Hometoday catting news paperلیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر رولز میں ترمیم کر کے ہمارے بچوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا گیا internatinor SKN HD today catting news paper لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر رولز میں ترمیم کر کے ہمارے بچوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا گیا Sachi Khabary news October 06, 2023 0 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر رولز میں ترمیم کر کے ہمارے بچوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا گیا جب تک یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کیے جاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں امجد علی نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق پانچ اکتوبر انٹر نیشنل ٹیچرز ڈے کو ضلع سیالکوٹ کے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اس ضمن میں آل ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور صدر ایپکا سیالکوٹ سید آصف علی شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے باہر احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی،شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لیو انکیشمنٹ پر ڈاکہ نا منظور ،پینشن رولز میں ترمیم نامنظور،گورنمنٹ سکولوں کی نجکاری نامنظور جیسے نعرے درج تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں امجد علی اور سید آصف علی شاہ نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کرے ،لیو انکیشمنٹ میں ترمیم منسوخ کرے،اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں بند کرے ،مردم شماری کی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو معاوضہ فوری ادا کرے سکولوں کی نجکاری بند کرےاس کے علاوہ قاری قاسم چیئرمین ایس ای ایس سیالکوٹ، محمد آصف صدر انجمن پٹواریاں ،حافظ حامد رضا صدر عربی ٹیچرز ایسوسی ایشن سیاکوٹ ،شمس دین قادری صدر ایپکفا سیالکوٹ ،یوسف سہوترا،نواز ہنجرا،عارف گل،میاں یوسف،زاہد مجید،ظفر اقبال چیمہ،مشتاق احمد چوہدری ،میاں خالد شریف ،ڈاکٹر رفیق ،عرفان سہوترا،حافظ بشارت علی،آصف علی،ملک خرم شہزاد ،مبارک گھمن،لیاقت علی گجر اور ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہو جاتے احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر نے عہدیداران کو اپنے نمائندے کے زریعے اپنے دفتر میں مزاکرات کی دعوت دی تو سید آصف علی شاہ صدر ایپکا ،میاں امجد علی صدر پنجاب ٹیچرز یونین،ملک خرم شہزاد ،یوسف سہوترا ،اور فدا حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد رضا کاظمی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس گے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنا چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نےچارٹ آف ڈیمانڈ فوری حکومت پنجاب کو بیجھنے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کر دی ،سیالکوٹ بیورو رپورٹ ڈیفیکٹو کوڈ اور نیو کنکشن میٹر نایاب عوام پریشان ذلیل و خوار کینٹ سب ڈویژن سیدپور سب ڈویژن اور سب ھیڈ مرالہ سب ڈویژن گیپکو مٹیریل مینجمنٹ شعبہ کی نااہلیسیالکوٹ گیپکو مٹیریل مینجمنٹ شعبہ کی نا اہلی ڈیفیکٹو کوڈ اور نیوکنکشن میٹر نایاب عوام پریشان ذلیل و خوار ہو گئی واپڈا مٹیریل مینجمنٹ شعبہ کی نا اہلی کے باعث تقریبا 10 ماہ سے ڈیفیکٹو میٹر نایاب ہو چکے ہیں گیپکو حکام سے میٹر فراہم کرنے کا مطالبہ گیپکو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے واپڈا مٹیریل مینجمنٹ شعبہ کی نا اہلی کے باعث 10 ماہ سے سنگل فیس میٹر تھری فیس میٹر۔ ڈیفیکٹو میٹر نایاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے واپڈا ملازمین کی چاندی ہوگئی واپڈا ملازمین میٹر بلیک میں فروخت کرنے لگے۔تقریبا تمام ملازمین پیسے بٹورنے میں مصروف ۔کمپلین لے کر آنے والے سائلین سے بدتمیزی کرنا انکا روزانہ کا معمول بن چکا ھے ۔ صارفین ایوریج بل کی ادائیگی سے تنگ آچکے ہیں پانچ ماہ سے نیو کنکشن میٹر نہیں آرہے نیوکنکشن میٹروں کے لیے عوام کے پیسے واپڈا اکانٹوں میں جمع ہونے کے باوجود عوام میٹروں کے اصول کے لیے واپڈا سب ڈویژن کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہو چکی ہے سیدپور اور ھیڈ مرالہ کے واپڈا صارفین کی التجا چیف ایگزیکٹو اور چیئر مین واپڈا وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کی اپیلسیالکوٹ بیورو رپورٹ تھانہ سٹی پولیس ڈسکہ کا جسم فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاریبھٹی کالونی سے نائکہ سمیت 3 خواتین اور 5 مرد گرفتار، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے تھانہ سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال اور ڈی ایس پی سٹی سعادت علی کی ہدایات کے مطابق جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا. تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھٹی کالونی گاگا سے مخبر کی اطلاع پر زنا کی تیاری کرتے ارم شہزادی نائکہ کے گھر سے ملزمان 1. دانیال مسیح ساکن متیکے سائیاں 2. حسنین ساکن سوہاوہ 3. کرن ساکن 8 نمبر چونگی 4. شفقت بی بی ساکن دھاموکے 5. امانت ساکن متیکے 6. محمد اقبال ساکن مرزا گورائیہ 7. محمد اشیاق ساکن پرانا ڈسکہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا. ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ عمران سلطان کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں جسم فروشی جیسے قبیح فعل کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.سیالکوٹ بیورو رپورٹاسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا ستراہ میانوالی بنگلہ چینی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن چینی زرخیزہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوے دوکانوں کو سیل کر دیا مختلف پٹرول پمپس پر بھی چھاپہ مارتے ہوے متعدد پٹرول پمپس کو جرمانے کر دیئے ، گلزار احمد میانوالی بنگلہ چینی ذخیرہ کرنے پر 5000 ہزار جرماںہ، محمد فیاض بھکی سندہواں پٹرول پمپس جرمانہ 40000 ہزار، محمد اعظم سکنہ چکری پٹرول پمپس جرمانہ 40000ہزار منصب اکن وڈالہ سندہواں گیس ریفلنگ جرمانہ 10000 ہزار وڈالہ سندہواں گیس جرمانہ 10000ہزار منور گیس ریفلنگ وڈالہ سندہواں جرمانہ 80000 ہزار محمد عارف پرائس کنٹرول ایکٹ جرمانہ 2000,.سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانا اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلہ میں غلفت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں زیرو ٹالرننس پالیسی پر عمل پیراہے۔ یہ بات انہوں نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، سب رجسٹرار اسما خلیل اور ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول کے علاؤہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں باقاعدگی سے پرائس چیک ایکٹیویٹی انجام دیں اور ہر دکان پر پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائے اور گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کارروائی کریں۔ اجلاس میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ستمبر کے دوران اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے کل 39ہزار انسپکشنز کیں اور 792دکانداروں کو گراں فروشی کی پاداش میں مجموعی طور پر 32لاکھ 66ہزار800روپے جرمانہ کیا گیا، پرائس ایکٹ کے تحت 18مقدمات درج کئے گئے اور 132گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا 45دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔سیالکوٹ بیورو رپورٹپڑوپی آرائیاں کے رہائشی محمد سلیم کی رٹ ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کی عدالت سے خارج۔تفصیلات کے مطابق محمد سلیم وغیرہ(9)افراد پر تھانہ کوٹلی لوہاراں میں ایک مقدمہ زیر تفتیش چل رہا تھا جس کو کاونٹر کرنے کے لیے محمد سلیم نے مدعی پارٹی پر مقدمہ درج کروانے کے لیے بعدالت جناب عبداللہ عثمان ایڈیشنل سیشن سیالکوٹ کی عدالت میں 22A/22B کی رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور کہا جارہا تھا کہ رٹ منظور ہونے کے بہت چانسسز ہیں جو عدالت نے آج میرٹ پر خارج کر دی۔ الزام علیہ پارٹی ناصر جمیل کی طرف سے چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے جن کی مدلل بحث سے عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے رٹ پٹیشن الزام علیہ پارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے رٹ میرٹ پر خارج کر دیسیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر رولز میں ترمیم کر کے ہمارے بچوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا گیا جب تک یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کیے جاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں امجد علی نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق پانچ اکتوبر انٹر نیشنل ٹیچرز ڈے کو ضلع سیالکوٹ کے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اس ضمن میں آل ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور صدر ایپکا سیالکوٹ سید آصف علی شاہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے باہر احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی،شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لیو انکیشمنٹ پر ڈاکہ نا منظور ،پینشن رولز میں ترمیم نامنظور،گورنمنٹ سکولوں کی نجکاری نامنظور جیسے نعرے درج تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں امجد علی اور سید آصف علی شاہ نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کرے ،لیو انکیشمنٹ میں ترمیم منسوخ کرے،اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں بند کرے ،مردم شماری کی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو معاوضہ فوری ادا کرے سکولوں کی نجکاری بند کرےاس کے علاوہ قاری قاسم چیئرمین ایس ای ایس سیالکوٹ، محمد آصف صدر انجمن پٹواریاں ،حافظ حامد رضا صدر عربی ٹیچرز ایسوسی ایشن سیاکوٹ ،شمس دین قادری صدر ایپکفا سیالکوٹ ،یوسف سہوترا،نواز ہنجرا،عارف گل،میاں یوسف،زاہد مجید،ظفر اقبال چیمہ،مشتاق احمد چوہدری ،میاں خالد شریف ،ڈاکٹر رفیق ،عرفان سہوترا،حافظ بشارت علی،آصف علی،ملک خرم شہزاد ،مبارک گھمن،لیاقت علی گجر اور ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہو جاتے احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر نے عہدیداران کو اپنے نمائندے کے زریعے اپنے دفتر میں مزاکرات کی دعوت دی تو سید آصف علی شاہ صدر ایپکا ،میاں امجد علی صدر پنجاب ٹیچرز یونین،ملک خرم شہزاد ،یوسف سہوترا ،اور فدا حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد رضا کاظمی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس گے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنا چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نےچارٹ آف ڈیمانڈ فوری حکومت پنجاب کو بیجھنے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کر دی ،سیالکوٹ بیورو رپورٹتھانہ سمبڑیال ڈیرہ عبدالغنی کوٹ دینہ جیٹھیکے سمبڑیال گولیاں۔مار کر میاں بیوی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گولیاں کر25سالہ کاشف 16 سالہ نور فاطمہ کو قتل کر دیا لاشوں کو ریسکیو نے ضروری کاروائ کے بعد علاقائ پولیس کے حوالے کر دیادونوں کا تعلق دوتھل گاوں ضلع نارووال سے ہے پولیس نے کاروائی کا اغاز کر دیا ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکیسیالکوٹ بیورو رپورٹ زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم! SHO تھانہ بیگووالہ محمد ارشاد نے مخالف پارٹی سے رشوت وصول کرکے 10 سالہ بچے پر مقدمہ درج کر دیا،بچے کے والدین کی دہائی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او سیالکوٹ سے تھانہ بیگووالہ میں درج ہونے والے جھوٹے مقدمہ 658/23 کو خارج کرنے کا مطالبہ۔سیالکوٹ (بیورورپورٹ) انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کے دوران بند سیالکوٹ پریس کلب کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے ائیر کنڈیشن و دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرنیچر و پریس کلب کا برا حال کردیا، سیالکوٹ پریس کلب کے ممبران گروپس کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر وٹو کے حکم پر سیالکوٹ پریس کلب انتظامیہ نے سیل کیا لیکن اس دوران نامعلوم چوروں نے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ میں بند شدہ سیالکوٹ پریس کلب کے تالے توڑ کر اندر سے ائیر کنڈیشن و دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا، پریس کلب سے ملحقہ کینٹین کا لاک توڑ کر پریس کلب کے اندر گھسنے والے چوروں نے اندر مقفل فولڈنگ گیٹ کو نیچے سے توڑ کر اندر سے قیمتی الیکٹرانکس سامان و دیگر تنصیبات چوری کرلیں۔سیالکوٹ بیورو رپورٹ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے ایوی ایشن نمائش کا انعقاد کیا ۔جس میں جناب فیصل منظور( چیئرمین بورڈ آف گورنر ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، محمد ریحان یونس(ایگزیکٹو ڈائریکٹر/وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، محمد اطہر عظیم (ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز )سمیت مختلف شعبہ جات کے ڈینز نے شرکت کی۔ فیکلٹی ممبران نے ایوایشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائش کی جدید ایجادات میں حصہ لیا۔ اس نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی، ہوائی جہاز کے ڈیزائن، اور ہوا بازی سے متعلق منصوبوں کی نمائش کی گئی۔ جس سے صنعت کی ترقی میں ایک قابل قدر بصیرت ملتی ہے۔ نمائش کے ساتھ ساتھ جناب عبدالاحد(ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، ایوایشن، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) نے اپنے طلباء و طالبات کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ جس میں ایوی ایشن میکینکس، ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ایئرپورٹ مینجمنٹ، یہاں تک کہ مختلف ایوی ایشن کمپنیوں کے ساتھ تحقیق اور ترقی کے عہدوں پر بحث کی گئی۔آخر میں جناب فیصل منظور( چیئرمین بورڈ آف گورنر ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، محمد ریحان یونس(ایگزیکٹو ڈائریکٹر/وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کی جانب سے ایوایشن ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیوں کو سراہااور طلبا و طالبات کو مزید تعلیمی اور عملی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔سیالکوٹ بیورو رپورٹہیڈمرالہ پولیس کا 15 کال پر ریسپانس خودکشی کی کوشش کرنے والی 8 بچوں کی ماں کو بچا کر زندگی کی طرف مائل کردیاتفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ زندہ پونچا کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 45 سالہ ساجدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر چھری سے اپنی اور بچوں کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کیمحلہ داروں کی طرف سے 15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ہیڈ مرالہ کو موقع پر روانہ کیاایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ نے ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی. 45 سالہ ساجدہ 8 بچوں کی ماں ہے جس کے 4 بچے پیدائشی طور پر معذور ہیں ساجدہ کرایہ کے مکان میں رہتی ہے جس کا کرایہ 3 ماہ سے واجب الادا تھا جبکہ بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا میٹر بھی منقطع ہو چکا تھاساجدہ کا خاوند معمولی مزدوری کرتا ہے جس سے 10 افراد پر مشتمل بڑی فیملی کی گزر بسر مشکل ہےساجدہ کے بچے گزشتہ 4 روز سے بھوکے تھے ۔ جس پر ساجدہ نے دل برداشتہ ہو کر بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی اور چھری سے خود کو زخمی کر لیاایس ایچ او ہیڈمرالہ کاشف بٹ نے ڈی پی او حسن اقبال کی کی ہدایت پر ساجدہ کے مکان کا 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا. ساتھ والے گھر سے بجلی کا کنکشن فراہم کروایا اور خاتون کو ایک ماہ کا راشن لے کر دیا اس کے شوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کی حاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا عہد کیا ہے اور سیالکوٹ پولیس کا شکریہ اداکیاڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 بچوں کی ماں کی زندگی بچانے جیسے شاندار اقدام پر ہیڈ مرالہ پولیس کو شاباش دی ہے. Tags internatinor SKN HD today catting news paper Newer Older