Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تحصیل پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالا سے اغواء ہونے والا دو سالہ سدیس گوجرانوالہ سے بحفاظت بازیاب کرواکے پولیس نے اغواء کار گرفتار کرلیا



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ورلڈ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ کی تمام سرکاری اور نجی اراضی و املاک کا ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بمعہ ڈرون امیجری نقشہ جات کی جارہی ہے ،یہ پراجیکٹ لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا ایڈوانس لیول ہے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ اسکین کیا جائے رہا ہے اور ایل آر آئی ایم ایس میں رہ جانے والی مینول جمع بندیوں کی کمپیوٹرائزیشن بھی مکمل کیا جائے گی، پلس پراجیکٹ میں صوبہ پنجاب میں 69ملین اربن اور رورل پارسل میپنگ کی جائے گی۔صوبہ پنجاب میں حافظ آباد اور لودھراں کے بعد ساہیوال اور سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر پائلٹ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اس منصوبے میں مجموعی پر 150ملین ڈالر لاگت آئے گی۔پلیس پراجیکٹ کی بدولت زرعی اورغیرزرعی اراضی کے حقوق کو ناصرف تحفظ ملے گا بلکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں نقشہ/امیج کو بھی شامل ہوجائے گا جسکی بدولت جس کی زمین کا مالک کہیں سے بھی انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے زمین کو دیکھ سکے گا جس سے ٹرانزیکشن بہتر اور شفاف طریقے سے ممکن ہوگی یہ پراجیکٹ سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ لینڈ فنانسنگ اور ایلوایشن بھی آسان ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی لینڈ کا جامع ڈیٹا بیس بھی ساتھ ہی تیار کیا جائے گا جس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار اراضی کو فوری حصول ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس)" پراجیکٹ کے سلسلہ میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پلیس پراجیکٹ کے سیف گاردلڈ وسیم ملک، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی، پلیس ٹیم کے ممبران، تحصیلدار سیالکوٹ سلیم راں، پسرور عثمان غنی، اور ضلعی انچارج پلس پراجیکٹ کیوان حسن بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کے تحت ضلع سیالکوٹ میں تمام دستی رجسٹریوں کی اسکیننگ، مینول موضع جات کی ڈیجٹیلائزیشن، جمع بندیوں اور مساوی رجسٹروں کی اسکیننگ اور بورڈ آف ریونیو کی تمام مساویوں کی اسکیننگ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ان کو اہداف دے دیئے ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مینول موضع جات کی جمع بندیوں، رجسٹریوں، پاور آف اٹارنی اورمساوی کی اسکیننگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ مسنگ اورشکستہ مساویوں کو دوبارہ بنانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ترجیحی بنیادوں پر پلس پراجیکٹ کو مکمل کروائیں گے اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ضلع سیالکوٹ میں ڈیجیٹل گرداواری، ریونیو اور زرعی ٹیکس سمیت دیگر محصولات اور واجبات کی ریکوری کا بھی جائزہ لیا اور ریونیو افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

مجاہد علی علوی کو اقبال و فیض کی سر زمین سیالکوٹ پر بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے عہدیداران اور غیور اساتذہ نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب  کے صوبائی صدر میاں امجد علی کی قیادت میں مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا ۔مر کزی صدر میاں امجد علی نے مجاہد علی علوی سے صرف اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین اس مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے بھی اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں ان کو کسی قسم کی تکلیف سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ اس لیے اپنی نرم مزاجی اور سخاوت کے تمام دروازے اساتذہ کے لیے کھول دئیے جائیں تاکہ اس حکومت کی ملازم کش پالیسیوں سے نالاں اساتذہ کو ٹھندی ہوا کا جھونکا مل سکے

کرو  مہربانی  تم  اہل  زمیں پر _ خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر۔جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مجاہد علی علوی نے کہا کہ اساتذہ کی فلاح کے لیے جتنا میرے بس میں ہوا کروں گا آپ اطمینان رکھیں ۔اس موقع پر عارف گل ،یوسف سہوترا،میاں محمد یوسف ،محمود ایاز،محمد جاوید چودھری ،ڈاکٹر رفیق ،میاں عارف ،محمد صابر،ارشاد خان ،عبدالرحمن،مبارک علی گھمن،ملک عثمان ارشد،میاں محمد افضل ،اصف علی گجر،ظفر اقبال چیمہ ،میاں شفیق اصف،نواز ہنجرا ،زاہد نور،عمران قیصر،شبیر گھمن،میاں اصغر علی،لیاقت علی گجر اور دیگر موجود تھے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ  


 رہنماپاکستان مسلم لیگ   ملک راشد پرویز اعوان  ممبر مجلس عاملہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ(ن)لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک میں خوشحالی لائی 8 فروری کو پارٹی دوبارہ بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی۔، انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔(ن) لیگ بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترےگی۔ اب پھر سے پاکستان میں توانائی کے میگا منصوبوں، شاہراہوں، یونیورسٹیوں اور صحت اداروں کا قیام، صحت کارڈ کااجرا اورمہنگائی وبیروزگاری کا خاتمہ کیا جائےگا۔پاکستان مسلم لیگ ن اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لےکر چلیں گی۔ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے قائد( ن) لیگ میاں نواز شریف ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنائیں انہوں نے مزید کہاہے کہ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس کی لیڈر سپ نے نو مئی جیسے واقعات کی خود نگرانی کی اور ملکی اداروں کی ساکھ کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑا گیا بدامنی پھیلائی گئی۔ اب یہ کس منہ سے اس ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ووٹ لینے اور الیکشن میں حصہ لینے کی بات کرتے ہیں جبکہ اسی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے میں اسی جماعت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘قوم جان چکی ہے کہ ملک کے تحفظ و تعمیر و ترقی صرف میاں نواز شریف ہی کی قیادت میں ممکن ہے۔ انشا اللہ 8 فروری میں عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے کلین سویپ کریگی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک عرفان جاپانی امید وار برائے چیرمین یو سی شہنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو کارکردگی کی بنیاد پہ ہی ووٹ ملتا ہے‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں خوشحالی اور ترقی ہوئی‘ ان شاء اللہ 8 فروری کا الیکشن پوری تیاری سے لڑ کر کلین سویپ کریں گے اور ملک کو ایک مرتبہ پھر امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔انہوں  نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر نہ صرف ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہو گی کیونکہ میاں محمد نواز شریف اپنے دل میں قوم کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں‘ ملک میں اب ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں جوقوم کی رہنمائی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔مسلم لیگ (ن) بھر پور تیاری سے انتخابی میدان میں اترے گی۔ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ ان کے داد رسی کس نے کرنی ہے اور کون عوام کو محرومیوں کے اندھیرے میں لے جارہا ہے اس لئے قوم ایسے نااہلوں سے عاجز آچکے ہیں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں جاری پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ کا دورہ کیا  اور پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ میگا  واٹر اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ کے تحت  14 ٹیوب ویلز میں سے 11 بنائے جا چکے ہیں پراجیکٹ کے تحت 5 نئے اوور ہیڈ ریزروائر مکمل کئے جا چکے ہیں۔ اور 141 کلومیٹر تک واٹر سپلائی لائین بچھائی جا چکی ہے۔   سیوریج پراجیکٹ کے تحت اکیس کلومیٹر تک   سیوریج لائن بچھائی جا چکی ہے  اور  3۔3  کلومیٹر تک کنڈوٹس  پر کام مکمل ہو چکا ہے۔فورس مین اور ڈسپوزل سٹیشن پہ 31 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر 9 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ شہاب پورہ فلائی اوور پر 16 فیصد کام مکمل ہو چکاہے۔پارکنگ شیڈز کے80  میں سے 16 یونٹ تیار کئے جا چکے ہیں اور 11   فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔   پسپ پراجیکٹ کے تحت پیرس روڈ، ڈیفنس روڈ، خادم علی روڈ اور کشمیر روڈ مکمل کی جاچکی ہیں اور عوام کے لئے کھول دی گئیں ہیں  جبکہ بقیہ سڑکوں پر دسبر کے آخر تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 1086 یونٹ فراہم کئے جا چکے ہیں۔ پسپ پراجیکٹ کے تحت چار میں سے تین پارکس کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور وہ سیلکوٹ میونسپل کارپوریشن کے حوالہ کئے جا چکے ہیں اور گلشن اقبال پارک کا 98 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر چیف انجنئر پسپ بھی موجود تھے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیکرٹری صنعت، حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال ایم ڈی پی ایس آئی سی سدرہ یونس، پی بی آئی ٹی، پی آئی ٹی بی کے نمائندوں اور ٹیوٹا اور پی ایس آئی سی کے ریجنل ڈائریکٹرز کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور اور ان کی ٹیم سیکرٹری صنعت اور انکے ہمراہ آنیوالے افسران کا استقبال کیا۔ سیکرٹری صنعت پنجاب احسان بھٹہ نے سرمایہ کاروں اور کاروبار کے لیے بزنس فیسلٹیشن کونسل کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بھی بزنس کمیونٹی بریفنگ دی اور بتایا کہ سیالکوٹ میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر شروع کرنے کے لیے صدر چیمبر کے تعاون سے انوار کلب) کا انتخاب کیا گیا ہے۔سیکرٹری صنعت پنجاب احسان بھٹہ نے ٹیم کے ہمراہ بزنس فیسلیٹی ٹیشن سنٹر کے لئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیااور کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب اور محکمہ صنعت کاروبار دوست بی ایف سی کو مکمل کریں گے اور اس کی تقلید کریں گے جہاں 17 سے زائد محکمے این او سی فراہم کرنے کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے بیٹھیں گے۔صدر چیمبر اور ڈی سی سیالکوٹ نے سیکرٹری انڈسٹری اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کی زیر نگرانی سرکاری افسران اور ملازمین کی کمیونٹی ریسکیو ٹریننگ کروائی جائے گی،آغاز ڈی سی آفس کمپلیکس سے کیا جائے گا، ٹریننگ کا مقصد ہنگامی حالات میں بہتر انداز میں ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ / ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ کرسمس اور نیو ائیر پر 8 ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو  ایمرجینسی میں فوری ریسپانس کریں گی۔ ریسکیو آفیسر  نے ریسکیو 1122کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  2ہزار221 مریضوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 953  زخمیوں کو موقع  پر ہی ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں سائنس کلب کی جانب سے ورلڈ فشریز ڈے پرڈاکٹر دانش (ڈین فیکلٹی آف سائنسز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)کی سرپرستی میں   ورکشاپ اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔   جس میں ڈیپارٹمنٹ  آف ذولوجی اور  محکمہ ماہی پروری پنجاب پاکستان نے بھرپور شرکت کی۔  ڈاکٹر زاہدشریف (ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری پنجاب پاکستان)  اور مسز عظیم بیگم نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مہمانان خصوصی نے پاکستان میں ماہی پروری کی معاشی اہمیت اور پائیداری پر لیکچر دیا اور ماہی پروری کے شعبے کو درپیش خطرات کے بارے میں بھی بتایا اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں ماہی گیری کے پاکستان میں حالیہ رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا و طالبات نے  فش کلچر کی پرورش کے لئے اپنے ماڈلز پیش کیے اور مہمانان خصوصی نے طلبا و طالبات کے ماڈلز کو سراہا۔  سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آخر میں مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 سیالکوٹ میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کا اہتمام کیا گیا

وی او 

سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے اہم پارٹنر کراس روٹ کلب سیالکوٹ نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر 

موترہ ریسٹ ہاٶس میں   اورنج پارٹی کا اہتمام کیا تو لاہور, گوجرانوالہ , وزیر أباد  سمیت کٸی شہروں سے أٸے ہوٸے سیاحوں اور باٸیکروں نے اس منفرد تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے سرپرست محمد ذکریہ ذکی اور کوأرڈی نیٹر اختر ناز نے مہمانوں کو خوش أمدید کہا۔ سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چٸیرمین عبدالشکور مرزا اور سینٸر واٸس چٸیرمین محمد یونس چودھری نے کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے منتظمین کی طرف سے پہاڑوں کے عالمی دن  کے موقع پر سیالکوٹ میدانی علاقے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرنے پر انہیں مبارک باد دی اور انہیں  سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کی طرف سے شروع  کردہ مہم سیالکوٹ کو پہچان دیں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراٸی۔ اورنج پارٹی میں سیاحوں کے بچوں نے بھی شرکت کی اور کینو, مالٹوں اور فروٹروں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ  سیالکوٹی پلاٶ سے بھی مستفید ہوٸے۔






سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تحصیل پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالا سے اغواء ہونے والا دو سالہ سدیس  گوجرانوالہ سے بحفاظت بازیاب کرواکے پولیس نے اغواء کار گرفتار کرلیا، قلعہ کالروالا کے علاقہ لیاقت آباد کے عطاء الرحمن کے دو سالہ بیٹے سدیس کو گزشتہ اتوار کے روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا تھا اور ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کمسن بچے کے اغواء جیسے سنگین معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پسرور شہباز احمد کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کی بحفاظت بازیابی ممکن بنانے کے احکامات جاری کئے، ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالروالا اختشام الحق نے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے چالیس سی سی ٹی وی کیمروں کی دو سو گھنٹوں پر محیط فوٹیج کا تجزیہ کیا اس دوران ہیومن انٹیلی اور روایتی طریقہ تفتیش کو بھی بروئے کار لایا گیا اور پولیس ٹیموں نے تین دن کی انتھک محنت کے بعد کمسن مغوی سدیس کو گوجرانوالہ سے بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا جبکہ اغواء کار ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، کمسن کی بحفاظت بازیابی پر غم سے نڈھال والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور علاقہ کے لوگوں  نے  پولیس ٹیم پر  پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مٹھائیاں تقسیم کیں اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


جناح اسٹیڈیم پل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، موٹر سائیکل سوار ذاکر کو سامنے سے آنے والی کار نمبری 3396 اس کے ڈرائیور کی تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے آکر ٹکرائی جس سے زاکر شدید زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا اور تیز رفتار کار فرنٹ پر بھی تباہ ہوئی، شدید زخمی زاکر کو ہسپتال داخل کروادیا گیا اور پولیس مصروف کاروائی رہی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


وزیر اباد روڈ پر لیدر فیلڈ ساہووالہ سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے سوار خاتون جاں بحق ہوگئی، عینی شاہد کے مطابق تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اس کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے موٹر سائیکل کو پیچھے ٹکرائی جس سے اس پر سوار پچاس سالہ خاتون ناصرہ سر پر گہری چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا، واقعہ کا زمہ دار ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا، پولیس مصروف کاروائی رہی۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ صدر پولیس نے شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے والے دس ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، ایس ایچ او قیصر بشیر کے مطابق عمران سمیت دس ملزمان پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کرلئے اور ملزمان نے شادی کی تقریب کے دوران ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ اور ہلٹر بازی کی تھی جس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دس ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، مقدمہ کا چالان مکمل کرکے جلد سماعت کیلئے عدالت میں جمع کروایا جائے گا جہاں ملزمان کو قید و جرمانوں کی سزائیں ملیں گی۔

لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر رولز میں ترمیم کر کے ہمارے بچوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ مارا گیا



سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے فوت ہونے والے ریسکیو محافظ محمد فاطر کو سسکیوں اور آہوں میں اللہ کے سپرد کر دیا گیا، ریسکیورز و ریسکیو محافظین کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کی اور اس کی خدمتوں کے عوض ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے سلامی پیش کی اور بعدازاں قبر پر چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی، مرحوم بطور رضاکار اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا اور مختلف ریسکیو آپریشنز و اسپیشل ڈیوٹیز جیسے محرم، 12ربیع الاول میں ریسکیو کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے چکا ہے، اس کے علاوہ قومی سطح پر ہونے والے ریسکیو مقابلہ جات میں بھی حصہ لہ چکا ہے، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ نے ریسکیو محافظ کے اس طرح اچانک حادثہ میں زخمی اور بعدازاں جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بے لوث ہو کر عوام الناس کی خدمت میں سرشار تھا اور اسے بڑا شوق تھا خلق خدا کی خدمت کرنے کا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئر نوید اقبال نے ریسکیو محافظ کی اس حادثاتی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کو صبر و تسلی بھی دی۔

ھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں قران پاک کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.