Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی تمام سرکاری اور نجی اراضی ریکارڈکو حکومت پنجاب اور ورلڈ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت کمپیوٹرائزیشن بمعہ نقشہ جات کیجارہی ہے

 



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کےلئے ضلع بھر میں سمارٹ لاک ڈاﺅن، تعلیمی ادارے مکمل بند رہے، کاروباری مراکز میں سہ پہر تین بجے تک کاروبار بند رہا، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی مختلف علاقوںمیں اچانک چیکنگ، حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کے معروف پلازہ ، بڑے برانڈز کی آﺅٹ لٹس سمیت متعدد کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں18نومبر 2023کو سمارٹ لاک ڈاﺅن احکامات پر عملدرآمد کےلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ اے سی سیالکوٹ کی زیر قیادت انتظامیہ و پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سمارٹ لاک ڈاﺅن احکامات کی خلاف ورزی پر علامہ اقبال چوک میں واقع بڑے کمرشل پلازہ کو سیل کر دیا ۔ اے سی سمبڑیال احسن ممتاز کی قیادت میں انتظامیہ اور پولیس ٹیم نے 67مقامات پر انسپکشنز کیں ا س دوران سمارٹ لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد نہ کرنے پر تین دکانیں سیل اور بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اے سی ڈسکہ انور علی کی قیاد ت میں ٹیم نے درجنوں انسپکشنز کیں اس دوران سات برانڈز کی آﺅٹ لٹس کھلی پائی گئیں جنہیں سیل کرکے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اے سی پسرور قمر محمود منج کی قیادت میں انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔ دریں اثناءسیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی 18گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا جبکہ ڈی او ماحولیات ناظم ایاز کی قیادت میں ٹیم نے ڈسکہ کے علاقہ میں چیکنگ کی اور تین بھٹہ خشت مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 سیکرٹری ٹرانسپورٹ حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں اسموگ کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی جارہی ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر حیات نے کارروائی کرتے ہوئے 18گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے کی پاداش میں بند کردیا، دوسری جانب جنرل بس اسٹینڈ پر واٹر کینن کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کروایا جارہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹر سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ہر گز روڈ پر نہ لائیں اور ان مرمت کروا کر فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اسموگ کے خاتمہ کیلئے اسپیشل اسکورڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں آر ٹی اے، ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے نمائندگان شامل ہیں۔ یہ اسکورڈ رات گئے تک روڈ پر ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کررہےہیں۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر حیات نے بتایا کہ 128گاڑیوں کو  دھواں چھوڑنے پر 2لاکھ79ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف گھر کی دہلیز پر ملے۔ کھلی کچہریوں نے رورس نتائج آ رہے ہیں پنجاب پولیس تمام کام میرٹ پر کر رہی ہے ڈی پی او کی ہدایات پر سفارش یا رشوت کا راستہ روک رہے ہیں۔ سیالکوٹ پولیس آئی جی پنجاب کی  ہدایات پراگریسو پولیسنگ کی پالیسی جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سیالکوٹ ملک نوید نے تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری کے دوران کیا اس موقع پر ایس پی نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے ہیڈ مرالہ روڈ چوک کوٹلی لوہاراں کے لیے ٹریفک وارڈن کے لیے احکامات جاری کیے اور ہیڈ مرالہ روڈ پر محکمہ ہائی وے کے تعاون سے جہاں آبادی ہے وہاں روڈ پر سپیڈ بریکر بنانے کی تجویز دی۔ کھلی کچہری میں سیاسی نمائندے۔ میڈیا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایس پی ملک نوید نے میڈیا سے کہا کہ کوٹلی لوہاراں تھانہ کھلی کچہری میں جنتی حاضری میڈیا کی ہے ضلع کے کسی تھانہ میں نہیں ہوگی۔ لہذا کوٹلی لوہاراں میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف گھر کی دہلیز پر ملے۔ کھلی کچہریوں نے رورس نتائج آ رہے ہیں پنجاب پولیس تمام کام میرٹ پر کر رہی ہے ڈی پی او کی ہدایات پر سفارش یا رشوت کا راستہ روک رہے ہیں۔ سیالکوٹ پولیس آئی جی پنجاب کی  ہدایات پراگریسو پولیسنگ کی پالیسی جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سیالکوٹ ملک نوید نے تھانہ کوٹلی لوہاراں میں کھلی کچہری کے دوران کیا اس موقع پر ایس پی نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے ہیڈ مرالہ روڈ چوک کوٹلی لوہاراں کے لیے ٹریفک وارڈن کے لیے احکامات جاری کیے اور ہیڈ مرالہ روڈ پر محکمہ ہائی وے کے تعاون سے جہاں آبادی ہے وہاں روڈ پر سپیڈ بریکر بنانے کی تجویز دی۔ کھلی کچہری میں سیاسی نمائندے۔ میڈیا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایس پی ملک نوید نے میڈیا سے کہا کہ کوٹلی لوہاراں تھانہ کھلی کچہری میں جنتی حاضری میڈیا کی ہے ضلع کے کسی تھانہ میں نہیں ہوگی۔ لہذا کوٹلی لوہاراں میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٙر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر 
 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی عوام الناس میں حادثات سے بچاو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے 
 World Day of Remembrance For Road Traffic Victims
کی مناسبت سے ریلی نکالی اور سیمینار منعقد کیا ریلی میں کثیر تعداد میں۔ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے شرکت کی
ریلی کا مقصد عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا تھا تا کہ حادثات میں بڑھتے جانی نقصان کو کم کیا جا سکے
ریلی کے بعد سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے شرکت کی آخر میں حادثات میں جانبحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کروائ گئ۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ شادی کی تقریب میں آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ ۔شراب نوشی اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو تھانوں کی پولیس کا چھاپہ۔ 19 افراد گرفتار کر لئے گئے۔۔
رات گئے حمزہ غوث میں فائرنگ کی آوازیں گونجنے پر ایس ایچ او نیکاپورہ مبین چیمہ اور ایس ایچ او صدر سیالکوٹ قیصر بشیر گھمن ٹیم کے ہمراہ حمزہ غوث پہنچے جہاں اکبر گھمن کے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی اور شراب پی کر سائونڈ سسٹم پر فحش گانوں پر ناچ رہے تھے پولیس نے نوید۔رضا اور فراز کے قبضہ سے تین رائفلیں برآمد کر لیں جبکہ عبدالرحمان ,برہان , باسط ,زمن بٹ ,  ابوبکر ,دانیال ,زوہیب کمال ,  عبدالرحمان , سلمان , عمر دراز , عامر شہزاد , عبدالرحمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 14 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کر لی جبکہ سائونڈ سسٹتم چلانے پر حمزہ اور وقاص کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کے چھاپے کے دوران 15 افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نیکاپورہ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل ڈسکہ میاں امجد گروپ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مراد گھمن کی ولیمہ کی تقریب الفضل میرج ہال ڈسکہ میں خیبر و عافیت سے سرانجام پائی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مراد گھمن کے رشتہ ازدواج کے سفر کا آغاز ہو چکا ھے گزشتہ روز ان کے ولیمہ کی عظیم و عالیشان تقریب الفضل میرج ہال ڈسکہ میں سر انجام پائی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی ،ضلعی عہدیداران جن میں سنئیر نائب صدر یوسف سہوترا،نائب صدر محمود ایاز،نائب صدر ڈاکٹر رفیق ،نائب صدر زاہد نور ساہی ،نائب صدر میاں خالد شریف ،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال چیمہ ،سرپرست محمد رزاق گورائیہ ،نائب صدر محمد نواز ہنجرا ،چیرمین محمد عارف گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد یوسف ،تحصیل سیالکوٹ کے صدر لیاقت علی گجر ،پریس سیکرٹری سعید احمد ،تحصیل ڈسکہ کے صدر زاہد مجید،تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان ارشد کے علاؤہ اساتذہ،سیاسی و سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سینیئر پولیس افیسر سیالکوٹ کے دفتر سے چوری کی موٹر سائیکل برامد 


تفصیلات کے مطابق اج سے چھ ماہ قبل 28 مئی 2023 کو تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں ایک ایف ائی ار درج کروائی گئی جس میں سائل کی موٹر سائیکل نمبر AKK/5126چوری ہو گئی تھی کافی عرصہ تلاش کرنے اور تھانہ جات کے چکر کاٹنے کے بعد سائل ڈی ایس پی سٹی کے افس پہنچا تو دیکھا کہ سائل کی موٹر سائیکل نہ صرف ڈی ایس پی دفتر میں موجود تھی بلکہ عملہ کے زیر استعمال تھی پوچھنے پر ڈی ایس پی کے عملہ نے مختلف بہانے بنانے شروع کر دیے اور چند روز بعد کسی نامعلوم شخص پر اس موٹر سائیکل کی ریکوری ڈال دی اور سائل کو موٹر سائیکل سپرداری کروانے کو کہا گیا جو کہ سائل نے عدالت مجاز سے اپنی موٹرسائیکل کی سپرداری تو کروا لی اور موٹرسائیکل وصول کی تو دیکھا کہ موٹرسائیکل کی حالت ہی تبدیل ہو گئی ہوئی ہے موٹر سائیکل کا سارا سامان تبدیل کر لیا گیا تھا سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ چوری یا چوریاں ہمارے محافظ یعنی پولیس والے کرتے یا کرواتے تو نہیں اور کیا یہ ہماری جان و مال کے رکھوالے ہیں یا کہ لٹیرے سائل نے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے نگران وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ار پی او گوجرانوالہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ ملازمین کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی کی جائے بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور محکمہ سے بے دخل کیا جائے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


میں نے یہی دیکھا ہے کہ ہم اپنی   انا  اپنی ذات اور اپنی بات  کو سب سے  زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور  دوسروں کی بات کو بالکل بھی اہمیت نہیں  دیتے دوسرے کی بات سننا بھی پسند نہیں کرتے بلکہ اگنور کر دیتے ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں ہم جو کہتے ہیں وہ ٹھیک ہے پائیدار ہے اور دوسرا جو کہتا ہے وہ ٹھیک نہیں اور اس میں کوئی پائیداری نہیں۔ ہماری اس انا   کی وجہ سے اکثر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ختم ہو جاتے ہیں اور ہم سے دور چلے جاتے ہیں انا  تو یہ ہے کہ ہم دوسروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اپنی ہمت  سے اپنے حالات کو بدلنے کی  کوشش کریں دوسروں پر انحصار نہ کریں غلط کام نہ کریں اور غلط بات کو کبھی نہ مانیں  بلکہ غلط کام اور غلط بات سے انکار کریں۔ آج کے دور میں ہم  انا کو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھے ہیں میں نے یہی دیکھا ہے  ہر کوئی جھوٹی انا لیے پھر رہا ہے دوسروں پر انحصار کیا جا رہا ہےدوسرے کو مطلب کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے   غلط ٹھیک میں تمیز بالکل   بھی نہیں کی جارہی ہےچھوٹا ہو یا بڑا کوئی بھی  جھکنے کے لیے تیار نہیں اور اپنی غلطی کو ماننے کو بالکل   بھی تیار نہیں ہے ہم ایک معمولی سی بات کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور معافی مانگنا  تو دور کی بات ایک دوسرے کو دیکھنا  اود ایک دوسرے کو ملنا بھی پسند نہیں کرتے۔انسان کے رویوں  میں آگر لچک برقرار نہ رہے تو وہ  انا پسند ہو جاتا ہے اور وہ اس انا کو قابو میں نہیں رکھ سکتا اور انا اس پر حاوی ہو جاتی ہے اور پھر اسے برباد کر کے دم لیتی ہے۔  جب انسان انا میں قید ہو جاتا ہے تو وہ  اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھنے لگ پڑتا ہے اور انا پرست بن جاتا ہے آتے ہوئے اذان ہوتی ہے اور جاتے ہوئے نماز یہ ہے اوقات انسان کی اور یہ ہے انا اور غرور۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


انٹرنیشل سروے میں گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی درجہ بندی میں اول قرار دے دی گئی ۔
کیو ایس انٹرنیشنل 2024 کے سروے کے مطابق پاکستان میں تمام خواتین یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ معیار تعلیم کے حوالے سے اول قرار پای ہے ۔ یونیورسٹی ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر پریس میڈیا رضوان حمید نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کی قیادت میں  یونیورسٹی بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے انٹرنیشنل سروے میں یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر ہونے پر اساتذہ اور اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ورک ہی کامیابی کا راز ہے ۔ یونیورسٹی اساتذہ اور اسٹاف نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر کی قیادت میں ،یونیورسٹی تعلیمی اور تحقیقی کامیابیوں کی طرف گامزن ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی تمام سرکاری اور نجی اراضی ریکارڈکو حکومت پنجاب اور ورلڈ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت کمپیوٹرائزیشن بمعہ نقشہ جات کیجارہی ہے جس سے لینڈ ریکارڈ غلطیوں سے پاک ہوگا اورپہلے سے بہتر اور منظم طریقے سے مرتب کیا جارہا ہے اس سے لینڈ ریکارڈدور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگاجس سے لوگوں کے زرعی اورغیرزرعی اراضی کے حقوق کو ناصرف تحفظ ملے گا بلکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں نقشہ/امیج کو بھی شامل ہوجائے گا جسکی بدولت جس کی زمین کا مالک کہیں سے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے زمین کو دیکھ سکے گا جس سے ٹرانزیکشن بہتر اور شفاف طریقے سے ممکن ہوگی یہ پراجیکٹ سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ لینڈ فنانسنگ اور ایلوایشن بھی آسان ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی لینڈ کا جامع ڈیٹا بیس بھی ساتھ ہی تیار کیا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کو فوری حصول ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس)" پراجیکٹ کے سلسلہ میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی، جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحئی بھٹی، تحصیلدار سیالکوٹ سلیم راں، پسرور عثمان غنی، اورانچارج پلس پراجیکٹ کیوان علی بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ میں تمام دستی رجسٹریوں کی اسکیننگ، مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ان کو اہداف دے دیئے ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مینول موضع جات کی جمع بندیوں، رجسٹریوں، پاور آف اٹارنی اورمساوی کی اسکیننگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ مسنگ اورشکستہ مساوی کو دوبارہ بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ترجیحی بنیادوں پر پلس پراجیکٹ کو مکمل کروائیںگے اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.