ٹریفک ملازمین نے سبزی فروشوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے ڈی پی او سیالکوٹ فوری نوٹس لیں عوامی مطالبہ
Sachi Khabary newsNovember 09, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ پولیس کی کاروائی، 1 کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا گیا مغوی بحفاظت بازیاب، 6ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2.11.23 بوقت تقریباً 10بجےرات بذریعہ پکار 15 مدعی مقدمہ نوید مسیح نے اطلاع دی کہ اسکے بھائی شکیل مسیح ولد صدیق مسیح قوم عیسائی سکنہ چٹا تحصیل و ضلع سیالکوٹ بعمر 36سال کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے اور مغوی کے موبائل فون سے ہی کال کرکے مغوی کے بھائی نوید مسیح سے ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں مغوی کو قتل کردیا جائے گا۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اغواء ہونے والے شہری شکیل مسیح کی فوری بازیابی کی بابت ایس پی انویسٹی گیشن جواد اسحاق کو ہدایت جاری کیں ۔ جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اورمغوی کی بحفاظت بازیابی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا ۔ جائے وقوعہ سے CCTVکیمرہ جات چیک کیے گئے جو مغوی کپورووالی سے جانب کالا گھمناں بسواری موٹر سائیکل جاتا نظر آیا ۔جو جدید ٹیکنالوجی اور Human Baseانفارمیشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی کو بحفاظت علاقہ تھانہ کینٹ کی حدود سے بازیاب کروایا گیا اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 6ملزمان
کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹرسائیکلیں اور ایک عدد ویگنار کار اور دو عدد پسٹل برآمد کیے جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پریس ریلیز ،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر میاں امجد علی کا سنئیر نائب صدر سیالکوٹ یوسف
سہوترا کے ہمراہ بجوات کا دورہ،ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد رفیق ،بجوات ٹیچرز یونین کے صدر
چودھری جہانگیر گجر،محمد عارف چیچی اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پھکلیان کے سٹاف نے
ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں
امجد علی نے جنوبی پنجاب کے وزٹ اور پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر منتخب ہونے کے
بعد پہلی دفعہ بجوات کا دورہ کیا تو بجوات پہنچنے پر پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر
محمد رفیق ،پنجاب ٹیچرز یونین بجوات کے صدر چوہدری جہانگیر گجر،محمد عارف چیچی ،ساجد حسین
،میاں بلال ،جاوید چوہدری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پھکلیان کے سٹاف نے ڈھول کی تھاپ پر
پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ،بعد میں ڈاکٹر محمد رفیق ،میاں
بلال اور محمد عارف چیچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ پر جب بھی مشکل وقت آیا تو میاں امجد
علی سب سے پہلے اساتذہ کی آواز بننے والے واحد مخلص اور با ہمت راہنما ہیں اور جہاں کہیں بھی کسی
استاد نے پکارا تو اپنی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہاں پہنچے اور اس کی مدد کی۔ ہم ان کی
بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نے بجوات کے اساتذہ کی
طرف سے میاں امجد علی کو پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اور
اپنے علاقے کے اساتذہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا میاں امجد علی نے اتنی عزت افزائی
پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور سب کو سلوٹ کیا نیز حالیہ ملازمین کی احتجاجی تحریک میں وزیر
اعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بازی پر معطل ہونے والے یونین عہدیداران ڈاکٹر محمد رفیق اور ملک
سرفراز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی جدو جہد کو سراہا ،بعد
آزان چوہدری محمد عارف چیچی کو بطورِ SST, ڈاکٹر محمد رفیق کو Est ,شفاقت علی کو EST اور مہر
محمد حسین عرف پولا کلاس فور کو سکیل نمبر 4 میں پروموشن ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار
پہنائے ۔اس موقع پر محمد عارف چیچی کی طرف سے ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس پر صوبائی
صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
یوزر کمیٹی کھروٹہ سیداں چیئرمین کے عہدے کے لیے تین امیدواروں نے ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ کو اپنی اپنی درخواستیں جمع کروا دی یوزر کمیٹی کے ممبران اپنی من پسند کا چیئرمین مقرر کرنے جا رہے تھے جو اہل علاقہ کو منظور نہ تھا اس بات کا جب علم ہوا تو امیدواروں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو اپنی اپنی درخواستیں جمع کروا دیں یوزر کمیٹی جو کافی عرصہ سے بنی ہوئی ہے اس نے اج تک کوئی کام نہیں کیا سوائے بل وصولی کے جتنی نئی ابادیاں بنی ہیں کسی جگہ پر بھی نئی پائپ لائن نہیں ڈالی گئی لوگ گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کئی بار لوگوں نے نئی پائپ لائن ڈالنے کا کہا مگر کمیٹی ممبران اور چیئرمین نے کوئی اقدام نہیں کیا رہائشیوں نے بل وصولی کے پیسوں اور دیگر گرانٹ جو کمیٹی کو ملتی ہے کا فوری اڈٹ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران سے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے کمیٹی نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے راتو رات اپنی من پسند کا چیئرمین بنانا چاہتی تھی جو اہل علاقہ کو منظور نہ تھا کھروٹہ سیداں کے رہاشیوں نے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلی افسرو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوزر کمیٹی کھروٹہ سیداں کا انتہائی ایماندار اور لوگوں کے کام کاج کرنے والا چیئرمین منتخب کیا جائے تاکہ لوگوں کے درینہ کام کاج مکمل ہو سکیں چیئرمین منتخب کرنے سے پہلے سابقہ کمیٹی مکمل اڈٹ کیا جائے
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
ضلع میں سموگ کی صورتحال کے پیش نظر 9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے 10نومبر کو ضلع سیالکوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، حکومت پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9تا
12نومبر ضلع سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے (سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں) دفاتر،
مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما ہالز، جمنزیم بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق 10تا
12نومبرتمام مارکیٹں، دکانیں، شاپنگ مالزبند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران
ٹیلی کام کھل سکیں گی،میونسپل سروسز، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میرج ہالز میں پہلے سے طے شدہ شادی
کے پروگرام کی اجازت ہوگی۔ حکومت پنجاب کے حکمنامہ کے مطابق شہریوں کو سودا سلف خریداری،
میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں محدود نقل و حمل، پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود اجازت ہوگی،بڑے
ڈیپارٹمنٹ سٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشن کھول سکیں گے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے
افسران، نوٹیفائیڈ محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح جوڈیشل افسران،
عملہ، وکلا، ہیلتھ سروسز سے متعلقہ اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوتگی کی
صورت میں نماز جنازہ، کفن دفن و متعلقہ اجتماعات کی اجازت ہوگی۔دریں اثناء چیف سیکرٹری پنجاب کی
ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ضلع سیالکوٹ میں 10نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
ہے تاہم محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے مستثنیٰ قرار دیے گئے محکموں کے
افسران و ملازمین کو ڈیوٹی پر آنے کی اجازت ہوگی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
روزانہ کی بنیاد پر مشق ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا باعث بنتی ہے۔ سید کمال عابد
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈویژن بھر میں ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے فائر ایمرجنسی ڈرلز کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی تمام تحصیل انچارجز، اسٹیشن انچارجز، شفٹ انچارجز، آپریشنل سٹاف اور آفس سٹاف کو فائر ڈرل کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقوں کا مقصد ریسکیورز کی صلاحیتوں کو نہ صرف پرکھنا ہے بلکہ ان میں مزید نکھارپیدا کرنا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کر کے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچا یا جا سکے۔ انہوں نے تمام تحصیل انچارجز کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فائر ڈرل تمام آفیسرز اپنے اپنے اسٹیشنز پر روز مرہ کی بنیاد پر کروائیں جس کی نگرانی وہ خود کریں گے اور ان کی صلاحیتوں کو پرکھا بھی جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
رات گئے انڈیا کی طرف سے سیز فائر کی ایک دفعہ پھر خلاف ورزی
ورکنگ باونڈری پر وقفہ وقفہ سے بلا اشتعال فائرنگ پنجاب رینجر کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا
مارٹر گرنے سے دھمالہ گاوں کا 60 سالہ سلیم زخمی ہو گیا
ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائ طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی چیئرمین ٹیوٹا سے ملاقات،ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک نے چیئر مین ٹیوٹا (ر) بریگیڈئیر محمد ساجد کھوکھر سےسیالکوٹ چیمبر آفس میں ملاقات کی،جس میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پرصدرچیمبر نے ٹیوٹا کیجانب سے 2023ء میں منعقدہ ٹیوٹا جابز افئیر کے کامیاب انعقاد پر صوبائی سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نےٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے انعقاد سے انڈسٹری میں پائی جانے والی ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردارادا کیاصدر چیمبر نےکہا کہ انڈسٹریل فیلڈز میں و رکرز کی عدم دستیابی ملکی معیشت پرانتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہےایسے حالات میں ٹیوٹا اتھارٹی کو چاہیئےکہ مخصوص ٹیکنیکل کورسز متعارف کروائیں تاکہ فارغ التحصیل طلباءوطالبات لوکل انڈسٹری کےلیئے کارآمد ثابت ہو سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں ہماری انڈسٹری کو مضبوط مواصلات،ہنر مند افراد،کمپیوٹر لٹریسی سے ہم آہنگ ، اسپورٹس اینڈ فیشن وئیر،سلائی کڑھائی کے ہنر مند افراد،پیٹرن ماسٹر،سرجیکل انڈسٹری کیلئےچمڑے کی فیلڈ میں پالش کے کاریگر اور کام کرنے والےہنر مند افراد کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بہت سے ورکرز جو ملازمتوں کے حصول کے لیئے انڈسٹر یز میں آتے ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ مہارت کے حامل کارخانوں اور فیکٹر یوں میں کام کرنےکی اہلیت سے عاری ہوتے ہیں ملاقات کے دوران چیئرمین ٹیوٹا (ر) بریگیڈئیر محمد ساجد کھوکھر نے ڈائریکٹر ٹیوٹا طاہر محمود سیالکوٹ و نارووال کی بزنس کمیونٹی کے لیئے خدمات کو سراہا اور سیالکوٹ چیمبر سےقریبی روابط پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ تاجر برادری اور ٹیوٹا مینجمنٹ ٹیم بیروز گار افراد کو باعزت روزگار فراہم کرے گی ان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے نوجوانوں کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گےاور جس کی مدد سے ہنر مند نوجوان ملک کی معاشی ترقی میں مثبت کردارادا کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل تعریف ہے کہ ٹیوٹا نوجوان نسل کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم دے کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنا رہا ہے اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)محمد ساجد کھوکھر نےصدر چیمبر کو ٹیوٹا میں جاری تربیتی کورسز کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا ملاقات کے دوران سنیئر نائب صدر چیمبر وہب جہانگیر، نائب صدرعامر مجید شیخ،سینئر ڈائریکٹر ٹیوٹا اختر عباس بروانہ اورڈائریکٹر سیالکوٹ ونارووال طاہر محمود موجود تھے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے اقبال ڈے بھرپور جوش و جذبہ سے منایا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ہمراہ ریسکیورز و ریسکیو محافظین اقبال منزل میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی
بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے شاعر مشرق کے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑہائ اور دعا کی۔