Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پسرور انتہائی افسوس ناک واقعہ تین افراد 40 سالہ نعیم 26 سالہ مذمل 38 سالہ شہزاد کو دن دیہاڑے کھوکھراں چوک میں پولیس کی وردی میں مبلوس


 

سیالکوٹ پیورو رپورٹ

پسرور انتہائی افسوس ناک واقعہ تین افراد 40 سالہ نعیم 26 سالہ مذمل 38 سالہ شہزاد  کو دن دیہاڑے کھوکھراں چوک میں پولیس کی وردی میں مبلوس ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی ارہی ہے لواحقین کا نعشیں کچہری چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا مقامی پولیس نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقع سزا دلوائی جائے گی لواحقین نے پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہےکہ 40کروڑ روپے کی لاگت سے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے ہسپتال میں او پی ڈی اور وارڈز میں سہولیات کا معیار بہتر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر ملک عبدالغفور کی زیر سربراہی سابق ایوان صنعت و تجارت کے صدور کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالستاراور ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خرم انور خواجہ نے ٹراما سنٹر میں سٹیزن کمیونٹی بورڈ کی زیر نگرانی ڈائیگناسٹک لیبارٹری  کی رپورٹ پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں شہریوں تمام طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام طبی سہولیات اور ٹیسٹ بغیر کسی معاوضے کے کئے جائیں۔انہوں نے سی سی بی کے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ لیبارٹری ٹیسٹ کی فری سہولیات کیلئے اقدامات کریں۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اسموگ میں ٹرانسپورٹ کا تقریبا 30فیصد حصہ ہے، اگر گاڑیوں کے مالکان  بروقت گاڑی کی مرمت اور انجن آئل تبدیل کریں تو گاڑیاں دھواں نہیں چھوڑے گی اور اس سے ڈیزل اور پیٹرول میں بھی بچت ہوگی، اسموگ کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور شہری ماحول دوست بنے اور سموگ کا سبب بننے والے عوامل کارخانوں، اینٹوں کے بھٹوں، گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں ، کوڑے کے ڈھیروں اور فصلوں کی باقیات کو لگی آگ کی تصاویر کو موبائل فون میں” جی پی ایس میپ کیمرہ ایپس“ کے ذریعے بنا کر 03210980980پر واٹس ایپ کریں یا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبر0529250011پر اطلاع دیجیئے اور اسموگ کو کم سے کم کرنے کیلئے "منی مائز اسموگ"مہم کو کامیاب بنا کر ماحول دوست شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ بات انہوں نے آج جنرل بس اسٹینڈ سیالکوٹ میں انسداد اسموگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانسپکٹت ٹریفک پولیس اسد بٹ، محکمہ ماحولیات کے مقامی حکام ، پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور ڈرائیورز بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ مالکان اور ڈرائیورز اپنے گاڑیوں میں معیاری ڈیزل استعمال کریں ور انجن آئیل اور ائیڑ فلٹر کو ٹائم پر تبدیل کریں اور دھواں چھوڑنے پر گاڑیوں کو فوری مرمت کروائیں۔ انہوں نے کہا دھواں چھوڑنے والے گاڑیاں فیول کو ضائع کرتیں ہیں۔ اس لئے جرمانوں اور سزاہوں سے بچنے کیلئے ایس او پیز من و عن عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات بلا وجہ گاڑیوں کو اسٹارٹ نہ رکھا کریں جبکہ اڈہ مالکان دھول مٹی کو اڑنے سے روکنے کیلئے اڈہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

بعد ازاں آگاہی اسموگ ریلی نکالی گئی جس دوران شرکاء ریلی نے اسموگ کا باعث بننے والے معلوماتی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کہ جانب سے شہریوں میں اسموگ کے سدباب کیلئے بروشرز اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے گئے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 تھانہ کوٹلی لوہاراں میں صہیب ارشد کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ایس ایچ او صہیب ارشد اپنے شعبے میں  پروفیشنل صلاحیت کے حامل ہیں تھانہ کوٹلی لوہاراں میں تعینات ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انداز میں سرانجام  دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے  شہریوں  کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے راہزنوں لٹیروں چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی کسی بھی مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی عوام کی مال و جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے پولیس انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان تفریق بس اب ایک جھجک ہے شہری کسی بھی قسم کی  شکایت کو درج کروانے میں ہچکچاہٹ محسوس نا کریں ہم ان کی خدمت کے لیے ہر وقت تھانہ کوٹلی لوہاراں میں حاضر خدمت ہیں


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص حکمت عملی سے پڑوپی آرائیاں تعفن میں پھیلنے لگا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ رہائشی آبادی کو کچرے کا ڈھیر بنانے لگ گیا

کوڑا کرکٹ رہائشی آبادی میں پھینکنے سے علاقہ مکین مہلک بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے 

علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے سخت نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لوگوں میں مہلک بیماریاں بانٹنے لگ گئی شہر بھر کا کچرا گاؤں پڑوپی آرائیاں کھنڈر والی جگہ میں پھینکنا شروع کر دیا جس سے علاقہ بھر میں تعفن اور مہلک بیماریاں جنم لینے لگیں شہری ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض میں مبتلاء ہونے لگے کوڑا کرکٹ کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو گیا دوسری طرف  SWMC کی گاڑیاں بھی  تیز رفتار سے گزرتی ہیں جس کے باعث ایک حواتین بری طرح سے حادثہ کا شکار بھی ہوئ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر کا کوڑا کرکٹ رہائشی آبادی میں پھینکنا انتہائی ناقص عمل ہے جس سے بچے بوڑھے نوجوان موذی مرض کو جنم دینے لگے اسکول کے طلباء اور نمازیوں کے لیے تعفن زدہ بدبو سے گزرنا دشوار ہو گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا کرکٹ کو رہائشی آبادی کی بجائے کہیں اور پھینکیں تاکہ تعفن اور گندگی سے بچا جا سکے اس سلسلے میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور سی او ویسٹ مینجمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل فور نوٹس لیتے ہوئے کاروائ عمل میں لائ جاۓ


سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


شہر اقبال میں حکومت پنجاب کے سٹی پیکج کے تحت 6اہم شاہراہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، 1ارب روپے لاگت سے تعمیراتی کام دسمبر کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے ایکسین ہائے ویز، ایس ڈی او صائم علی نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ سٹی پیکج کے تحت چھ سڑکوں کی تعمیر پر 1091ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر اس منصوبے کا مقصد صنعتی لحاظ سے منفرد اہمیت کے حامل شہر سیالکوٹ میں انفراسٹرکچر کی بہتری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میگا پراجیکٹ کے تحت 2.85کلو میٹر طویل شہاب پورہ روڈ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے، 3.4کلو میٹر شہاب پورہ روڈ پر 88فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، 1.5کلو میٹر کشمیر روڈ،1.2کلو میٹر ریلو روڈ بھی تعمیر کی جا چکی ہیں، 3.4کلو میٹر خواجہ صفدر روڈ، 2.2کلو میٹر سرکلر روڈ پر کام جاری ہے جبکہ امام صاحب روڈ کی تعمیر بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا کہ سٹی پیکج کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی کام کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مختصر وقت میں 77فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، ابتک فنانشل پراگرایس 70فیصد ہے جبکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے محفوظ رکھنے پر بھرپور توجہ دی جاری ہے۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ چراغ پورہ کے35سالہ نوجوان نےگھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر خود کشی کر لی ۔

تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق محلہ چراغ پورہ کے رہائشی عمر ولد سجاد خان کا اپنی بیوی سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا عمر نے اج اپنے اپ کو کمرے میں بند کرکے خود کو آ گ لگا لی دیکھتے ہی دیکھتے آ گ چند ہی منٹوں میں اتنی تیزی سے پھیلی اور پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے  وہ بری طرح جھلس گیا اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو ٹیم نے اگ پر قابو پالیا مگر عمر نہ بچ سکا ریسکیو 1122 والوں نے

  کمرےسے جھلسی ہوئی لاش کو باہر نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال سول ہسپتال منتقل کر دیا مقامی پولیس مصروف تفتیش۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.