عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کی سیالکوٹ شہر میں تعمیراتی کاموں کے سبب سڑکوں کی کھدائ اور مرمت کی سلسلہ جاری ہے
Sachi Khabary newsNovember 01, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
حکومت نے 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کے لیے مختص ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2024ءکی منظوری دیدی ہے۔مختص کوٹے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فرائض حج سرانجام دے سکیں گے۔
حج پالیسی 2024ءکے تحت کوٹہ کو سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج ا سکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج اسپانسر شپ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔عازمین کی سہولت کیلئے 20 سے 25 دنوں کے قیام کا بھی حج پیکیج متعارف کرایا جائے گا۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیکج کی مالیت بعد میں متعین کی جائے گی، 38 سے 42 دنوں کے حج کے لئے حج پیکیج جنوبی ریجن کیلئے 10 لاکھ 65 ہزار روپے مقررکیے گئےجبکہ شمالی ریجن کے لئے 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پیکیج گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے، حج 2024کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت اسلام آباد ایئر پورٹ پر دستیاب ہوگی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
نگران حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا، گھریلو صارفین کیلئے 172 فیصد سے زائد مہنگی ہوگئی، مہنگائی کے مارے
شہریوں کا جینا محال
وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا اور گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے، ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے اور ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھ کر 3000 روپے، ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے اورماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے، پاور پلانٹس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے جبکہ سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے، سی این جی سیکٹر کےلیے 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔
برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2100 روپے اور غیر برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
24ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2023.24 میں جنوبی پنجاب سیالکوٹ زون کے میچز کا باقاعدہ آغاز
ہوگیا۔ مہمان خصوصی حاجی شاہد جاوید صاحب تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری فورم ذیشان تنویر خان اور
جوائنٹ سیکرٹری عامر اقبال بھی موجود تھے۔
فراز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں سنیکو سپورٹس نے مہر 1 سینئرز کو 34 رنز
سے شکست دے دی۔ سنیکو سپورٹس نے مقررہ 28 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز سکور
کئے۔ سہیل شاہ 42، محمد ارشد 28 اور غلام علی 27 بنائے۔ مہر 1 سینئرز کی طرف سے چوہدری محمد
رضوان اور مہر شاہد نے 2 - 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں مہر 1 سینئرز 4۔26 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ
ہوگئی۔ آصف اقبال نے 38، محمد شاہد 25 اور چوہدری محمد رضوان نے 24 رنز بنائے۔ سنیکو سپورٹس
کی طرف سے نصراللہ نے 5 اور عاصم علی نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے
سیالکوٹ زون میں 18 ٹیموں کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ گوجرانوالہ/گجرات زون کے دو
گروپوں میں 10 ٹیمیں شامل ہیں۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
بریکنگ نیوز،سعودی عرب نے 2034ء فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی جیت لی!
پاکستان نے بھی اپنا اہم ووٹ سعودیہ کو کاسٹ کیا 2034ء کا فیفا فٹبال عالمی کپ سعودی عرب میں کھیلا جائے گا ⚽
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
نگران وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے یکم نومبر 2023ء سے عوام پر گیس بلوں میں ہوشرباء اضافہ کردیا،250 والا بل اب ساڑھے 1500
1000 والا بل اب 4500
2500 والا بل اب 8000
8000 والا بل اب 29000
پوری قوم کو گیس کی نئی قیمتیں مبارک ! نگران وفاقی حکومت کسی عذاب سے کم ایسا عوام الناس کا کہنا تھا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
نگران وفاقی حکومت کا آئیندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہایت کمی کردی گئی ہے لیکن پاکستان میں براہ راست عوام سطح پر کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں دیا جا رہا ہے
اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،وزارت خزانہ
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،عوامی ردعمل کے پیش نظر نگران حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کردیا گیا ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
گورنمنٹ سردار بیگم اسپتال میں چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے والی خواتین و شیر خوار بچے ذلیل و خوار
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سردار بیگم سول اسپتال میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیئے آنے والی خواتین
و معصوم شیر خوار بچے ذلیل و خوار سوا 11 بجے تک لیڈی ڈاکٹر اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھی سمیہ
اپنی بیٹی کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے لیئے جب اسپتال پہنچی تو اسپتال میں عورتوں کی لمبی لائن تھی
اور لیڈی ڈاکٹر سوا 11 بجے تک اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھی جب ساڑھے 11 بجے کے بعد لیڈی ڈاکٹر
اپنی سیٹ پر پہنچی تو شور کر رہی تھی کس نے ٹیلی فون کروایا ہے مجھے نہ ٹیلی فون کی پرواہ ہے اور
نہ مریضوں کی پرواہ ہے میں تو اپنی مرضی سے ڈیوٹی کروں گی ایم ایس سول اسپتال سردار بیگم
سیالکوٹ اور پرنسپل میڈیکل کالج، ڈی سی سیالکوٹ، ڈی او ہیلتھ، سمیت اعلی احکام سے اپیل ہے اس
لیڈی ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے تاکہ یہ بروقت اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکو ٹ تھانہ صدر پسرور پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکو عمران عرف مانی گینگ گرفتار*
لاکھوں روپے نقدی بھاری مقدار میں اسلحہ موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد مزید انکشافات ہونگے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی
پسرور سرکل محمد شہباز چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر پسرور انسپیکٹر چودھری طارق وڑائچ
نے ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں عمران عرف مانی گینگ کو گرفتار کر لیا
ہے ملزمان نے دوران تفتیش تحصیل پسرور، سیالکوٹ،ڈسکہ، سمبڑیال سمیت نارووال میں متعدد وارداتیں
کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان عمران عرف مانی،فرحان۔حمزہ اور حمزہ جاوید سیالکوٹ۔ بڈیانہ۔پھلورہ
اور نارووال پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی
موٹر سائیکلیں آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا گرفتار ڈاکو گینگ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے
گرفتار ڈکیت گینگ راہزنی کی وارداتیں ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملیز کو اسلحہ کے زور پر
لُوٹتے تھے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کی سیالکوٹ شہر میں تعمیراتی کاموں کے سبب سڑکوں کی کھدائ اور
مرمت کی سلسلہ جاری ہے.جس کی وجہ سے شیل پمپ چوک خواجہ صفدر روڈ، پیرس روڈ،ڈیفنس روڈ،
چوک پر ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے. جس کی وجہ سے ٹریفک
لوڈ ایک سٹرک پر ہے اور ٹریفک سست روی کا شکار ہے لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ ٹریفک
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور
متبادل راستوں کو اختیار کریں تاکہ اپنا اور دوسروں کا وقت بھی بچایا جاسکے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ,
بڈیانہ پولیس کی بڑی کارروائی جعلی پائیدار سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ سینکڑوں تھیلے
جعلی پائیدار سیمنٹ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ملزمان عرصہ دراز سے پائیدار سیمنٹ کے تھیلوں
میں ریت اور مٹی ڈال کر پسرور بڈیانہ نارووال شکرگڑھ ظفروال ڈسکہ سمبڑیال وزیر آباد گجرات اور
گردونواح میں جعلی سیمنٹ فروخت کر رہے تھے اور دوکاندار بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے جو
دوسرے سیمنٹ کے ساتھ جعلی سیمنٹ بھی فروخت کر رہے تھے بڈیانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ملزمان
کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
ہیڈ مرالہ۔ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپیکٹر کاشف بٹ کی بڑی کارروائی ہیڈ مرالہ سے اغواء ہونے والی چچا زاد 2 بہنوں کو کراچی سے بازیاب کر لیا ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا پولیس ٹیم کو شاباش اور انعامات دینے کا اعلان
تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کاروائی مغویہ 2 چچا زاد بہنیں کراچی سے بازیاب.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ گاؤں ڈنگہ سے ہفتہ کی شام 2 کمسن چچازاد بہنوں کے اغواء جیسے سنگین معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی بحفاظت بازیابی ممکن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے.
ایس ایچ او ہیڈمرالہ سب انسپیکٹر کاشف بٹ نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونو ں چچا زاد بہنوں کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ہے ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں شامل افسران کیلئے تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ،
ختم دسواں واجتماعی دعا
سابقہ محرر بڈیانہ تھانہ پھلورہ اے ایس آئی خالدمحمودسلہری کے والدمحترم چوہدری منیراحمدسلہری جوگزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے اُنکے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں اوراجتماعی دعاکی محفل بروزجمعرات دن 11بجے انکی رہائشگاہ چوبارہ میں ہوگی،دوست احباب سے شرکت کی استدعاہے۔۔
منجانب/خالدمحمودسلہری آف چوبارہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرپنجاب پولیس
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر شیراز خان کی جانب سے کینیڈا سے دورہ برطانیہ پر آئے ہوئے مہمان
راجہ عباس ،ممتاز کشمیری رہنما چئرمین پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان، ،پیپلرز پارٹی آزاد
کشمیر کے سابق امیدوار اسمبلی اشرف چغتائی ،کوٹلی آزاد کشمیر سے راجہ وقاص ایڈووکیٹ ،پی ٹی آئی
رہنما غیاث احمد ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں
ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رُکن لارڈ قربان حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ چوہدری حاجی
چوہدری قربان راجہ اعجاز نے سمیت صحافیوں میں راجہ فیض سلطان،کامران عابد بخاری ،عتیق الرحمان
چوہدری،احتشام الحق قریشی نے شرکت کی
اس موقع پر لارڈ قربان حسین نے کہا کہ فلسطین کے ایشو کی وجہ اس وقت پوری دنیا تقسیم ہوچکی ہے
اور کمیںونٹیز کے درمیان نفرتیں بڑھ رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری جنگ بندی کی جائے اور
امن کو موقع فراہم کیا جائے ۔۔
راجہ عباس،راجہ سکندر،اشرف چغتائی اور دیگر نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں
کی خاموشی اور دوہرے معیار کو افسوسناک قرار دیا ہے اور فوری طور پر سیز فائر کر کے غزہ کا
محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فلسطین کے معصوم شہریوں کا قتل عام بند
کروانے اور خطے میں پائیدار حل ڈھونڈنے کی ضرورت پر زور دیا ہے حاجی چوہدری قربان نے کہا ہے
کہ فلسطینیوں کے حق میں بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں اور ظلم و زیادتی پر دنیا لزز گئی ہے اس کے باوجود
جنگ بندی نہیں ہو رہی ہے شیراز خان نے کہا کہ حق و سچ کی آواز بلند کی جاتی رہے گی راجہ وقاص،
غیاث احمد اور راجہ فیض سلطان نے بھی فلسطینوں پر اسرائیلی بمباری کی مزمت کی ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ)شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس
کے خاتمہ کیلئے لازمی ہے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے
حفاظتی قطرے پلائے جائیں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ مائیکرو پلان مرتب کریں اور نومبر میں قومی انسداد پولیو کو
کامیاب بنانے کیلئے تمام پیشگی انتظامات کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل