Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سابق ممبر پنجاب اسمبلی ،سنیئر رہنما جماعت اسلامی ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ مرحوم کا نماز جنازہ مرے کالج گراؤنڈ میں اداکر دیا اور مرحوم کے بیٹے حارث میر ایڈووکیٹ نماز جنازہ پڑھایا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 سابق ممبر پنجاب اسمبلی ،سنیئر رہنما جماعت اسلامی ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ مرحوم کا نماز جنازہ 

 مرے کالج گراؤنڈ میں اداکر دیا اور مرحوم کے بیٹے حارث میر ایڈووکیٹ نماز جنازہ پڑھایا۔نماز جنازہ،میں

 نائب امیر پاکستان لیاقت بلوچ، ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں محمد آصف، سابق وزیر بلدیات منشاء اللہ

 بٹ، ضلع جنرل سیکرٹری پی ایم ایل ن چودھری طارق سبحانی، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری رفیق

 مغل، سابق ایم پی اے طاہر ہندلی، سابق صدر سپریم بار کونسل حامد خان ایڈووکیٹ، سعد ارشد، صدر بار

 مقصود مغل ایڈووکیٹ، سابق ضلع ناظم چودھری اکمل چیمہ، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، بار

 سیکرٹری احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ،ٹیلن گروپ کے سی اوچودھری سلیم بریار، سابق صدر چیمبر

 قیصر اقبال بریار، سابق ایم پی اے چودھری احسن سلیم بریار، چودھری ضیاء اللہ آف ملہے چک،ڈاکٹر

 نیلسن عظیم،سجاول وسیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبدالشکور مرزا، یونس چودھری،  چیئرمین ایئر سیال فضل

 جیلانی، جے آئی وسطی پنجاب صدر مولانا جمیل قصوری، ملک بابر سپرنٹنڈنت جیل، ،بنس کمیونٹی، ملک

 فیسل، ریحان یونس، سید علی نجم گیلانی ایڈووکیٹ وکلاء، ناصر ملک  ایڈووکیٹ، عرفان بھٹی  ایڈووکیٹ،

 جنید آفتاب، سلیم چاند، ڈاکٹر منیر بٹ، شکیل کھٹانہ ایڈووکیٹ ، عصمت اللہ وریاہ، سابق ضلع ناظم اکمل

 چیمہ، علیم جاوید، میاں عثمان جاوید، شیخ حکیم عبدالواحد، حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ ،سید علی نجم

 گیلانی، خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ ، خواجہ شعیب مشتاق ایڈووکیٹ ، محمود الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ ،

 رانا شاہد سلہری، شمس العارفین، آفتاب گلزار خان، چودھری فصیح اسلام گجر، ملک منیر، ملک وارث

 مزدور رہنما، مہربلال مدثر، ملک ناصر ایدووکیٹ،صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈار، ملک مشتاق  ایڈووکیٹ،

 عمر فاروق مائر، راؤ جلیل،آصف بھلی ایڈووکیٹ، رفیع چودھری، ذوالفقار ڈھڈی، شہزاد ابریز خان، وقاص

 ابریز خان، جج صاحبان، وکلاء صاحبان، سیاسی،سماجی،مذہبی حلقوں،شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت

 کی وکلاء برادری، شہری حلقوں نے مرحوم کو شہر کے لئے ایسا خلاء قرار دیا جو مدتوں پورا نہیں ہو گا۔

مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

پسرور بڈیانہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کا بڈیانہ اڈہ پر کریک ڈاؤن بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔  
چیئر پرسن  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب(ھوم ڈیپارٹمنٹ )میڈم سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر  بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو  نے گرینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران  بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا،گرینڈ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد فیاض بٹ کی سربراہی میں کیا گیا،بچوں کو  بڈیانہ اڈہ کی مصروف مارکیٹس، چوراہوں،مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ سے رابطہ کریں

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سیالکوٹ- ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا تحصیل پسرور میں مختلف سکولوں اور تحصیل

 کوارٹر ہسپتال کا دورہ اچانک دورہ۔ چیف سیکرٹری ماڈل سکول پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول فار

 بوائز، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ باوا فقیر چند اور گورنمنٹ عائشہ گرلز ہائی سکول پسرور کے دورہ کے

 دوران سکولوں میں جاری ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری تعمیراتی کام کی رفتار

 بڑھانے اور سکولوں میں گرین ایریا میں گھاس اور شجرکاری کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ

 کیو ہسپتال پسرور کے دورہ کے دوران ایمرجینسی، او پی ڈی سمیت مختلف وارڈ اور فارمیسی کا دورہ کیا

 اور علاج کی غرض سے آنے والے شہریوں سے ہسپتال میں ملنے والے طبی سہولیات کے معیار کے

 بارے میں استفسار کیا اور ڈاکٹر اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر  نے ٹی ایچ کیو کے ایم ایس

 کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے وارڈ میں داخل

 مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی کے علاوہ صاف ستھرا بیڈ دیا جائے اور بیڈ شیٹ اور تکیوں کے

 غلاف کی باقاعدگی سے تبدیلی کو یقینی بنایاجایے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انٹرمیڈیٹ

 سٹیزامپروومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت پرانی ائیر پورٹ روڈ پر سینی ٹیشن لائن اور کنڈوٹس ڈالنے

 کے  کے عمل کابھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پیسپ کے کنسلٹنٹ/ریذیڈنٹ انجینئرسیف اللہ نے

 موقع پر جاری پراجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کنٹریکٹر کی جانب

 کنکریٹ پائپ لائن کی کاسٹنگ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور کاسٹ کنکریٹ پائپ کی تیار ی اور پیکوئرمنٹ

 کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید اسد رضا کاظمی،

 اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج, سٹی مینیجرپیسسپ علی خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نیسپاک

 کے کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی چیف سیکرٹری کی جانب سے خصوصی احکامات کے مطابق کام

 کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے رفتار میں اضافہ کریں اور سائیٹ پر اڑنے والی گرد غبار کے تدارک کیلئے

 پانی کا چھڑکاؤ باقاعدگی سے کریں تاکہ گرد غبار سے ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل جنم نہ لیں۔دریں

 اثناں ڈپٹی کمشنر شاہ میر اقبال نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ری

 ویمپنگ کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی سے چیف مینیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان فوزیہ

 اسلم کی ملاقات۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ چیف مینیجر ایس


 بی پی فوزیہ اسلم نے کہا کہ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 75روپے مالیت کے

 کرنسی نوٹ کے متعلق عوام الناس میں یہ تاثر غلط ہے کہ یہ نوٹ لین دین کیلئے نہیں چھاپہ گیا۔ انہوں نے

 کہا کہ 75روپے کے کرنسی نوٹ کے مارکیٹ میں استعمال اور قابل قبول ہونے کے بارے میں نجی و

 سرکاری بینکوں اور ایسوسی ایشن کو ہدایت کردی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان  ری

 فنانسنگ کے تحت صرف 6فیصد مارک اپ پر نوجوانوں کیلئے ایکسپورٹ فنانس اسکیم، لانگ ٹرم

 فنانسنگ فیسلیٹیز، مارڈنائزیشن آف ایس ایم ایز، گارنٹی اسکیم برائے وویمن انٹرپرائزز، ورکنگ کیپٹل

 فنانسنگ برائے سمال/لواینڈ میڈیم انٹرپرائزز، خصوصی افراد، زرعی اور کم لاگت ہاؤسنگ برائے خصوصی

 سیگمنٹ کیلئے ری فنانسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضہ جات فراہم کررہا ہے جس کا مقصد معاشی

 سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نیا کاروبار کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار کا دائرہ کار وسیع

 کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پسرور سول اسپتال کی ایمرجنسی سے ٹانکے لگانے والا دھاگہ غائب موجود عملہ لوگوں کو جان بوجھ کر

 زلیل و خوار کرنے لگا ایم ایس کے ایمرجنسی میں پہنچنے پر دھاگہ بھی آگیا اور علاج معالجہ بھی کردیا

 گیا ایمرجنسی میں مریضوں کے لواحقین کو مس گائیڈ کیا جاتا ہے کے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں جائیں

 باہر سے لے آئیں ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر اسلم رضا اسسٹنٹ کمشنر پسرور سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈی

 سی سیالکوٹ سے کمشنر گوجرنوالہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے جان بوجھ کر زلیل کرنے والے عملہ کے خلاف

 سخت ایکشن لینے کا مطالبہ۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 


نگران صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ 39 کروڑ روپے لاگت سے

 علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام نومبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ، 21 کروڑ

 روپے لاگت سے سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں

 نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، صوبائی وزیر

 نے ہسپتال میں جاری کام کا معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال ، پرنسپل ڈاکٹر عبدالستار ،

 ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس ، ایکسین بلڈنگز، ایس ڈی او چوہدری اعجاز نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر برائے

 سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سیالکوٹ: نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا

 کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش پر 39 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کے پہلے فیز میں ہسپتال کے 60 ہزار

 مربع فٹ ایریا پر کام  15 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا اس فیز میں سائیکالوجی ، ای این ٹی نفرالوجی،

 گائنی، سرجیکل وارڈ، متعدد آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں میڈیکل

 ایمرجنسی ، ٹی بی ، فیملی وارڈ میں کام ہوگااسکا ایریا 40 ہزار مربع فٹ ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے

 ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ ریونیو کمپوننٹ کا تخمینہ فوری مکمل کرے، خراب بیڈ اور آلات تبدیل کئے

 جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین کنال رقبہ

 پر پیڈز وارڈ تعمیر کی جائے گی ، ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنانے ، بیڈز کی تعداد میں اضافہ

 ، انجیو گرافی کا منصوبہ بھی ہے۔ صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف وارڈز

 کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی سہولت کےلئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز
طالبات کےلئے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ سروس کاآغاز کر کےدلی خوشی محسوس ہورہی ہے
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زرین فاطمہ


تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں طالبا ت کو سستی اور محفوظ سفری

 سہولت فراہم کرنے کےلئے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ا س موقع پر خطاب

 کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کا کہنا تھا کہ کوروناکے دوران بند ہونے

 والی ٹرانسپورٹ سروس کا از سر نو آغاز کر دیا گیا ہے جس سے طالبات کو سستی ،محفوظ اور آرام دہ

 سفری سہولت میسر ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلی

 کوشش تھی کہ طالبات کےلئے بس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے اور آج اللہ کے فضل سے اس کا

 افتتاح کر کے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ٹرانسپورٹ سروس سے والدین کا بوجھ کم ہو گا اور ان کا

 یونیورسٹی پر اعتماد بڑھے گا ۔پہلے مرحلے میں ی آدم کے،ڈسکہ،دھمتھل ،کنگرہ،پسرور،سمبریال او

 رظفر وال کے روٹس  پر بسیں چلائی جا رہی ہیں اور مستقبل میں مزید روٹس چلائے جائیں گے  ۔وائس

 چانسلر نے  ڈینز  ،کنٹرولر ،رجسٹرار ، ٹرانسپورٹ کمیٹی اور تمام فیکلٹی و سٹاف ممبران کا تہہ دل سے

 شکر یہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے بسوں کو آپریشنل کیا۔اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ

 یونیورسٹی ٹرانسپورٹ چلنے پر بہت خوش ہیں اس سے انہیں نہ صرف سستی اور آرام دہ سفری سہولت

 ملے گی بلکہ وقت کی بچت بھی ہوگی ۔افتتاح کے بعد وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زرین فاطمہ نے تعلیمی 

 و انتظامی سربراہان اور طالبات کے ساتھ بس میں بیٹھ میں روٹ کا معائنہ کیا۔

یلغار نیوز الرٹ


پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماوں کارکنوں نے 21اکتوبر کو میاں محمد نواز شریف کی آمد پر استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔یونین کونسلز بھر میں رہنماوں کی میٹنگز جاری ہیں تمام یونین کونسل کی طرح یونین کونسل کھروٹہ سیداں میں بھی  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و یوسی صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے بھی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔جس میں جنرل سیکرٹری سید تنویر شاہ سابق کونسلر سید مہتاب شاہ سید زین شاہ سید کاظم رضا  رضوی سید فاروق سابق کونسلر ملک جبار ملک سلام ملک طارق چودری رشید چودری شمس لودھا سید خوشنود شاہ سید صابر شاہ سید علی عباس اکبر شاہ
  ودیگر سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ھم 21اکتوبر کو اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد پرسب ملکر  مینار پاکستان میں شاندار استقبال کریں گے
رپورٹ سید عارف حسین شاہ
بیورو چیف روزنامہ یلغار نمائندہ روزنامہ پاکستان 
بیورو چیف روز نامہ پہچان پاکستان

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 


پاکستان مسلم لیگ نون یوسی کھروٹہ سیداں سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری سید تنویر شاہ کی تحریری

 درخواست پر ڈی سی سیالکوٹ کا فوری ایکشن  کھروٹہ سیداں روڈ سے اب کوئی ڈیمپر نہیں گزرے گا حکم

 نامہ جاری ڈیمپروں کے گزرنے سے روڈ کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے روڈ ایکسیڈنٹ کا بھی شدید خطرہ رہتا

 تھا ائے دن ڈیمپروں کی ٹکر سے کئی قیمتی جانے چلی گئی مگر ڈمپرون کو کسی نے نہیں روکا بلا اخر

 پاکستان مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری نے ایک تحریری درخواست ڈی سی سیالکوٹ ڈی پی او

 سیالکوٹ کو دی جس پر فوری عمل درامد کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ نے محکمہ ہائی وے ٹریفک

 پولیس سیالکوٹ متعلقہ تھانہ کوٹلی لوہاراں کو حکم دیا کہ فوری طور پر کھروٹہ سیداں سے ڈیمپروں کو

 گزرنے سے روکا جائے جس کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے اس اقدام کو سیاسی

 سماجی مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی نے مرکزی صوبائی اور مقامی قیادت بالخصوص جنرل سیکٹری

 سید تنویر شاہ کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کوٹلی لوہاراں کا ایم ایس ڈاکٹر خالد سسپینڈ ڈاکٹر اکرم رضا ایم ایس کوٹلی لوہاراں لگا دیا 


تفصیلات کے مطابق 

ناقص کارکردگی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سیکٹری پنجاب نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کوٹلی لوہاراں کو سسپینڈ کر کے ڈاکٹر اکرم رضا کو ایم ایس ٹی ایچ کیو ہاسپٹل کوٹلی لوہاراں لگا دیا سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا اغاز کر دیا گیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


بجلی بند رہے گی 

گیپکو کو سیالکوٹ ایس ایس او

انچارج کینٹ گرڈ سیالکوٹ کے مطابق مورخہ 15.10.20.23کو مندرجہ زیل فیڈر صبح (9)بجے سے دوپہر(1)بجے تک بند رہیں گے بوجہ سالانہ مینٹینیشن(1) محمد پورہ (2) صدر بازار (3) کلاک ٹاور (4) ڈالو والی (5)کھروٹہ سیداں مراکیوال(6)سید پور (7)بلانوالہ

دوسری شفٹ میں یہ فیڈر دوپہر 12 بجے سے شام چار بجے تک بند رہیں گے

(1) شادی وال (2)کورٹ روڈ(3) گل بہار (4) پیرس روڈ (5) کندن پور(6) ایم ای ایس (7) برینڈ ویلج(8) عسکری کالونی


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 ہیومین  ویلفیئر آ رگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک

 دہشت گرد ملک ہے تمام اسلامک ممالک کو متحد ہو کر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے اسرائیل کی

 جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی جاری نسل کشی پر انسانی حقو ق کی باتیں کرنے والے ممالک کی

 خاموشی کی وجہ سے ہی بے گناہ فلسطینیوں کا آج تک شہادتوں کا سلسلہ نہ رکا ہے اسرائیل جب چاہتا ہے

 نہتے فلسطینی کے ساتھ خون کی ہولی کھیل لیتا ہے فلسطینی مسلمان اپنے دفاع میں یہودیوں کو جنہم

 واصل کریں تو دنیا میں دوغلا پن کا لبادہ اڑے اسلام مخالف دہشت گر ممالک کو بہت تکلیف ہوتی ہے

 فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا کی خاموشی بہت ہی شرم ناک عمل ہے پاکستانی قوم اپنے فلسطینی

 مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے انشا ء اللہ فتح حق کی ہوگئی باطل تو وجود میں آتا ہی غرق ہونے کیلئے ہے.


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ڈسٹرکٹ فلڈریلیف آفیسر سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ محفوظ معاشرے

 کے قیام کے لیے عوام الناس میں قدرتی آفات اور حادثات سے روک تھام کے لیے ریسکیو کمیونٹی ٹریننگ

 کا دائرہ کار وسیع کیا جانا ضروری ہے، ڈسٹرکٹ  مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 کے زیر نگرانی  تعلیمی

 اداروں میں اسٹوڈنٹس ، بزنس اور انڈسٹریل یونٹس میں ورکرز کو کمیونٹی ریسکیو ٹریننگ کیلئے جامع

 پروگرام مرتب کیا جائیگا جس سے ریسکیو والنٹیئرز کا بڑا نیٹ ورک محفوظ معاشرے کی تشکیل دینے

 میں اہم کردار ادا کر سکے گا اور بہتر تیاری اور منصوبہ بندی سے ممکنہ  حادثات  کا تدارک ممکن ہوگا

 اور ہنگامی صورتحال سےبہتر طریقے سے نمٹا جاسکے اور قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے میں مدد

 ملے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب

 کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ ریسکیو1122کے کمیونٹی سیفٹی

 ونگ سے مفت ٹریننگ حاصل کریں اور ریزیلنس کمیونٹی کا قیام عمل میں لائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے

 یا سانحہ کی صورت میں فوری طور پر امدادی اقدامات میں اپنا حصہ ملا کر قیمتی جانوں کو بچا سکیں اور

 محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ امسال فلڈ ،طوفانی

 بارشوں اور آسمانی بجلی گرانے سے جانبحق ہونے والے افراد کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق

 امدادی رقوم کی تقسیم جلد کردی جائے گی۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.