Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایوان صنعت ؤ تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا سابق وزیراعظم کا اپنے دورے کے دوران سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایوان صنعت ؤ تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا سابق وزیراعظم کا اپنے دورے کے دوران سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر عبدالغفور ملک نے استقبال کیا تقریب سے خطاب میں ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر نے برآمدات کو فروغ دینے اور درآمدات کے متبادل کی حوصلہ افزائی کے لیئے ایک پائیدار اور طویل مدتی اقتصادی منصوبے کی ضرورت پر زور دیا عبدالغفور ملک نے ضلع سیالکوٹ کی مختلف بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ آنے والے سالوں میں برآمدات دگنی ہو سکتی ہیں بشرطیکہ ایک سازگار ماحول بنایا جائے

میاں محمد نواز شریف کی مریم صفدر و خواجہ آصف کی ہمراہ ملاقات سیالکوٹ کی معزز تاجر برادری کے انمول تعاون کو سراہتے ہوئے ہماری قومی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا اپنے خطاب میں، انہوں نے معیشت اور سماجی ترقی جیسے اہم شعبوں میں نیویگیٹ کرنے کے لیئے ایک پرعزم اور غیر متزلزل حکمت عملی کی ناگزیر ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی تیزی سے ترقی کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا ان کی غیر متزلزل وابستگی قابل دید تھی کیونکہ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیئے اپنی ثابت قدمی کا اظہار کیا یہ سب کچھ قوم کے فروغ پزیر اور خوشحال مستقبل کے لیئے ہے

سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ہم انسانیت کی خدمت پر پختہ یقین رکھتے ہیں ۔

روزانہ درجنوں لوگوں کو بالکل مفت خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر شہزاد (ڈسٹرکٹ بلڈ ٹرانسفیوژن افسر سیالکوٹ)

علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں ایمرجنسی کے ساتھ چھت پر واقعہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے تحت ڈسٹرکٹ بلڈ ٹرانسفیوژن آفس (جسے عرف عام میں بلڈ بنک بھی کہا جاتا ہے) کا خوش اخلاق عملہ ڈاکٹر عامر شہزاد کی قیادت میں روزانہ درجنوں مریضوں کو بلا معاوضہ اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہاں خون لگانے سے پہلے کے تمام ضروری ٹیسٹ اور اس میں استعمال ہونے والا سامان مثلاً بلڈ بیگ وغیرہ نیز خون سے وائٹ سیلز اور ریڈ سیلز جدا کرنے کی خدمات انتہائی ذمہ داری سے بلا تعطل 24 گھنٹے بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔

ڈاکٹر عامر شہزاد اور ان کی ٹیم تین شفٹوں میں بغیر کسی وقفے اور چھٹی کے پورے خلوص اور فرض شناسی سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر عامر شہزاد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفیکٹس اور شیلڈ سے نواز چکی ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو بعد از ریٹارمنٹ کورٹ مارشل کے تحت طویل سزائیں سنا دی گئی ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو سزا سنا دی گئی جن میں میجرعادل فاروق راجا اور کیپٹن حیدر رضا مہدی شامل ہیں، دونوں افراد کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل اورآرمی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق دنوں افراد کو کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی، میجرعادل فاروق راجا (ر) کو 14سال قید بامشقت اورکیپٹن حیدر رضا مہدی (ر) کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مجاز دائرہ اختیارکی عدالت نے7 اور 9 اکتوبر کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں افراد کو سزا فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ و مفاد کے منفی کام کرنے پر سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 21 نومبر 2023 کو میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کے عہدے بھی ضبط کر لیے گئے تھے
عادل راجہ نے حال ہی میں یوٹیوب پر آئی ایس آئی کے کئی حاضر سروس افسران سمیت 4 پاکستانی اداکاراؤں کے نام نہ لیتے ہوئے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتاتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے
دونوں افراد بیرون ملک سے افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں جب کہ ان پر دشمن ممالک کی جانب سے تبصرے کیے جاتے ہیں۔
عادل راجا، حیدر رضا مہدی کے خلاف مختلف مقدمات بھی درج ہیں اور تمام قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد انہیں کورٹ مارشل کے تحت سزائیں سنائی گئی ہیں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

بھٹو ازم عوام میں سیاسی بیداری کا نام ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو سیالکوٹ کا قلعہ بنائیں گے

ان خیالات کا اظہار کھروٹہ سیداں کی معروف سیاسی شخصیت

ڈاکٹر سید تنویر عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا 

پاکستان پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدے کو ہمیشہ عملی جامہ پہنایاپاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین شدید پریشان اور شدید مشکلات کا شکار ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت ہے اور پنجاب میں بہترین سرپرائز دینے کے لیے پرعزم ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو بتا دیا کہ بھٹو ازم عوام میں سیاسی بیداری کا نام ہے جس میں قوم کی آزادی اور عوام کی خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے ڈاکٹر سید تنویر عباس نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ہماری مخالف نہیں ہے صرف مہنگائی بے روزگاری اور غربت ہماری مخالف ہیں ان کو ختم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر گامزن ہیں کارکنان پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں عوام کی طاقت سے پورے پاکستان میں الیکشن 2024 میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے سیالکوٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے انشاء


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

ملک بھر کی طرہ ضلع سیالکوٹ میں 27 نومبر تا یکم دسمبر تک پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ، 133 فکسیڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت، ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں اور 69 رومنگ/ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹینڈ/سٹاپس اور اہم چوک میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی اور مجموعی طور پر 6288 رکنی ہیومن ریسورس قومی انسداد پولیو مہم کا حصہ ہوگا

 یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اسد رضا کاظمی نے آج بنیادی مرکز صحت اگوکی میں قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بتائی۔اقوام متحدہ کے ادارہ ڈبلیو ایچ او کے مانیٹرڈاکثر ڈمپا عابدی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا ،ڈہ ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود اور میڈیکل آفیسر عائشہ اکبر بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سی ای او ہیلتھ  نے بتایا کہ انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی۔

today sachi khabary news thanks for visiting Sachi khabary news

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.