ھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں قران پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
Sachi Khabary newsOctober 10, 2023
0
ھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں قران پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں قران پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
سیدجواد علی رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لا اینڈ ارڈر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے-
کھروٹہ سیداں میں قران پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے مگر
پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں اب تک ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ پولیس
کے ذرائع اور بے شمار مخبر و خبری نیٹ ورک کے باوجود بھی گرفتاری نہ ہوا قابل افسوس ہے۔
مقدس کتابیں اور عبادت گاہیں خواہ کہیں بھی ہوں اور کسی مذہب کی بھی ہوں انکا احترام ہر ایک پر لازم ہے
کسی بھی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانا دین اسلام کا شیوہ نہیں نہ ہی ہمارا آئین اور قانون اسکی اجازت دیتا
ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی فرد کے قبیح فعل کو روکنا اورسزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ہم نہیں
چاہتے کہ عوام اشتعال میں آئے مگر پولیس کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں۔ پولیس کو اپنی ذمہ
داری کا احساس کرتے ہوئے کاروائی تیز کریں اور اس گناہ یا جرم میں جو کوئی بھی ملوث ہے اسے بے
نقاب کیا جائے علامہ سید جواد علی رضوی نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب۔ آر پی او گوجرانوالہ اور
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور ملزم کو جلد
از جلد گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جاے تاکہ لوگوں کا غم و غصہ ختم ہو۔
سیالکوٹ،بیورو رپورٹ
، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں سموگ کا باعث بننے والوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا
فیصلہ،نئے رولز کے مطابق سزا و جرمانے عائدکئے جائیں گے، انتظامی افسران، ماحولیات، روڈ
ٹرانسپورٹ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور محکمہ زراعت کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے
کی ہدایت۔ ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال کی زیر صدارت
منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز غلام سرور، محمد فیصل، قمر محمود منج، احسن ممتاز، سیکرٹری آر
ٹی اے مظفر حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر سجاد محمود، ڈی او ماحولیات وسیم احسن، چیف آفیسر
ضلع کونسل الفت وڑائچ نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب، ماحولیات
ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کے ساتھ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی
کے لئے نئے رولز مرتب کئے ہیں جن کے مطابق کھیتوں میں فصل کی باقیات جلانے والے کے خلاف
فوجداری کاروائی کے ساتھ فی ایکڑ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر
بھٹہ خشت، ایر پلوشن کنٹرول ڈیوائس کے بغیر فیکٹری چلانے والے کو ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ
روپے تک جرمانہ او بندش کیساتھ مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا، رائس شیلرز کے لئے بھی سائیکلون
لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ دھوان چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں
نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر
جرمانوں کے ساتھ انہیں تھانوں میں بند کریں اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ہر گز چلانے کی اجازت نہ دی
جائے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سی آے اے پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ساحل گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 6موٹر سائیکلیں، 2چنگ چی رکشے ، قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال,اور ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید اعوان،کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی CIA رانا محمود الحسن کی زیر نگرانی انسپکٹر محمد صدیق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ساحل شہزاد گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت. 1. ساحل شہزاد ولد فیصل جاوید سکنہ اگوکی 2. علی رضا عرف بلا ولد محمد ریاض سکنہ کوٹلی بہرام 3. سبحان علی ولد محمد عالم سکنہ دربار اگوکی 4. علی رضا ولد محمد عاف سکنہ محلہ شریف اگوکی دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ 6موٹر سائیکلیں، 2چنگ چی رکشے ، 3قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ساحل شہزاد گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تحصيل ڈسکہ تھانہ صدر کے نواحی گاٶں ساہکے میں گزشتہ روز سید گھرانے کی خواتین کو گھر میں
گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ چھے سات کس ملزمان نے
مسلح اسلحہ ڈنڈے آہنی راڈوں سے حملہ کر دیامتاثرہ خاندان نے بروقت رسکیو 15 پر کال بھی کی مگر
پولیس کے شیر جوان ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے اور الٹا متاثرین سے ہی آنے جانے کا پیٹرول لیکر
رفو چکر ہوگئےڈی پی او محمد حسن اقبال سیالکوٹ نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے
نواحی گاٶں ساہکے کے مکین سید گھرانے کی پردہ دار اور گھریلو خواتين کو گھر میں اکیلا دیکھ کر گاٶں
میں ہی رہنے والے کچھ شر پسند گروپ نے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سوٹو ڈنڈوں
اور آتشیں اسلحہ مسلح 30 بور پسٹل سے حملہ کر دیا ملزمان میں سے امین ولد عطا الللہ۔عمران۔وغیرہ
نے للکارا مارا انکے سب گھر والے مرد بیرون ملک مقیم ہیں آج انکو زندہ نہیں چھوڑنا پورے گھر کو آگ
لگا دو اور دیکھتے ہی دیکھتے ملزم آمین ۔یسین ولد عطا الللہ نے ہمراہی ملزمان طارق ۔خالد ولد امان
الللہ۔اور عمران ولد نامعلوم نے دروازے کھڑکیاں توڑ ڈالی اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دیا
اور گھر میں موجود پردہ دار خواتين کے بالوں سے پکڑ کر گھر کے صحن میں گھسیٹتے رہے گھر میں
موجود متاثرہ خواتین نے مزید جھگڑے کی وجہ عناد بتاٸی کے قبل از ایک سال پہلے صباء نامی بچی کی
شادی اسکی سگی پھوپھو کے گھر ڈسکہ شہر میں ہوئی مگر گھر کے بڑے بزرگوں کی پرانی رنجشوں کی
بھینٹ صباءکو چڑھا دیا گیا جو پیچھلے ایک سال سے سگی پھوپھو کے گھراسکی بہو بن کر جیسے کسی
نجی ٹارچر سیل میں زندگی گزار رہی ہو آۓ روز گھر والوں کے پھٹے پرانے قصیدوں کو لیکر مجھے
میرے سسرال میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا میرا بازوں توڑ دیا گیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو میری ساس
جو میری پھوپھو بھی لگتی ہے اس نے اور میرے شوہر نے اپنی بڑی بہن کیساتھ ملکر مجھے چھے
مہینے پہلے زہر دیکر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی جو میرے گھر والوں کو بروقت پتہ چلنے پر وہ
مجھے فوری ڈسکہ میں ایک پراٸیویٹ اسپتال لے گئے اور مجھے فوری طبی امداد ملنے سے مجھے نئی
زندگی مل گئی ہمارے گھر میں سب مرد باہر ہونے کا ہمارے مخالف فاٸدہ أٹھا رہے ہے جو آۓ روز ہماری
عزتوں کی پامالی کرتے ہیں اور ہمارے گھروں میں زبردستی گھس کر ہم پر ظلم و ستم کرتے ہیں جبکہ ظلم
و ستم اور بر بریت کا نشانہ بننے والے متاثرہ گھرانے نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف اندراج
مقدمے کیلئے درخواست داٸر کر دی ہےآٸی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ فوری نوٹس لیں اور ہماری
دادرسی کرنے کے احکامات جاری کریں اور ہمیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائےموقف متاثرہ خاندان گاٶں
ساہکے تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ
صحت سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے،ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون
کے مطابق مقدمات درج کرائے جائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم سرویلنس ٹیموں کو موقع پر
جاکر چیک کریں، یہ ہدایات انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کے دوران جاری کیں، سی ای
او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد نے بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنرزغلام سرور، محمد فیصل، قمر محمود منج،
احسن ممتاز، ڈی ایچ اوز، ڈ ی ڈی ایچ اوز، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔اجلاس
میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی ہدایات کے مطابق
555ان ڈور اور 124آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھروں، فیکٹریوں، نرسریوں،
کاروباری مراکز، قبرستانوں کی چیکنگ کرتے ہیں، ضلع میں 2052ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی
جارہی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کرائی جاتی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جنوری 2023سے
ابتک ضلع میں ڈینگی کے 8768مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے 27میں ڈینگی کی تصدیق
ہو ئی ہے، تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اور کوئی بھی کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں۔ اجلاس میں
بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز فعال ہیں اور کسی بھی مریض کے علاج کے
لئے تربیت یافتہ سٹاف موجود ہے۔ اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی نے سرکاری ہسپتالوں میں مشتبہ
مریضوں کی باقاعدگی سے رپورٹنگ کی جائے، اینڈرائیڈ یوزر باقاعدگی سے اپنی سرگرمیوں کو محکمہ
صحت کے پورٹل پر اپ لوڈ کریں اس حوالے سے کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
محسنِ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان فخر پاکستان خطے میں بھارتی بدمعاشی کو ختم کرنے والے عظیم محسنِ پاکستان کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے اللہ رب العزت انکی مغفرت و بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین یآ رب العالمین آمین ڈاکٹر عبد القدیر خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم ہمیشہ آپ کے احسانات کی بدولت مقروض رہے گی
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
آل پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین سراپہ احتجاج واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری
کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فل فور مستقل کیا جائے خالی پوسٹوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں
قومی اداروں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے
24 گھنٹے ڈیوٹی پابندی ہفتہ اتوار چھٹی منسوخی لیکن کوئی اور ٹائم یا اضافی معاوضہ نہیں
یہ غیر قانونی جبری مشقت صرف غلامی در غلامی اور بتہ خور یونین چور ٹولے کو مسلط کرنے کا نتیجہ ہے بجلی کمپنیاں واپڈا میں ضم کیا جائے
ائی پی پیز مجرمانہ معاہدے ختم کرانے بجلی بلوں سے ٹیکسز ختم کرانے کرپشن کا حصہ نہ بننے والے
ملازمین و عہدے داران پیغام یونین کے خلاف کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے انتقامی کاروائیاں کروانے
والی مافیا یونین کے لیبر ہالز اور اس کے کرپٹ عہدے داران کے اچانک بڑھنے والی کروڑوں روپے ذاتی
اثاثوں کی منی ٹریلکرانے سٹاف کی کمی دور کرانے کنٹریکٹ ڈیلی ویجز مستقلی غلامی سے نکال کر
ملازمت عزت و ادارے کی تحفظ کے ساتھ ملکوں قوم کی بے لوث خدمت اجاگر کرنے کے لیے پیغام یونین