Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا محمود الحسن نے گرفتار خطرناک ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا




سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 

وکیل آبدار حسین ایڈووکیٹ کی گرفتاری و ڈیٹنشن آرڈر کے خلاف وکلاء کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہنے کی وجہ سے دو ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، سیکرٹری سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ کے مطابق وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور انتظامیہ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے، وکلاء نے بار ہال میں خطاب کے دوران مذمت کی اور زمہ داروں کے خلاف فوری سخت کاروائی کی جائے۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 


ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا محمود الحسن نے گرفتار خطرناک ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کئے اور دوران تفتیش ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف کیا، سی آئی اے میں پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کیا، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا محمود الحسن نے کہا کہ پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کی، انہوں نے گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والے ناجائز اسلحہ و سامان بارے آگاہ کیا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


 ہیڈ مرالہ روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، 26 سالہ عمیر صدیقی موٹر سائیکل پر گوہدپور سے ہیڈ مرالہ جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس مصروف کاروائی رہی۔


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) 


امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین  اور سابق طالب علم گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ شیخ بشارت اقبال نے کہا ہے کہ اپنے مادر علمی کو یاد رکھنا اور اس کی بہتری کے کوششیں کرنا  ہر سابق طالب علم کے فرائض میں شامل ہونا چاہیے۔ وہ جب بھی اپنے مادر علمی مرے کالج میں حاضر ہوتے ہیں انہیں ایک ایسا روحانی سکون حاصل ہوتا ہے جسے  وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخ بشارت اقبال فیملی اسکالرشپ کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت  پرنسپل گورنمنٹ مرے گریجویٹ کالج ڈاکٹر محمد نواز مرزانے کی۔ اس موقع پر بیگم شیخ بشارت اقبال،  سید عابد علی شیرازی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد منور،  وائس پرنسپل پروفیسر نصیر غازی، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ،  سابق طالب علم مرے کالج عبدالشکور مرزا، شاہد نذیر، محمد یونس چودھری بھی بطور خاص موجود تھے۔   اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ندیم سلہری سرانجا م دئیے۔ مہمان خصوصی شیخ بشارت اقبال نے کہا کہ ہمیں اللہ کی خوشنودی کے لیے کام کرنا چاہیے اسی میں سب کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مادر علمی کے لیے جو کچھ بھی کر رہے ہیں اکیلے نہیں بلکہ اپنی فیملی کی طرف سے کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے کسی دوسر ے سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ میرٹ کے ساتھ ساتھ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو مزید پچاس سکالرشپ دیا کریں گے۔ شیخ بشارت اقبال نے حضرت علامہ اقبال کے استاد محترم  کے نام سے منسوب  مولوی میر حسن ہال کو اس کی اصلی حالت  میں لانے کے لیے ایک جامع منصوبے کا اعلان بھی کیا۔ صدر تقریب پرنسپل گورنمنٹ مرے گریجویٹ کالج ڈاکٹر محمد نواز مرزا نے  شیخ بشارت  اقبال  اور ان کی فیملی کی طرف سے  ذہین  اور مستحق  طلبہ و طالبات  کے لئے سکالرشپ پروگرام شروع کرنے  پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ بشارت اقبال فیملی نے  کالج کی مسجد کی از سر نو تعمیر کرکے اسے  شہر کی خوب صورت مسجد تبدیل کردیا ہے جبکہ کالج لیب کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ کالج کے لئے 45 کمپیوٹر عطیہ کرکے کالج کے دیگر سابق طلبہ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ مہمان ذی وقار پروفیسر ڈاکٹر شہزاد منور نے شیخ بشارت اقبال کی شخصیت کو ایک مثالی قرار دیتے ہوئے  تمام  کالجوں کے سابق طلبہ اور طالبات کو ان کی تقلید کی درخواست کی۔ ممتاز سماجی سائنس دان عبدالشکور مرزا نے کالج کی طرف سے شیخ بشارت اقبال کو محسن مرے کالج کا خطاب دینے پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر سات سمندر پار بیٹھے ہوئے مرے کالج کے ایک سابق طالب علم شیخ بشارت اقبال نے اپنے مادر علمی کو یاد رکھا ہے اور وہ اپنے اور اپنے خاندان کے مالی وسائل کالج کے مسائل حل کرنے پر خرچ کرکے دوسروں کے ایک مثال بن رہے ہیں تو شہر اقبال میں رہنے والے اس عظیم مادر علمی کے سابق طالب علموں کو بھی شیخ بشارت اقبال کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ عبدالشکور مرزا نے بتایا کہ وہ انہوں نے گذشتہ کئی برسوں سے فیس بک اور واٹس ایپ پر دی سیالکوٹ مرے آئٹس کے نام سے مرے کالج کے سابق طلبہ کا گروپ بنایا ہوا ہے اگر پرپرنسپل صاحب چاہیں تو وہ باقاعدہ طور  پرکالج کے سابق طلبہ کی تنظیم بنانے میں اسی طرح مدد کر سکتے ہیں جیسے انہوں نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مجاہد حسین بخاری کی قیادت میں کالج کے سابق طلبہ کی تنظیم بنانے میں اپنا رضاکارانہ کردار ادا کیا ہے۔ ماشاء اللہ یہ تنظیم اب کالج  کے مسائل حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔گورنمنٹ علامہ اقبال خواتین کالج کی  پروفیسر راحیلہ سہیل نے شیخ بشارت اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے گورنمنٹ کالج  ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طرز پر اساتذہ کو اپنا فنڈ بنا کر غریب اور مستحق طلبہ و طالبات کی مدد کرنے کی تجویز پیش کی۔ تقریب میں ایس ایس آئی او احتشام رضا، پروفیسرعرفان رؤف بٹ،  پروفیسر ندیم قیصر،  پروفیسر شاہد چوہان،  پروفیسر ڈاکٹرطیب عثمانی،  پروفیسر سید شہباز حیدر،   پروفیسرسجاد بھٹی،   پروفیسر رانا کاشف، الیاس مہر، محبوب عارف، تحسین صاحب، ندیم کھوکھر، میڈیا کوآرڈینیٹر شمس وزیر حسین، راحیل عارف، محمد امتیاز، احسن الیاس، عمران سہیل، ڈاکٹر اقبال رائے، ڈاکٹر شہزاد،، مسلم سلہری، ناصر صدام، جمیل ڈوگر، عظیم مسیح، اور ایڈمن زاہد، رمضان، سہیل، جمشید، عدیل اور سنیل بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیالکوٹ پولیس مقابلہ:تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو کے عبدالرحمن کے قتل کی ایف آئی آر اے ایس آئی توقیر اشرف سمیت 10 پولیس اہلکاروں پر درج کرلی گئی ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید اعوان نے مقتول کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے مکمل طور پر یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کیساتھ کسی صورت بھی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ایڈیشنل ایس پی ملک محمد نوید اعوان وقوعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ہمراہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے تھے جس مقتول کے ورثاء اور پولیس میں مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا اور احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 


پسرور روڈ پر چائنہ چوک میں نجی سیالکوٹ الدعا فارمیسی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی چھین لی، دو ڈاکوؤں نے گاہک بن کر آکر اسلحہ کی نوک پر ملازمین کو خوف زدہ کرکے چار لاکھ روپے سے زائد کا سامان لوٹ لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے کاروائی کی اور نجی فارمیسی میں نصب موبائل کیمرہ سے قبضہ میں لے کر کاروائی جاری رکھی۔

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 


سول لائن کے علاقہ کچہری روڈ پر چاند گاڑی الٹ جانے سے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے، عینی شاہد محمد وقاص انور کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار بائیس سالہ شاہد حنیف اور انیس سالہ شبیر شریف تیز رفتاری سے کالج جاتے ہوئے دوسری تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے ٹکرائیں اور دونوں طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شدید زخمیوں بائیس سالہ شاہد حنیف اور انیس سالہ شبیر شریف کا علاج معالجہ کیا گیا، ٹریفک حادثات کے بعد گاڑیوں کے ڈرائیورز فرار ہوگئے، پولیس کے ملزمان ڈرائیوروں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری رہے.

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.