Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ سول لائن میں ڈی سی او مین گیٹ بند کرکے تالہ لگا کر سائلین کی اندر داخل روک دینے کے الزامات پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود بھٹی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ سمیت 41 وکلاء کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا

 



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شا ہ میر اقبال نے ضلع بھر میں کھاد وں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنانے، مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کےلئے 50سپروائزری ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ریونیو، محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل ٹیمیں گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائیں ضلعی پولیس بھی ان ٹیموں کی بھرپور معاونت کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع میں کھاد کی طلب و رسد اور مقررہ قیمتوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈ ی پی او حسن اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز غلام سرور، قمر محمود منج، انور علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مرزا قدیر بیگ ، ڈاکٹر ارشاد اللہ ، کھاد ڈیلرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں رواں سیزن کے دوران 4لاکھ78ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے، کسانوں کو ضرورت کے مطابق یوریا اور دیگر کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے تحصیل ڈسکہ میں 21، تحصیل سیالکوٹ اور پسرور میں 12/12اور تحصیل سمبڑیال کےلئے 5سپروائزری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوںمیں کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کریں گی ، منگوائی گئی کھاد اور فروخت کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں مانیٹرنگ کے عمل کی خود نگرانی کریں، اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر بلا تفریق ایکشن لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف جرمانوں کے ساتھ فوجداری کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او حسن اقبال نے بتایا کہ ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کھادوں کی طلب و رسد یقینی بنانے کےلئے اسسٹنٹ کمشنرز کیساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں، ناجائزہ منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں اور جہاں قابل سزا جرم ہو فوری مقدمات درج کئے جائیں۔ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مرزا قدیر بیگ نے بتایا کہ ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل جاری ہے ، اوور چارجنگ پر ابتک کھاد ڈیلرز پر تین لاکھ 22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے جبکہ تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

ضلع کچہری میں پولیس ایف آئی آر کے خلاف وکلاء کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے احاطہ اور سول کورٹس کے باہر وکلاء کی ہڑتال جاری رہنے سے سائلین زلیل و خوار ہوگئے، وکلا ہڑتال کے جواب میں سول کورٹ انتظامیہ نے سول کورٹ کے مین گیٹ کو اندر سے تالہ لگا دیا، سائلین زلیل و خوار ہوگئے، وکلاء کی ہڑتال کے دوران مقدمات میں پیشی کیلئے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا رہا۔

سروالہ تھانہ صدر ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں سحری چار بجے پولیس مقابلہ SHO تھانہ سٹی ڈسکہ بمعہ پولیس ملازمان تھانہ سٹی ڈسکہ جو کہ ملزم کی نشاندھی پر اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے مقام بالا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ صدر کے گاؤں دوبرجی آرائیاں میں سات ملزمان نے شراب پینے سے منع کرنے والے کے گھر جاکر ماں اور دو بیٹوں کو فائرنگ و ڈنڈے مار کر شدید زخمی کردیا، محنت کش ایان علی کے گھر کے دروازے پر جاکر شراب پینے والے مہر بلال، مطلوب ماسٹر، ارسلان، طاہر سمیت سات ملزمان نے آکر ہنگامہ کیا اور فائرنگ بھی کی، ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کرکے والدہ غلام فاطمہ، عدیل اور ایان علی کو شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، تینوں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا اور پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائی جاری رہی.


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

پولیس ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے آجرتی قاتل اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرتضی گھمن نے بلاآخر قتل میں قانون کے شکنجے میں وردی کی آڑ میں شہریوں کو اغوا کر کے تاوان لینے اور جعلی مقابلوں میں پار کرنے والےناسور  نے اپنی بیوی کو بھی نہ بخشا اور پنتالیس لاکھ روپے کی خاطر اس کے جواں سالہ بیٹے کو روڈ ایکسڈنٹ میں مروا دیا خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی، پولیس وردی میں ملبوس اجرتی قاتل اےایس آئی مرتضی گھمن کی دوسری بیوی شبانہ شفیع نے پریس بریفنگ میں الزام لگایا ہےکہ مرتضی گھمن جوکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ناسور تھا نے موٹی رقوم کے بدلے درجنوں شہریوں کو اب تک جعلی پولیس مقابلوں میں مار چکا ہے اور یہ ایک مکان بنانے والے مستری کابیٹا تھا جس نے نوکری کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا،اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پہلے شہریوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان اکٹھا کرتا اور پھر فرضی اور جعلی مقابلوں میں انہیں پار کردیتا، دوران ڈیوٹی اربوں روپے کی پراپرٹی بنا چکا ہے اس نے پیسوں کی خاطر میرے پہلے شوہر ندیم سے مجھے جبری طلاق دلوا کر مجھے میری جمع پونجی سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ میرے جواں سالہ بیٹے اسامہ کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ روپے نقدی اور ایک قیمتی پلاٹ سے محروم کردیا ہے اور بطور رضاکار میرے بیٹے اسامہ کو انسانیت کی تذلیل کرنے پر مامور کرلیا، پردہ فاش ہونے پر اپنے بیٹے حسن سے منصوبہ بندی کرکے میرے جواں سالہ بیٹے اسامہ کو ایک فرضی روڑ ایکسڈنٹ میں مروا دیا اور موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ڈیلیٹ کروادی گئیں، خاتون شبانہ شفیع نے مزید انکشاف کیا کہ مرتضی گھمن کے ساتھ ملوث پولیس ڈیپارٹمنٹ دیگر آفیسران مجھے مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اورغیرقانونی ہتھکنڈوں سے میری انکوائری میں حائل ہو رہے ہیں کہ کہیں ان کا بھی پول نہ کھل جائے جس سےاس کی اوراس کے اہل خانہ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، شبانہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اعلی عدلیہ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس اپنے ذاتی مفادات کیلئے انسانیت کی تذلیل کرنے اور انہیں فرضی مقابلوں میں جان سے مار دینے والے کو نشان عبرت بنانے کے ساتھ ساتھ اس گروہ میں دیگر آفیسران سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے.

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ برانچ میں سرکاری افسر کے دو ماہ سے زائد عرصہ قبل تبادلے کے بعد تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سات ہزار سے زائد شہری نئے لائسنس جاری نہ ہونے سے انتظامیہ کی سختی سے پریشان ہوگئے، سیالکوٹ ضلع کچہری میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے افسر کا دو ماہ سے زائد عرصہ قبل تبادلہ ہوا لیکن نئے افسر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سات ہزار سے زائد شہریوں کے نئے لائسنس جاری نہ ہوسکے، محمد عمیر احمد کے مطابق وہ روزانہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دفتر آکر تھک گیا لیکن نیا افسر تعینات نہ کیا گیا، ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تبدیل شدہ افسر کی جگہ پنجاب ڈرائیونگ محکمہ کے افسران نے نیا افسر تعینات نہ کیا اور ہزاروں خواتین و شہری ڈرائیونگ لائسنس نہ بنواسکے، شہریوں محمد ناصر الدین، حامد قادر، شیراز فراز، قدیر رحمت، نذیر حسین اور عمران شاہد نے فوری طور پر سیالکوٹ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں نیا افسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

تھانہ حاجی پورہ پولیس نے پرائس مجسٹریٹ ساجد اقبال کی درخواست پر شہاب پورہ روڈ پر میرج ہال کے عظمان رسول اور سابق کونسلر شیخ تسلیم سمیت چار ملزمان کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا، عینی شاہدین کے مطابق شہابپورہ فیکٹری ایریا کے بلمقابل سائرہ میرج ہال میں اجمل گارڈن کے فیصل وغیرہ کی مہندی و تیل کا فنکشن جاری تھاکہ پرائس مجسٹریٹ ساجد اقبال ہمراہ نائب قاصد ارسلان و دو دیگر پرائیویٹ کے ہمراہ میرج ہال میں آیا اور سٹیج پر دولہا کو ہراساں شروع کردیا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی ہے گول گپے کیوں کھلائے جارہے ہیں، تھانہ حاجی پورہ چلو تم پر مقدمہ درج ہوگا جوکہ میرج ہال انتظامیہ و مہانوں نے بتایا کہ کچھ خواتین باہر ریڑھی سے گول گپے منگوا کر کھا رہی ہیں لیکن مجسٹریٹ نے ایک نہ سنی اور میرج ہال انتظامیہ سے مبینہ طور پر پچاس ہزار رشوت طلب کی جوکہ انتظامیہ نے دولہا کے لواحقین سے 10 ہزار مجسٹریٹ کو دلوائے جس پر مجسٹریٹ وہاں سے جانے لگا تو لواحقین کے رشتہ داروں سابق کونسلر شیخ تسلیم وغیرہ نے پرائس مجسٹریٹ کو روک کر شدید احتجاج کیا کہ ہم سے جرمانہ یا مقدمہ درج کرنا تھا ہم سے رشوت کیوں لی ہے، مجسٹریٹ نے وڈیووائرل ہونے کے دو دن بعد احتجاج کرنے والوں کے خلاف تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کروا دیا، شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے جھوٹا مقدمہ خارج کرواکے راشی پرائس مجسٹریٹ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

اساتذہ میرے لیے بہت محترم ہیں ان کی عزت و احترام میں اصافہ ہوگا جائز کام سفارش کے بغیر ہوں گے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ جاوید اقبال بابر نے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے دوران ملاقات کیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے وفد نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر میاں امجد علی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ جاوید اقبال بابر سے باضابطہ ملاقات کی ۔وفد نے CEO کو سیالکوٹ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو در پیش مسائل کے بارے بتایا جن میں آفٹر نون سٹاف کی سیلری ،لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی ،پروموشن اور دیگر امور شامل تھے جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال بابر نے کہا کہ ہر استاد میرے لیے محترم ھے میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور میرے ہوتے ہوئے اساتذہ کی عزت میں اصافہ ہوگا اور جائز کام کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں تمام کام بغیر سفارش اور بغیر رکاوٹ کے ہونگے،آفٹر نون سٹاف کی سیلری اور لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی بہت جلد کر دی جائے گی۔وفد میں محمد عارف گل ،محمد جاوید چوہدری ،ظفر اقبال چیمہ ،ڈاکٹر محمد رفیق ،یوسف سہوترا،میاں محمد یوسف ،زاہد نور ساہی،لیاقت علی گجر،محمد ریحان ،میاں محمد اصغر اور دیگر شامل تھے.



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

وسیم بٹ میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ کیٹیگری کا فائنل فراز سینئرز نوبل کیمیکل جبکہ سلور کیٹگری کا فائنل سیالکوٹ سینئر سٹالین نے جیت لیا۔ تفصیلات کیمطابق فراز کرکٹ گروائنڈ میں کھیلے جانے والے سلور کیٹیگری کا فائنل سیالکوٹ سینئر سٹالین اور پسرور سینئرز کے مابین کھیلا گیا جوکہ پسرور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں ملک رؤف 61اور جواد مجید کے 42رنزکی بدولت 167رنز کا ٹارگٹ دیا جوکہ سٹالین نے خرم جیک کے 50، عدیم، ڈاکٹرشعیب راجہ کے دھواں دار43،43اور مزمل حسین کے 20رنز کی بدولت 18ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ گولڈ کیٹگری فائنل میں فراز سینئرزنوبل کیمیکل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 18اوورز میں راشد حسین 32، ذیشان احمد 29اور عدنان بٹ کے 26رنزکی بدولت 153کا ٹارگٹ دیا اور مدمقابل سنیکو سپورٹس کی ٹیم 132رنز بنا سکی، نوبل کیمیکل کی جانب سے سلیمان، مدثر گھمن نے 3،3جبکہ تنویر اور فیض اللہ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔مہمان خصوصی ذاہد جاویدآف سی اے انٹرنیشنل، حاجی شاہد جاوید فراز سپورٹس، ڈی ایس پی رانا جمیل، ذاہدمرزا پینا اورسیز اور سینئر ایڈووکیٹ عمران خان نے جیتنے والی ٹیموں کے کپتان بابرحسین، ابرار بٹ رنر اپ راشدشریف، رضوان علی، بیسٹ بالر کیپٹن سلیمان، بیسٹ بیٹسمین شرجیل، بیسٹ آل راؤنڈر فیصل رفیق، ایمپائرز طاہر، صغیر، سکورر فرخ الیاس راجہ، سیکریٹری ذیشان خان، آرگنائزرز عامر ہرڑ، ندیم کپی بٹ، رزاق اورگراوئنڈ مین اجمل کو شیلڈوں، ٹرافیوں اور نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پرمہمان خصوصی ذاہد جاویدنے حاجی شاہد جاوید کو ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور سی اے گولڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے ایک نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

امام صاحب روڈ پر ترقیاتی کام کی وجہ اور ٹریفک پولیس کی نااہلی سے کئی گھنٹے سے ٹریفک جام رہنے سے شہری زلیل و خوار ہوگئے، شہریوں کے مطابق سیالکوٹ کی اچھی بھلی سڑکوں کو اکھاڑ کر بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ کے شہری ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی، سماجی کارکن محمد خالد اختر کے مطابق روڈز پر ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی، ٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہونے سے شہریوں کو تکلیف رہی، شفیق الرحمن، انور پرویز، حامد فہد، بابر اکبر اور جہانگیر باجوہ و شہریوں نے جام ٹریفک کھولنے کا مطالبہ کیا۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلع کی سطح پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل تشکیل دی جائے گی، جس میں ایسے افراد کو کونسل کا رکن بنایا جائے گا جو سماجی سرگرمیوں کا مثبت ریکارڈ رکھتا ہو، جلد ہی اسکروٹنی کے بعد ممبران کنزیومر کونسل کا۔نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے۔کونسل کی تشکیل سے کنزیومر پروٹیکشن کونسل پوری طرح متحرک ہو جائے گی اور صارفین کی حقوق کے تحفظ کے لیے شہریوں کو آگاہی اور شعور دیا جائے گا جبکہ سروسز اور صارف دوست کاروبار کے فروغ کیلئے ترغیب دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آج کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل رانا عبد الطیف ، رانا ندیم، ڈاکٹر احمد ناصر، حناء نورین اور ملک عدنان اعوان نے شرکت کی۔

اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ضلع کی سطح پر کنزیومر کورٹ فعال طریقے  سے کام کررہی ہےاور اب کنزیومر کونسل بھی متحرک کیا جائے گا۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)

 تھانہ اگوکی کے سب انسپکٹر مدثر نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے بھاری رقوم لے کر نجی انٹرنیشنل گرین ہل انڈسٹری کے ملزمان بغیر ایف ائی ار کے چھوڑ دئیے، سب انسپکٹر مدثر کروڑ پتی بننے کیلئے پراپرٹی ڈیلر بن گیا اور اس کی پستول سمیت تصویر سامنے آگئی، شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پسرور چونڈہ روڈ پر گاؤں سدنپور میں 47 سالہ محنت کش نے گلے میں پھندہ لے کر زندگی ختم کرلی، گھر والوں کے مطابق 47 سالہ مقصود احمد نے نامعلوم وجہ سے اپنے گلے میں رسہ پھندہ ڈال کر خود کشی کی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.