Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

اسموگ سے متعلق پنجاب حکومت کا فیصلہ 18 نومبر ہفتہ والے دن لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن بشمول،سیالکوٹ،میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہینگے





سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


ہائر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹ 2023 اور 2024 ڈسٹرکٹ لیول فیز 2سیالکوٹ گورنمٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین میں کا انعقاد کیا گیا  ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر، ملک احسن مختیارایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر شہزاد منور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ کے ہمراہ سپورٹس ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی  ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر اور دیگر مہمانوں کا پرنسپل زیباظہور نے  پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال خواتین پوسٹ گریجویٹ کالج نے پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں پرنسپل خلیل طور، پروفیسر انجم، جنید آفتاب صدر اولڈ بوائز، سیکرٹری عرفان شیروانی، پرنسپل عائشہ یونس، پرنسپل عامرہ عزیز، پرنسپل گلزیب وقاص، پرنسپل ریحانہ کامران، پرنسپل نوشین،،پرنسپل مریم فاروق، رومہ بٹ، پرنسپل عاصمہ، پرنسپل عزرا، پرنسپل شمسہ اور پروفیسرز، سٹاف میڈیا نے شرکت کی،

اس سپورٹس ایونٹ میں ضلع بھر گرلز کالجز مکی طالبات نے مقابلوں میں حصہ لیا۔طالبات میں مارچ پاسٹ پریڈکے مقابلہ جات،رسہ کشی، چاٹی ریس اور دیگر مقابلے  ہوئے 

 ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر نے کہا ہائیر ایجوکیشن  معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کالجوں کی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کاا نعقاد کر تاہے جس میں کالجزکے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا طلباو طالبات کی جدید تعلیم تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں۔اساتذہ کرام نئی نسل کو دور جدید کے چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے تربیت کریں تاکہ قوم کے معمار مستقبل میں ملک اور ملت کی مثبت اور بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔ ڈاکٹر سید انصر اظہر نے مزید کہا 

 طالبات نہ صرف تدریسی میدان بلکہ کھیلوں کے بھی مختلف مقابلہ جات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں سپورٹس سرگرمیوں سے جہاں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا موقع ملتا ہے وہاں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ انھوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔آخر میں   ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید انصر اظہر، ملک احسن مختیارایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر شہزاد منور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ،پرنسپل زیبا ظہور کے ہمراہ جیتنے والے کالجز کی طالبات میں انعامات تقسیم کئے.


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل(این-اے-ای-اے-سی) کا یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ۔

تفصیل:

نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل(این-اے-ای-اے-سی) نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں تاریخی دورہ کیا۔ کونسل کی طرف سے ڈاکٹر عبد الغفار (سیکرٹری، نیشنل ایگریکلچر  ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل) اور ڈاکٹر کاشف سرفراز (انسٹٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائینسز, اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی) ٹیم کا حصہ تھے۔ اس دورہ میں  کونسل کی طرف سے یونیورسٹی کے تعلیمی نصاب، فیکلٹی کی قابلیت، تحقیقی اقدامات، پریکٹکل اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کا گہرائی سے جائزہ لیاگیا۔ کونسل نے یونیورسٹی مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں جناب محمد یعقوب (رجسٹرار، یونیورسٹی آف سیالکوٹ )، ڈاکٹر اسلم ڈار (انٹر فیکلٹی لنکجز،یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، ڈاکتر تنویر علی خان شیروانی (ڈین الائیڈ ہیلتھ سائینسز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)،  میڈم سعدیہ اشرف (ڈائریکٹر، کوالٹی انہینسمنٹ سیل، کیوای سی، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، جناب عارف عزیز( ڈپٹی رجسٹرار،یونیورسٹی آف سیالکوٹ) ،  ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ کونسل نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈائیٹیٹکس اینڈ نیوٹریشنل سائینسز(ڈی-این-ایس) کی تمام لیبز کا دورہ کیا ۔ کونسل نے دورہ کے دوران طلبا و طالبات سے بھی مکالماتی سیشن کیا۔طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کی فیلکلٹی کی قابلیت اور پڑھائی کو سراہا۔ دورہ کے آخر میں کونسل نے یونیورسٹی کی تمام لیبز ، کلاس رومز اور پڑھائی کو کونسل کے قوانین کے مطابق قرار دیا اور تسلی بخش قرار دیا۔  مستقبل میں یونیورسٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پرتپاک استقبال پر کونسل نے جناب فیصل منظور (چئیرمین بورڑ آف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)اور جناب محمد ریحان یونس (ایگزیکٹو ڈائریکٹر/ وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا شکریہ ادا کیا۔ کونسل کا کامیاب دورہ یونیورسٹی کی کامیابی کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل ڈسکہ

 چودھری آصف بشیر بھاگٹ صدر ppp گوجرانوالہ ڈویژن کی بار کونسل ڈسکہ آمد چودھری نصیر اقبال گھمن ایڈووکیٹ کی کاوشوں کے ساتھ خان شہباز خان جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ محمد یونس انصاری سینئر رنائب صدر ppp تحصیل ڈسکہ رانا عمران خاں ٹکٹ ہولڈرpp/51 ڈسکہ چودھری نسیم الحسن میتلا ایڈووکیٹ چودھری احسان اللہ چیمہ ایڈووکیٹ چودھری یاسر نزیر ڈھلوں ایڈوکیٹ رانا جاوید احمد منج ایذووکیٹ طارق محمد مغل امیدوار ایم این اےna/78 لالہ فاروق مغل رہنماء ppp مریدکے امین خاں وغیرہ کی بار کونسل ڈسکہ آمد اور میٹنگ حلقہ میں/8 فروری2023ء کے الیکشن کے حولے سے تبادلہ خیال کیا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 88 اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے اب تک 88 اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیئے ہیں،حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کیجائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجراء کیاجائیگا ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کیجانیوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے یہ اعتراضات نمٹانے کے لیئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دینے جہاں روزانہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک ضلع اسلام آباد،شکار پور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار، راجن پور، کرم ، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ، کورنگی، خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سائوتھ کراچی، لوئر دیر، ہنگو، اوکزئی، ملتان، جھنگ، مہمند، مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، عمر کوٹ، کراچی ویسٹ، سنٹرل کراچی، کیماڑی، سائوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت ، شانگلہ، بونیر، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، رحیم یارخان، نارووال ، راولپنڈی ، مری، لیہ ، تھرپارکر، بدین، شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، جامشورو، صوابی، سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ،اپر دیر، کرک، مظفر گڑھ، بھکر، خیرپور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، تونسہ، وہاڑی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،قصور، ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور، ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال، تلہ گنگ، پشین اور زیارت کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ۔الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024ء کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائیگا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


افغان  باشندوں کی وآپسی کا ایجنڈہ*پہلے مرحلے میں بغیر دستاویزات کے مقیم افغانیوں کو روانہ کیا جاۓ گا

دوسرے مرحلے میں تزکرہ  رکھنے والے افغان باشندوں کو روانہ کیا جاۓ گا تیسرے فیز میں افغان شہریوں کارڈ (نادرہ سے جاری شدہ افغان رجسٹریشن کارڈ) رکھنے والے افغانیوں کو روانہ کیا جاۓ گا

چوتھے مرحلے میں جن افغانی بھائیوں نے جعلی طریقہ اور پیسے کی لالچ دے کر پاکستانی فیملی میں شامل ہوکر پاکستانی والدین بنارکھے ہیں ان کی جانچ پڑتال کی جاۓ گی اور مزید ان کے ڈی این اے (DNA) سیمپل لیکر انکی جانچ پڑتال کی جاۓ گی DNA سیمپل میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی فیملی کی گرفتاری عمل میں لائی جاۓ گی اور اسے عرصہ تین سال کی سزا دی جاۓ گی جبکہ افغانی بھائی کو جعلسازی کرنے کے پیش نظر چھ ماہ کی قید کے بعد افغانستان روانہ کردیا جاۓ گا پہلے مرحلے میں جن افغانیوں کا تعلق افغانستان سے ہو اور کسی بھی عرصہ میں پاکستان آۓ ہوں اور انہوں نے نادرہ کیساتھ مل کرجعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے ہوں انہیں کینسل کرکے افغانیوں کو ان کے وطن افغانستان روانہ کیا جاۓ گا 

اس ایجنڈے کے تحت اگست2024ء تک پاکستان سے افغانی باشندوں کی مکمل وآپسی یقینی بنائی جاۓ گی 

چوتھے اور پانچویں  مرحلے کے تحت تمام ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے جس پر اسی ہفتہ میں عمل درآمد ہونامتوقعہ ہے 

اس ایجنڈے کے ثمرات بھی آنا شروع ہوگۓ ہیں اور پاکستان میں جرائم کی شرح میں %36کمی ہوئی ہے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے ہر فرد پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پسرور کار پر فائرنگ کیس 

پسرور:3 روز قبل چوک محلہ کھوکھراں میں گاڑی پر فاٸرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والا شہزاد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے اسپتال میں انتقال کر گیا

پسرور جاں بحق یونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گٸی۔ 

پسرور مقتول شہزاد سکنہ کلاسوالا 3 بچوں کا باپ تھا،اس کی عمر 36 سال تھی۔تاحال ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پاکستان میں بھکاریوں سے متعلق حیران کن حقائق 

24 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3 کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں جس میں 12 فیصد مرد،55 فیصد خواتین، 27 فیصد بچے اور بقایا 6 فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں.

ان بھکاریوں کا 50 فیصد کراچی، 16 فیصد لاہور، 7 فیصد اسلام آباد اور بقایا دیگر شہروں میں پھیلا ہوا ہے.

کراچی میں روزانہ اوسط بھیک 2ہزار روپے، لاہور میں 1400 اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے.

پورے ملک میں فی بھکاری اوسط 850 روپے ہے.

روزانہ بھیک کی مد میں یہ بھکاری 32 ارب روپے لوگوں کی جیبوں سے نکال لیتے ہیں.

سالانہ یہ رقم117 کھرب روپے بنتی ہے

ڈالر کی اوسط میں یہ رقم 42 ارب ڈالر بنتی ہے.

بغیر کسی منافع بخش کام کے بھکاریوں پر ترس کھا کر انکی مدد کرنے سے ہماری جیب سے سالانہ 42 ارب ڈالر نکل جاتے ہیں

اس خیرات کا نتیجہ ہمیں سالانہ 21 فیصد مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اور ملکی ترقی کے لیئے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کی عظیم الشان افرادی قوت کسی کام نہیں آتی.

جبکہ ان سے کام لینے اور معمولی کام ہی لینے کی صورت میں آمدنی 38 ارب ڈالر متوقع ہے جو چند برسوں میں ہی ہمارے ملک کو مکمل اپنے پاؤں پر نہ صرف کھڑا کرسکتی ہےبلکہ موجودہ بھکاریوں کے لیئے لئے باعزت روزگار بھی مہیا کرسکتی ہے.

اب اگر عوام اسی مہنگائی میں جینا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کی روٹی ان بھکاریوں کو دیکر مطمئن ہیں تو بیشک اگلے سو سال اور ذلت میں گزارئیے.

لیکن

اگر آپ چند سالوں میں ہی مضبوط معاشی استحکام اور اپنے بچوں کے لیئے پرسکون زندگی دینا چاہتے ہیں تو آج ہی سے تمام بھکاریوں کو خداحافظ کہہ دیجیئے پانچ سال کے بعد آپ اپنے فیصلے پر انشاءللہ نادم نہیں ہونگے اور اپنے بچوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی محسوس کرینگے.

بنگلہ دیش نے جس دن بھکاری سسٹم کو خدا حافظ کہا تھا، اسکے صرف چار سال بعد اسکے پاس 52 ارب ڈالر کے ذخائر تھے.

کیا ہم اچھی بات اور مستند کام کی تقلید نہیں کرسکتے.

اب اپنے بچوں کے لیئے فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف مؤرخہ 18 نومبر 2023ء بروز ہفتہ سیالکوٹ آئیں گے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کریںنگے اور مصروف دن گزاریں گے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ سول اسپتال میں حاضر ڈیوٹی ڈاکٹرز کے دروازوں پر میڈیکل ریپوں نے قبضہ کر لیا مریض زلیل وخوار سیکورٹی اہلکاروں اور ڈاکٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے اسپتال میں مختلف پرائیویٹ و میڈیکل کمپنیوں کے ایجنٹوں نے ڈیرے جما  لیئے ہیں حاضر ڈیوٹی ڈاکٹر سمیرا HOD اور میڈم قدسیہ بابر کے دفتر سرفہرست ہیں ڈاکٹرز ڈیوٹی کے دوران مریضوں کی بجائے میڈیکل ریپوں سے ڈیل کرتے نظر آتے ہیں اور مریض زلیل وخوار ہو رہے ہیں مریضوں کا کہنا ھے کہ اربابِ اختیار چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ اس پر فوری نوٹس لے حاضر ڈیوٹی ڈاکٹرز جن کے آفس میں میڈیکل ریپ آکر ڈیل کرتے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


اسموگ سے متعلق پنجاب حکومت کا فیصلہ 

18 نومبر ہفتہ والے دن لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن بشمول،سیالکوٹ،میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہینگے 

مارکیٹیں،دوکانیں،جم،سینماز اور دفاتر ہفتہ ولے دن شام 3 بجے کے بعد کھول سکیں گے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کاظمی سے وکلاء برادری کی خصوصی ملاقات جس میں چوہدری تسلیم ایڈوکیٹ میاں سجاد ایڈوکیٹ  مہر نقاش ایڈوکیٹ  میڈیم غزالہ ایڈوکیٹ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے اہل علاقہ کے لوگوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ پڑوپی آرائیاں سے ویسٹ مینجمنٹ کی کوئی گاڑی نہیں جائے گی جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے اور سیاسی  سماجی  شخصیت جن میں  خصوصی مہر فرمان علی مہر امتیاز  مہر عمران  میاں عثمان  عمر قادری مہر ایاز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کا شکریہ ادا کیا


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی نے ضلعی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال چیمہ ،سنئیر نائب صدر یوسف سہوترا،چیرمین محمد عارف گل کے ہمراہ ضلع سیالکوٹ میں نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،اس موقع پر CEO جاوید اقبال بابر نے کہا کہ تمام اساتذہ کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اساتذہ اور دیگر ملازمین کام کے سلسلہ سے بلا جھجک میرے دفتر آ سکتے ہیں،اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی نے ceo کو سیالکوٹ میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا واضع رہے کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اللہ داد ملک بھی موجود تھے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.