سیالکوٹ بیورو رپورٹ
خدمت میں عظمت وسیم فیملی کے افکار ہیں سجاول علی وسیم
امسال اے جی ایم میں ہزاروں ممبران کی شرکت پر اللہ کے شکر گزار ہیں. محمد خالد وسیم
دی. ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ممبران کی والہانہ محبتوں کے مقروض ہیں امسال اے جی ایم میں ہزاروں ممبران کی شرکت پر اللہ کے شکر گزار ہیں. بغض نفرت و گالی گلوچ ہمارا شیوا نہیں بلکہ ہماری اقدار معزز ممبران کے ساتھ باہمی محبت عزت و احترام کا فروغ اور وضع داری ہے. ان باتوں کا اظہار صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی محمد سجاول علی وسیم ایڈووکیٹ و کنوینئیر سوسائٹی ھذا محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین شہر کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفد کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا.
عمائدین شہر نے محمد خالد وسیم و عہدیداران کو اینول جنرل میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی صدر و کنوینئیر دی ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اگوکی ماڈل ٹاؤن و گنہ کلاں نے کہا کہ وسیم فیملی نے وہ ممبران سوسائٹی ہوں یا شہر اقبال کے عوام ہمیشہ انکی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی. عرصہ دراز سے دی ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے دونوں فیز کے معزز ممبران کی خدمت اور ڈیویلپمنٹ کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں. اے جی ایم میں ہزاروں ممبران کی شرکت نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے گزشتہ ادوار کی نسبت امسال معزز ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے. دی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں سی آر گوجرانوالہ صباحت علی خان نے کوآپریٹو رجسٹرار کی نمائندگی کرتے ہوئے سپیشل ابزرورکے طور پر اجلاس میں شرکت کی جو خوش آئند ہے. اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ سوسائٹی انتخابات میں ہارنے والے وحید بٹ ،حاجی شہزاد، حافظ ذوالفقار ،نوفل زکریا کھانڈ نے بھی اجلاس میں شرکت کی جن کا ہم نے خیر مقدم کیا.
صدر سوسائٹی سجاول علی وسیم نے کہا کہ کنوینیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ”خدمت میں عظمت“ منشوراور”وی آر فیملی“ کے سلوگن کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی فیز ون اور فیز ٹو میں بے شمار مسائل حل ہو چکے ہیں بجلی ،صاف پانی کی فراہمی، صفائی سمیت فیز ون میں سیوریج کے نظام کو انجینئرنگ کے جدید تقاضوں مطابق بنا دیا گیا ہے وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن گروپ کے ممبر نوفل زکریا کھانڈ نے سوالات پیش کیے جن کا جواب دیتے ہوئے کنوینیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوسائٹی کی ترقی کے لیے اپوزیشن نے ایک بھی آج تک اصلاحی منصوبہ سازی کے لیے کوئی بات نہیں کی بلکہ سینکڑوں تنقیدی درخواستیں دی ہیں جس سے سوسائٹی کو بے شمار نقصان ہوا ہے خدارا سوسائٹی پر رحم کھایا جائے آئیں اور ممبران کی خدمت کے اس سفر میں ہمارے ساتھ ہم قدم چلیں اور محبتوں کے سفیر بن کر کھینچا تانی کی سیاست کی بجائے سوسائٹی کی مزید بہتری کیلئے مثبت تجاویز دیں اور لوگوں کی دعائیں سمیٹیں.