Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کا منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 2خاتون سمیت 6بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ پولیس کا منشیات کے بڑے ڈیلروں  کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 2خاتون

 سمیت 6بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات ،اسلحہ ناجائز ، موٹر سائیکلیں ،

 الیکٹرانک کنڈے اور رقم وٹک برآمد۔


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے

 سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔


 اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل سعادت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موترہ سب

 انسپکٹرافضال حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات

 فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 


1. ملک حفیظ ولد ملک عزیز سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ


2. محمد پرویز ولد سلطان سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ


3. واجد علی ولد محمد حسین سکنہ بیڑھ ،ڈسکہ

4. عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ، ڈسکہ


5. مسمات فائقہ زوجہ عنصر علی عرف مستنصر ولد محمد اسلم سکنہ کوٹلی علی باب ڈسکہ 


6. شمیم بی بی زوجہ عرفان سکنہ کمال پور ڈسکہ 


کو لیڈیز پولیس کی مددسے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 28کلو 50گرام چرس،

 6کلو500گرام آئس ، 120گرام ہیروئن، 2الیکٹرانک کنڈے ،اسلحہ ناجائز2پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں

 ،3موٹر سائیکلیں اور 10ہزار روپے سے زائد رقم وٹک برآمد کرلی ہے


ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں

 منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے

 کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے

 شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد

 انعام کا اعلان کیا ہے




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن( ر) شاہ میر اقبال نے آج ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا

 جائزہ لینے کیلئے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موبائل پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر

 گھر بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کے قطرے پلانے کے عمل کا

 مشاہدہ کیا اور جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے تھے ان کی فنگر مارکنگ چیک کی۔ ڈپٹی

 کمشنر نے موقع پر موجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز مسعود کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو

 پابند کریں کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے فنگر مارکنگ احتیاط سے کریں بالخصوص ہائی رسک

 پاپولیشن جو کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں بستیوں میں مقیم بچے ان کی فنگر مارکنگ کرنے وقت یہ

 خیال کریں یہ مٹے نہ تاکہ مانیٹرنگ اور اوویلوایشن ٹیمیں مہم کہ کوالٹی چیک کرسکیں اور درست

 اعدادوشمار اور نتائج اخذ کئے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے پولیو ٹیموں کو شاباش

 دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی موجود تھے۔ یاد رہے 2اکتوبر سے شروع

 ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 6اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جس کے دوران پانچ سال سے کم

 عمر 7لاکھ 72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں

 2676موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں،مدارس اورخانہ بدوش اور افغان بستیوں میں جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں

 بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں جبکہ 69رومنگ و ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس، ائیر

 پوعٹ،اہم مقامات اور بازاروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی انجام دے

 رہی ہیں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے زیر اہتمام "ٹیکس

 سسٹم اینڈ اکنامک چیلنجز ان پاکستان" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینارکی میزبانی کالج

 پرنسپل پروفیسر خلیل احمد طور نے کی جبکہ نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری عامر

 مجید شیخ، سابق صدر لاہور ٹیکس بار جمیل اختر بیگ ایڈووکیٹ، ماہر معاشیات پروفیسر مرزا منور حسین

 ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر

 مجید شیخ نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سیالکوٹ بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایک بہترین

 ادارہ ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اپنی عملی زندگی میں ملک و قوم کی تعمیروترقی کے

 لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سابق سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خرم

 اسلم بٹ اور اعجاز غوری جیسی نامور شخصیات بھی اسی کالج سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 

 طلباء کو ملکی تعمیروترقی میں اپنا ابھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تلقین کی۔

 سابق صدر لاہور ٹیکس بار جمیل اختر بیگ ایڈووکیٹ، ماہر معاشیات پروفیسر مرزا منور حسین ایڈووکیٹ

 اور کالج پرنسپل پروفیسر خلیل احمد طورنے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور شرکاء کو ٹیکس سسٹم اینڈ

 اکنامک چیلنجز ان پاکستان بارے آگاہی فراہم کی۔ سیکرٹری سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن فراز راجہ

 ایڈووکیٹ، پروفیسر اصغر ڈوگر، اسد نصیر ملک سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ کے گاؤں چیانوالی میں ایک اور ظلم کی انتہا میں نامعلوم ملزمان نے سوئے

 شخص کو سر پر کلہاڑی کے وار کر زخمی کر دیا، ڈی ایس پی ڈسکہ سادت علی کے مطابق شدید زخمی

 محمد اعظم اپنے گھر رات کو سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے سر پر کلہاڑی کے وار کر زخمی کر دیا

 اور شدید زخمی محمد اعظم کو کھیتوں میں پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے، گھر والوں کو پتہ چلنے پر

 شدید زخمی کو فوری سول اسپتال ڈسکہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد دی، پولیس

 مصروف کاروائی رہی لیکن ملزمان کا سراغ نہ مل سکا


سیالکوٹ بیورورپورٹ


 پرانی سبزی منڈی والے پھاٹک پر حادثہ میں شدید زخمی موٹرسائیکل سوار گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ

 ہسپتال میں دم توڑ گیا، موٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کا حادثہ پرانی سبزی منڈی والے پھاٹک پر حادثہ

 ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوا جس کی موت ہوگئی اور اس کے ساتھ وآلے ساتھی موقعہ سے فرار ہوگیا

 لیکن فوت ہونے والے نوجوان لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس مصروف کاروائی رہی


سیالکوٹ بیورورپورٹ


 ریسکیو 1122 نے ایک دن کی بچی کو زندہ بچا لیا، کالر کے مطابق علاقہ بھیگووالہ میں ایک دن کی بچی

 کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے اور ریسکیورز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر بچی

 کو دیکھا جس کی سانسیں نہیں چل رہی تھیں اور ریسکیورز نے بچی کو تقریبا 4منٹ CPR جاری رکھا تو

 ہسپتال منتقلی کے دوران ہی اس کو ہوش آ گئی اور بچی کے لواحقین نے ریسکیو کا شکریہ ادا کیا کہ ان

 کی کاوش کی وجہ سے بچی کی جان بچ گئی



سیالکوٹ بیورورپورٹ


 الیکشن ٹربیونل آزاد جموں و کشمیر نے ایم ایل اے ایل اے 35 جموں چوہدری مقبول گجر  2 کا الیکشن

 کالعدم قرار دیدیا اور ازسرِنو الیکشن کروانے کا فیصلہ کردیا، قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر حلقہ

 ایل اے 35 جموں 2 ( گوجرانوالہ،ڈسکہ، نارووال) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اسماعیل کی

 انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سنایا، الیکشن  ٹربیونل نے حلقہ  ایل اے  35 جموں ٹو سے

 پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی چودھری مقبول گجر کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر انتخاب کالعدم

 قرار دیتے ہوئے چودہری مقبول گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی  منسوخ کردیاہے، مسلم لیگ ن کے

 امیدوار چودھری اسماعیل نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ

 ریٹرننگ آفیسر نے نتائج تبدیل کئے ہیں، الیکشن ٹربیونل نے چودہری اسماعیل کی شکایت پر تحقیقات کر

 تے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم بھی دیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آٹھ پولنگ سٹیشن کی  کاونٹر

 فائیلز خالی پائی گئیں جو الیکشن ایکٹ کے دفعہ 60  کی خلاف  ورزی ہے  یہ تمام عمل نتائج کو مشکوک

 بنا تا ہے، ایل اے 35 جموں دو کا انتخاب کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کرایا جائے





سیالکوٹ بیورورپورٹ


ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انسداد دہشت گردی ونگ کو مطلوب ملزم

 گرفتار کر لیا، ملزم ویاب علی نے فلائٹ نمبر QR631 سے دوحا فرار ہونے کی کوشش کی اور ملزم وہاب

 علی کے خلاف انسداد دہشت گردی ونگ نے مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلی

 سازی کرتے ہوئے پاسپورٹس بنانے پر مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا

 بعدازاں ملزم کو انسداد دہشت گردی ونگ حکام کے حوالے کر دیا گیا





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.