Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ سمیت پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کردیا،

 



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

میاں محسن اقبال ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور میاں شاہد اقبال کی ہمشیرہ شادی کے بندھن میں بند گئیں شادی کی پروقار تقریب نجی میرج ہال پنڈی پنجوڑا سیالکوٹ میں ہوئی اس پر وقار تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء برادری برادری اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی میاں محسن اقبال اور میاں شاہد اقبال نے مہمانوں کی خوب تواضع کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں میاں محمد وارث ایڈوکیٹ میاں محمد سجاد ایڈوکیٹ سیاسی سماجی شخصیت و امیدوار تحریک لبیک پی پی 35 مہر سجاول اور مہر مبشر تہم شامل تھے تمام دوستوں اور ساتھیوں نے مہر محسن اقبال ایڈوکیٹ مہر شاید اقبال کی ہمشیرہ کو اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فصیح الدین اور الیکشن آفیسر سید ظہیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے اور اپنے علاقوں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ کا درست اور سوچ سمجھ کر استعمال سب شہریوں کا قومی فریضہ ہے، ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین نمائندوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے  جب ہمیں اپنی رائے یعنی ووٹ کی اہمیت ، افادیت اور  طاقت کا صحیح اندازہ ہوگا۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے 7دسمبر کو بطور ووٹر ڈے منایا جاتا ہے  اور طلباء وطالبات ، سول سوسائٹی اور بالخصوص خواتین کو ووٹ کی اہمیت کی آگاہی کیلئے ضلع بھر میں "میرا ووٹ میرا حق ، میرا ووٹ میری طاقت ، میرا ووٹ میری آواز" کے عنوان سےخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ میں ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر اور لائسنسنگ کا چارج ملک عطا اللہ نے باقاعدہ طور پر لے لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لائسنس برانچز کے  تمام انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی اور اپنی پالیسی واضح کرتے ہوا کہا کہ لائسنس برانچ میں جو کرپشن کی شکایات ہیں وہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی اہلکار اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ سختی سے نپٹا جاۓ گا اور محکمے سے برخاستگی کے ساتھ ساتھ FIR کا اندراج کیا جائے گا ۔ ہمارا مقصد لوگوں کو بلا امتیاز اچھی سروس فراہم کرنا ہے جو شخص ڈرائیونگ کر سکتا ہے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا اس کا حق ہے اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول لوگوں کے لیے آسان کر دیا ہے۔ تمام  ٹریفک سٹاف لوگوں کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آۓ۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے احتجاجی طور پر عدالتی بائیکاٹ کیا اور سول کورٹ اور سیشن کورٹ کے دروازے کو بند کر کے منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، وکلا نے کہا کہ وکلاء پر جھوٹے مقدمات کے اخراج تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، چوہدری شہزاد خالد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ وکلاء کے خلاف یہ محتصبانہ اور دشتگردانہ رویے سے باز رہے تاکہ ملک کا امن خراب نہ ہو کیونکہ وکلا ریاست کا چوتھا ستون ہیں اس طرح کی کاروائیوں کو روکنے کیلئے وکلاء کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) 


چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ڈویژن محمد ایوب نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کیلئے موثر پیمانے پر جدوجہد جاری ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک عبدالغفور، برآمدکندگان اور بزنس مینوں کی کثیر تعداد موجود تھی، چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ڈویژن محمد ایوب نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشرے میں بہتری جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور بہتر بجلی کی سپلائی جاری ہے، انہوں نے بزنس مینوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بجلی کے سلسلہ میں شکایات دور کی جائیں گی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 سیالکوٹ سمیت پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کردیا، ترجمان پنجاب پولیس نے سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں گذشتہ روز ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے، ان لائسنسوں میں لرننگ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید والے سمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں 7843، لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد میں 8113، راولپنڈی میں 7597، ملتان میں 6 ہزار شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ پانچ روز میں مجموعی طور پر چار لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حمزہ سالک کے ہمراہ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


موٹروے پولیس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یکم جنوری 2024 سے بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا، ہائی وے اور موٹروے پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر پرانا جرمانہ 750 روپے  سے بڑھا کر 5 ہزار روپے اور 10 ہزار روپے کیا گیا، موٹرسائیکل، کار اور چھوٹی گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور مسافر بس، بڑی گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (ون) سیالکوٹ نوید انجم نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں، سرکاری ملازمت میں 60سال کی عمر تک پیشہ وارانہ امور کی احسن طریقے سے انجام دہی اور باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر چودھری افتخار احمد کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی اے او (ٹو) طاہر صدام، ڈی اے او (تھری) معظم علی، ڈی ڈی اے اوز شفقت گھمن، ذوالفقار علی، اے اے اوز رانا شکیل، ملک اکرم، ٹیپو شہید، ضلعی صدر پنجاب ٹریژری اکاؤنٹس ایسوسی ایشن سیالکوٹ سعید احمد پاشا، جنرل سیکرٹری طارق محمود میاں، ضلعی صدر سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد ارشد چیمہ اور جنرل سیکرٹری سلمان احمد میر  سمیت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ کے افسران اور ملازمین نے تقریب میں شرکت کی۔افسران اور ملازمین نے چودھری افتخار احمد کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکاؤنٹس آفس کا حصہ ہیں ۔ آخر میں چودھری افتخار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ کے افسران اور ملازمین نے بے حد مشکور ہیں اور اگر دوران سروس میرے کنڈیکٹ یا زبان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ میں ان سے معذرت کا طلبگار ہوں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے ایمن آباد روڈ پر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر امام بی بی کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وفاق کی جانب سے زیر تعمیر اکیڈمک  بلاکس، ایڈمن بلاک اور رہائشی منصوبے پر کام کی پراگرس کا جائزہ لیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال،وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زریں فاطمہ رضوی،پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر محمد افضال بٹ،ڈاکٹر ولید خان اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مرزا فاروق کے علاؤہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں گی تاہم یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک اور ایڈمن بلاک کی تعمیر  فیز ون میں  مکمل کروائی جائے تاکہ یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل کا جلد از جلد آغاز ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد صوبائی وزیر تعلیم سیالکوٹ کا۔دورہ کریں جس کے دوران وہ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال اور جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ کریں گے اور ضمن میں یونیورسٹیز کے متعلقہ حکام اپنے آراء اور تجاویز منسٹر ایجوکیشن پنجاب کے روبرو پیش کرسکیں  جن کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.