پسرور چونڈہ روڈ پر گاؤں سدنپور میں 47 سالہ محنت کش نے گلے میں پھندہ لے کر زندگی ختم کرلی، گھر والوں کے مطابق 47 سالہ مقصود احمد نے نامعلوم وجہ سے اپنے گلے میں رسہ پھندہ ڈال کر خود کشی کی
Sachi Khabary newsDecember 06, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی تکمیل سے گولڈن ٹرائی اینگل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی صنعت کیلئے ریسرچ اور ہیومین ریسورس کی ضرورت کو بھی یہ جامعہ پوری کرے گی۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کے علاؤہ پراجیکٹ کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے کہا کہ 400 ایکڑ پر محیط میگا پراجیکٹ پر 17ارب روپے لاگت آئے گی اور اب تک 4ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں منصوبے کو جلد از پایہء تکمیل کو پہنچانے کیلئے حکومت مطلوبہ وسائل مہیا کررہی ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور مقامی صنعت ترقی کیلئے یہ یونیورسٹی انڈسٹریل، مینوفیکچرنگ اینڈ میکرونکس، کیمیکل اینڈ میٹریل، آرٹیفیشل اور ایگریکلچر انجینئرنگ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی لیول کے تعلیمی پروگرام آفر کرے گے جس سے مقامی اور بین الاقوامی اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "یو اے ای ای ٹی " کے منصوبے کا کلائنٹ ڈیپارٹمنٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہے اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب اس منصوبے کی ایگزیکٹیو ٹنگ ایجنسی ہے جبکہ منصوبے کو معیار کے عین مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ”اے سی ای“ بطور کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ ستمبر2024 میں مکمل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یو اے ای ای ٹی " کے منصوبے میں شامل 7منزلہ 3اکیڈیمک بلاک جن کی مجموعی طور 1800اسٹوڈننس کی گنجائش ہے، تین منزلہ ایڈمن بلاک، 28عدد سمال/میڈیم اور انٹرنیشل سوئٹس،میل اور فی میل ہاسٹلز گنجائش 200اسٹوڈننس، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس ہاسٹل،لائبریری، کیفے ٹیریا، بس پارکنگ اسٹینڈ اور گیٹ ہاو¿س کی تعمیر پر بیک وقت کام جاری ہے اور اب تک 38فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
پسرور چونڈہ روڈ پر گاؤں سدنپور میں 47 سالہ محنت کش نے گلے میں پھندہ لے کر زندگی ختم کرلی، گھر والوں کے مطابق 47 سالہ مقصود احمد نے نامعلوم وجہ سے اپنے گلے میں رسہ پھندہ ڈال کر خود کشی کی، جسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے اس کی موت کی تصدیق کی، فوت شدہ مقصود احمد کی نماز جنازہ کی تیاریاں اہل خانہ نے شروع کردی۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ سمیت ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں سردی کی پہلی تگڑی لہر 6 سے 7 دسمبر سے انٹری ڈالے گی، اس لہر کی خاص بات یہ ہے کہ روزانہ دوپہر 3 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان سردی کی شدت اچانک بڑھے گی، ڈیو پوائینٹ میں کمی ہونے کی وجہ سے یہ سردی خشک ہو گی جو صحت کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے جبکہ 13 دسمبر سے کہرا شروع ہونے کے امکانات ہیں اور وسطی اور جنوبی پنجاب میں 16,17,18 15 دسمبر کو شدید کہرا پڑنے کا امکان ہے، درجہ حرارت منفی 2 تک گرنے کا امکان انتہائی شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ابرار ولانہ ایڈووکیٹ کی 14دن کی جیل میں نظر بندی کے آرڈر کو منسوخ کروا کر جیل سے رہا کردیا گیا، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق جیل میں قید ابرار ولانہ ایڈووکیٹ کی جیل میں نظر بندی کے آرڈر کو منسوخ کروانے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد ابرار ولانہ ایڈووکیٹ کا وکلاء نے پھولوں سے استقبال کیا اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی، تھانہ سول لائن پولیس نے ڈی سی کے مین گیٹ کو تالے لگا کر نعرے بازی کرتے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے صدر ڈسٹرکٹ بار اور سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سمیت متعدد وکلاء کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش کے دوران گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے۔
نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لیئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت
ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجراء انتہائی آسان
پاور آف اٹارنی بنوانے کے لیئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کریں۔
مزید تفصیلات کے لیئے دیکھیں:
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافہ کا اطلاق رواں ماہ دسمبر کے بلوں میں ہوگا اور اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
آئی جی پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے احسن اقدام کرتے ہوئے تھانوں میں بھی فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس کی اجازت دیدی، جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق اب تھانوں میں بھی فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس بنایا جائے گا اور پنجاب کا ہر شہری نزدیکی تھانہ جاکر اپنا لرنر لائسنس بنوا سکے گا
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
چیف سیکرٹری پنجاب نے تین اعلی افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد آصف بلال لودھی کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ قانون تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی جہانگیر انور کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ سیاحت تعینات کردیا گیا اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد عاصم جاوید کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ بار جنرل ہاؤس کے اجلاس میں صدر بار سمیت 32 وکلاء کے خلاف ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف وکلاء کل سات دسمبر 2023ء بروز جمعرات تمام دن عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے، سیکرٹری بار چوہدری احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ کے مطابق انتظامیہ نے وکلاء کے خلاف سازشیں کی ہیں اور وکلاء جدوجہد کرتے رہیں گے۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ھیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر قائم کردیا
مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کا جائزہ لمحہ بہ لمحہ حاصل کیا جا تا ہے
مانیٹرنگ سینٹر کی سرپرستی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ خود کر رہے ہیں
گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے
لاہور 24000 سے زائد لائسنس جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع سے بازی لئے گیا
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی سی ٹی او لاہور کپٹن (ر) مستنصر فیروز کو شاباش
پنجاب کے دوسرے اضلاع بھی بہت محنت سے کام کر رہے ہیں
کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش ہے ٹریفک پولیس…
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی تکمیل سے گولڈن ٹرائی اینگل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی صنعت کیلئے ریسرچ اور ہیومین ریسورس کی ضرورت کو بھی یہ جامعہ پوری کرے گی۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال کے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کے علاؤہ پراجیکٹ کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے کہا کہ 400 ایکڑ پر محیط میگا پراجیکٹ پر 17ارب روپے لاگت آئے گی اور اب تک 4ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں منصوبے کو جلد از پایہء تکمیل کو پہنچانے کیلئے حکومت مطلوبہ وسائل مہیا کررہی ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور مقامی صنعت ترقی کیلئے یہ یونیورسٹی انڈسٹریل، مینوفیکچرنگ اینڈ میکرونکس، کیمیکل اینڈ میٹریل، آرٹیفیشل اور ایگریکلچر انجینئرنگ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی لیول کے تعلیمی پروگرام آفر کرے گے جس سے مقامی اور بین الاقوامی اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "یو اے ای ای ٹی " کے منصوبے کا کلائنٹ ڈیپارٹمنٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہے اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب اس منصوبے کی ایگزیکٹیو ٹنگ ایجنسی ہے جبکہ منصوبے کو معیار کے عین مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ”اے سی ای“ بطور کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ ستمبر2024 میں مکمل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یو اے ای ای ٹی " کے منصوبے میں شامل 7منزلہ 3اکیڈیمک بلاک جن کی مجموعی طور 1800اسٹوڈننس کی گنجائش ہے، تین منزلہ ایڈمن بلاک، 28عدد سمال/میڈیم اور انٹرنیشل سوئٹس،میل اور فی میل ہاسٹلز گنجائش 200اسٹوڈننس، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس ہاسٹل،لائبریری، کیفے ٹیریا، بس پارکنگ اسٹینڈ اور گیٹ ہاو¿س کی تعمیر پر بیک وقت کام جاری ہے اور اب تک 38فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
میاں محسن اقبال ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور میاں شاہد اقبال کی ہمشیرہ شادی کے بندھن میں بند گئیں شادی کی پروقار تقریب نجی میرج ہال پنڈی پنجوڑا سیالکوٹ میں ہوئی اس پر وقار تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء برادری برادری اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی میاں محسن اقبال اور میاں شاہد اقبال نے مہمانوں کی خوب تواضع کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں میاں محمد وارث ایڈوکیٹ میاں محمد سجاد ایڈوکیٹ سیاسی سماجی شخصیت و امیدوار تحریک لبیک پی پی 35 مہر سجاول اور مہر مبشر تہم شامل تھے تمام دوستوں اور ساتھیوں نے مہر محسن اقبال ایڈوکیٹ مہر شاید اقبال کی ہمشیرہ کو اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈسکہ میں پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کا Tinted Glasses کے خلاف کریک ڈاؤن ،گاڑیوں کے شیشے بلیک کرکے سڑکوں پر گومنے والوں کو نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ موقع پر ہی بلیک بیپر اتارے جائیں گے
ایس ایس پی پٹرولنگ عبدلواھاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے کاروائیاں تیزکردی شیشوں پے بلیک پیپر لگانے والوں کو اب نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ پیپر بھی موقع پر اتار دیئے جائیں گے اور اگلے مرحلے میں مقدمات بھی درج کیے جائیں گے انچارج پوسٹ یاسر محبوب کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپرز لگانا غیر قانونی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
جیلیں ۔قیدوبند کی صعو بتیں۔بےپناہ تشدد۔ لاٹھی چارج ۔بلاجواز گرفتاریاں ۔اور جھوٹے مقدمات کے اندراج سے ؤکلاء کی حق وسچ کی اواز کو ھرگز ھرگز دبایا نہیں جاسکتاھے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے علمبردار/ سنئیر قانون دان لالہ مبشربٹ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ کے غیور وحوصلہ مند وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ھوۓ کیا ۔لالہ مبشربٹ ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ پرامن احتجاج کرنا ھر شہری کا أئینی ھے اور اس حق کو جھوٹے مقدمات درج کرکے روکنے کی کوشش کرنا انسانی بنیادی حقوق اور ائین پاکستان کی توھین کرنے کے مترادف ھے جس کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ وہ کم ھے ۔لالہ مبشربٹ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ کے معزز وکلاء کے خلاف درج کۓ گۓ جھوٹے مقدمہ کے اخراج کا فوری طور پر مطالبہ کیا ھے۔
1971ءکی پاک بھارت جنگ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم کا آج 52 واں یومِ شہادت
1971 کی پاک بھارت جنگ کے شہید میجر محمد اکرم کا 52 واں یومِ شہادت ملک بھر میں نہایت ہی عقیدت و احترام منایا جارہا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم کو افواج پاکستان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید نے 1971ء کی جنگ میں دشمن کے حملوں کوپسپا کیا،میجر محمد اکرم شہید کی شاندار مزاحمت نے بھارتی فوج کو قبضہ نہیں کرنے دیا پوری قوم کا میجر محمد اکرم شہید کو سلام۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس سینئرز ملازمین ادارے کا اصل اثاثہ ہیں اور نئے ملازمین کو ان سے سیکھنا چاہئے تاکہ ادارے کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہو۔ یہ بات انہوں نے آج انچارج اسٹریٹ لائٹس برانچ چودھری محمد وارث گجر کے اعزاز میں جناح ہال قلعہ پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اتفاق لیبر یونین سہیل احمد بٹ، ایس ڈی او، چودھری ندیم گجر، مستنصر خان، چودھری اختر تتلہ، چودھری جعفر حسین سمیت کثیر تعداد میں افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
مدت ملازمت پوری کرنے والے چودھری وارث گجر نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے افسران اور ملازمین کا اپنے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی چار دہائیاں تک میونسپل کارپوریشن کا حصہ رہے ہیں اور ایم سی ایس ایک فیملی کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ادارے کو میری ضرورت ہوگی وہ دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا ریٹائرمنٹ جاب کا حصہ ہے مجھے خوشی ہے کہ اللہ رب العزت کے کرم سے ادارے سے باعزت رخصت ہورہا ہو۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مسقط پلٹ شہری سے 25 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین لئے، گذشتہ صبح دو موٹر ساٸیکل سوار ڈاکووں نے مسقط پلٹ شہری محمد عدنان سے اسلحہ کے زور پر پچیس لاکھ روپے اور طلاٸی زیورات چھین لئے اور فرار ہو گئے، سب انسپکٹر طارق محمود کے مطابق پولیس مصروف تفتیش ہے اور جلد موٹر سائیکل سوار دونوں ڈاکوؤں کو سراغ لگاکر گرفتار کرکے 25 لاکھ روپے اور طلائی زیورات برآمد کرلئے جائیں گے.
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ کے وکلاء نے ابرار حسین ولانہ ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے خلاف منگل کو ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر دفاتر اور سیشن کورٹ کے مکمل بائیکاٹ و تالہ بندی کرکے سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ میں روڈز بلاک کرکے انتظامیہ و پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے حال میں ہنگامی اجلاس میں خطاب کے دوران صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ وکلاء کی بلاجواز گرفتاریوں اور سیاسی وابستگیاں تبدیل کروانے کی سازشیں بدترین ہیں اور زمہ دار پولیس و انتظامیہ کو معطل کرکے مقدمات درج کئے جائیں، سیکرٹری بار احسن اسماعیل ایڈووکیٹ، ایم اظہر چوہدری، آر کے اسلام، سہیل اقبال ہرڑ، شاہد اقبال وریاہ، راحت نذیر وینس، ملک احمد نصیر اہڈووکیٹس اور وکلاء نے بھی خطاب میں ابرار حسین ولانہ ایڈووکیٹ و وکلاء کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کی مذمت کی، سیکرٹری بار احسن اسماعیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ابرار حسین ولانہ ایڈووکیٹ کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا اور رہائی نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ سول لائن پولیس نے ضلع کچہری میں ڈپٹی کمشنر کے مین گیٹ کو تالے لگا کر حکومت کے خلاف وکلاء کی نعرے بازی اور ڈسٹرکٹ جیل سے قید ابرار ولانہ ایڈووکیٹ کو رہا نہ کرنے والے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار اسماعیل گجر ایڈووکیٹ، ایم اظہر ایڈووکیٹ، شاہد میر ایڈووکیٹ سمیت 35 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، سب انسپکٹر فلک شیر کے مطابق وکلاء نے ڈپٹی کمشنر مین گیٹ کو تالے لگا کر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے وکلاء کی گرفتاریوں کیلئے پولیس چھاپے جاری ہیں.
ڈسکہ کے علاقہ بھیروکے پل پر نامعلوم شخص نے خودکشی کیلئے چھلانگ لگادی جسے ہسپتال داخل کروادیا گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پل سے چھلانگ لگا لی ہے تاکہ اس کی زندگی ختم ہوجائے، نہر میں زندگی مایوس والی ہوگئی اور ریسکیو عملہ نے امدادی کاروائی جاری رکھتے ہوئے نامعلوم شخص کو باہر نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹروں کے مطابق نامعلوم کی زندگی کے بچاؤ کیلئے امداد جاری ہے، پولیس مصروف کاروائی ہے.
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں جدوجہد کی ہے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جاتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہر دور میں مسلم لیگ (ن) نے بھرپور جدوجہد کی ہے، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ سرکاری افسران و ملازمین عوام کی طرف بھرپور توجہ دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر مسائل کے حل کیلئے دن رات جدوجہد جاری رہے گی.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ 4دسمبر2023:- ایڈمنسٹریٹو کمیٹی پنجاب بیت المال کونسل کی سفارش پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے چودھری شکیل احمد کا بطور چیئرمین ضلعی بیت المال نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفئیر ملک عدنان، انچارج دار امان اسماء احمد، مینیجر صنعت زار شمائلہ افتخار، انچارج ماڈل چلڈرن ہوم مس تبسم، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ،اشفاق نذر اور ظفر بنگش نے چیئرمین ضلعی بیت المال چودھری شکیل احمد کاممبران کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس آمد پر ان استقبال کیا۔ چیئرمین ضلعی بیت المال چودھری شکیل احمد نے کہا ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور آئین و قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر انجام دے گے اور حقداروں تک ان کا حق عزت اور احترام سے پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بیت المال سیالکوٹ سائلین کے مسائل میرٹ پر نمٹائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وائس چیئرمین ضلعی بیت المال احسن علی کے علاوہ محمد امجد، محمد اعظم بھٹی، محمد نواز، طوبی امتیاز، محمد اسلم بھٹی، اللہ دتہ، محمد آصف ، محمد سہیل اشرف، محمد رشید، محمد ارسلان راغب، محمد ابرار، ظفر بنگش، محمد صدیق، عائشہ ریاض، جاوید مسیح، پروفیسر محمد شفیع، اعجاز احمد بٹ،محمد دلدار خان، صائمہ عواطف، محمد عظمت اللہ اور ذوالفقار احمد ممبران جبکہ شریف گھمن ڈی سی سوشل ویلفئیر کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاک فوج کے 5 جنرل افسران ریٹائر ہو گئے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء اپنے طویل اور شاندار کیرئیر کے دوران سب نے قوم اور پاک فوج کے لیئے شاندار خدمات انجام دیں، ہم مادر وطن کے لیئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی ایس پی آر 🇵🇰🪖🌹👏
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ صدر پولیس نے گاؤں ستووالی میں مرغوں کی لڑائی پر لگائی گئی جوئے کی رقم گرفتار ملزمان سے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مرغے بھی قبضہ میں لے لئے، ایس ایچ او قیصر بشیر گھمن کے مطابق سب انسپکٹر محمد ادریس اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاؤں ستووالی سے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے ملزمان طیب، فہد، زنیر، عثمان، شبیر اور علی کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم قبضہ میں لے لی اور داؤ پر لگے پانچ مرغے بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، علاقہ مجسٹریٹ نے گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور مقدمہ کا چالان سماعت کیلئے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سیالکوٹ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ نزد گریڈ اسٹشن کے اتوار بازار میں انتہائی رش اور جام ٹریفک سے عوام شدید پریشان ہوگئی، اتوار بازار میں ہزاروں خواتین و مردوں سمیت انار و پھلوں، سبزیوں اور سامان کی خریداری کیلئے آتے ہیں اور بہت رش کے دوران پریشان ہو جاتے ہیں اور دوکانداروں کو بھی تکلیف ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بسیں، ٹرک، چاند گاڑیاں، کاریں اور ٹرانسپورٹ کا رش ہوتا ہے، سماجی کارکن محمد جاوید کے مطابق ٹریفک پولیس نے بھی تیز ڈرائیونگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی نہ کی اور ٹوٹی روڈ پر جام ٹریفک شہریوں کیلئے تکلیف ہے، عوام کے مطالبات کے باوجود اتوار بازار میں بہت زیادہ رش اور جام ٹریفک کے خاتمے کیلئے انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا، تاجر شاہد محمود، فہد علی، کاشف عقیل، قادر شفیق اور سرفراز نواز نے اتوار بازار میں بھرپور رش، پورا روڈ بلاک ہونے سے پریشان خریداروں کی مشکلات دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
لاہور ہائی کورٹ نے سیالکوٹ سمیت صوبہ پنجاب میں محکمہ مال کے پٹواریوں کے غیر سرکاری عمارتوں میں دفتر بنانے اور پرائیویٹ شخص کو منشی ملازم رکھنے پر پابندی عائد کردی، فیصلے کے مطابق خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
ہیڈ مرالہ کے علاقوں کے مریضوں کو لاہور کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے ان کی دہلیز پر مفت معائنے اور میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کا أغاز کر دیا، خورشید میڈیکل اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے رضاکارانہ بنیادوں پر لاہور شہر سے باہر نکل کر دور دراز کے علاقوں مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ابتدا مدینہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ملک سردار علی میموریل دوسرے فری میڈیکل کیمپ سے کی، یہ کیمپ پسوال فارم ہاؤس ڈھلے والی سیالکوٹ میں لگایا گیا جس میں لاہور کے ممتاز ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر أسیہ پروین، گائناکالوجسٹ أرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر حوریہ وقاص اور ماہر امراض دل ڈاکٹر مکرم محمود نے اڑھائی سو مریضوں کا مفت معاٸنہ کیا گیا، ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے لاہور سے پی ایچ سی ڈاٸگناسٹکس نے تعاون کیا اور مریضوں کے ضروری فری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سرپرست مدینہ ٹرسٹ ملک رفیق حسین اعوان أف قطر کی طرف سے مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گٸیں، کیمپ کے دوران چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجنیٸر محمد یونس مرزا، جنرل سیکرٹری مدینہ ٹرسٹ عفیرہ یونس مرزا، ٹرسٹی وقاص بن یونس، چیف ایگزیکٹو خورشید میڈیکل سینٹر اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور محمد یونس، مسز محمد یونس، عبدالرحمن یونس اور کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ بطور خاص موجود تھے، کیمپ سے استفادہ کرنے والے ایک مریض عارف محمود کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو ایسے کیمپ لگا کر مستحقین کی اسی طرح مدد کرنی چاہیئے جس طرح مدینہ ٹرسٹ خورشید میڈیکل اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور نے ملک سردار علی میموریل دوسرے فری میڈیکل کیمپ لگا کر کی ہے، کیمپ کے انعقاد میں جرمنی میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری شاہد پسوال اور ڈھلے والی کے ممتاز بزنس مین چوہدری محمد لطیف نے بھرپور تعاون کیا، کیمپ کے دوران خورشید میڈیکل سینٹر کے محمد عمران، سدرہ عمران، پی ایچ سی لاہور کے ہیری سن جبکہ علاقے کے سماجی رہنما عبدالحفیظ مرزا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، زاہد حسین، أرکیٹیکٹ محمد عبداللہ مرزا، انجنیٸر عبدالواہب مرزا، محمد ارسل حفیظ مرزا، حافظ مغیب الرحمن مرزا، نوید مسیح بھٹی، محمد یونس چوہدری،یاسر شاہ، وہاب ندیم ایڈووکیٹ، ثمرہ ندیم، محمد ندیم، لیاقت علی، حسنین رائے، کاشف بھٹی، دلشاد مرزا، زید مرزا، محمد سلیم، مغیب احمد نے اپنی خدمات پیش کیں، لاہور سے آئے ڈاکٹرز اور ان کے عملہ کی خدمات قابل قدر اور قابل تحسین تھیں، نجی مدینہ ٹرسٹ علاقہ ڈھلے والی میں ملک سردار علی میموریل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سی آئی اے سیالکوٹ پولیس نے سات غریب محنت کشوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور پانچ غریبوں کو گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنادیا جس کے خلاف رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے انسپکٹر فہد بن فدا سمیت عملہ کے خلاف نعرے بازی کردی، پسرور کے ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعد کچہری لائے جانے والے دو مزدوروں سمیت گرفتار سات افراد کے ورثاء نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، زخمی دو ملزمان نے ڈکیتیاں اور چوریاں نہ مان لینے پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے پیسے منگوا کر انہیں دینے کا مطالبہ کیا اور رقوم نہ لاکر دینے پر فائر مار کے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور دو گرفتارافراد کو ٹانگوں پر فائر مار کر زخمی کر دیا۔
مستحقین کو کھانا کھلانا نیک عمل ہے. محمد خالد وسیم.....
خدمت خلق اللہ کی خوشنودی کاحصول ہے. کنوینئیر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی......
کنوینیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دسترخوان بچھانے والوں کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے نیکی کا عمل دوسروں کے لیے تسلی کا باعث بنتا ہے مستحق اور مزدوروں کو کھانا کھلانے والے اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نیتوں کو جاننے والا خدا ہے دوسروں کی خدمت اور مدد کا سبب بننے والوں پر اس کی رحمتوں کا سایہ قائم رہتا ہے اللہ تعالی نیکی کرنے والوں کی ہمیشہ مدد فرمائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان غنی دسترخوان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انجمن مغلاں و آرگنائزر عثمان غنی فاؤنڈیشن شہباز مغل۔نائب صدر ڈاکٹر منور مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نیکیوں کی قبولیت کے لیے دروازے کھول دیتا ہے اللہ تعالی نے ہمیں توفیق دی ہے اور ہمارا یہ ویژن ہے کہ اس دسترخوان کے وسیلے سے بہت سارے لوگوں کو کھانا میسر آئے دیگر مقررین اور ائے ہوئے مہمانوں نے دسترخوان پر کھانے کھانا کھلانے کی خدمت کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کی قبولیت فرمائےقبل ازیں دسترخوان کے لیے خدمت گاروں میں محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے اعزازی شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ افتتاحی تقریب پر آئے ہوئے تمام مہمانوں کو دستر خوان سے کھانا کھلایا گیا.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اے. سی پسرور کی غفلت سکولوں کے سامنے سیوریج گٹروں کا پانی جمع.....
چھچھروالی کے گلی محلے گندے پانی سے زیر اب....
پسرور کے نواحی قصبہ چھیچھروالی میں کہرام مچ گیا تحصیل انتظامیہ کی غفلت و عدم توجہی کیوجہ سے پسرور کاچھچھروالی قصبہ نکاسی آب کا سسٹم بند ہونے اور عملی صفائی کیجانب سے توجہ نہ دینے کے باعث مین بازار چھچھروالی، مضافاتی گلیوں محلوں اور سکولوں بازاروں سمیت گھروں میں نکاسی آب و گٹروں کا غلاظت زدہ گندہ پانی داخل ہونے سے مچھر مکھی و خشرات الارض آبادیوں میں داخل ہونے سے موزی امراض کا خدشہ پیدا ہو گیا. علاقہ مکینوں نے روزنامہ قوت ڈسٹرکٹ بیورو چیف سیالکوٹ خواجہ عامر جاوید کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ کیجانب سے سیوریج و گٹروں کا پانی ڈرینیج کرنے کا بروقت انتظام نہ کیا گیا تو عنقریب چھچھروالی کے عوام و بچے پیٹ و سانس کے امراض کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں. روزنامہ قوت کے ایک سوال کے جواب میں علاوہ مکینوں کا، کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو متعدد بار عمائدین چھچھروالی نے آگاہ کیا مگر
لگتا ہے کہ کل صبح قصبہ چھچھروالی پسرور تحصیل میں نہیں آتا یا پھر انتظامیہ کے لئے نو گو ایریا بن چکا ہے. ب تک کی صورت حال مخدوش اور گھمبیر ہے علاقہ مکین گلیوں میں تعفن زدہ گندے پانی کی وجہ سے آمدو رفعت سے پریشان اور بچے سکول جانے کے دوران گندے پانی میں گرنے سے بے حال دوسری جانب پسرور انتظامیہ کسی بڑے حادثے کیلئے خاموش تماشائی کاردار ادا کررہی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے اہلیان چھچھروالی پسرور کا ایکشن کا مطالبہ.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ؛ عثمان ڈار کیخلاف سٹریٹ لائٹس چوری کا مقدمہ درج
اینٹی کرپشن پنجاب نے سیالکوٹ میں 8 نومبر کو سٹریٹ لائٹس چوری کا مقدمہ درج کر لیا،
مقدمے میں مختلف یونین کونسلز سے پی ٹی آئی کارکنان بھی نامزدہیں،
یاد رہے کہ عثمان ڈار 5 اکتوبر کو ٹی وی انٹرویو کے بعد سیاست سے الگ ہو گئے تھے۔
سیالکوٹ ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرکے جعلی ویزے پر اٹلی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، ایف ائی اے حکام کے مطابق جعلی ویزے پر بیرون ملک اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کرکے گرفتار کرکے تفتیش جاری رہی، ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور روڈ پر تین ڈاکوؤں نے محنت کش سے نقدی چھین لی، محنت کش روزگار کیلئے جارہا تھا جسے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خوف زدہ کرکے اس سے تین ہزار بیالیس روپے چھین لئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس مصروف کاروائی رہی
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
یونین کونسل گوہد پور کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ گئیں اور ترقیاتی کاموں کے باوجود عوامی شکایات جاری رہیں، حکومت کے دور میں عوامی نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے جس کی وجہ سے مین چوک، ہیڈ مرالہ روڈ، کلووال روڈ، سبلائم چوک روڈ سمیت روڈز ٹوٹ پھوٹ گئے اور رہائشی علاقوں کی گلیاں ٹوٹ گئیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد علی رشید کے مطابق انتخابات میں عوام سے وعدے کرنے والوں نے ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے روڈز اور گلیاں دیکھ بھال نہ ہونے سے ٹوٹ گئیں اور عوام مایوسی کا شکار ہوگئے، سیاسی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت کے دور میں ٹوٹی روڈز اور گلیوں کی تعمیر شروع کی لیکن تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہونے سے عوام کی تکلیف دور نہیں ہوئی، مکینوں صادق محمود، محمد انور ڈار، قادر علی، بابر حامد اور فیصل رضا نے ترقیاتی منصوبوں کی طرف توجہ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوامی مسائل حل ہو جائیں۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
سینئر ایڈووکیٹ ملک محمد امین اعوان ایڈووکیٹ کی وفات اور آبدار حسین ولانہ ایڈووکیٹ کی رہائی تک کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وکلاء (کل) 4 دسمبر 2023ء بروز سوموار سے عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ کے مطابق وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے دوران ناکہ بندی تین ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ایک ناجائز رائفل اور تین پسٹل برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ایس ایچ او احتشام کے مطابق گرفتار ملزمان خطرناک ہیں اور پولیس تفتیش جاری ہے۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے 12 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرکے حاملہ کرنے والے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان نے بارہ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور اسے دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے، زیادتی سے معصوم بچی حاملہ ہوگئی جس کے طبی معائنہ کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان چھاپے مار کر گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ کے مطابق دو ملزمان پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کرلیا اور تفتیش جاری ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی