سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں
پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس
موقع پر چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف کے علاؤہ پیسپ ٹیم بھی موجود تھی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال کے ہمراہ خواجہ صفدر روڈ،
کمشنر روڈ، پیرس روڈ، لاری اڈہ، ہیڈ مرالہ روڈ اور کلووال روڈ پر سیوریج کی پائپ لائنز اور کنڈوٹس ڈالنے
اور روڈ کی بحالی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال نے کہا کہ پیسپ منصوبوں کی
بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے اور اس سلسلہ میں روزانہ کی
بنیاد پر پروگرام ریویو کی جاریی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور بحالی اولین ترجیح
ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہر کی اہم روڈز پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے جس قدر جلد
ممکن ہو منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک کو
نیسپاک کے مقامی حکام کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ پی ڈی پیسپ نے کہا کہ
کنٹریکٹر کام کی رفتار کو تیز کرے اور اربن ایریا میں سیور لائن ڈالنے کے بحالی کا جلد از جلد مکمل کریں
اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سیالکوٹ(بیورو دپورٹ)
پاکستان میں ویتنام کے سفیر نیگین تین پونگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) میں سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کااجلاس
منعقد ہوا،اجلاس میں سیالکوٹ چیمبر کے صدر عبدالغفور ملک، سینئر نائب صدرایس سی سی آئی وہب
جہانگیر اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ویتنامی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویتنام اور پاکستان کے
درمیان تجارت اور تعلقات میں مضبوط ترقی نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ معلومات کی کمی ہے،انہوں نے
سیالکوٹ کے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان اور ویتنام کے درمیان مضبوط باہمی
تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویت نام کی غیر استعمال شدہ بین الاقوامی تجارتی منڈیوں کو تلاش
کریں،انہوں نے ویتنام اورپاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہرممکن
مخلصانہ کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ان باہمی تجارتی
تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ویتنام کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک
پاکستانی تاجر برادری کی آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون اور تکنیکی مدد کا بھی وعدہ
کیا،ویتنام دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط
کاروباری روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا کام پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی
اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے،ہم نے 8 نومبر 1972 کو یہ کہتے ہوئے سفارتی تعلقات قائم کیے کہ
دونوں ممالک خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے
درمیان گزشتہ سال دوطرفہ تجارت کا حجم 904 ملین امریکی ڈالر اور 2021 میں 794 ملین امریکی ڈالر
تھا، اس سال اب تک (2023 کے نو ماہ)کے دوران 546 ملین امریکی ڈالر رہا جس میں 30 فیصد کمی
آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویتنام دنیا میں اقتصادی ترقی کے لحاظ سے بہت فعال اور تیزی سے ترقی کرنے
والا ملک ہے،پاکستان ٹیکسٹائل، طبی آلات کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا
کہ تجارتی وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید
فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو
انتہائی خوش آئند بات ہے۔ صدر ایس سی سی آئی عبدالغفور ملک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ
پاکستان اور ویتنام کے درمیان 1970 کی دہائی میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوستی کا پائیدار
اور خوشگوار رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال قریبی دوطرفہ تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر
ہم نے ایک اہم سنگ میل منایا جس کی بنیاد باہمی احترام، افہام و تفہیم اور دونوں ممالک میں امن اور
سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے جاری ہمارا
سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہماری شراکت داری مضبوط سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔اجلاس
میں سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہب جہانگیر، ایگزیکٹو رکن شہباز صائم
سمیت دیگر اراکین چیمبر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں
پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف کے علاؤہ پیسپ ٹیم بھی موجود تھی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال کے ہمراہ خواجہ صفدر روڈ،
کمشنر روڈ، پیرس روڈ، لاری اڈہ، ہیڈ مرالہ روڈ اور کلووال روڈ پر سیوریج کی پائپ لائنز اور کنڈوٹس
ڈالنے اور روڈ کی بحالی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال نے کہا کہ پیسپ
منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کررہی ہے اور اس سلسلہ
میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام ریویو کی جاریی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور
بحالی اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہر کی اہم روڈز پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر
ہے جس قدر جلد ممکن ہو منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔ پراجیکٹ
ڈائریکٹر حمزہ سالک کو نیسپاک کے مقامی حکام کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
پی ڈی پیسپ نے کہا کہ کنٹریکٹر کام کی رفتار کو تیز کرے اور اربن ایریا میں سیور لائن ڈالنے کے بحالی
کا جلد از جلد مکمل کریں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی زیرِ صدارت کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد.
ایڈیشنل ایس پی ملک نوید،ایس پی انویسٹی گیشن جواد اسحاق،ایس ڈی پی او،ایس ایچ او صاحبان اور برانچ انچارجز کی شرکت
ڈی پی او نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا.
زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے، ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے بجلی چوری و منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو تیز کرنے اور اپنے علاقوں میں جرائم پرںقابو پانے کےلیئے احکامات جاری کیئے
میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانون کو تعریفی سرٹفیکیٹس اور نقد انعام سے نوازا.