Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پاکستان کے مہنگے تعلیمی ادارے اور منشیات ' فحاشی' "بولڈنیس" کا بڑھتا ہوا رجحان! پاکستان کے مہنگے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ' فحاشی عریانیت' طالبات کا مختصر


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پاکستان کے مہنگے تعلیمی ادارے اور منشیات ' فحاشی' "بولڈنیس" کا بڑھتا ہوا رجحان!

پاکستان کے مہنگے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ' فحاشی عریانیت' طالبات کا مختصر سے

 مختصر لباس خوب پروان چڑھ رہا ہے' شائستگی ' تہذیب و تمدن' رکھ رکھاؤ سے عاری روایات کو

 گستاخی: بد تمیزی نہیں بلکہ "بولڈنیس"  کا نام دیا جارہا ہے ' یہاں سے یہ تمام خرافات ' خانگی زندگی '

 معاشرے اور دیگر تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہیں ' 

ابھی دو دن پہلے ایک ایسے ہی مہنگے تعلیمی اداروں کی خفیہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جہاں اس

 مہنگے تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نشے میں دھت' برہنہ ناچ رہے تھے ' یہ وہ تعلیمی ادارے جو اپنی

 فیس ڈالروں اور پونڈوں میں وصول کر کے مذکورہ بالا تمام 

زہر پاکستانی معاشرے میں سرایت کررہے ہیں '  سوال یہ ہے کہ شرفا  اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے

 لئے کہاں بھیجیں ؟ ہماری ایک عزیزہ جو برطانیہ سے کچھ عرصے کے لئے پاکستان 

منتقل ہوئی تو  انگریزی زبان کی وجہ سے لا محالہ اسے یہاں کے تعلیمی ادارے میں ہی اپنی بچی کو  داخل

 کروانا پڑا ' جب انہوں نے اس ادارے کا ماحول دیکھا تو کانوں کو ہاتھ لگالیا' کہ ہم نے تو برطانیہ میں رہ

 کر  اپنے بچوں کو ان خرافات سے محفوظ رکھا ہے افسوس! اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسا ماحول ؟ 

 انہوں نے سکول انتظامیہ  سے بالکل دو ٹوک کہہ دیا کہ ہماری بچی یہاں تعلیم تو حاصل کرے گی لیکن آپ

 کی کسی ہلڑبازی اور بدتمیزی میں شریک نہیں ہوگی۔ سوال یہ ہے کہ پاکستانی معاشرے ایسے کتنے

 والدین ہیں جو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ماحول سے بغاوت کرسکیں ؟

ہم نے جو پاکستان میں نفاذ اردو کی تحریک چلائی ہوئی ہے جس کے لئے ہم گزشتہ چودہ سال سے صدائے

 حق بلند کئے ہوئے ہیں اس کا مقصد ہی اپنی تہذیب و ثقافت کو بچانا ' پاکستان کو ترقی ' خوشحالی ' اور

 سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کی راہ پر ڈالنا ہے' ہم یہ دعوی سے کہتے ہیں کہ زبان صرف زبان نہیں

 ہوتی وہ تہذیب' تاریخ وتمدن کا دوروازہ ہوتی ہے' ہم انگریزی ذریعہ تعلیم سے انگریزی نہیں سیکھ رہے '

 ہم انگریزی  ثقافت سیکھ رہے ہیں ' ہم انگریزی ذریعہ تعلیم سے انگریزی سیکھتے تو آج  پاکستان میں آج

 سائنس دان' فلسفی ' ماہر معاشیت' انگریزی ادب کے نامور لکھاری پیدا ہوتے ' دنیا میں سب سے مہنگی

 انگریزی پاکستان میں سکھائی جاتی ہے پاکستان میں کتنے شیکسپیئر ' ورڈز ورتھ ' کیٹس پیدا ہو گئے ہیں؟ 

جتنا مہنگا تعلیمی ادارہ 

اتنی ہی  مغربی تہذیب ' مغربی بودوباش ' مغربی لباس ' مغربی اقدار 'مسلط ہے اتنی ہی مہنگی شراب' اتنی

 مہنگی منشیات ان اداروں میں عام ہیں' پہلے تو صرف طلباء ہی منشیات کے عادی تھے' اب ان اداروں کی

 طالبات بھی طلباء سے منشیات کے استعمال اور جسم فروشی میں طلباء سے کم نہیں! ۔

یہ وہ سستے مزدور ہیں جو مغربی طاقتوں کی ضرورت ہے ان اداروں میں جو طلباء زیر تعلیم ہیں ان کا

 پاکستان کی تعمیر وترقی میں کوئی کردار نہیں وہ بالآخر انہی ممالک کو پیارے ہوجائیں گے۔ جو ان کو اپنا

 نصاب اور زبان پڑھاریے ہیں! 

لارڈ میکالے نے برصغیر پر انگریزی مسلط کرنے سے پہلے مسلمانوں کی تہذیب و تمدن ' خوشحالی ' اعلی

 اقدار کی گواہی برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی تھی' اس نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو برباد کرنے کا ایک ہی

 ذریعہ ہے کہ یہاں پر انگریزی مسلط کردی جائے جس سے یہاں وہ قوم پیدا ہوگی جو رنگ ونسل میں

 ہندوستانی اور تہذیب میں برطانوی ہوگی! 

کیا ہمارے تعلیمی ادارے آج لارڈ میکالے کی اس پیش گوئی کو درست ثابت نہیں کررہے ؟ 

کوئئ بربادی سی بربادی ہے! 

فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہوگا: صدر ڈسکہ پریس کلب انجینئر 

محمد ابرار

اسرائیلی بمباری کے خلاف 57 مسلم ممالک کی فقط لفظی مذمت قابل افسوس ہے، جہاد فی سبیل اللہ کا موقف اپنایا جائے.

 اسرائیلی جارحیت فلسطین میں جاری ہے مگر عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہوئے

 اپنی افواج بھیج رہی ہے. صدر ڈسکہ پریس کلب انجینئر محمد ابرار کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے

 والی اس منظم ریاستی دہشتگردی کے باوجود اسرائیل کو پرامن ڈکلئیر کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کی جنگ

 لڑنے والے محب وطن لوگوں کو باغی اور دہشتگرد کہا جا رہا ہے. اب تک ہزاروں لوگ اس ریاستی

 دہشتگری کی بھینٹ چڑھ کر شہید ہو چکے ہیں. لاکھوں افراد اس جنگ سے متاثر ہوئے. عمارتیں ملبے کا

 ڈھیر بن چکی ہیں. عزہ میں ادویات خوراک اور ضروریات زندگی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے. پورا عالم

 کفر مسجد اقصی اور بیت المقدس کے خلاف کھڑا ہے. مگر افسوس ہمارے مسلم ممالک کے حکمرانوں

 میں اتنی جرات اور غیرت ایمانی نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کر سکیں. حضرت عمر فاروق

 اور سلطان صلاح الدین ایوبی کے وارث اب امریکہ کی غلامی کو فخر سمجھ رہے ہیں. دنیا کے واحد

 اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان نے سب سے کمزور ترین موقف اختیار کیا ہے. یہی وہ وقت ہے کہ جب امت

 مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے غوری، شاہین، حتف میزائل استعمال میں لاتے ہوئے

 اسرائیل جو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہئیے تا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف آئندہ کوئی آنکھ اٹھا کر

 نہ دیکھ سکے.


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پاکستان مسلم لیگ نون یوسی کھروٹہ سیداں نے نکاسی اب اور مین روڈ کھروٹہ سیداں کا زیر التوا منصوبہ دوبارہ شروع کروا دیا اہلیان علاقہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تفصیلات کے مطابق کھروٹہ

 سیداں سیالکوٹ روڈ اور نکاسی اب کا زیر التوا منصوبہ شروع کروا دیا روڈ کا انتہائی خستہ حال تھا لوگوں

 کا گزرنا محال ہو گیا تھا علاقہ کامکین شدید مشکلات کا شکار تھے عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر

 رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت نے اپنی مرکزی قیادت کو اس بارے اگاہ کیا مرکزی

 قیادت نے اس منصوبے کے رکے ہوئے فنڈ جاری کروا کر منصوب کا باقاعدہ اغاز کروا دیا گزشتہ روز

 محکمہ پبلک ہیلتھ کہ افسران و ٹھیکیدار نے پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کو اعتماد میں لے کر

 روڈ کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی پہلے سے بنے ہوئے روڈ جو جگہ جگہ سے بیٹھ گیا تھا دوبارہ اکھاڑ

 کر ازثر نو تعمیر کیا جائے گا اور بہت جلد روڈ کے کام کو کمپلیٹ کر دیا جائے گا پھر اگلے مرحلے کا کام

 شروع ہو جائے گا محکمہ پبلک ہیلتھ کی پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کو یقین دہانی کھروٹہ

 سیداں کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی نے پاکستان مسلم لیگ نون کے اس

 ایقدام کو صراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


مرکزی صدر پیغام یونین محکمہ واپڈا سراج الدین ثاقب کی نجی میرج ہال سمبڑیال سیالکوٹ پیغام یونین

 سرکل سول لائن سب ڈویژن کے چیئرمین محمد اصف گھمن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت اس موقع

 پر مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

 24 گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کی الیکٹرک سٹی سپلائی بند کرنا انتہائی زیادتی ہے محکمہ میں پہلے

 سے ہی ملازمین کی بہت کمی ہے الیکٹرک سٹی ہمارے کانٹریکٹ کا حصہ ہے اسے قانونی طور پر ختم

 نہیں کیا جا سکتا حکمران ہوش کے ناخن لیں اس سہولت کو ختم کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل

 سکتا اس غیر ائینی غیر قانونی اقدام کے خلاف پیغام یونین محکمہ واپڈا گیپکو بھرپور احتجاج کرے گی


سیالکوٹ: (بیورو رپورٹ) 


 سٹیٹ بنک پاکستان اور پاکستان گلوز مینوفیکچرز ایکسپورٹرز ایسوسی کے اشتراک سے  ممبران

 ،ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں کی آگاہی کے لءے  سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری ریفنانس

 سکیموں بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینارمیں صدارت محمد اعجاز چودھری چیءرمین پاکستان گلوز

 ایسوسی ایشن  ،سپیکرزسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر مظفر اقبال،ایس ایم ای ریجنل ہیڈ بنک

 آف پنجاب مبارک علی،اے ڈی سٹیٹ بنک سفیان تاثیر ،سیکرٹری علی مقدس  نے خصوصی شرکت کی

 سیمینار میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر مظفر اقبال نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستاان

 کی مندرجہ ذیل ری فنانس سکیمیں پیش کرتا ہے۔جن میں ایکسپورٹ ری فنانس سکیم،پلانٹ اور مشینری

 کے لئے طویل مدتی اور کم مدتی فنانسنگ کی سہولت،SMEsکی جدت کے لئے ری فنانسنگ

 فیسلٹی،زرعی پیداوار کے لئے فنانسنگ کی سہولت، قابل تجدید توانائی استعمال کرتے ہوئے فنانسنگ پاور

 پلانٹس کے لئے سکیم، مالی خدمات سے محروم علاقوں میں کاروبار سے منسلک خواتین کے لیے ری

 فنانس کنسٹریکشن ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم ۔ انہوں نے مزید کہا  سٹیٹ بنک آف پاکستان بزنس

 کمیونٹی کے آسان  ریفنانس پالیسی جاری کر رہا ہے ،ان سے قبل چیئرمین پگمیا محمد اعجاز چودھری،

 سفیان تاثیر،حاجی آفتاب برلاس ،شیخ ندیم ،بدر  اور ملک نصیر احمدنے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ سٹیٹ

 بنک ڈپٹی چیف منیجرمظفر اقبال اور،ایس ایم ای ریجنل ہیڈ بنک آف پنجاب مبارک علی،اے ڈی سٹیٹ بنک

 سفیان تاثیر نے بھی اپنے خطابات میں کہا کہ ایکسپورٹرز اور چھوٹے بزنس مینوں کو چاہئے حکومت

 پاکستان کی کم شرح مارک اپ جاری کردہ  ان ریفنانس سکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔تاکہ سیالکوٹ کی

 انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ بنک آف پنجاب کی روزگار سکیم پر بھی بریفنگ دی گءی اس

 موقع پر چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن محمد اعجاز چودھری نے سپاس نامہ پیش کیا اور پگمیا کے

 جاری منصوبوں ایل پی ڈی ،سی پی سی بارے بریفنگ دی بعد ازاں چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن

 محمد اعجاز چودھری نے مہمانوں کو ےادگاری شیلڈیں پیش کیں


سیالکوٹ بیورو رپورٹ،


 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا پولیس لائنز سیالکوٹ میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کی مشقوں کا جائزہ 

جدید اینٹی رائٹ کٹس میں ملبوس جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے نپٹنے، مشتعل مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے مہارتوں کا مظاہرہ کیا. 

ڈی پی او نے عملی طور پر جوانوں کی مہارت کو چیک کیا اور انہیں اہم تکنیکس کے متعلق آگاہی دی. 

ڈی پی او محمد حسن اقبال    کا کہنا ہے کہ  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کے

 مطابق ضلع میں اینٹی رائٹ تربیتی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے مرحلہ وار تمام جوانوں کو اینٹی رائٹ سے

 متعلق تربیت فراہم کی جائے گی تربیت یافتہ انٹی رائٹ فورس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد گار

 ثابت ہوگی 


(سیالکوٹ بیورو رپورٹ)


سید ذوالفقار حسین شاہ گیلانی کے چھوٹے بھائی سید سجاد علی شاہ وفات پا گئے

سید ذوالفقار حسین کے ساتھ دوست احباب و عزیز و اقارب نے اظہار تعزیت و اظہار افسوس کی ملک بابر

 علی Sp سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سید ذوالفقار حسین شاہ سید ندیم حسین شاہ سید صابر حسین

 شاہ کے بھائی اور سید زین عباس سید عون عباس سید دلاور حسین کے والد سید سجاد حسین گیلانی کی

 وفات پر فاتحہ خوانی کے لیئے تشریف لائے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے

 ضلعی سربراہان الیکشن ڈیوٹی کےلئے افسران و ملازمین کی فہرستیں فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار

 انہوںنے کمیٹی روم میں اجلاس کے دوران کیا، ضلعی الیکشن کمشنر، ایجوکیشن، ہےلتھ سمیت تمام

 محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ انتخابات قومی ذمہ داری ہے جس

 کےلئے تمام محکموں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کےلئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی سربراہان

 کی طرف سے فراہم کردہ فہرستیں الیکشن کمشن آف پاکستان کو بھجوائی جائیں گی جہاں سے ان افسران و

 ملازمین کو بطور پریذائڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر، پولنگ آفیسر اور معاون سٹاف تعینات کیا

 جائے گا۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کا سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کے خلاف کریک

 ڈاﺅن، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ خشت چلانے والے تین مالکان پر 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کر

 دیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی ڈی او ماحولیات ناظم ایاز کی قیادت میں

 ٹیم نے تحصیل ڈسکہ کے علاقہ موضع کانواں لٹ میں میسرز شفیع برکس کو چیک کیا جو زگ زیگ ایس

 او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا، بھٹہ خشت کو سیل، مالک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

 گیا ۔ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے موضع کلن کلاں کے قریب آصف برکس کے مالک پر زگ زیگ ایس او

 پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور بھٹہ خشت سیل کر دیا اسی طرح موضع کلن کلاں

 میں ہی حسنین برکس کو بھی زگ زیگ کی خلاف ورزی پر سیل کرکے مالک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ

 عائد کر دیا۔

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.