Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

A Mazda, a TMG truck, ڈسکہ روڈ پر موترہ سٹاپ کے قریب دھند کے باعث مرغیوں والا مزدا، ٹی ایم اے ٹرک، دھند کے باعث سامنے جاتی راجہ بس اور کار سے سے ٹکرا گیا

ڈسکہ روڈ پر موترہ سٹاپ کے قریب دھند کے باعث مرغیوں والا مزدا، ٹی ایم اے ٹرک، دھند کے باعث سامنے جاتی راجہ بس اور کار سے سے ٹکرا گیا 


urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


ڈسکہ روڈ پر موترہ سٹاپ کے قریب دھند کے باعث مرغیوں والا مزدا، ٹی ایم اے ٹرک، دھند کے باعث سامنے جاتی راجہ بس اور کار سے سے ٹکرا گیا جس سے تین افراد زخمی جبکہ مزدا کا ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا، تیز رفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی وجہ سے گاڑیاں بھی تباہ ہوئی، ریسکیو 1122 عملہ نے بروقت پہنچ کر ڈرائیور کو باحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، واقعات کے تینوں زخمیوں 23سالہ اقصا، 33 سالہ فیصل اور 50 سالہ عبدالمجید کو ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، موترہ پولیس کی کارروائی جاری رہی۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 5 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے

 اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. عتیق 2. اظہر عالمگیر 3. معظم شریف4. عثمان5. محمد نبیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 15کلو 290گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 10جواری گرفتار

ملزمان اعجاز،ظفراقبال،مقصود،مبشر،مقصود اقبال،اختر علی خان،شاہد، محمد بشیر، شہزاد اور افضال بذریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے، تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے جواء پر لگی رقم 17 ہزار روپے اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


نگران وزیرا علی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں ٹیموں کا کریک ڈاؤن، درجنوں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ، تجاوز کنندگان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے آپریشن کے حوالے سے بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انتظامی و بلدیاتی افسران کو اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز اے سی سمبڑیال احسن ممتاز کی زیر نگرانی مختلف شاہراہوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے شاہراہوں سے تجاوزات ختم کردی گئیں اور تجاوز کنندگان پر جرمانے بھی عائد کئے گے، اسی طرح اے سی ڈسکہ انور علی کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کے دوران تجاوز کنندگان کو شاہراہوں سے ہٹا دیا اور انکا سامان بھی ضبط کر لیا، تحصیل پسرور میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی اے سی قمر محمود منج نے کی اور تجاوزات ختم کرا دیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جامع اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تحصیلوں میں بھی یہ کاروائی جاری رہے گی۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سردیوں میں انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ،نوٹس لینے کا مطالبہ 


تفصیلات کے مطابق شہر اقبال اور گردونواح میں

 سردیاں کیا شروع ہوئیں ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اس کے انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیے گئے ہیں انڈوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں لیکن قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ شہر میں انڈوں کے بیوپاریوں نے سرد ہوا چلتے ہی فی درجن ریٹ میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سردی سے پہلے ہی انڈوں کو آگ لگ گئی انڈہ گرم 50 روپئے اور ایک درجن انڈا 400 سے 450 روپئے تک فروخت کیا جا رہا ہے پاکستان کی تاریخ میں انڈا بلند ترین قیمت میں پہنچ رہا ہے اگر یہ حال ریا تو سردی میں انڈے کھانا ناممکن ہو گآ معلومات کے مطابق فیڈ ملز آپنا ریٹ مقرر کرکے عوام کو لوٹ ریا ہے مرغی کم لیکن انڈا بلند ترین ریٹ پر ہے حکومت آس طرف توجہ دیں فیڈ مافیا کو کنٹرول کرے انڈا اور مرغی عوام کیلئے سستا کریں تاکہ عوام مرغی و انڈوں سے لطف اندوز ہوسکے۔

urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


تھانہ رنگپورہ کے ایریا اوورہیڈ برج  جنا ح اسٹیڈیم  کے مین گیٹ پر دو ملزمان نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق نوجوان مجاہد خان کو فائرنگ کر کے دو ملزمان نے شدید زخمی کیاجو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ رنگپورہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


پنجاب میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا، محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2023-24ء کیلئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا، ترجمان آبپاشی کے مطابق پنجاب کی مختلف سالانہ نہریں 30 جنوری 2024ء تک بند رہیں گی، شیڈول کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی، لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال 12 جنوری 2024ء تک بند رہیں گی، قادر آباد بلوکی لنک کینال27 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہے گی، لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری تک بند رہیں گی

اپر پاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری تک بند رہیں گی، اپرجہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری لوئر چناب کینا، جھنگ برانچ 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہیں گی، جھنگ برانچ 27 دسمبر سے 13 جنوری اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہیں گی، تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہے گی، تریموں بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 جنوری سے 27 جنوری تک بند رہیں گی، سدھنائی کینال اور سدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 جنوری سے 28 جنوری لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک بند رہے گی، لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری بند رہیں گی، تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی، اس بندش کے دوران محکمہء آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب سالانہ نہروں میں بھل صفائی کرائے گا۔



urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 

سات روز قبل میانوالی بنگلہ کے قریب تیرتے ہوئے ڈوب جانے والے 70 سالہ بزرگ کی نعش نہر سے برآمد کرلی گئی، 21 دسمبر کو ڈوبنے والے 70 سالہ لیاقت کی نعش میانوالی بنگلہ کے قریب سے تیرتی ہوئی ملی تھی جسے شکایت پر ریسکیو عملہ نے موقعہ پر جاکر نے نعش کنارے لانے کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی، نعش دیکھ کر اہل خانہ سوگ میں آگئے اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات 
مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین راجہ محمد ظفر الحق،سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ملاقات میں شریک تھیں 
مسلم لیگ(ن) کے الیکشن سیل کے چئیرمین سینیٹر اسحاق ڈار،پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں،سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی ملاقات میں موجود تھے 
ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی
پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لیئے  خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا 
پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک دی 
نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے،قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا، پروفیسر ساجد میر 
قائدین نے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کےلیئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہء خیال کیا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.