Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

حکومت پنجا ب کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

حکومت پنجا ب کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، شہریوں کی

 74شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، ریونیو اوپن کچہری آج بھی منعقد کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ میر اقبال کی

 زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسرز و سٹاف،

 لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسران و سٹاف نے شرکت کی اس دوران ڈومیسائل اجراءکے حوالے سے 39،

 رجسٹریشن کی 17، اندراج انتقال جائیداد کی 6اور فرد اجراءکی 8شکایات موصول ہوئیں جن کا دفتری اوقات

 کے ختم ہونے سے قبل ازالہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میراقبال نے شہریوں سے کہا ہے

 کہ وہ آج دو نومبر کو بھی ریونیو سے متعلق اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے سیالکوٹ میں انوار کلب، ڈسکہ،

 پسرور اور سمبڑیال میں اے سی دفاتر میں ریونیو عوامی اوپن کچہری سے رجوع کر سکتے ہیں۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، ماہ اکتوبر میں 467ناجائز منافع خوروں پر 25لاکھ89ہزار500روپے جرمانہ عائد، 12مقدمات درج، 17دکانوں اور گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں ضلع سیالکوٹ نے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے وژن کے مطابق شہریوں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کےلئے چاروں تحصیلوں میں 40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 46ہزار، 418انسپکشنز کیں، اس دوران گرانفروشی ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 467دکانداروں پر 25لاکھ89ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، مختلف تھانوں میں گرانفروشوں کے خلاف 12مقدمات درج کرائے گئے اور ان میں ملوث ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ذخیرہ اندوزی ، پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 17دکانوں کو سیل کر دیا ۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ معروف احمد نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی ماڈل سکولز پراجیکٹ کے تحت چاروں تحصیلوں میں 20میں سے 15سکولوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، دیگر سکولوں میں ضروری سہولیات کی کمی پوری کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کےلئے شہریوں کے تعاون کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصوبے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہوںنے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول فتح گڑھ کا اچانک دورہ بھی کیا ، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، اساتذہ کرام، و سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایت پر منصوبے کےلئے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھرپور معاونت کی ہے اور تحصیل سیالکوٹ میں تین، تحصیل ڈسکہ میں پانچ، تحصیل پسرور میں چار اور تحصیل سمبڑیال میں تین سکولوں میں کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ماڈل سکولز پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں میں واش رومز کی تزئین ، کمپوٹر لیبز میں بہتری، پینٹ سمیت دیگر سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے اس مقصد کےلئے صاحب ثروت حضرات نے بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

بجلی بند رہے گی 

گیپکو سیالکوٹ ایس ایس او

انچارج کینٹ گرڈ سیالکوٹ محمد سرفراز کے مطابق مورخہ 5.11.20.23 بروز اتوار کو مندرجہ زیل فیڈر صبح (9)بجے سے دوپہر(1)بجے تک بند رہیں گے بوجہ سالانہ مینٹینیشن(1) محمد پورہ (2) صدر بازار (3) کلاک ٹاور (4) ڈالو والی (5)کھروٹہ سیداں مراکیوال(6)سید پور (7)بلانوالہ

دوسرے مرحلے می

یہ فیڈر دوپہر (12)بجے سے شام(4) بجے تک بند رہیں گے(1) شادی وال (2)کورٹ روڈ(3) گل بہار (4) پیرس روڈ (5) کندن پور(6) ایم ای ایس (7) برینڈ ویلج(8) عسکری کالونی


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی کاروائی مغویہ 2 چچا زاد  بہنیں کراچی سے بازیاب

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ گاؤں ڈنگہ سے ہفتہ کی شام  2 کمسن چچازاد  بہنوں کے اغواء جیسے سنگین معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی بحفاظت بازیابی ممکن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے. 

ایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونو ں چچا زاد بہنوں کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ہے. ڈی پی او نے پولیس ٹیم میں شامل افسران کیلیے تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے  6 ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،  24 عدد موٹر سائیکلیں، 2 چاند گاڑیاں، 18 سمارٹ فونز، رقم نقدی و اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر عادل مصطفٰی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کے 100 کے قریب مقدمات میں ملوث ملزمان عامر عرف آمرا اور فرحان عرف فرحانا گینگ کے سرغنہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت. 

1. عامر ولد امام علی قوم مغل سکنہ شٹاپ گڑھا

2. بلال ولد صابر قوم نو مسلم سکنہ فتح گڑھ

3.عبدالحمید عرف عبداللہ ولد عبدالمجید قوم جٹ سکنہ لنگڑیالی

4.محسن ریاض ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ لنگڑیالی

5.سائرس ولد اللہ دتہ قوم عیسائی سکنہ فتح گڑھ

6.فرحان لیاقت ولد لیاقت علی قوم جٹ سکنہ پکا گڑھا

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ رقم نقدی 4لاکھ،18 عدد موبائل فونز، 24 عدد موٹر سائیکلز اور 2 عدد چانڈ گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ڈکیتی کی نیت سے روکنے والے ڈاکوئوں کی لوڈر گاڑی پر فائرنگ۔نوجوان گولیاں لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر غفور اپنے بتھیجے کبیر۔اور دیگر افراد کے ہمراہ لوڈر پر سوار تھا کہ ایمن آباد روڈ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے انہیں لوٹنے کی غرض سے روکا نہ رکنے پر ڈاکوئوں نء فائرنگ کر دی جس سے کبیر نامی نوجوان گولیاں لگنے سے جانبحق ہو گیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

ترجمان پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ ملزمان نامعلوم ہیں جن کی تلاش جاری ہے

 سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

اغوا کے تین مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان نے ماں کو تین بچوں سمیت اور نماز پڑھنے کیلئے جانیوالے نوجوان اورسکول کی طالبہ کواغواکرلیا،ڈسکہ کے اسد کی بیوی اور بچوں کو نامعلوم ملزمان اغوا کرلیا جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بخا پور کے نواز کا بھتیجا نمازپڑھنے کیلئے گیاجسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے نواحی گاؤں مالومہے کی خاتون مصباح کی بیٹی سکول پڑھنے کیلئے گئی جو گھرواپس نہ آئی جس کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

تھانہ کینٹ پولیس نے عامری چوک میں چھاپہ مار کر لڈو پر جوا کھیلنے میں مصروف دانش وغیرہ  کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لڈو اور جوئے پر لگی ہوئی رقم9ہزار900برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ماہ اکتوبر میں 467ناجائز منافع خوروں پر 25لاکھ89ہزار500روپے جرمانہ عائد، 12مقدمات درج، 17دکانوں اور گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

گیس چوری مہم کے دوران313گھریلو میٹر کنکشن منقطع کر دی ہیں 267 کمپریسر استعمال،25 گھریلوں میٹر سے کمرشل استعمال،21 ربڑ پائپ والشین شامل ہیں جن کو بعدزاں لبیاریٹری بھیجا گیا جس کے مطابق 24 گھریلوں میٹر ٹمپر آلئے ان کو29لاکھ 90 ہزارجرمانہ کردیا گیا ہے جب کے کمرشل کنکشن اور انڈسٹریل کنکشن کو لیبارٹری کی رپورٹ پرایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار روپے انڈر بلنگ کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سیالکوٹ سمبڑیال روڈ پر پپلی والا سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی حادثہ میں چار سالہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے زخمیوں میں  پچاس سالہ مظہر۔35 سالہ علی ارشاد اور اسکی چار سالہ بیٹی ہمنہ شامل ہے ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک سالانہ جنرل اجلاس میں گروپ لیڈر شیخ ریاض الدین کو شیلڈ پیش کررہے ہیں 

سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ  جنرل اجلاس 2023منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیمبر ممبران اور  تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے کیا گیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے تمام معزز مہمانوں کو  سالانہ  جنرل اجلاس  میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا اور گزشتہ سال کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  گزشتہ کچھ سالوں سے چیمبر ممبران کی جانب سے مسلسل یہ ڈیمانڈ  کی جارہی تھی کہ چیمبر کے سالانہ اجلاس  کا اہتمام کسی کشادہ جگہ پر ہونا چاہیے، لہذا ممبران کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس سال ہم نے سالانہ اجلاس کا اہتمام ہیری ٹیج کلب میں کیا  ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر اراکین کی خواہشات کا احترام ہم پر لازم ہے کیونکہ بلا شبہ اس پر وقار ادارے  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا مقام و مرتبہ آپ کے دم قدم سے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران  ایگزیکٹو کمیٹی اوردیگر عہدیداران آپ ہی کیمنتخب نمائندے ہیں، جن کو آپ اس عزم اور امید کے ساتھ منتخب کرتے ہیں کہ وہ  تاجر برادری  کو در پیش مسائل کا حل تلاش کریں اور آپ کے لیے کاروباری آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہرگز یہ  دعوٰی  نہیں کرتا کہ میں اور میری ٹیم نے ہر کام آپکی تو قعات اور خواہشات کے عین مطابق انجام دیا ہے، مگر مجھے آپ کے سامنے یہ بات کرتے ہوئے دلی اطمینان حاصل ہے کہ ہم نے اپنی نجی و کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ چیمبر اور اس کے اراکین کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر سرانجام دینے کی بھر پور کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ   ہم نے ہر فورم اورہرسطع پر آپکیمفادات کوتحفظ فراہم کیا اور چیمبر کے اغراض و مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پوری تندہی سے کام کیاہے۔صدر سیالکوٹ چیمبر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات  کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی خدمات کو سراہتے  ہوئے  اگست 2023ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے  سیالکوٹ چیمبر کو''ڈویلپمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ'' جیسے اہم قومی اعزاز سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ پاکستان کے ان سماجی اداروں اور آرگنائزیشنز کو دیا جاتا ہے جو اپنے وسائل  سے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بلاشبہ یہ ایوارڈ چیمبر ممبر ان کی خدمات کا حکومتی سطح پر اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر میں سیالکوٹ کی تمام تاجر برادری  کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں بھی  کوئی دورائے نہیں کہ آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو جو مقام حاصل ہے اس کا تمام تر سہراہمارے گروپ لیڈران  ریاض الدین شیخ، ڈاکٹر محمد اسلم ڈار اور ان کے رفقاء کو جاتا ہے، جنہوں نے اس اداریکو یہ مقام دلانے کیلئے دن رات محنت کی۔اجلاس میں سنیئر نائب صدر وہب جہانگیر، چیئرمین سیال خواجہ مسعود اختر، غلام مصطفیٰ چودھری، شیخ محمد یعقوب، سابق ضلع ناظم چودھری محمد اکمل چیمہ،عدنان یوسف، محمد اویس بٹ، شہباز صائم، حاجی عبدالحمید، چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی،میاں محمد ریاض، نعیم یوسف، زوہیب رفیق شیخ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، ڈاکٹر مریم نعمان، طارق محمود ملک سیکرٹری، اظہر ڈار، احمر تنویر خان، خواجہ شعیب، میاں محمد خلیل، عامر وائیں،شیخ وحیدصندل، میاں محسن گل، قیصر بیگ، وقاص اکرم اعوان، طاہر مجید کپور، جمیل رشید چودھری، جمشید احمد، عبدلراؤف مغل، فہد بٹ، فراز سلیم، نقاش جٹ، قمر عابدبٹ، ارسلان خان، جاوید بٹ، قاسم ملک، نوید رانا، حاجی جبار خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


نگران وزیراعلی اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت انسدادِ اسموگ کے حوالے سے اجلاس

پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،فیصلہ

طلباء و طالبات کی صحت کے لیئے ماسک لازمی قرار دیا گیا، فیصلہ

صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت

گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی،ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں 97غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، ان ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں ایسی ہاﺅسنگ سکیمیں جن کے این او سی کےلئے کیسز مسترد ہو چکے ہیں اور جنکے کیسز ابھی تک منظوری کےلئے مراحل میں ہیں اور تاحال انکا فیصلہ نہیں ہو سکا شامل ہیں نیز شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی حدود میں کل 80ہاوسنگ سکیمیں ایسی ہیں جنکے کیسز مسترد ہو چکے ہیں یا ابھی تک مراحل میں ہیں مگر انہیں او سی جاری نہیں ہوا، ضلع کونسل کے علاقہ میں ان ہاوسنگ سکیموں میں تحصیل سیالکوٹ کی حدود میں 17ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے کیسز منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہو ا اور ابھی تک یہ لیگل نہیں ہیں ،14ہاﺅسنگ سوسائیٹوں کی منظوری کے لئے درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔ تحصیل ڈسکہ کی حدود میں 13ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی درخواستیں منظوری کے مراحل میں ہیں ان پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا اور تاحال یہ لیگل نہیں ہیں، جبکہ 4درخواستیں مستر د ہو چکی ہیں، تحصیل پسرور کی حدود میں 6ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہوا تاحال ہو لیگل نہیں جبکہ دو ہاﺅسنگ کالونیوں کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں، تحصیل سمبڑیال کی حدود میں 9ہاﺅسنگ کالونیوں کی درخواستیں ابھی مختلف مراحل میں ہیں تاحال وہ لیگل نہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں دو ہاﺅسنگ سکیموں کے کیسز مختلف مراحل میں چل رہے ہیں انکی منظوری ابھی نہیں ہوئی ابتک وہ لیگل نہیں، تین ہاﺅسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کرکے انہیں غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، میونسپل کمیٹی پسرور کی حدود میں اس وقت ایک ہاﺅسنگ سکیم کا کیس زیر غورہے ابھی تک وہ لیگل نہیں ، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی حدود میں ایک ہاﺅسنگ سکیم کا کیس زیر غور ہے ابھی تک اسکی منظوری نہیں ہوئی اور وہ لیگل قرار نہیں دی گئی جبکہ 14ہاﺅسنگ سکیموں کے کیسز مسترد کئے جاچکے ہیں ۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پولیس 


سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مظہر عرف مظہرہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، 20 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 1 لاکھ 50 ہزار روپے، 14موٹر سائیکلیں،  20موبائل فونز، 2اے سی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی 45 وارداتوں میں ملوث مظہر عرف مظہرہ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت. 

1. مظہر عرف مظہرہ ولد فیض احمد سکنہ باجڑہ گڑھی   

2. منظور نثار ولد نثار احمد سکنہ اورا چوک سیالکوٹ 

3. حبیب شاہ ولد محبوب شاہ سکنہ محلہ لال پورہ 

4. محمد احتشام ولد عنائیت اللہ سکنہ محلہ رنگ پورہ

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 1 لاکھ 50 ہزار روپے، 14موٹر سائیکلیں،  20 قیمتی موبائل فونز، 2اے سی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ 22 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو مظہر عرف مظہرہ گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.