Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے اسرائیل کی شدید بمباری کے سامنے فلسطین کے لوگ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن گئے ہیں

 



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے اسرائیل کی شدید بمباری کے سامنے فلسطین کے لوگ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن گئے ہیں وہ سیالکوٹ میں لبیک یا فلسطین ریلی سے خطاب کررہے تھےجس میں ہزاروں نوجوان، خواتین اور لوگوں نے شرکت کی امیر جماعت اسلامی میاں آصف اقبال،قیم ضلع ذولفقار ذکی امراء، قیمین،اور امیر صوبہ پنجاب وسطی جاوید قصوری بھی شریک تھےامیر پاکستان سراج الحق نے کہا کہ مسلم اُمّہ کے بے حس حکمرانوں کی کمزوری سے اسرائیل اور امریکہ کے مظالم میں دن بدن بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایٹم بم چلا کر ہیروشیما کے لوگوں کو نیست و نامود کیا تھا اس سے زیادہ طاقت سے اسرائیل نے غزہ پر گولا بارود چلایا ہے۔ انہوں نے کہ اہل غزہ ساتھ ساری پاکستانی قوم ہے اور جماعت اسلامی پاکستان 19 نومبر کو اہل فلسطین اور غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے لاہور میں ملین مارچ کریں گے



سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)


بزنس کمیونٹی کی طرف سے فلسطین سے اظہار ئکجہتی کی تقریب کا انعقاد اورچیمبر آف کامرس اتحاد گروپ کے رہنماشیخ ریاض الدین، صدر چیمبر عبدالغفور ملک،خواجہ مسعود اختر صدر الخدمت فاؤنڈیشن،فضل جیلانی چیئرمین ایئر سیال،میاں محمد ریاض اور عمیر SCCIاور الخدمت فاؤنڈیشن فلسطین کے لیئے عطیات اکٹھا کرنے کی تقریب سے خطاب مقررین کا خطاب 

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے فلسطینی عوام کے لیئے”ایک ساتھ“کے نام سے ہیریٹج کلب میں   فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا،جس میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی  اور ان کی اخلاقی اور مالی مدد کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں صدر سیالکوٹ چیمبرعبدالغفور ملک، خواجہ مسعود اختر، ریاض الدین شیخ سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ ایک نیک مقصد کے لیئے متحد ہونے کے ساتھ یہ تقریب ضرورت مندوں اور انسانیت کا گہرا مظاہرہ ثابت ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر 63,782,000 روپے  کی امداد جمع  کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قابل ذکر مجموعہ صرف ایک عدد نہیں ہے یہ امید کی کرن ہے، مدد فراہم کرنے کا عزم  اور ایسے انسانی مقاصد کے لیئے کمیونٹی کے متحد ہونے کی طاقت کا ثبوت ہے اور  فلسطینی کمیونٹی کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہماری غیر متزلزل  حمایت کو واضح کرتا ہے۔تقریب میں ممتاز بزنس مینوں حنیف خان،خواجہ خاور انور، ڈاکٹر خرم انورخواجہ، امیر جے آئی ضلع میاں آصف محمود، طیب غفار،معظم،خواجہ شعیب،ڈاکٹر اسلم ڈار، جواد، ڈاکٹر خالد رفیق، میاں عثمان جاوید، شیخ عتیق الرحمان، حافظ شاہد نوید، رمضان عابد، ملک اشرف اعوان، ضرار ڈار، میاں محسن گل،ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، ڈاکٹر مریم نعمان، خاور انور خواجہ، ڈاکٹر خرم انور، سابق ضلع ناظم اکمل چیمہ، میاں ریاض، عبدالقدیر راہی، تجمل حسین سچل، اظہر ڈار، اویس بٹ، وقار عظیم، عمران رحمان، معظم،سلیمان میر، فراز سلیم، جمشید، محسن اکرام، فہد بٹ، چودھری سمیع اللہ، سبحان اور بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دل کھول کر فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لئے عطیات دیئے۔

(سیالکوٹ بیورو رپورٹ) 


الیکشن کمیشن نے بیورو کریسی کی لسٹیں طلب کر لیں آئندہ ہفتہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، ذرائع کے مطابق 20 اضلاع  کے ڈپٹی کمشنرز۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ریجنل پولیس آفیسرز ۔ سرکل پولیس آفیسرز ۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ صحت تعلیم زراعت انہار ریونیو افسران کے تبادلے ہونگے۔ ذرائع


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے 

ایس پی مدینہ ٹاون فیصل آباد حافظ کامران اصغر کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی عثمان طارق بٹ کو تبدیل کرکے ایس پی سہالہ ٹریننگ سینٹر تعینات کردیا گیا

ایس پی سول لائن گوجرانوالہ رضوان طارق کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا

ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد بلال محمود سلہری کو تبدیل کرکے ایس پی سول لائن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا

ایس پی سی آئی اے فیصل آباد عابد حسین ظفر کو تبدیل کرکے ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال جاوید اقبال خان کو تبدیل کرکے اے آئی جی انویسٹیگیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ رحمان قادر کو تبدیل کرکے ایس پی لائل پور فیصل آباد تعینات کردیا گیا

ایس پی لائل پور فیصل آباد تیمور خان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ٹیلن نیوز کو بند اور فروخت نہیں کیا جا رہا ،،سی ای او ٹیلن نیوز قیصر بریار 

چینل میں کام کرنے والے موجودہ صحافی ،میڈیا ورکرز اور اینکرز ہمارا اثاثہ ہیں کسی کو برطرف نہیں کیا جائے گا ،سی ای او کی پی ایف یو جے کے وفد کو یقین دھانی 

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے پرائیویٹ ٹی وی چینل ٹیلن نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور چینل انتظامیہ سے ملاقات کر کے انہیں چینل کی بندش کے متعلق مارکیٹ میں گردش کرنے والی افواہوں کے متعلق تبادلہ خیالات کیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، و سیکرٹری فنانس نیر علی پر مشتمل وفد نے چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO) قیصر بریار اور بیورو چیف سہیل بھٹی کو بتایا کہ ٹیلن نیوز سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی حالیہ برطرفیوں کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ٹیلن نیوز کے مالکان نے ٹی وی چینل فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے قبل وسیع پیمانے پر صحافیوں میڈیا ورکرز اور اینکرز کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا ۔ وفد نے انتظامیہ کو بتایا کہ ایسی افواہوں کی وجہ سے ملک بھر کے صحافی میڈیا ورکرز تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ ٹیلن نیوز کا سٹاف عدم تحفظ اور ذہنی و اعصابی دباؤ کا شکار ہے اس موقع پر ٹیلن نیوز کے سی ای او قیصر بریار نے پی ایف یو جے کے وفد کو بتایا کہ ہم اچھی شہرت کے حامل صنعت کار ہیں جو اپنے سٹاف کو کمپنی کا اثاثہ اور اپنا خاندان سمجھتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ٹیلن نیوز کو نہ تو فروخت اور نہ ہی بند کیا جائے گا انہوں نے زیرگردش افواہوں کو چینل اور وہاں کام کرنے والے سٹاف کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینل میں موجودہ کام کرنے والے صحافیوں میڈیا ورکرز اور اینکرز میں سے کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا ۔قیصر بریار نے کہا کہ تھوڑے وقت میں چینل کو مقبول بنانے والے یہ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں اس موقع پر پی ایف یو جے کے وفد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حال ہی میں ٹیلن نیوز سے نکالے گئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کوبحال کیا جائے جس کے جواب میں سی ای او نے برطرف ملازمین کی بحالی پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


محمد خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز میڈیا گروپ کو  APRNS صوبہ پنجاب کا صوباٸی ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقررکر دیا گیا۔

 آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS. (رجسٹرڈ) کے مرکزی آفس آسلام آباد سے مرکزی جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ (جی ایم جٹ) نے مرکزی کابینہ کی مشاورت کے بعد صوبہ پنجاب سیالکوٹ سے   محمد خرم میر چیف ایگزیکٹو روزنامہ سکالرز نیوز میڈیا گروپ کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS  کا صوباٸی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب مقرر کر دیا ہے




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


قبرستان بابل شہید

سیالکوٹ کے سیاستدانوں بس ووٹوں کے چکر میں روڈ ہی بنواتے رہو گے!

 کبھی سیالکوٹ کے قبرستانوں کا بھی ہال دیکھو جا کے آج پھر قبرستان بابل شہید جانے کا اتفاق ہوا اسلام علیکم یا اہللقبور کہنے کے بعد جیسے ہی آگے بڑا وہی کیچڑ سے لبڑے راستے بے انتہاء کچرا نا کوئی صفائی آج دل بہت اداس ہوا آخر ہمیں لوٹ کر مر کے قبرستان  ہی جانا ہے ( سیاستدانوں) جیسے اپنے گھروں کو سجاتے ہو نئے نئے روڈ بنا رہے ہو!

 یہ قبرستان بھی ہمارا گھر ہے اس کی بھی فکر کرو قبرستان کی بھی صاف صفائی کروائیں یہ پوسٹ میں صرف قبرستان بابل شہید کے لیئے نہیں کی بلکہ جتنے بھی قبرستان ہین ہم سب کو مل کے ان کا خیال رکھنا چاہئیے!



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی

بیرون ملک اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ملزم پرواز نمبر EK610 کے ذریعے اٹالین کارڈ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹالین ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹمپ لگی ہوئی تھیں۔ملزم مشرف اقبال کا تعلق بھکر سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔










































































Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.