سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں تقریب کا انعقاد ہوا تو چٸیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ  فاٶنڈیشن پروفیسر شاہد احمد میمن اور سنیٸر ناٸب صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت وہب جہانگیر مہمان خصوصی تھے۔صدارت ٹریول ٹو لاٸٹ کی چیٸرپرسن محترمہ ارم ناز نے کی۔ تقریب کی نظامت

رابعہ ساجد نے سرانجام دٸیے۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی بلاٸنڈ  ٹیلی فون أپریٹر محترمہ  فاخرہ تبسم,  مدینہ ٹرسٹ کے عبدالشکور مرزا, یونیورسٹی أف سیالکوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر نوید جاوید , بورڈ ممبر تشخیصی کمیٹی براٸے معذور افراد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ چودھری اشفاق نذر گھمن ,

بانی چاند تارا ویلفٸیر فاٶنڈیشن محمد یونس چودھری اور دیگر اہم شخصیات اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی  پروفیسر شاہد احمد میمن نے خطاب کرتے ہوٸے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افراد باہم معذوری  PWD کے حوالے سے بناٸے گٸے تمام قوانین پر عمل درأمد کیا جاٸے اور افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کیا جاٸے۔ انہوں نے سیالکوٹ میں محترمہ ارم ناز کی قیادت میں بصارت سے افراد کی بہتری کے لیے کٸے گٸے اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے ان خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خاص وہب جہانگیر نے کہا کہ جو لوگ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام ممبران کو افراد باہم معذوری کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کوٹے کے بارے میں اطلاع کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر ایسے افرادکو ملازمت دی جاٸے تو قانون پر عمل درأمد کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی خوشنودی بھی حاصل ہو سکتی ہے اور  ثواب بھی مل سکتا ہے۔ وہب جہانگیر نے سیالکوٹ چیمبر کی عمارت کے تمام شعبوں تک معذور افراد کی رسائی ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور ٹریول ٹو لاٸٹ اسی ٹیوٹ کی سرپرستی قبول کرنے کا وعدہ  بھی کیا۔ عبدالشکور مرزانے اس موقع پر افراد باہم معذوری کے لیے نرم رویہ رکھنے اور ان کے مساٸل حل کرنے میں تمام سطحوں پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ قبل ازیں چٸیرپرسن ٹریول ٹو لاٸٹ محترمہ ارم ناز نے اپنے ادارے کی چار سالہ کارکردگی بیان کی اور اس سفر میں تعاون و حوصلہ کرنے والے افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے محترمہ فاخرہ تبسم , اشفاق نذر, پروفیسر نوید جاوید اور جنرل سیکرٹری احسن ریاض نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بصارت سے محروم افراد میں تحاٸف بھی تقسیم کٸے گٸے۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سابق ایم پی اے ارشد محمود بگو ایڈوکیٹ کے انتقال پر ان کے گھر آمد اور اظہار تعزیت 

سابق وفاقی وزیر نے آبائی حلقے کا دورا کیا اور بھرپور سیاسی مصروفیات میں دن گذارا

 سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ ایک نڈر، بہادر اور بے باک سیاسی رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ گذشہ روز مرحوم ایم پی کے گھر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی لئے پہنچی تھی۔ سابق وفاقی وزیر اور آئی پی پی کی مرکزی رہنما نے اس کے علاوہ حلقے میں بھرپور دن گذارا اور سیاسی ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق ایم پی اے مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد محمود بگو عوامی نمائندے تھے اور عوام کے دکھ درد کو سمجھتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھا۔ انہوں نے مرحوم کے بیٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے والد کے مشن کو لے کر آگے بڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ہمیشہ اپنے مقصد کو زندہ رکھا اس کے دار فانی سے چلے جانے کے بعد بھی وہ مقصد زندہ رہتا ہے۔ مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ بھی ایسی ہی شخصیت کے حامل تھے جو ہمیشہ ایک عوامی اور فلاحی مقصد کو لیکر آگے بڑھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ کے بچوں سے ہمدردی کی اور انہیں والد کے مشن کا پورا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عملی زندگی میں خوب محنت کریں اور اپنے والد کی عملی تصویر بنیں تاکہ لوگ انہیں بھی اپنا رہنما سمجھیں اور انتخابات لڑانے کے لیے انکے پیچھے ہوں۔ مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ تین دن قبل انتقال کر گئے تھے، وہ سیالکوٹ  کے حلقہ پی پی 122 سے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 2002 سے 2007 تک رکن صوبائی اسمبلی رہے، اس کے علاوہ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سیکرٹری اور صدر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس جے علاوہ اپنے آبائی حلقے میں متعدد سماجی و سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور علاقے کی سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کو عوامی سطح پر فعال بنانے کے لئے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیالات کیا۔ سابق وزیر نے عوام سے ان کے مسائل سنے اور جلد حل کا یقین دلایا


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یونان جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ملزمان کی نشاندہی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد دلدار نامی ایجنٹ کو بھی ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ملزمان فلائٹ نمبر EY242 سے یونان جا رہے تھے

ملزمان میں محمد زبیر،وحید اختر اور اسد دانیال شامل ملزمان کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ویزا جعلی نکلا ملزمان کے پاسپورٹس پر ایتھنز روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں

مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہ تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 25 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اور جعلی اسٹیمپس لگوائیں ایجنٹ محمد دلدار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے

ایجنٹ محمد دلدار کے موبائل سے متعدد پیغامات اور جعلی سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا

ترجمان ایف آئی اے


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سیالکوٹ ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ کی

 بڑی کارروائی۔ بین الصوبائی منشیات فروش خاتون سے بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج ملزمہ گرفتار مزید تفتیش جاری 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مردان سے منشیات لا کر فروخت کرنے والے گینگ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی ہے ملزمہ اپنے شوہر کے ساتھ ملکر منشیات فروشی کرتی ہے ہیڈ مرالہ نے خاتون ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


پسرور تحصیل میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کھڑی فصلوں کو شدید نقصان 

پسرور ڈھوڈا۔کلاس والہ۔سوکن ونڈ۔بھیلر باجوہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے دھان کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے 

ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی  کسان پریشان نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج سے فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کا مطالبہ


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.