Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سی او ہیلتھ سیالکوٹ کی ملی بھگت ڈرگ انسپکٹر کی رشوت خوری عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرے



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ، سابق رکن صوبائی اسمبلی و سینئر رہنما جماعت اسلامی  مرحوم ارشدمحمود  بگو  ایڈووکیٹ کی یاد میں  اوپن ہاؤس تعزیتی ریفرنس  کا انعقاد جماعت اسلامی ضلع  سیالکوٹ کے زیر اہتمام سابق رکن صوبائی اسمبلی و سینئر رہنما جماعت اسلامی مرحوم ارشدمحمود بگو ایڈووکیٹ کی یاد میں اوپن ہاؤس تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے نائب امیر محمد اویس گھمن سمیت دیگر قیادت نے شرکت کی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سید علی نجم گیلانی، رانا نصراللہ ایڈووکیٹ، ملک ناظم اعوان ایڈووکیٹ، محمد آ صف بھلی ایڈووکیٹ  و دیگر وکلاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت  نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شمس العارفین نے ادا کیے۔ اپنے خطاب کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن نے کہا کہ مرحوم ارشد محمود بگو جماعت اسلامی کے سرگرم رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ حق کے لیے آواز اٹھائی اور باطل کو للکارا، مرحوم ارشد محمود بگو مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوتے اور ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارتے جو ان کی پہچان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رہنما کے اس دنیا سے چلے جانے کے خلا کو پورا تو نہیں کر سکتے لیکن ان کے مشن کو لیکر آگے ضرور بڑھیں گے تاکہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ  کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور انکی اولاد کو انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔مرحوم ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ کے صاحبزادے محمد حارث ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے مشن کوآگے لیکر بڑھیں گے اور مظلوم کیساتھ کھڑے ہونگے۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ  نے بھی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحوم ارشد محمود بگو کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد محمود بگو میرے جگری دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے اور درد دل رکھنے والے انسان بھی تھے جو ہمیشہ اپنے حلقہ احباب اور ارد گرد کے لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے، کبھی کسی کا دل نہ دکھاتے اور ہمیشہ مظلوم کی داد رسی کرتے۔ امیر زون سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمان، رمضان عابد، ڈاکٹر خالد رفیق،  عبدلشکور مرزا،  محمد یونس چوہدری، سابق  ناظم عصمت اللہ وریاہ، محمد یونس شیخ، حافظ ظفر اقبال، محسن اکرام بھٹی،  محمد اقبال ا حمد ساجد، قذافی بٹ،، ا متیاز احمد بریار، محمد فریار ثاقب، ڈاکٹر یاسر ذیشان، حافظ محمد عبداللہ، حافظ ضیغم عباسی، وکٹر جان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور رہنما جماعت اسلامی  مرحوم ارشدمحمود بگو ایڈووکیٹ کو خراج عقیدت پیش کیا.

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

ڈسکہ سے محمد عاصم شہزاد بطور ایڈیشنل سیشن جج کامیاب ہوگئے، گذشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ایگزامینیشن کمیٹی کی سفارش پر ضلعی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ایڈیشنل سیشن کیلئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 10 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی،سول ججز کیلئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 26 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی، ایڈیشنل سیشن ججز کیلئے ربعیہ بشیر، ذیشان الرسول، محمد شبیر، وقار سلطانی، محمد عاصم شہزاد، منصور وقار، رابعہ جمیل، مشتاق احمد، ظفر اقبال اور محمد بشیر کامیاب ہوئے جبکہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی آسامیوں پر تقرری پانے والوں میں یمنہ کامران، زکراء گل نیازی، صباء بلوچ، سحرش سردار سمیت دیگر شامل ہیں،ڈسکہ سے محمد عاصم شہزاد کو بطور ایڈیشنل سیشن جج کامیاب ہونے اور ان کی تقرری کی منظوری ہونے پر ڈسکہ کی اہم شخصیات نے محمد عاصم شہزاد کو مبارکباد پیش کی۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ بڑھ گیا، محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے دئیے گئے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے اوقات کار سے ہٹ کر گیس جانا معمول بن گئی، ایل پی جی مافیا بھی متحرک ہو گیا، مختلف علاقوں میں گیس اوگرا ریٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگی، واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے مقرر جبکہ شہر میں 280 سے 300 روپے تک فروخت جاری ہے، قیمتوں میں من مانے اضافہ سے شہری پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی نے جان کھائی تھی اب گیس کی باری ہے ایک طرف تو گیس آتی نہیں لیکن دوسری جانب بل بھاری بھرکم آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ سو ئی نادرن گیس کی جانب سے دئیے گئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے اوقات کار سے ہٹ کر گیس جانا معمول بن گئی، سلنڈر بھروانے جائیں تو ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،غیر معیاری اور مضر صحت ایل پی جی کینسر کا باعث بن رہی ہے، شہریوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ قیمتوں کو کنٹرول کیاجائے اور وزیر اعلی پنجاب اس کا فوری نوٹس لیں تاکہ گراں فروشی روکی جاسکے۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

ڈسکہ میں مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی، چاول، چینی، گھی، سگریٹ، موٹرسائیکل، پانی والی موٹر و دیگرسامان چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے نزاکت کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک عدد پانی والی موٹر‘چار عدد ڈائی کے سریے ‘دو عدد فرمے ‘ایک عدد ڈریل مشین ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے رمیض کے مکان سے نامعلوم چور چار عدد واش روم ‘ایک عدد کچن کا مکمل سینٹری سامان چوری کرکے لے گئے ڈسکہ کے آصف کے گھرسے نامعلوم چور نقدی بیس ہزار روپے ائیر بورڈ چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے زاہد کی دوکان سے نامعلوم چور نقدی چھ ہزار روپے ‘دو عدد توڑے چاولوں کے ‘ایک توڑا چینی ‘چار پیٹیاں گھی ‘23 ڈنڈے سگریٹ چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کے طلعت کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے اور ایک تولہ طلائی زیور چوری کرکے لے گئے، ڈسکہ کا احسن اپنی موٹر سائیکل گھرکے باہرکھڑی کرکے گیا جس کونامعلوم چور چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 ڈسکہ میں پولیس نے امانت پر لی مونجی کی بوریاں ہڑپ کرنے پردو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نواحی گاؤں بھونانوالی کے سجاد نے ملزمان خالد اور طارق کو 171بوری مونجی مالیتی 9 لاکھ پچاس ہزار روپے بطور امانت دی کافی عرصہ گزرنے پرجب اس نے ملزمان سے اپنی دی ہوئی بوریوں کی رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتو ملزمان صاف انکاری ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 ڈسکہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم  دوسرے روز بھی جاری تحصیل بھر میں جاری مہم کے دوران ایک لاکھ70 ہزار1سو 67 بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور نے خانہ بدوشوں کی بستیوں میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 27 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 70 ہزار1سو 67 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 568 موبائل ٹیمیں،24 فکس ٹیمیں اور14ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ایم ایس ڈاکٹر محمد علی مرتضی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلعت محمود ودیگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈسکہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور کہا کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دوقطرے ہربار ضرور پلوائیں۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

بڑھتی ہوئی مہنگائی سستے سٹورز بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے، یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو سبسڈی مل رہی ہے۔ دوسری جا نب یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کی درجہ بندی پالیسی جاری کر دی گئی۔ عام صارف کیلئے ریٹس اوپن مارکیٹ کے برابر ہیں آٹے کی فراہمی بدستور محدود ہے جبکہ دیگر اشیا کی خریداری کی شرط بھی لازم ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو چینی 109 اور گھی 365 روپے فی کلو مل رہا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔ عام صارف کو چینی 155 اور گھی 435 روپے فی کلو دیا جا رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے میں ملتا ہے۔عوام کہتے ہیں اب یوٹیلیٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے رہ گئے ہیں۔سبسڈی نہ ملنے سے عام صارف یوٹیلیٹی سٹورز سے دور ہونے لگا ہے کیونکہ عام صارف کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 ڈسکہ کے علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت 13ملزمان نے تین خواتین سمیت پانچ افراد پر تشدد کردیا، تھانہ موترہ کے علاقہ اسماعیل اعوان کا شاہد ہمراہ سفیان ‘نرگس بی بی ‘صائمہ بی بی حویلی میں موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان وسیم ‘صہیب ‘ندیم ‘تسلیم ‘شاہد‘رضیہ بی بی ‘صائمہ ‘مہوش اور تین نامعلوم حویلی میں گھس آئے اور آتے ہی خواتین اور ان دونوں کو تشددکانشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج دھمکیاں دیتے ہوئےخواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے جبکہ نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ کے وقار الحسن کی ہمشیرہ گھر میں موجود تھی کہ اسی دروان ملزمان اجمل، مزمل، اکمل اور نادر گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی اس کی ہمشیرہ کو تشددکانشانہ بناناشروع کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 تھانہ موترہ کے علاقہ میں آٹھ ملزمان نے چاندگاڑی سوار ماں سے بیٹا چھین کر اغواکرلیا، نواحی گاؤں مالی پور کی خاتون حمیرہ اپنے بیٹے عبدالتواب کے ہمراہ چاندگاڑی میں سوارہوکر جارہی تھی جب وہ تھانہ موترہ کے علاقہ پنڈوریاں کے قریب پہنچے تو انہیں ملزمان اعجاز‘محسن ‘فرحان ‘لیاقت اور چارنامعلوم نے روک لیا اور خاتون سے زبردستی اس کا بیٹا چھین کراغواکرلیا، وجہ عناد مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 پیپلز پارٹی تحصیل ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری و امیدوار حلقہ پی پی51ڈسکہ اشرف منہاس نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے، بجلی، گیس، پٹرول، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، غریب اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے سے قاصر ہے،نگران حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، لیکن ان کے غیر ملکی سیر سپاٹوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ آئے تو ا لیکشن کروانے ہیں مگر الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کی بجائے باقی ہر کام میں ان کی دلچسپی دیکھنے والی ہے ایسی صورت حال نہیں چلے گی آپکو عوام کو بھی ریلیف دینا پڑے گا اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی کام کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر قوم ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 سی او ہیلتھ سیالکوٹ کی ملی بھگت ڈرگ انسپکٹر کی رشوت خوری عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرے لاحق ایک اور کمسن بچہ موت کی گھاٹ اتار دیا گیا، سیالکوٹ محکمہ ہیلتھ کی کرپشن رشوت گھوڑی کی بنا پر عطائی ڈاکٹروں کی یلغار مرالہ روڈ پر اتفاق ہسپتال عطائی ڈاکٹر کی غفلت نے بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرالہ روڈ حسن وال اتفاق ہسپتال میں شہزاد کے بارہ سالہ بیٹے ذین کا پینڈس کا آپریشن کروانے آیا لیکن عطائی ڈاکٹر کی غفلت نے آپریشن کے دوران ریکٹم گھاٹ والی نالی کو بھی کاٹ دیاجس کے نتیجہ میں کمسن بچہ ذین کی حالت غیر ہونے پر عطائی ڈاکٹر ہسپتال سے غائب لواحقین فی الفور بچہ لیکر سول ہسپتال پہنچ گئے لیکن بچے کی حالت کو دیکھتے ہوۓ سول ہسپتال نے لاہور ریفر کر دیا لاہور جنرل ہسپتال جہاں 3 دفعہ آپریشن ہونے کے باوجود بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا اور گزشتہ رات کمسن بچہ زندگی کی بازی ہارگیا، تمام عطائی ڈاکٹروں کے ہسپتالوں میں مبینہ زرائع کے مطابق ڈاکٹر میجراسلم فیس لے کر آپریشن کرتا ہے اور نجی اتفاق ہسپتال میں بھی ذین کے پینڈس کا آپریشن عطائی ڈاکٹر حیدر عباس اور سرجن ڈاکٹر میجر اسلم نے کیا تھا، ڈرگ کنٹرولر سمیت ڈرگ انسپکٹر سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی کرپشن اور بے حسی شہریوں کیلئے زہر قاتل بن گئی، سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ سمیت ضلع بھر کے شہروں ہر گلی محلے چوک میں جعلی میڈیکل سٹوروں سمیت عطائی ڈاکٹروں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی ناقص کارکردگی پر کئی سوالات سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کمشنر گوجرانوالہ نگران وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ کیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 ایٹمی اسلامی پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور آزاد کشمیر بارش بارے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی، بارشوں کا ایک معتدل شدت کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا جو جمعہ کی صبح یا دوپہر تک جاری رہے گا اس دوران پنجاب کے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شہر سیالکوٹ، اسلام آباد، لاہور اور شمال مشرقی علاقوں میں بارشیں ہوں گی، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شہر سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور سمیت درجنوں شہروں میں بارش کے امکانات آگئے اور آج رات سے جمعہ کی صبح تک بارش کے امکانات موجود ہیں، اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، کھاریاں،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد،پنڈ دادن خان، منڈی بہاوالدین، لالہ موسیٰ، گوجرانوالہ، لاہور، مریدکے، قصور، پاکپتن، پتوکی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہوگی اور باقی علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگااور بارش کے امکانات کم ہیں، ہفتہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ممکن ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، صوبہ خیبر پختونخواہ میں موسم ابر آلود ہوگا اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، موسم مزید سرد ہوگا اور مردان صوابی، سوات، گلگت بلتستان،مظفر آباد، ناران، کاغان، چترال، سکردو، بالاکوٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہےچند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی اور کشمیر کے علاقوں میں بھی بارش اور برف باری ہوگی، صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ کے علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگا اور بارش کے امکانات کم ہیں اس سلسلے سے پنجاب کے علاقوں میں بارشیں ہوں گی، صوبہ سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں بارش کے امکانات بہت کم اور موسم ابر آلود ہوگا اور سردی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے لیکن بارش کے امکانات بہت کم ہیں، موسم خشک اور سرد رہے گا، صوبہ بلوچستان کے شہری و دیہی علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں اور موسم سرد خشک رہے گا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان موجود ہے اور موسم ابر آلود ہوگا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

پنجاب بیوروکریسی کے تحت محکمہ تعلیم سمیت مختلف اداروں کے افسران کے تقرر و تبادلے جاری کئے، صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کی ہدایت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاوسنگ فاونڈیشن عبیداللہ کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات اور ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی مہر خالد احمد کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور او ایس ڈی محبوب عالم کو ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات جبکہ سیکرٹری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ جنوبی پنجاب طارق محمود بخاری کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عاطف بلوچ کو کورس کیلئے محکمہ سروسز رپورٹ کی ہدایت جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت سیدہ کلثوم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر لاہور اور ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈڈاکٹر محمد شہنشاہ فیصل عظیم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات اور سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن آغا محمد علی عباس کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر شاہدہ فرخ نوید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب طارق کریم کھوکھر کو ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کوآرڈینیشن بورڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ بجوات روڈ پر ڈاکوؤں نے دو افراد سے نقدی چھین لی، راشد اور فیض احمد جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک کر بارہ ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس مصروف کاروائی رہی۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 گوہد پور کے علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور صفائی کا عملہ ڈیوٹیوں سے غائب رہا جن کے خلاف عوام کی شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی، سیالکوٹ شہر کے قریب ہزاروں کی آبادی کے علاقہ گوہد پور میں سیوریج لائنیں اور گلی محلے صفائی نہ ہوسکی اور گلیوں و محلوں اور بازاروں میں کچرا اور گندگی پڑی رہی جس سے دس ہزار سے زائد عوام سخت پریشانی کا شکار رہے، سماجی کارکن محمد زبیر عمران کے مطابق حکومت و انتظامیہ نے صفائی کی طرف توجہ نہیں دی اس کی وجہ سے گوہد پور کے علاقوں میں گندگی مچی رہی اور شکایات کے باوجود سرکاری افسران نے کوئی توجہ نہیں دی، سرکاری سکول کے باہر بھی کوڑا کرکٹ پڑا رہا اور یہی گندی صورتحال دوسرے علاقوں میں رہنے سے بدبو پھیلی رہی اور خواتین و مرد شہری سخت تکلیف میں رہے، گوہد پور میں کوڑے کرکٹ اور کچرے کے خلاف شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 سیالکوٹ کینٹ روڈ پر روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجانے سے شہری پریشانی کا شکار رہے، گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سیالکوٹ کینٹ جانے والی روڈ پر ٹریفک جام رہی اور سیالکوٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے آنے والی کینٹ روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ جانے کی وجہ سے شہریوں کیلئے مصیبت رہی، سماجی کارکن محمد عمران جاوید کے مطابق روڈ ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور عوام کو سخت تکلیف ہے، انتظامیہ نے روڈز کی تعمیرات شروع کیں لیکن عوام کو پریشانی ہے، گھنٹہ گھر جانے والی کینٹ روڈ کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات کئے گئے لیکن تعمیر سست روی سے ہورہی ہے اور گندگی مچی ہے جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں محمد حسن علی، صدیق راشد، صادق نوید، سید شبیر احمد اور ہمایوں جاوید نے انتظامیہ سے سیالکوٹ کینٹ جانے والی ٹوٹی روڈز فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

سیالکوٹ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے 3دنوں میں 96فیصد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلادیئے گئے ، اب تک مجموعی طور پر7لاکھ40ہزار 22بچوں کو پولیو سے بچاو ¿کی ویکسین دی جاچکی ہے جبکہ کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے 52ہزار335بچوں کو یکم دسمبر تک پولیو کے قطرے پلادیئے جائیں گے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن(ر) شاہ میر اقبال کی زیر صدارت پولیو مہم کے ڈیلی ریویو اجلاس میں بتائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گھروں میں عدم دستیاب بچوں کو ہر صورت ٹریس کیا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع سیالکوٹ میں پانچ سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہ جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 2روزہ کیچ اپ ڈیز میں اہداف کی 100فیصدی حصول کو یقینی بنایا جائے اور یہ مہم تب تک جاری رہے گئی جبکہ مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کرلئے جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ پولیو کمپین کوالٹی ایلوایشن کی جائے گی اور نتائج کے مطابق ملازمین کی حوصلہ افزائی یا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی وائرس کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پولیو فری کنٹری بنانے کیلئے تمام محکموں بالخصوص ہیلتھ اتھارٹیز کو اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور قومی جذبے سے انجام دینے ہونگے۔یاد رہے 27نومبر سے جاری قومی انسداد پولیو مہم 1دسمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع سیالکوٹ کے 7لاکھ72ہزار 711رجسٹرڈ بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم ضلع سیالکوٹ میں بطور مہمان آنے والے بچوں اور خانہ بدوش اور افغان بستیوں کے بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)

 سیالکوٹ کے نشاط پارک نالہ کے قریب موجود آبادی میں کچے مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے دو بچیوں سمیت چار خواتین نیچے دب کر شدید زخمی ہوگئیں، عینی شاہدین کے مطابق اچانک موسم کی وجہ سے چھت گرنے سے اس کے ملبہ تلے آکر خرم کی بیوی بائیس سالہ کاشفہ بی بی اور دو سالہ بیٹی نائلہ بی بی، عاطف کی اٹھارہ سالہ بیٹی دوا بی بی اور تین سالہ فجر بی بی شدید جھلس گئے جنہیں ملبے کے اندر سے نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.