Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے انتظامیہ متحرک، پابندی کے باوجود شہر میں کھلنے 6 ہوٹلز سمیت 8 کاروباری مراکزسمیت اتوار بازار امام صاحب کو بھی سیل کر دیا گیا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے انتظامیہ متحرک، پابندی کے باوجود شہر میں کھلنے 6 ہوٹلز سمیت 8 کاروباری مراکزسمیت اتوار بازار امام صاحب کو بھی سیل کر دیا گیا اسی طرح ڈسکہ میں ایک سکول سمیت 11 کاروباری مراکز سیل کیا گیا اور  12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔یاد رہےجمعہ سے ابتک 108 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے اورحکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر 52 افراد گرفتار ہوئے اورپانچ لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثناں اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کی زیر نگرانی لہائی بازار میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران تاجر نے مزاحمت کی اور اسلحہ نکال لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سویٹس شاپس کو اجازت ہے لیکن تجاوزات کے خلاف کارروائی پر تاجر نے دھمکیاں اور دشنام طرازی کی۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شہباز احمد نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے اسلحہ برآمد کر لیا اور بتایا حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ:پاکستان گلوزمینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں نومنتخب چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن قاسم محمود، سنیئر وائیس  چیئرمین ارسلان شیخ، وائیس چیئرمین محمد معظم کا اے جی ایم میں انتخاب 

پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین محمد اعجاز چوہدری کی خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے پر ایگزیکٹو ممبر قاسم محمود کو سال 2023-24 کے لئے نیا چیئرمین اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ سنیئر وائیس چیئرمین ارسلان شیخ، وائیس چیئرمین محمد معظم ہونگے  اجلاس میں سالانہ کاکردگی رپورٹ پیش کی اور ایسوسی ایشن کیلئے بہتراقدامات پر روشنی ڈالی اور توقع ظاہر کی نومنتخب چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن قاسم محمود، سینئر وائس چیرمین ارسلان شیخ اور مُعظم علی اور ان کی ٹیم پاکستان گلوز انڈسٹری اور ممبران کی بہتری کے لئے کوشاں رہیں گے۔ اجلاس سے ملک نصیر احمد، قاسم محمود، اویس احمد بٹ،حاجی آفتاب احمد برلاس،خواجہ رضوان رشید، ندیم عبداللہ اور سہیل مسعود اختر، ملک صداقت علی خان، چودھری قمر منیر سلہری، سیکرٹری علی مقدس،اور ایگزیکٹو باڈی  ممبران موجود تھے اجلاس میں ملک نصیر احمد، سہیل مسعود خان، نومنتخب چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن قاسم محمود، سنیئر وائیس چیئرمین ارسلان شیخ، وائیس چیئرمین محمد معظم نے سابق چیئرمین محمد اعجاز چودھری کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ  نومنتخب چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن قاسم محمود، سنیئر وائیس  چیئرمین ارسلان شیخ، وائیس چیئرمین محمد معظم بھی سابق چیئرمین کے نقش قدم پر عمل پیرا ہو کر گلوز انڈسٹری کی بہتری اور ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔ بعد ازاں سابق چیئرمین محمد اعجاز چودھری کو یاد گار شیلڈ پیش کی۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد غلام سرور کی زیر نگرانی لہائی بازار میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران مسلح تاجر گرفتار کرلیا گیا، معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد غلام سرور جب لہائی بازار پہنچے تو تاجر حمید نے مزاحمت کی اور اسلحہ نکال لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سویٹس شاپس کو اجازت ہے لیکن تجاوزات کے خلاف کارروائی پر تاجر نے دھمکیاں اور دشنام طرازی کی،  ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شہباز احمد نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے اسلحہ برآمد کر لیا اور بتایا حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


حافظ محمد اصغر چیمہ چیئرمین ضلعی امن کمیٹی ضلع سیالکوٹ محمد ایوب اوپل چیئرمین متحدہ شیعہ امن کونسل صوبہ پنجاب ماسٹر فیض احمد سرپرست اعلٰی  متحدہ شیعہ امن کونسل صوبہ پنجاب و دیگر معززین نے سید عابد حسین المعروف سید چن پیر شاہ سید ذوالفقار حسین شاہ سید ندیم حسین شاہ سید صابر حسین شاہ کے بھائی اور سید زین عباس سید عون عباس سید دلاور حسین کے والد سید سجاد حسین گیلانی کی وفات پر ان کے دسواں و چالیسواں کے ختم پاک میں خصوصی طور پر شرکت کے لیئے تشریف لائے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی سید چن پیر شاہ و تمام دیگر ہائے نے ختم پاک میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا ختم پاک میں شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے باقاعدہ طور پرانسداد پولیو مہم شروع کردی جو یکم دسمبر تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2676 موبائل ٹیمیں، 133 ٹرانزٹ اور 69 رومنگ ٹیمیں فرائض کی ادائیگی کیلئے مصروف عمل رہے گی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا کہ پولیس نے انسدادِ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان تشکیل دیا ہے.


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 تھانہ موترہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دو پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں جسم فروشی کے الزام میں گرفتار وزیر آباد کی انیس سالہ لڑکی سے زیادتی کردی اور اسے تشدد کا نشانہ بنادیا جس کے خلاف ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال  نے تحقیقات کا حکم دیدیا، تھانہ موترہ کے اے ایس آئی توقیر اشرف نے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ نور فاطمہ کو تفیش کے بہانے بد ترین تشدد کا نشانہ بناکر ملزمہ کو تھانہ موترہ میں اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرضی مقدمہ دائر کرکے جوڈیشل بھجوا دیا،متاثرہ خاتون نور فاطمہ نے اے ایس آئی توقیر اشرف کی زیادتی کا میڈیکل حاصل کرنے کیلے علاقہ مجسٹریٹ فیصل مجید سول جج ڈسکہ کو درخواست دے دی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال نے تھانیدار کے خلاف محکمانہ انکوائری کرکے کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے، متاثرہ لڑکی نے اپنے زخموں کے تشدد زدہ نشان دکھائے اور بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر توقیر اشرف رات بھر پلاسٹک پائپ سے بہیمانہ تشدد کرتا رہا اور رات کے پہر نور فاطمہ کو کمرہ میں تفتیش کے بہانے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے میڈیکل رزلٹ لینے کیلئے درخواست دیدی اور میڈیکل میں اے ایس آئی توقیر اشرف کا ڈی این اے میچ کر جائے گا جس سے اس کے گنہگار ہونے کا ثبوت مل جائے گا، نور فاطمہ نے بتایا کہ اے ایس آئی توقیر اشرف آئے دن ان کے گھر آتا رہتا  اور اس کے ساتھ زبردستی زنا کرتا انکار کرنے پر اسے بلیک میل کرتا رہتا لیکن اس روز انہوں نے توقیر اشرف کے ساتھ منہ کالا کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث توقیر اشرف انہیں گھر سے اٹھا لایا ساری رات تشدد کرتا رہا اور پھر ان کے ساتھ زنا بالجبر کرتا رہا،نور فاطمہ نے آہ و بکاہ کرتے اپنے ہاتھوں پر اور پاؤں پر پلاسٹک پائپ سے تشدد کے نشان دکھائے اور بتایا کہ اس نے اپنے کپڑے وقوعہ کے بعد نہیں دھوئے بطور ثبوت میڈیکل بورڈ کو پیش کریں گی جس سے ملزم کے ڈی این اے سے اس کا الزام درست ثابت ہوجائے گا، آئی جی پنجاب سے اے ایس آئی توقیراشرف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان اور امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 49 رانا محمد فیاض کی ملاقات اہم امور پر تبادلہء خیال کیا 

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے کامیاب دورہ سیالکوٹ کی مبارکباد دی،


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

اگوکی ماڈل ٹاؤن میں انتظامیہ کے عوامی فلاح و بہبود کے تفریحی پارک کی جانب دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اور عوامی تفریحی پارک میں سیر سے محروم ہوگئی، سماجی کارکن محمد مدثر علی کے مطابق پارک کی طرف شکایات کے باوجود اگوکی ماڈل سوسائٹی نے اقدامات نہ کئے اور نہ صفائی و ستھرائی کی جانب توجہ دی گئی جس سے تفریحی پارک تباہ ہوا، تفریحی پارک کے مین گیٹ کے باہر اور اندر کچرا و گندگی پڑی رہی، شکایات کے باوجود بھی توجہ نہ دی گئی، شہریوں محمد فراز انور، رشید احمد، شبیر شریف، اکبر خان اور خادم حسین نے تفریحی پارک عوامی فلاح سے محروم ہونے کی مزمت کرتے ہوئے اس کی جانب فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 25نومبرسے10دسمبر تک  خواتین اور بچیوں پر تشدد کے خاتمہ اور ان کو آئین و قانون میں حاصل تحفظ کے بارے میں آگاہی کیلئے 16روزہ مہم چلائی جارہی ہے، پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین اور بچیوں کے تحفظ کی ضامن ہے جس کے تحت ضلع سیالکوٹ کی خواتین کو مکمل قانونی آزادی اور تحفظ فراہم کرنا ہے اور تشدد کا شکار خواتین کو مفت طبی و قانونی امداد، استغاثہ اور مفت قانونی، نفسیاتی اور سماجی معاونت، کیس کو مستحکم بنانے کیلئے شواہد کو اکٹھا کرنا اور شلٹر ہوم میں پناہ لینے والی خواتین اور بچوں کو مفت رہائشی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ اور سماجی تنظیم بیداری کے اشتراک سے سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اور ان کو ریاست کی جانب سے فراہم کئے گئے تحفظ کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بیداری پروفیسر ارشد مرزا نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25(3) کے تحت حکومت پنجاب نے پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس تحت ضلع کہ سطح پر وویمن کرائسسز سنٹرز کام کررہے ہیں جس میں تشدد کا شکار خواتین مدد کیلئے رابطہ کرسکتیں ہیں اور فوری ممد کیلئے 1737ہیلپ لائین یا 04299333817 پر کال کر مدد حاصل کرسکتیں ہیں۔ سماجی کارکن عبدالشکور مرزا نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں خواتین اور بچیوں کو وہ مقام حاصل نہیں جس کا وہ پیدائشی حق رکھتی ہیں۔خواتین گھریلو، نفسیاتی، معاشی، اقتصادی اور جنسی تشدد جیسے جرائم کا شکار ہیں جس کے خلاف موثر طور پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں کچھ فرسودہ روایات بھی جنسی امتیاز کی وجہ ہے گھروں میں بیٹوں کو ماں باپ جو سہولتیں دیتے ہیں وہ لڑکیوں کو نہیں دی جاتے حتی کےلڑکے کی نسبت لڑکیوں کہ غذائی ضروریات کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا اور امتیاز برتا جاتا ہے۔ تقریب سے وائس پریزیڈنٹ بیداری حنانورین، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر عدنان ملک اعوان، مینیجر صنعت زار شمائلہ افتخار، اشفاق نذر گھمن اور ارم ناز نے بھی معاشرے میں خواتین اوربچیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کی بارے اظہار خیال کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


بنکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ سیالکوٹ پولیس کے شکنجے میں ساڑھے اکیس لاکھ روپے مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے میں شہری حسن عثمان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بنک سے رقم مبلغ 25 لاکھ روپے لیکر فیکٹری جا رہا تھا کہ نادر ٹاون فیکڑی کے پاس 2 کس نامعلوم موٹر سائیکل 125 سوار نے اسلحہ کے زور پر ان سے رقم چھین کر فرار ہو گئے

اس واردات کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر  محمود الحسن رانا DSP/OCU سیالکوٹ کو مقدمہ نمبر 2149/23 مورخہ 7.11.23 جرم 392 ت پ تھانہ اگوکی کے  ملزمان کی  گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا جو کہ DSP محمود الحسن رانا کی زیر نگرانی فہد بن فدا انسپکٹر کے ہمراہ CIA کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروائے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔جن کی شناخت 

1- شاہد اکرم ولد محمد اکرم سکنہ رحمت آباد سرگودھا روڈ گجرات

2- ظہور احمد ولد محمد شریف سکنہ چراں والی گجرات 

3- آصف خان  ولد محمد صدیق سکنہ محلہ حمید کالونی سمبڑیال. 

کے ناموں سے ہوئی ہے

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ساڑھے اکیس لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.