جیسروالہ تھانہ صدر ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں سحری چار بجے پولیس مقابلہ SHO تھانہ سٹی ڈسکہ بمعہ پولیس ملازمان تھانہ سٹی ڈسکہ جو کہ ملزم کی نشاندھی پر اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے مقام بالا
Sachi Khabary newsNovember 22, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث خظرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10 موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 2 لاکھ 10 ہزار روپے، 4قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹر جہانزیب خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزانی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10 موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 2 لاکھ 10 ہزار روپے، 4قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 3 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)
پرنسپل دی سٹی سکول اقبال کیمپس سیالکوٹ فاطمہ عمر نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے نوجوان مسلم کو خودی کا درس کا دیا اور اسلاف کا شاندار ماضی یاد دلایا اور امت کے زبوں حالی کی وجوہات کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا اور مسائل کے حل کیلئے حکمت اور تدبر کو اپنانے کی ترغیب دی۔ یہ بات انہوں نے اقبال کیمپس میں 'شام اقبال' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طلباء وطالبات نے علامہ اقبال کے فکر اقبال اور مسلم تہذیب و تمدن کا مختلف ٹیبلوز شو کے ساتھ خوبصورتی سے اظہار کیا۔ بچوں نے کلام اقبال ترنم کے ساتھ پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں کوآرڈینیٹر ثمینہ خلیل، شہر کے اہم اکابرین،سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ شہر اور گردونواح کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں پڑوسی ارائیاں بلانوالہ اور دیگر علاقوں میں درجنوں غیرقانونی منی پیٹرول پمپ کھل گئے حفاظتی اقدامات صفر شہریوں پرموت کے سائے منڈلانے لگے محکمہ سیول ڈیفنس کی رسمی کارائیاں شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ و اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں پڑوسی ارائیاں بلانوالہ اور دیگر علاقوں میں بااثر افراد نے غیر قانونی منی گیس اور پٹرول پمپ کھول رکھے ہیں جہآں پر غیرمیعاری ایرانی پٹرول کی کم پیمانہ پر سرعام سیل جاری ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن کھٹارہ ہونے لگے سیالکوٹ اور گردونواح میں مختلف نام سے منی پیٹرول پمپ مارکیٹ کے بیچ کثیر تعداد کی دوکانات کی حدود میں خطرہ کا سبب بنے ہوے ہیں جن کے پاس خدانخواستہ اچانک لگی آگ کو بجھانے کے لئے کیسی قسم کے حفاظتی اقدامات کی سہولت موجود بھی نہیں ہے جس سے مارکیٹوں میں تمام تاجروں اور اس کے آس پاس کے گھروں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں جس کا شہریوں نے مزید بتایا کہ یہ منی پیٹرول پمپ چھوٹی چھوٹی عمر کے بچوں کے حوالے ہوتا ہے جن کو با اثر مالکان کی جانب سے دو سو سے تین سو روپے دیہاڑی پر رکھ کر غیرقانونی منی پیٹرول پمپ کی سیل کروائی جاتی ہے ہم نے کئی بار محکمہ سیول ڈیفنس کے ذمہ دار افیسران کو اس بارے تحریری اور زبانی شکایات کی مگرتاحال فرضی کاروائی کے بعد کوئی موثرکاروائی نہ ہوسکی شہریوں نے ڈی سی سیالکوٹ سے اپیل ہے کہ سیالکوٹ اور گردونواح میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپ کو فوری ختم کروایا جائے تکہ شہریوں کو لوٹ مار کا سلسلہ ختم ہو جائے اور خوفناک ہونے والے سانحہ کا خطرہ بھی ٹل جائے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ کوٹلی لوہاراں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں میں سر فہرست سب سے زیادہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ تھانہ کوٹلی لوہارں کہ ایریا میں اتے ہیں شہریوں کا ڈی پی او سیالکوٹ ڈی سی سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں پڑوپی ارائیاں بلانوالہ اور دیگر علاقوں میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپوں کی بھرمار حفاظتی اقدامات صفر شہریوں پرموت کے سائے منڈلانے لگے محکمہ سیول ڈیفنس کی رسمی کارائیاں شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ و اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کہ ایریا کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں پڑوپی ارائیاں بلانوالہ اور دیگر علاقوں میں بااثر افراد نے غیر قانونی منی پٹرول پمپ کھول رکھے ہیں جہآں پر غیرمیعاری ایرانی پٹرول کی کم پیمانہ پر سرعام سیل جاری ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن کھٹارہ ہونے لگے سیالکوٹ اور گردونواح میں مختلف نام سے منی پیٹرول پمپ مارکیٹ کے بیچ کثیر تعداد کی دوکانات کی حدود میں خطرہ کا سبب بنے ہوے ہیں جن کے پاس خدانخواستہ اچانک لگی آگ کو بجھانے کے لئے کیسی قسم کے حفاظتی اقدامات کی سہولت موجود بھی نہیں ہے جس سے مارکیٹوں میں تمام تاجروں اور اس کے آس پاس کے گھروں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں جس کا شہریوں نے مزید بتایا کہ یہ منی پیٹرول پمپ چھوٹی چھوٹی عمر کے بچوں کے حوالے ہوتا ہے جن کو با اثر مالکان کی جانب سے دو سو سے تین سو روپے دیہاڑی پر رکھ کر غیرقانونی منی پیٹرول پمپ کی سیل کروائی جاتی ہے ہم نے کئی بار محکمہ سیول ڈیفنس کے ذمہ دار افیسران کو اس بارے تحریری اور زبانی شکایات کی مگرتاحال فرضی کاروائی کے بعد کوئی موثرکاروائی نہ ہوسکی شہریوں نے ڈی سی سیالکوٹ سے اپیل ہے کہ سیالکوٹ اور گردونواح میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپ کو فوری ختم کروایا جائے تکہ شہریوں کو لوٹ مار کا سلسلہ ختم ہو جائے اور خوفناک ہونے والے سانحہ کا خطرہ بھی ٹل جائے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
جیسروالہ تھانہ صدر ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں سحری چار بجے پولیس مقابلہ SHO تھانہ سٹی ڈسکہ بمعہ پولیس ملازمان تھانہ سٹی ڈسکہ جو کہ ملزم کی نشاندھی پر اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے مقام بالا ریڈ کیا تو گھر کے اندر سے ملزم غلام عباس ولد فضل الٰہی قوم راجپوت سکنہ جیسروالہ نے فائرنگ کر دی جو ایک فائر پولیس ملازم ندیم بشیر 604/C کو بائیں پٹ پر لگا جوابی فائرنگ میں ملزم غلام عباس کو بھی دائیں ٹانگ پر فائر لگا ہے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈسکہ لے جایا گیا ہے دونوں زخمیوں کی
حالت خطرہ سے باہر ہے
مقامی پولیس موقعہ پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پسرور.تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری
پسرور. ڈی پی اوسیالکوٹ محمدحسن اقبال کی جانب سے تھانہ سبزپیر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے شکایات کے انبار.
پسرور.علاقہ میں ہونیوالی بڑی ڈکیتیوں کے متاثرین بھی ڈاکووُں کی گرفتاری نہ ہونے پر شکایات لیکر پیش ہوئے جس پر پولیس کو کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی.
.پسرور. ڈی پی او نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنی اور کاروائی کے قابل درخواستوں کے بارے فوری احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو سائلین کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ /ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کا اظہار ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایا کہ ریسکیو1122سیالکوٹ نے ماہ اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 2ہزار 297ایمرجینسی کال ریسپانس ہوئی جس میں 846روڈ سائیڈ ایکسیڈنٹ، 1046میڈیکل ایمرجینسی،49آگ، 69کرائم سیل، 2بلڈنگ کلیپس اور 285 متفرق ایمرجنسی سروسز فراہم کی گیئں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا کہ انڈسٹریز، ہاسپیٹلز، سکولز، کالجز اور دیگر کمرشل عمارتوں میں کام کرنے والے افراد اور شہریوں کو کمیونٹی ٹریننگ دینے کے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ/تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے لاہور و دیگر شہریوں کے ہسپتالوں میں ریفر کئے جانے مریضوں کیلئے میکنیزم بنائیں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دوسرے شہر میں ہسپتال انتظامیہ مریض کو بغیر ٹائم ضائع کئے ایڈمٹ کرکے ان کا علاج شروع کریں اس ضمن میں ہسپتال ٹو ہسپتال انتظامیہ کا رابطہ ہونا لازمی ہے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
H.E. پاکستان میں الجزائر کے سفیر ابراہیم رومانی نے مقامی تاجر برادری سے ملاقات کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کا دورہ کیا۔ سفیر کا پہنچنے پر ایس سی سی آئی کے صدر عبدالغفور ملک نے پرتپاک استقبال کیا۔
منعقدہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران صدر ملک نے 1962 میں الجزائر کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں پاکستان کے شامل ہونے کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ سیالکوٹ چیمبر کے صدر عبدالغفور ملک نے مزید کہا الجزائر اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں اسی وی پی وہب جہانگیر، اعجاز اے کھوکھر، وی پی عامر مجید شیخ، ایگزیکٹو باڈءی ممبران عدنان یوسف ، ملک اشرف، نعیم یوسف، سلیم بھٹہ،اویس بٹ، ثاقب راجہ اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں H.E. جناب براہیم رومانی نے سیالکوٹ کی متحرک کاروباری برادری کے ساتھ پرتپاک استقبال اومثبت مصروفیات کے لیے اپنی دلی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں، سفیر نے الجزائر اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے کے لیے الجزائر کے سفارت خانے کی مکمل تعوان کی یقین دہانی کراءی ۔ انہوں نے کہا الجزائر کی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لءے اہمیتکا حامل ہے اور افریقہ میں چوتھی بڑی معیشت کے طور پر ملک کی حیثیت کو اجاگر کیا۔ مسٹر رومانی نے الجزائر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے والے کاروباروں کے لیے مختلف تجارتی میلہ جات اورتجارتی نمائش کے انعقاد کی دعوت دی ۔ انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر کو الجزائر کے ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے اپنے بہترین تعاون اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ویزے دعوت نامے کے ساتھ یا اس کے بغیر دیئے جائیں گے اور کاروبار کی تلاش کے لیے ممبران سے مناسب رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ الجیریا میں.
آخر میں عبدالغفور ملک نے سفیر کا اشکریہ ادا کیا اور پاکستان میں الجزائر کے سفیر ابراہیم رومانی شیلڈ پیش کی۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
گاؤں کعبے چک کے قریب محنت کش اور اس کی والدہ پر ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمان نے تشدد کردیا، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں صغیر عباس اور ساتھیوں نے محمد جمیل کے رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے کیلئے تعمیرات کیں اور موقعہ پر ملزمان نے محمد جمیل اور اس کی والدہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس چھاپے جاری رہے۔
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
ڈسکہ روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے اور ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگئے٫ نواحی گاؤں جودھالہ کا رہائشی علی رضا اپنی والدہ رضیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پسرور جا رہے تھے کہ ٹاوریاں والا کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے علی رضا اور اس کی والدہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہوکر انتقال کر گئے اور ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر تفتیش جاری رکھی
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
پیرس روڈ پر سرکاری اقبال لائبریری میں انتظامیہ کی غفلت سے کتابوں کی الماریوں میں آہنی تالے لگانے سے روزانہ درس کیلئے آنے والی خواتین اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا، کتابوں کی الماریوں کو تالے لگے ہونے سے اس میں موجود کتابیں آنے والے دیکھ نہ سکے، سماجی کارکن محمد نواز کے مطابق سرکاری لائیبریری میں الماریوں کو تالے لگانے سے شہریوں کو سخت پریشانی ہے اور زمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اقبال لائبریری میں روزانہ آنے والے شہریوں محمد علی، رشید احمد، نصیر الدین، رضیہ بانو اور شمسہ کنول کے مطابق لائبریری کی الماریوں کو تالے لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، اعلی تعلیم کیلئے سکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات بھی اقبال لائبریری آتے ہیں اور انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے اقبال لائبریری میں تالے اتارنے کا مطالبہ کیا ہے.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ /ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کا اظہار ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایا کہ ریسکیو1122سیالکوٹ نے ماہ اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 2ہزار 297ایمرجینسی کال ریسپانس ہوئی جس میں 846روڈ سائیڈ ایکسیڈنٹ، 1046میڈیکل ایمرجینسی،49آگ، 69کرائم سیل، 2بلڈنگ کلیپس اور 285 متفرق ایمرجنسی سروسز فراہم کی گیئں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا کہ انڈسٹریز، ہاسپیٹلز، سکولز، کالجز اور دیگر کمرشل عمارتوں میں کام کرنے والے افراد اور شہریوں کو کمیونٹی ٹریننگ دینے کے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ/تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے لاہور و دیگر شہریوں کے ہسپتالوں میں ریفر کئے جانے مریضوں کیلئے میکنیزم بنائیں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دوسرے شہر میں ہسپتال انتظامیہ مریض کو بغیر ٹائم ضائع کئے ایڈمٹ کرکے ان کا علاج شروع کریں اس ضمن میں ہسپتال ٹو ہسپتال انتظامیہ کا رابطہ ہونا لازمی ہے.
سیالکوٹ بیورو دپورٹ
والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں،
چالان کی بجائے ایف آئی آر کا اندراج ہوگا،
ضلع بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنسی ڈرائیورز کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز ہو چکا ، گزشتہ دو تین ایام میں متعدد گرفتاریاں اور ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ والدین متوجہ ہوں اب کم عمر ڈرائیورز پر چالان کی بجائے ایف آئی آر ہو گی ،کریمنل ریکارڈ ہونے پر سرکاری نوکری کیلئے اہل نہیں ہونگے ،اپنی زمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت مت دیں۔ شہر کے سماجی و صحافتی حلقوں نے حادثات کی بڑھتی شرح کے پیش نظر حکومتی اقدام کو سراہا اور کہا ہے کہ ایف آئی آر معصوم بچوں کی بجائے انکے والدین پر دی جائے جو کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل وغیرہ چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔