Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے سیالکوٹ مظفر حیات کا اوور لوڈنگ کرنیوالوںکے خلاف کریک ڈاﺅن، 15ڈمپر بند ، مجموعی طور پر 25اوور لوڈڈ مال بردار گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سیدہ نورین زہرہ چیف کمشنر آئی آر سیالکوٹ نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ HI، SI، وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان کا موبیلائزیشن اور آگاہی آؤٹ ریچ پلان کو بڑھانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، ممبر ایڈوائزری کمیٹی ایف ٹی او کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی تحریکی تقریر کی جس سے ٹیکس دہندگان کے تئیں شکر گزاری کا جذبہ پیدا ہوا۔ انہوں نے آر ٹی او میں ویٹنگ روم کو گیسٹ روم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور اب سے ہر آنے والے کا بطور مہمان احترام کیا جائے گا۔ ٹیکس فرینڈلی کلچر بنانے کے لیے ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ایک سینئر اہلکار تعینات کیا جائے گا۔ سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شرکاء نے ٹیکس کے درجہ بندی کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنے کی اختراع پر اعزازی ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح کے سیشنز نے ٹیکس بیس کے تمام ونگز کو ایک پیج پر لایا ہے اور ٹیکس کلچر سے مالا مال کیا ہے۔ ٹیکس بار نے ان تضادات کو دور کرنے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں جو ٹیکس چوری کی بنیادی وجہ ہیں۔ صوابدیدی اختیارات کی کثرت بدانتظامی کا ایک بڑا اڈہ بن گئی ہے اور اس کے نتیجے میں کئی دہائیوں سے ٹیکس کی ایک ہی بنیاد ہے۔ صدر ٹیکس بار جواد بٹ نے بدعنوانی کے متعدد کیسز کی نشاندہی کی اور رضاکارانہ طور پر ایسے کیسز کو اعزازی ایف ٹی او کے سامنے پیش کیا۔ ایوان نے متفقہ طور پر ایف ٹی او کی جانب سے ٹیکس کلچر کی تشکیل میں ایف ٹی او کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے آگاہی مہم میں یونیورسٹیوں اور مذہبی اسکالرز سمیت تربیت کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے بتایا کہ آنر ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس وصولی نہ صرف سرکاری ذمہ داری ہے بلکہ روحانی ذمہ داری بھی ہے جو کہ قوم کے معاشی استحکام کا واحد ذریعہ ہے۔ ٹیکس کی بنیاد صرف اس وقت وسیع ہو سکتی ہے جب ٹیکس ادا کرنے والے اور ٹیکس انتظامیہ کے درمیان فرق کو کم کیا جائے۔ ایف ٹی او کی جانب سے شروع کیے گئے موٹیویشنل سیشنز ایک مثبت تبدیلی لائیں گے اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نئے آنے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر رانجھا نے ایف ٹی او آرڈیننس 2000 کے متعلقہ سیکشنز اور ایف ٹی او کے اختیارات کی بھی وضاحت کی۔ STBA نے PRAL کے کردار کو فنانس ایکٹ، بنیادی حقوق اور ضوابط کے خلاف قرار دیا۔ بار نے ثابت قدمی کے ساتھ ایف بی آر کی بد انتظامی کے خلاف جلد فیصلہ کرنے اور متعلقہ قواعد کو نظر انداز کرنے پر زور دیا۔ سیکرٹری راجہ نے ایف ٹی او کے نوٹیفائیڈ احکامات کو حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنے کی درخواست کی۔ ایجنسی مختلف ضابطوں کے تحت احکامات کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ چیف کمشنر اور کمشنرز وسیع تر عوامی مفاد میں فنانس ایکٹ میں قابل عمل ترامیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر رانجھا نے ٹیکس انتظامیہ کی شاندار بصیرت پر زور دیا کہ وہ درجہ بندی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے درمیان اعتماد پیدا کرے۔ سیشن کا اختتام FTO کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔



 سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)

 چیف پراونشل کمشنر فار چائلڈ محتسب پنجاب تابانہ سجاد نصیر نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی زمہ داری ہے ، جبری مشقت ، چائلڈ لیبر ،کم عمری کی شادی سمیت نظر انداز بچوں کے کے حوالے سے ہیلپ لائن 1050 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا براہ راست اور بذریعہ ای میل

cpcc.punjab@gmail.com

obd.cpcc@ombudsmanpunjab.gov.pk

یا ٹیلی فون نمبر 04599212425 پر شکایت کی جا سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈوائزر برائے محتسب سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد بھی موجود تھے ۔ چیف پراونشل کمشنر فار چائلڈ محتسب پنجاب تابانہ سجاد نصیر نے کہ بچوں کو جنسی ہراسگی، انڈسڑی ،گھروں، بھٹہ خشت،زرعی سیکٹر میں چائلڈ  لیبر ، سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ اور آن لائن بچوں کی ہراسگی کی روک تھام کیلئے محتسب پنجاب کا دفتر متحرک انداز میں کام کر رہا ہے ، شکایات پرمحتسب دفتر میں درخواست پر 45 دن میں فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اسکے لئے وکیل یا کسی قسم کی اخراجات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر ، کم عمری کی شادی کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری میں سخت سزائیں موجود ہیں ۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھی جائے ، اگر بچہ انٹرنیٹ استعمال کے بعد بے چینی کا شکار ہو تو اس صورت میں والدین کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔



سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


جس زمین کے جھگڑے سے دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار لیا تھا باپ نے دونوں بیٹوں کو اسی زمین پر دفن کروا دیا 

وسندے والی مین روڈ پر والد نے فوت شدہ دو بیٹوں کی قبریں عوام کیلئے توجہ کا مرکز بنادیں، سماجی کارکن محمد مدثر نذیر کے مطابق غیر زمہ دار دو بیٹوں کی فوتیگی کے بعد والد انور نے انہیں سرعام روڈ پر سپرد خاک کروایا اور ان کی دیکھ بھال کی طرف توجہ نہ دی جس سے مکینوں کو تکلیف رہی، والد نے اپنے دو جوان بیٹوں کی قبریں بنا کر عبرت کا نشان بنا دیا، گاؤں وسندے والی مین روڈ پر یہ دو قبریں ہمارے لئے ایک سبق چھوڑتی ہیں کیونکہ دو بھائی ایک دوسرے کے ساتھ اس زمین کے ٹکڑے پر لڑ مرے اس پر ان کے والد نے ان دونوں کی قبریں اسی زمین پر بنوا کر کہہ دیا کہ لو سنبھالو اپنی زمین اور ہم سب کیلئے نشان عبرت بنا ڈالا، شہریوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال کیا گیا، انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہر دور میں ملک و قوم کی خدمت کی اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا اور ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے، سابق رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ماحول خراب کرنے والوں کو عوام ووٹ نہ دے کر مسترد کردیں گے.


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 سیالکوٹ میں گیپکو کسی بڑے سانحے کی منتظر رہا اور گاؤں پنڈی پنجوڑاں میں لگے ٹرانسفرامر موت بانٹنے لگے، گاؤں پنڈی پنجوڑاں گیپکو کے ایس ڈی او مختار قریشی نے عدم توجہی کا مظاہرہ کیا جبکہ سید پور ڈویژن کے ایس ڈی او کے کان کے نیچے لائن سپریٹنڈنٹ آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں، گزشتہ روز ٹرانسفرامر زمین کے نزدیک ہونے کی وجہ سے ایک جانور کرنٹ لگنے کی وجہ مر چکا ہے اور گیارہ ہزار ولٹیج کی تاروں کا جال زمین سے تقریباً 4 فٹ کی بلندی پر لگا ہوا ہےاور تار کو سیدھا کمبھے کے ساتھ ٹیچ کیا ہوا ہےجو کسی جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، سماجی کارکن محمد نوید حامد اور گاؤں والوں کے مطابق اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار گیپکوکے آفسر اور لائن سپریٹنڈنٹ ہوں گے


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 سیالکوٹ کی یونین کونسل شہاب پورہ وارڈ نمبر 3 امباں والی چھپڑی میں عملہ صفائی کی غفلت کی وجہ سے گندگی سڑکوں پر پڑی رہنے سے مکین پریشانی کا شکار رہے، ایس ڈبلیو ایم سی کی غفلت کی وجہ سے عملہ صفائی گزشتہ سات دن سے لاپتہ رہا اور علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی رہی، سماجی کارکن محمد شیراز علی کے مطابق عملہ صفائی نے صفائی نہ کی اور نہ ہی کچرا اٹھایا جو کہ تکلیف کی بڑی وجہ ہے، صفائی کی ناقص کارکردگی سے ہزاروں عوام کو ان کے ہی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور شکایات پر کسی نے کاروائی نہیں کی لیکن انتظامیہ فوٹو سیشن میں مصروف رہی، علاقہ مکینوں محمد عامر یونس، عمران ناصر، وقار انور اور حمید اختر و مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک علامہ اقبال کے قریب دو ڈاکوؤں نے خاتون سے نقدی و زیورات چھین لئے، 42 سالہ شازیہ فراز کو جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خوف زدہ کرکے اس سے سات ہزار چار سو روپے اور آٹھ تولے زیورات چھین کر فرار ہوگئے، پولیس مصروف کاروائی رہی لیکن ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


نادرا کی جانب سے معذور افراد کی سہولت کے لیے اہم اعلان

معذور افراد اب گھر بیٹھے اپنے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

معذور افراد کےلیئے خصوصی ہیلپ لائن 1777 کا اجراء کر دیا گیا

معذور افراد ہیلپ لائن سے تمام تر معلومات حاصل کر سکیں گے

ہیلپ لائن سے معذور افراد کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے میں مدد فراہم کی جائے گی،نادرا پاکستان



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


افسوس ناک خبر:انا للّٰہ وانا الیہ راجعون سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال احمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا مزید تفتیش جاری۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 سیالکوٹ وزیر آباد ٹریک پر اگوکی ریلوے اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے مایوسی کا باعث بن گیا، لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار شدہ اگوکی ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کی کوئی ٹرین آٹھ سال کے زائد عرصہ سے نہیں چلتی جس کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہوکر بسوں، ویگنوں اور پبلک گاڑیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، سماجی کارکن محمد شاہد محمود کے مطابق اگوکی ریلوے اسٹیشن کی حالت دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب ہوئی ہے اور یہ گندہ ہوچکا ہے، ریلوے ٹرین نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کے بیٹھنے کے کمرے کو تالے لگے ہیں اور اسٹیشن ماسٹر کا دفتر بھی بند ہے، عملہ نہ ہونے سے ٹکٹ مرکز بھی کلوز ہے، اسٹیشن پر تعینات عملہ بھی غائب رہتا ہے، شہریوں وقار حسین، ڈاکٹر محمد یاسین، ناصر عباس، چوہدری نثار علی اور خادم احمد نے بند اگوکی ریلوے اسٹیشن ٹرینیں شروع کرکے مسافروں کیلئے فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر زمہ دار ریلوے اسٹیشن ماسٹر و عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 


ایمن آباد روڈ پر پرنٹنگ والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لیدر میٹیریل اور سیلوشن پرنٹنگ سکرین جل گئی، عینی شاہد محمد عادل کے مطابق فیکٹری مالکان کی غفلت کی وجہ سے اچانک آگ لگی جس نے مشینوں، سکرین اور سامان کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جس سے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا، عینی شاہد محمد نواز راشد کے مطابق آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی جس کی وجہ سے لیدر میٹیریل اور سیلوشن پرنٹنگ سکرین جل گئے، آگ کی وجہ سے فیکٹری میں کام بند ہوگیا اور کام کرنے والے عملہ کو پریشانی کا سامنا رہا

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 شہاب پورہ چوک کے قریب عدالت گڑھا اگوکی روڈ کی تعمیر کے دوران عملہ کی غفلت کی وجہ سے ٹریفک رک گئی جس کی وجہ سے خواتین و شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا، کاروں، ویگنوں، موٹر سائیکلوں اور رکشہ گاڑیوں و ٹرانسپورٹرز گاڑیاں روک کر زلیل و خوار ہوگئے اور ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سمیت اہلکار ٹریفک کھولنے کی بجائے اسے بند کرتے رہے، سماجی کارکن محمد اکرم اعوان کے مطابق جان بوجھ کر ٹریفک روک کر شہریوں کی تکلیف میں اضافہ کیا گیا لیکن انتظامیہ خاموش رہی، شہاب پورہ چوک کے قریب تعمیر کا کام سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا اور شہری تکلیف میں رہے، شہریوں محمد ابوبکر، حمید اختر، طاہر خالد اور ملک نصیر الدین نے روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے سیالکوٹ مظفر حیات کا اوور لوڈنگ کرنیوالوںکے خلاف کریک ڈاﺅن، 15ڈمپر بند ، مجموعی طور پر 25اوور لوڈڈ مال بردار گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹیم کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر اچانک چیکنگ کی اور ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی۔ دریں اثناءسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں آگاہی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اور اہم شاہراہوں پر ایکسل لوڈ کے بورڈز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے بتایا کہ دو ایکسل سنگل ٹرک 17,5ٹن، تین ایکسل ٹینڈم ٹرک 27.5ٹن، تین ایکسل سنگل ٹرک29.5ٹن، چار ایکسل ٹینڈم سنگل 39.5ٹن، چار ایکسل سنگل 41.5ٹن، پانچ ایکسل سنگل ٹرائیڈم 48.5ٹن، پانچ ایکسل سنگل ٹینڈم _ٹینڈم 49.5ٹن، پانچ ایکسل سنگل _سنگل ٹینڈم 51.5ٹن، پانچ ایکسل مکمل ٹینڈم ۔ سنگل۔سنگل 51.5ٹن ، چھ ایکسل ٹینڈم ۔ٹرائیڈم 58.5ٹن اور چھ ایکسل ٹینڈم ۔سنگل۔ٹینڈم ٹرک کا منظور شدہ لوڈ 61.5ٹن ہے اس سے زائد لوڈ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور ٹرک کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


حکومت پنجاب کی جانب سے

اپ گاؤں چمکیں گے صفائی مہم کے حوالے سے یونین کونسل کھروٹہ سیداں میں یونین کونسل کے تمام چیئرمین کی میٹنگ بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کرنے والے چیئرمینوں میں سید عارف حسین شاہ جیرام پور سید تنویر شاہ کھروٹہ سیداں گجر ٹاؤن سے چوہدری شمس لودھا بھگل سے ملک جبار ڈپئی سے ملک امجد مہار بھیلو سے ملک طارق نے میٹنگ میں شرکت کی میٹنگ زیر قیادت ملک اصف امین اور سیکرٹری یونین کونسل محمد وسیم ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے یونین کونسل کے تمام گاؤں میں صفائی مہم جاری ہے اس حوالے سے ہر گھر سے 50 روپے ماہانہ ہر دکان سے 200 روپے ماہانہ میرج ہال پٹرول  پمپ اور سروس اسٹیشن سے ایک ہزار ماہانہ انڈسٹری یونٹ سے 2000 ہزار ماہانہ وصول کیا جائے گا ملک کا اصف امین پٹواری نے حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینوں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا دسمبر کی پہلی تاریخ سے یہ فنڈ وصول کیا جائے گا تمام چیئرمین اپنے اپنے علاقے سے فنڈ وصول کروانے کے پابند ہوں گے


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پیغام یونین گیپکو سرکل سیالکوٹ کا اہم اجلاس زیر قیادت چیئرمین پیغام یونین سرکل سیالکوٹ سیف اللہ کنگ اور جنرل سیکرٹری پیغام یونین سرکل سیالکوٹ عامر سعید گوندل منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں عہدے داروں اور ورکروں نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ طور پر تمام عہدے داروں نے وزیراعظم پاکستان منسٹر پانی و بجلی چیف ایگزیکٹو گیپکو مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین سے جبری مشقت کو فوری بند کیا جائے ملازمین سے حکمن زبردستی 16 گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی ہے پورے مہینے میں ایک بھی چھٹی نہیں ملتی اتوار کے روز ہر محکمے میں چھٹی ہوتی ہے مگر ہمیں اتوار والے دن بھی چھٹی نہیں دی جاتی جو سراسر ظلم ہے پیغام یونین کے عہدے داروں اور ورک نو نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی شرکاہ کا کہنا تھا کام 16 گھنٹے اور تنحوا اٹھ گھنٹوں کی اگر ہم نے 16 گھنٹے کام کرنا ہے تو ہمیں معاوضہ بھی اسی حساب سے دیا جائے محکمے میں ملازمین کی شدید کمی ہے اگر ہمیں 16 گھنٹے کی تنخواہ نہیں دے سکتے تو محکمے میں ملازمین کو فوری بھرتی کیا جائے چیئرمین سیف اللہ کنگ جنرل سیکٹری عامر سعید گوندل نے حکومت وقت سے کہا اگر ہمارے مطالبے پورے نہ کیے گئے تو ہم پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.