ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چوہدری غلام رسول کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کا اچانک دورہ
Sachi Khabary newsOctober 28, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ پولیس کا پولیس تحفظ مرکز کے فورم سے نشے کے عادی زندگی سے بیزار افراد کی زندگیاں بدلنے کا سفر جاری
مزید 11 افراد کو زندگی کی طرف لوٹا دیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ میں معاشرے کے کمزور، محکوم اور نظر انداز شدہ طبقات کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے محتلف شاہراہوں پر بھٹکتے ہوئے معاشرے کے دھتکارے ہوئے عادی نشئی افراد کو تحویل میں لے کر مختلف اداروں کے تعاون سے ان افراد کا علاج کروانے اور انہیں پھر سے معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جس کے تحت 427 افرد کو فرسٹ ایڈ جبکہ 33 افراد کا مکمل علاج کروایا جا چکا ہے
اس سلسلہ میں آج بحالی سنٹر (فاطمہ لائف کئیر ہسپتال ) پر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آنے والے 11 افراد کے اعزاز میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں کانفرنس روم پولیس لائنز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نشہ کی لت کو چھوڑ کر زندگی کی طرف واپس آنے والے افراد کی فیملیز کے ساتھ ساتھ سماجی کاروباری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی معاشرے کے دھتکارے ہوئے لوگوں کو زندگی کی طرف واپس لوٹتا ہوا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کی خوب ستائش کی جبکہ ان افراد کے گھر والوں نے پولیس کا خوب شکریہ ادا کیا
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذلت و رسوائی میں گرے ہوئے نشے کے عادی افراد کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا کر معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چوہدری غلام رسول کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کا اچانک دورہ ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سیالکوٹ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محمد فیاض بٹ نے بریفنگ دی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (l) چودھری غلام رسول نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے تمام سیکشن کا دورہ کیا بچوں کے کمروں، ڈائینگ ہال،کچن، ٹی۔وی روم کا بغور معائنہ کیا۔دوپہر ٹائم بچوں کے کھانے کا معائنہ کیا اوربچوں سے گفتگو کی۔انہوں نے سی۔پی۔آئی سیالکوٹ میں بچوں کو دی جانے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
نادرا کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے افغانیوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایت
کوئٹہ اور پشاور سے ساڑھے 5 ہزار شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کییے گئے
593 افغانیوں کو اسلام آباد سے شناختی کارڈ جاری ہوئے
وزارت داخلہ نے نادرا کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے ساڑھے 12 ہزار افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں
سعودی عرب میں پکڑے گئے افغانیوں کے پاسپورٹ،شناختی کارڈز منسوخی کے بعد ضبط ہوں گے، ترجمان نادرا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
کجلیال سچیت گڑھ سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے مابین میٹیگ ہوئی ہے انڈیا کی طرف سے میٹیگ کا ایجنڈا طے ہؤا اب دونوں ملکوں کا اتفاق ہوا ہے کہ کوئی بھی بارڈر پر فائرنگ نہیں کرے گا پہلے بھی کسی غلط فہمی میں ایسا ہوا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈیفنس روڈ نزد اٹک پمپ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع
ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
فرسٹ فلور پہ اسٹور میں پڑا گھریلو سامان جل گیا
آگ لگنے سے مالک حاجی ساجد کے مطابق 10لاکھ کا سامان جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاوش سے 20لاکھ مالیت کا سامان اور گھر کو بچا لیا گیا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
آج نظر آنے والا چاند گرہن کوئی عام نہیں بلکہ یہ وہ چاند گرہن ہوگا جو عام طور پر نظر آنے والے مکمل چاند سے بڑا نظر آئے گا۔
یہ چاند گرہن اس سال کا آخری چاند گرہن ہے اس کے علاوہ کسی اور قسم کا گرہن بھی اس سال نظر نہیں آئے گا۔
اس قسم کا اگلا چاند گرہن سال 2024 میں دیکھا جاسکے گا۔
یہ چاند گرہن چار گھنٹے تک جاری رہے گا جس کا آغاز پاکستان میں رات 9:55 پر ہوگا، 11:55 پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام 1:55 پر ہوگا۔
زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے یہ چاند گرہن کا لمحہ ہوتا ہے۔
چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو سورج گرہن کہلاتا ہے۔
چاند گرہن یورپ، افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا اور مغربی بحرالکاہل کے خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ بڑی کارروائی
بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب
تھا۔ملزم ارسلان علی نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب
تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کی
گرفتاری ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کاروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے
امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن بیرون ملک
فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔رواں
سال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے سینکڑوں انتہائی مطلوب ملزمان کو مختلف ایئرپورٹس سے
گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن ہمہ وقت کوشاں ہے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
چونڈہ کے محلہ غازی پورہ میں عورت شمائلہ طارق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کی طبی امداد کیلئے پسرور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
تھانہ پھلورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا اغاز کر دیا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
کھروٹہ سیداں سیالکوٹ سالانہ عرس حضرت میراں محمد صادق(رخ) المعروف بابا میراں صاحب دربار کا چار روزہ تقریبات کا اختتام ہو گیا
تقریبات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نون یو سی کھروٹہ سیداں کے جنرل سیکٹری سید تنویر حسین
شاہ نے بتایا کہ ہر سال عرس مبارک کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں چار دن مسلسل زائرین کے لیے وسیع
پیمانے پر لنگر کا اہتمام ہوتا ہے مزار شریف کو غسل دے کر چادر پوشی کی جاتی ہے ایک دن چراغ دانی
کی جاتی ہے محفل نعت اور علماء کرام تقریریں وغیرہ کرتے ہیں پروگرام کے اخر میں رات کو محفل سماع
کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک کے نامور قوال قوالی پیش کرتے ہیں چار روزہ عرس مبارک میں
عقیدت مند کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں دور دراز سے ائے زائرین بھی دربار شریف پر حاضری
لگواتے ہیں اور اپنی منتیں مانتے ہیں جن کی مرادیں پوری ہوتی ہیں وہ بھی ڈھولوں کی تھاپ پر دربار
شریف میں اپنی حاضری لگواتے ہیں چار روزہ عرس کا اہتمام انتظامیہ کے علاوہ اہل علاقہ اپنی مدد اپ
کے تحت کرتے ہیں
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ کلچرل سنٹراور سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام برادر اسلامی ملک تُرکیہ کی 100
ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انٹر نیشنل بائیکر اور کراس روٹ کلب کے
چیئرمین مکرم خان ترین اور کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ نے بطور
مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان ترکی بزنس کونسل کے بانی ممبر اور
سیالکوٹ کلچرل سنٹر کے چیئرمین خالد لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ
وہ پاکستان ترکی بزنس کونسل کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کی
ٹیم میں شامل رہے۔انہیں تُرکیہ کی 100 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے۔تُرکیہ کے عوام
پاکستانی لوگوں سے جو پیار اور محبت کرتے ہیں وہ بیان سے باہر ہے۔ مہمانِ خصوصی مکرم خان ترین
نے کہا کہ انہیں گزشتہ سال پاکستان کا یومِ آزادی ترکی میں منانے کا موقع ملا تو میں ترکی کے عوام کی
پاکستان سے محبت دیکھ کر بڑا متاثر ہوا انہوں نے سیالکوٹ کلچرل سنٹرکے زیرِ اہتمام ترُکیہ کی 100ویں
سالگرہ منا کر قابلِ تحسین روایت قائم کی ہے جس پر وہ خالد لطیف اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے
ہیں مکرم خان ترین نے سیالکوٹ کی پہچان کروانے کے حوالے سے سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کی
طرف سے دو روزہ تقریبات منعقد کرنے پر اظہار ِ تشکر کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ سیالکوٹ کی سیاحت
اور ثقافت کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔تقریب سے سیالکوٹ ٹورزم
اینڈ کلچرل فورم کے چیئرمین عبدالشکور مرزا، انسانی حقوق فورم سیالکوٹ کے چیئرمین اور سابق صدر
سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ اور بانی چاند تار ویلفیئر فاؤنڈیشن چک منڈاہر
چودھری محمد یونس،روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اشفاق نذر گھمن،صدر حئی علی الفلاح رنگ
پور جٹاں حکیم محمد عارف، صدر سیف ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ظفر بٹ،سرپرست کراس روٹ کلب
سیالکوٹ محمد زکریا ذکی اور صدر اختر ناز نے بھی خطاب کیا اور خالد لطیف کی طرف سے ترُکیہ کی
سالگرہ منانے پر انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور محبوب پبلک ہائی سکول سیالکوٹ
کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے اور اس تقریب کو یادگار بنایا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر اشفاق
نیاز نے کی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
شجرکاری مہم کےلئے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں پودے لگائے گئے محمد خالد وسیم اور سجاول علی وسیم
کی خدمات کی تعریف کی گئی۔سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے وفد میں شامل شرکا ء، ممبران ماڈل
ٹاؤن سوسائٹی،صنعتکاروں ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اورصحافیوں نے شجر کاری مہم کے دوران ماڈل
ٹاؤن سوسائٹی کے روڈز، ماڈل ٹاؤن چلڈرن پارک اور کیمبرج سکول سسٹم میں اپنے ہاتھوں سے
سینکڑوں پھلدار اور دوسرے پودے لگائے قبل ازیں ممتاز سیاسی و سماجی رہنما محمد خالد وسیم ایڈوکیٹ
کی رہائش گاہ پر سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے وفد کے راہنماؤں کا ویلکم کیا گیا اور ان کے اعزاز
میں بڑے ناشتے کا اہتمام کیا گیا محمد خالد وسیم ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے پروگرام کے آرگنائزر عبدالشکور مرزا نے کہا ہے کہ خالد وسیم کی شجر کاری مہم کیلئے کاوشیں
قابل تعریف ہیں انہوں نے درخت لگانے کے لیے جو کردار ادا کیا ہے اس سے کلین اینڈ گرین ماڈل ٹاؤن
بنے گا خالد وسیم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا نے تاریخی مقامات کو ختم کر دیا ہے
جس سے ہماری ثقافت کو بڑا دھچکا لگا ہے "سیالکوٹ کو پہچان دیں" یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل
ہے کیونکہ سیالکوٹ تاریخی اعتبار بہت پرانا شہر ہے ہمارے لیے اور ہماری فیملی کے لیے یہ اعزاز ہے
کہ سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم نے یہاں سے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا ہے تازہ اور شفاف آب و
ہوا ہر انسان کی ضرورت ہے اس کے لیے جتنے بھی درخت لگائے جائیں وہ کم ہیں اس موقع پر صوفی
عبدالجلیل چچا کرکٹ، مکرم خان ترین ،شاکر حسین، محمد زکریا زکی، ہمایوں الخودی، اختر ناز، حکیم
محمد عارف، محمد یونس چوہدری ،خالدتارڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے
پروگراموں کے انعقاد سے شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو آگاہی میسر آتی ہے کہ موجودہ
دور میں درختوں کی افزائش بے حد ضروری ہے صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم نے اظہار
تشکر کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگائیں جنت میں گھر بنائیں اور اگر زندگی بنانے کے لیے کوئی کام کرنا
ہے تو وہ درختوں کی پرورش کی بدولت ہی ہو سکتا ہے کیونکہ آکسیجن انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور
اکسیجن کے بغیر انسان مردہ ہے اس موقع پر سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے وفد میں شامل تمام
شرکاء نے محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں سموگ کے خلاف ریلی بھی نکالی۔
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں بے گناہ لوگ اسرائیل کی
بربریت کا شکار ہورہے ہیں، جبکہ عالم اسلام اور پاکستان کے حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے۔
وہ سیالکوٹ میں سالانہ اجتماع اراکین و کارکنان سے حطاب کررہے تھے۔ جس میں ضلع بھر سے اراکین ،
امراء اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ میاں آصف اقبال، قیم
جماعت اسلامی ذولفقار ذکی ، امیر زون ڈسکہ عامر چیمہ، امیر زون سیالکوٹ شیخ عتیق اور ضلعی رہنماء
شمس العارفین بھی موجود تھے۔ اس دوران مختلف مقررین نے شرکا ۂ سے خطاب کیا، جن میں صوبائی
رہنماء قدرت اللہ بٹ نے کہا کہ غلبہ دین کی جدوجہد بھی جہاد ہے اور جماعت اسلامی کو بڑی جماعت
بنانے کے لیے جہاد کرنے کے طرح محنت اور زور لگانا پڑے گا۔ قیم سرگودھا فضل الہی اعوان نے ارکین
سے خطاب کے دوران کہا جماعت اسلامی کے قیام کامقصد پوری زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق
ڈھالنا ہے۔اور اقامت دین کو قائم کرنا ہے۔مرکزی رہنماء جنید سومرو نے کہا کہ امت اپنے مقصد سے ہٹ
گئی ہے ۔جماعت اسلامی امت کو اس کے اصل کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی
وسطی پنجاب نصراللہ گورا یہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان منزل کے اوپر نگاہ رکھ کر ملک میں
اسلامی قوانین کو نافذ کر نے کی جدوجہد میں پورا زور لگائیں،اور کارکنان تحریک اپنے رب سے تعلق کو
مضبوط کریں۔ جس سے جماعت کا کارکنان جماعت اسلامی میں نئی جان پڑھ جائے گی۔ اس موقع پر امیر
جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ میاں آصف اقبال نے کہا کہ دو روزہ اجتماع کا مقصد کارکنان و اراکین کو
اقامت دین اور جماعت اسلامی کی تحریک میں جدوجہد کے بنیادی اصولوں کی یاد دہانی کروانا ہے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاکستان اور کشمیری تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان ڈائیسپورا کی نمائندگی کرنے والے اور معروف تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے ہمیشہ کی طرح موسلا دھار بارش کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پرامن احتجاج کیا اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاج میں بہت سے پاکستانی اور کشمیریوں نے شرکت کی اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جیسا کہ 76 سال قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی مسلح افواج نے ایک پرنسلی سٹیٹ میں داخل ہو کر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا۔ کشمیری جب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے لوگ محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جھوٹے
مقدمات میں قید کیے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وحشیانہ تشدد اور قتل کیے جانے والے کئی واقعات میں لڑکیوں اور خواتین کو صرف ان کے بنیادی پیدائشی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی جاتی ہے۔
مظاہرین نے مختلف نعرے لگائے جن میں ’’انڈین آرمی آؤٹ آف کشمیر‘‘ ’’ہم کشمیری آزاد چاہتے ہیں‘‘ ’’کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرو‘‘ وغیرہ وغیرہ۔
راجہ سکندر خان نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن بھائی بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے جہنم میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے معصوم لوگوں پر تمام مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور انہیں ان کا بنیادی حق خود ارادیت دے۔
چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی مشتاق لاشاری نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے لیے اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک انہیں ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق محمود نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وحشیانہ تشدد کی اور بھارتی سیکیورٹی اداروں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدید مذمت کی- صدر آزاد جموں و کشمیر کے مشیر چوہدری دل پزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائی اپنی جدوجہد آزادی کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک بھارت ہماری آزادی کے پیدائشی حق کو قبول نہیں کرتے،
چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ پروفیسر شاہد اقبال جن کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے اور
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی، پروفیسر شکیل رحمان،
مسجد اور اسلامی مرکز برینٹ کے چیئرمین حاجی محمد صادق، لائق علی، سبط علی حنفی اور نجابت بھٹی نے بھی بھارتی مسلح افواج کے مظالم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سب نے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر مسلح افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر امن قائم رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مظاہرین نے کئی پلے کارڈز اور کشمیری جھنڈے آویزاں کر رکھے تھے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
لاری اڈا سیالکوٹ پر سیوریج پائپ ڈالنے کے لیئے کھدائی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر آنے
جانے والے تمام راستے بند مسافروں سے لیکر اسکول کالجز یونیورسٹیز تمام ادارے مزدوری کرنے
والے،کاروباری حضرات کی سرگرمیاں شدید متاثر پیدل چلنے والوں کیلئے بھی گزرنا محال کنسٹرکشن
کمپنی کا کام سست روی کا شکار ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے عوام الناس کا کہنا تھا کہ وہ اس پر
جلد از جلد علمدار آمد کروائیں تاکہ روز مرہ زندگی بحال ہو سکے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
لاہور یونیورسٹی میں زیر تعلیم سیالکوٹ کے طالبعلم عبداللہ بُھٹہ کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا گیا
لاہور:ملزم سبطین نے عبداللہ بھٹہ جو لاہور یونیورسٹی میں لاء کا اسٹوڈنٹ تھا جس کو معمولی تلخ کلامی
پر فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا گیا انچارج چوکی ہلوکی محمد سہیل نے عبداللہ کوقتل کرنے والے ملزم سبطین
کو گرفتار کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق قاتل اپنے دوست کے ساتھ سالگِرہ پارٹی
سے ایڈن لین ولاز وآپس آ رہا تھا۔ اس دوران اس کی ملزم سبطین سے باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہوئی
جس پر ملزم نے طیش میں آکر عبداللہ پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر عبداللہ موقعہ پر ہی جاں
بحق ہو گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا
سکتی انہوں نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فارن ایکٹ کا سیکشن 3 نافذ کردیا گیا
وزارت داخلہ نے فارن ایکٹ 1946ء کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی کا آرڈر جاری کردیا
غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے فیصلہ کن کاروائی کے احکامات جاری
پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر بے دخل کرنے کے پابند ہونگے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈسکہ۔روڈ گارمنٹس بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی
ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی
آگ لگنے سے 5 لاکھ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 5 کروڑ مالیت کا سامان بچا لیا گیا
(سیالکوٹ بیورو رپورٹ)
ڈسکہ میں فوٹو سیشن والی این جی اوز کی بھرمار غریبوں کے نام پربننے والی این جی اوز کے
پروگراموں میں غریبوں کونظرانداز کیاجانے لگ پڑا ڈسکہ میں چند ایسی این جی او ز ہیں جن کا کام فوٹو
سیشن تک محدود ہے یہ روزانہ کوئی نہ کوئی فوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتے ہیں یہ این
جی اوز غریبوں کے نام پربنی ہوئی ہیں جب ان کاکوئی پروگرام ہوتا ہے تو یہ شہر کے مخیر حضرات اور
اپنے دوستوں کو اکٹھا کرکے پروگرام کرتے ہیں اور مخیرحضرات سے پیسے وصول کرتے ہیں کہ ان کے
پیسے غریبوں پرخرچ کئے جائینگے حالانکہ یہ این جی اوز جو غریبوں کے نام پربنی ہوئی ہیں ان کے
کسی پروگرام میں غریب آدمی کو نہیں بلایاجاتا یہ صرف پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں اور مخیر
حضرات کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے روزانہ کوئی نہ کوئی فوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا پر
اپ لوڈ کردیتے ہیں کہ ان کے دئیے گئے پیسوں سے غریبوں کی امداد ہورہی ہے یہ غریبوں کی امداد نہیں
کرتے بلکہ اپنے پیٹ بھرنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ڈسکہ کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس
لینے کامطالبہ کیا ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ)شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس
کے خاتمہ کیلئے لازمی ہے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے
حفاظتی قطرے پلائے جائیں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ مائیکرو پلان مرتب کریں اور نومبر میں قومی انسداد پولیو کو
کامیاب بنانے کیلئے تمام پیشگی انتظامات کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل