Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کاروائی، چرس اور شراب کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کاروائی، چرس اور شراب کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت 
 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ پولیس کی بڑی کاروائی، چرس اور شراب کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر عادل مصطفیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع ملنے پر بدنام زمانہ منشیات فروش زین امجد ولد امجد نذیر سکنہ چوبرجی راج گڑھا، لاہور کے قبضہ سے 2کلو 240گرام چرس برآمد کی گئی مزید تفتیش پر ملزم کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا شراب کی  524 بوتلیں برآمد ہوئیں۔  ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں  شراب کی سپلائی کرنا تھی

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمے تک سیالکوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن

 گوجرانولہ عبدالوہاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیالکوٹ عرفان سہلریا کی زیر نگرانی ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اسی تناظر میں پٹرولنگ پولیس پوسٹ کھمبرانوالا  کے انچارج محمد دلشاد انور اے ایس آی  ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے مدثر علی اور رضا وغیرہ سے  ناجائز  02 کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمد کیں۔ ڈی ایس پی پیٹرولنگ عرفان سہلریا نے پیٹرولنگ ٹیم کو شاباش دی ھے .ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو دوارن سفر ہائی ویز پر ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں.

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ سال 2023 کی آخری انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،27 نومبر تا یکم دسمبر انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مرزا وسیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلعی انسداد پولیو مہم کے لیے 2676 موبائل ٹیمیں ، 133 ٹرانزٹ اور 69 رومنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، مجموعی طور پر 6288 رکنی ہیومن ریسورس انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی دے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا انسداد سموگ کے لیے فوری سخت اقدامات کا اعلان، روایتی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ خشت کو زگ زیگ پر منتقلی کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن ، فصلوں کو جلانے والے کسانوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا، یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ایاز عالم نے بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھٹہ خشت کی چیکنگ کے لیے انتظامیہ ، ریونیو سٹاف ، سول ڈیفنس ، ماحولیات سمیت متفرق محکموں کے افسران کی قیادت میں 10 ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہر ٹیم کو مخصوص تعداد میں بھٹہ خشت کی نگرانی سونپی جائے گی ، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹہ خشت کے خلاف مقدمہ اور جرمانہ کے ساتھ ان بھٹہ خشت کو سیل یا مسمار کر دیا جائے گا۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے کہا کہ ریونیو افسران اور عملہ اپنے علاقوں میں کسانوں کو واضع پیغام دیں کہ فصلوں کی باقیات کو کسی صورت آگ نہیں لگائی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری حوالہ پولیس کیا جائے اور مقدمہ درج کر کے فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے نیز بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ اگر کسی علاقہ سے فصلوں کو آگ لگانے کی رپورٹ ملی تو ریونیو آفیسر کے خلاف ایکشن ہوگا۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹیاں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یقینی بنائیں کہ کسی علاقہ میں کوڑا کرکٹ کو نہ جلایا جائے، گردو غبار کی روک تھام کے لیے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے (دی کریسنٹ کروسیڈز اینڈ دی کراس) کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیل:

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے (دی کریسنٹ کروسیڈز اینڈ دی کراس) کے نام سے سیمینار کا انعقاد  ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز نے فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے تعاون سے کیا گیا  ہے۔سیمینار کا آغاز پاکستانی ترانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی ترانہ بھی بجا کر کیا گیا۔  سیمینار میں ڈاکٹر اطہر عظیم (ڈین-فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائینسز)،  ڈاکترنوید جمیل (ڈین-فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ) ، ڈاکٹر اسلم ڈار (ڈائریکٹر لنکجز)، ڈاکٹر سبین (ڈائریکٹر-ایم-آئی-ایس-ڈی ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر روما شہزادی (ڈائریکٹر پریس، میڈیا اینڈ پبلیکیسنز)، ڈینز، ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ڈاکترنوید جمیل (ڈین-فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ) نے فلسطین اور غزہ سے اظہار ہمدردی کے لئے پراثر تقریر کی۔ڈاکترنوید جمیل (ڈین-فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ) نے اپنی تقریر میں فلسطین پر ہونے والے مظالم کو اپنے الفاظ میں بیان کیا اور مسلم ممالک کو بارآور کروایا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ سیمینار میں پاکستان میں مقیم فلسطینی سفیر کے ساتھ ساتھ لاہور یونیرسٹی سے فلسطینی طلبا و طالبات نے ویڈیولنک کے ذریعےشرکت کی۔ فلسطینی سفیر نےبھی فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تقریر کی اور حاضرین پر تقریر کا گہرہ اثر چھوڑا۔ مزید سیمینار میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے طلبا و طالبات نے ایک طاقتور دستاویزی فلم، "دی کریسنٹ کروسیڈ اینڈ دی کراس" کی نمائش کی گئی تاکہ اس خطے کی گہری تفہیم کو فروغ دیا جا سکے، جو طلباء کو فلسطین کی تاریخ کی پیچیدگیوں اور اہمیت کے بارے میں روشناس کراتی ہے۔تقریب کے اختتام پر، ڈاکٹر عبدالرحمن  (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز)نے فلسطین کے لیے دلی دعا کی اورڈاکٹر نوید جمیل ( ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز) کی جانب سے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم  بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے  بیرون ملک مسقط عمان سے  گرفتار 

تفصیلات کے مطابق ملزم اشتہاری محسن علی ولد محمد ارشد  اقدام قتل کے 3 مقدمات اور چوری کے 1 مقدمہ میں تھانہ ستراہ پولیس کو مطلوب تھا۔ خطرناک شوٹر ملزم پیسوں کے عوض شہریوں کو قتل کرنے کی غرض سے گولیاں مار دیتا تھا جو پولیس سے بچنے کیلئے بیرون  ملک فرار ہوگیا تھا. 

 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور  انٹر پول کی مدد سے ملزم محسن علی کو بیرون ملک مسقط (عمان) سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے

مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی. ڈی پی او


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ میاں امجد گروپ کے نائب صدر محمد نواز ہنجرا کی بیٹی کی شادی کی تقریب بیلا میرج ہال لوڑھکی میں خیر و عافیت سے سرانجام پائی ،تقریب میں سیاسی ،سماجی ،پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور اساتذہ نے شرکت کی ،تفصیلات کے پنجاب ٹیچرز یونین کے نائب صدر محمد نواز ہنجرا کی صاحبزادی کی نکاح کی تقریب بیلا میرج ہال میں ہوئی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی ،پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے سرپرست محمد رزاق گورائیہ ،چیرمین محمد عارف گل ،چیف آرگنائزر طاہر محمود رائے پوری،سنئیر نائب صدور یوسف سہوترا،میاں شفیق آصف،زاہد نور ساہی،میاں خالد شریف،محمد افضل،سعید احمد،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال چیمہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد یوسف،تحصیل سیالکوٹ کے صدر لیاقت علی گجر،تحصیل ڈسکہ کے صدر زاہد مجید،جنرل سیکرٹری مستنصر مراد گھمن، تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان ارشد،ڈاکٹر الیاس،شبیر احمد سابق MPA رانا محمد افضل کے علاؤہ سیاسی ،سماجی کارکنوں اور اساتذہ نے شرکت کی اور اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیٹی کو آئندہ زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں عطا فرمائے.



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سہولت کی راہ پر،آپ کی رہبر

رہبر موبائل ایپ

کسی بھی خدمت کے حصول کے لیئے نادرا سینٹر آنے سے پہلے رہبر موبائل ایپ ضرور دیکھیں

قریبی نادرا سینٹر کی لوکیشن،گھر سے فاصلے، درخواستوں کی تعداد اور پروسیسنگ کے متوقع وقت کی معلومات صرف ایک کلک پر حاصل کریں

آج ہی رہبر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور بھرپور سہولت کا فائدہ اٹھائیں
مزید معلومات کے لیئے نادرا ہیلپ لائن:
051-111786100
موبائل صارفین کے لیئے: 1777


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن گوجرنوالہ کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ کے اعزاز میں مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ جدہ کے ایگزیکٹو ممبر میاں عثمان کی جانب سے پر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

  عشائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن سعودی عرب اور جدہ باڈی کے زمہ دران نے شرکت کی عشائیہ کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کی عشائیہ میں شریک پارٹی زمہ داران چیئرمین جدہ میاں رضوان الحق ، صدر جدہ عمر مسعود پوری،ہیڈ ٹریڈنگ ونگ چوہدری محمد ظہیر گوندل،سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الٰہی گجر،ڈپٹی ہیڈ علی خورشید ملک، ضمان بٹ،نوید خالد،مخصوص احمد، یونس انصاری ،ملک نوید ،نعمان بٹ ،اور صحافی برادری سے سینئر نائب صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حسن بٹ،جنرل سیکرٹری اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ ،ممبر ایگزیکٹو باڈی عاطف خان تنولی اور دیگر نے سلمان خالد عرف پومی بٹ اور انکے ساتھیوں کو عمرہ کی مبارکباد دی اور انکی پارٹی خدمات کو سراہا جس پر سلمان خالد  نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں انشاءاللہ آئندہ میاں نواز شریف  وزیراعظم پاکستان ہوں گےجن کے آنے سے نہ صرف پاکستان میں ایک خوشحالی کا دور شروع ہو گا بلکہ اوورسیز کو بھی قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے گی،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے تاکہ وہاں پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے ،تقریب کے اختتام پر چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر نے سب دوستوں کی جانب سے سلمان خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی جدہ آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 سیالکوٹ میں وزیر آباد ٹریک پر نیامیانہ پورہ کے علاقہ میں بند ریلوے ٹریک کی صفائی عملہ نے کی، سرکاری عملہ ریلوے ٹرین پر آ کر بند ریلوے ٹریک کی ہنگامی صفائی کی اور گندی و کچرا اٹھایا، سماجی کارکن محمد شاہد حنیف کے مطابق بند ریلوے ٹریک پر ٹرینیں شروع نہ کی گئیں اور بند ٹریک کی صفائی کی گئی حالانکہ ٹریک پر ٹرینیں شروع کی جانی ضروری ہے، سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن سے وزیر آباد ٹریک پر ٹرینیں شروع کرنے سے ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کے سفر کی سہولت ملے گی، بند ریلوے ٹریک کی وجہ سے موٹر سائیکلوں اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے امدورفعت جاری رکھی تھی، ریلوے عملہ کے مطابق ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند کی جانی ضروری ہے، شہریوں محمد نوید حامد، قاسم ڈار، طاہر باجوہ اور عامر علی نے بند ریلوے ٹریک پر ٹرینیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ڈسکہ روڈ آڈھا اسٹاپ کے قریب اینٹوں والے بٹھوں پر دھوئیں کے مناظر جو کہ ضلعی انتظامیہ کے لیئے سوالیہ نشان اور لمحہء فکریہ ہے اسموگ پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور خوآب خرگوش کے مزے لے کر سو رہی ہے

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)  


تھانہ اگوکی کی حدود عدالت گڑھا روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے خاتون سے نقدی چھین لی،42 سالہ رضیہ ناصر پیدل جارہی تھی جسے بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ناجائز پستول دکھا کر روک لیا اور اس سے اٹھارہ ہزار روپے چھین کر ملزمان فرار ہو گئے،پولیس مصروف کاروائی رہی

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم پر روک لیا جس کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت پاکستان میں دریائے چناب خشک ہوگیا، بگلیہار ڈیم پر پانی روکے جانے کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کئی سالوں سے جاری ہے اور اس وجہ سے دریائے چناب خشک رہا اور لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کاشت شدہ فصلوں کی سیاسی کیلئے کسان ٹیوب ویلوں کا پانی استعمال کرنے پر مجبور رہے، کاشتکار محمد یوسف علی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا پانی قیام پاکستان سے روکے رکھا ہے اور خشک دریائے چناب سے ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور کسانوں کو نقصان ہوا ہے، دریائے چناب کے پانی روکے جانے سے یہ سیالکوٹ سمیت پاکستان میں خشک ہوچکا ہے اور دریائے چناب کے کنارے بھی خشک ہوچکے ہیں اور سید پور سمیت مختلف علاقوں میں لوگ خشکی میں جاکر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، امجد ناصر کے مطابق بھارت کی پانی روکے جانے کی دہشت گردی قیام پاکستان سے ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر خاموش رہی ہے، کسانوں اور شہریوں نے دریائے چناب کا پانی 14 اگست 1947 سے روکے جانے پر بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد اسموگ کےلیئے ضلع بھر میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا پہلا دن، اسمارٹ لاک ڈاﺅن کل بھی جاری رہے گا،یکم اپریل سے فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس،بھٹہ خشت، گاڑی مالکان اور کسانوں کے خلاف بھی کاروائی، 1کروڑ،19لاکھ روپے جرمانہ،61مقدمات درج کرائےگئے،یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے اسموگ کنٹرول کےلیئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے احکامات پر عملدرآمد اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے پہلے دن چاروں تحصیلوں میں تعلیمی ادارے مکمل بند رہے جبکہ دکانیں،شاپنگ سینٹرز،ہوٹل، ریسٹورنٹس سہ پہر تین بجے کے بعد کھولنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی نے ضلعی انتظامیہ کیسا تھ بھرپور تعاون کیا،تاہم اے سی سیالکوٹ غلام سرور اور انکی ٹیم نے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ 17دکانوں کو اسمارٹ لاک ڈاﺅن احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل ڈسکہ میں اے سی انور علی، تحصیل سمبڑیال میں اے احسن ممتاز اور تحصیل پسرور میں اے سی قمر محمود کی قیادت میں ٹیموں نے سمارٹ لاک ڈاﺅن احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیئے فیلڈ میں جاکر چیکنگ کی۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ آلودگی اور اسموگ کا باعث بننے پر ابتک 49بھٹہ خشت مالکان پر 91لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، 16مقدمات درج کرائے گئے ہیں،فصلوں کی باقیات جلانے پر ابتک 7مقدمات درج کرائے گئے جبکہ پانچ لاکھ 47ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان پر 12لاکھ57ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اسموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی 33صنعتی یونٹس کو سیل،مالکان پر 10لاکھ50ہزار روپے جرمانہ5مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.