جی او سی 15 ڈویثرن میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ سیالکوٹ کا دورہ کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشتاق احمد سے ملاقات کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا amran khan
Sachi Khabary newsDecember 28, 2023
0
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر 48 گھنٹوں کے اندر اپنی تجاوزات از خود ہٹا دیں، بصورت دیگر تجاوزات کو مسمار اور سامان ضبط کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج مرکزی انجمن تاجراں، ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان سے انسداد تجاوزات مہم کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر، سنئیر نائب صدر شمیم خان لودھی، صدر انجمن تاجران سیٹھی پلازہ میاں شمس، نمائندہ ایوان صنعت و تجارت رانا ندیم، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، سی او ایم سی ایس ملک افضل، سی او ایم سی پسرور اسد شاہ اور ٹریف انسپکٹر اسد بٹ نے شرکت کی جبکہ چاروں تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر بذریعہ وڈیو لنک شریک ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے مرکزی انجمن تاجران اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی نشاندھی کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جاسکے۔ ڈی سی نے ضلعی کونسل، میونسپل کارپوریشن/کمیٹی کے عملہ تہہ بازاری کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں تجاوز کنندگان کو متنبہ کریں کہ وہ 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے اندر اپنی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیاتی اداروں کے مقامی سربراہان کو ہدایت کی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کا بلا امتیاز خاتمہ یقینی بنائیں اور کسی سے رو رعایت نہ برتی جائے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیر نائب صدر وہاب جہانگیر سے اسٹیشن کمانڈر سیالکوٹ کینٹ نے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ کینٹ کے علاقوں میں بہتری کیلئے پاک فوج کے بھرپور اقدامات ہیں اور شہری پاک فوج پر مکمل اعتماد کرتے پیں، اسٹیشن کمانڈر سیالکوٹ کینٹ نے سیالکوٹ کینٹ کے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا اور ان سے آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رکھنے عزم کیا۔
سیالکوٹ کے مضافات میں شدیددھند کا راج حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی اور ٹریفک جام ہونے سے شہری پریشان ہوگئے، تحصیل سیالکوٹ، پسرور، ڈسکہ ،سمبڑیال میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز متاثر ہوئے، شدید دھند کے باعث ملحقہ تمام روڑز پر ٹریفک متاثر ہوئی، لاہور سے سیالکوٹ موٹر موٹروے 11 شدید دھند کے باعث بند رہی اور ٹریفک مکمل طور پر بند رہی، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عطاء کے مطابق غیر ضروری سفر اجتناب میں ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں جاری ہیں۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے متاثر زہنی توازن پچاس سالہ لاوارث عورت کی مدد کردی، تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او رانا گلزار نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہباز پورپل دریا جلال پور جٹاں کے روڈ کے پاس گھومنے والی پچاس سالہ عصمت رانی سے ملاقات کی اور اس کی غربت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی، غریب ترین عصمت اور اس کے بھائی محمد لطیف اور محمد رفیق میانہ پورہ میاں سعید کی کوٹھی کے قریب کی نشاندہی کروا رہے تھے، پولیس کی خاتون عصمت کے وارثان تلاش جاری ہے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان بھرپور الیکشن کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر و امیدوار خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی ریحانہ امتیاز ڈار کے درمیان سخت مقابلے کیلئے انتخابی مہم جاری ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کے بیٹوں عثمان ڈار اور عمر ڈار اور دوسرے بیٹے دن رات عوام سے ووٹوں کیلئے رابطوں میں ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سعید احمد بھلی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر مبشر اعوان کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 72 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی علی زاہد حامد اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری غلام عباس کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 میں مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے اور امیدوار عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے عوام سے رابطوں میں ہیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 میں سابق رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کے درمیان مقابلہ ہے اور ووٹروں سے رابطے جاری ہیں، قومی اسمبلی کے ضلع سیالکوٹ کے پانچ حلقوں میں دوسری جماعتوں اور آزاد امیدوار بھی ووٹوں کیلئے عوام سے رابطوں میں مصروف ہیں۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تھانہ بیگووالہ پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیں، ایس ایچ او ملک فیاض نے کالر کی اطلاع پر پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم وارث مشتاق کو گرفتار کر کے ناجائز 30 بور پستول اور تین ضرب گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا، پولیس کے مطابق سزا کیلئے ملزم وارث مشتاق کے خلاف درج مقدمہ کا چالان جلد سماعت کیلئے عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
سیالکوٹ میں محکمہ اوقاف کے مینجر نے ٹھیکیدار امام صاحب گراونڈ سے مبینہ ملی بھگت کر کے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، اتوار بازار اور جمعرات بازار کے دوران دربار کی سیڑھیوں پر عارضی ناجائز تجاوازت کروا کر مینجر اوقاف افتخار سلہریا اور عملہ ہزاروں روپے اکھٹے کرتا ہے،
مینجر اوقاف افتخار سلہریا نے امام صاحب گراونڈ کی سیڑھیوں پر عارضی ناجائز تجاوزات کروا کر اتوار اور جمعرات بازاروں سے ہزاروں روپے اکٹھے کرواتا ہے، شہریوں بابر علی، صادق ریاض اور محمد نبیل رضا کی باربار شکایات کرنے پر بھی مینجر اوقاف اپنی ضد پر قائم ہے، سیڑھیوں کی عارضی تجاوزات کی وجہ سے زائرین کا گزرنا محال ہوگیا ہے بلکہ اوباش نوجوان سڑھیوں پر کھڑے ہوکر خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کرتے اکثر نظر آتے ہیں، امام صاحب گراونڈ میں ناقص سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہورہے ہیں، شہریوں کے مطابق مینجر اوقاف افتخار سلہریا نے سیالکوٹ میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، سیکرٹری اوقاف فوری نوٹس لیں اور ایماندار آفیسر مقرر کریں۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی بیت المال کمیٹی نے 20 مستحق مسیحیوں خاندانوں میں 20ہزار روپے فی کس کے کرسمس چیکس تقسیم کئے، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی چودھری شکیل احمد ، وائس چیئرمین ملک احسن علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن کے علاؤہ اراکین بیت المال کمیٹی نے مستحق مسیحیوں خاندانوں میں کرسمس کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی چودھری شکیل احمد نے چیک حاصل کرنے والے مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی چودھری شکیل احمد نے کہا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی میرٹ پر مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کو یقینی بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پوری دیانت داری سے انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ میں کرپشن و بددیانتی کی وجہ سے اس کے قابل فخر کارنامہ سے یہ کرپشن میں پنجاب بھر میں اس نے سبقت حاصل کرلی، موٹر رجسٹریشن برانچ میں ای ٹی او کی ذیر نگرانی کرپشن کا بازار گرم ہے اور ملازمین اور ٹاؤٹ مافیا کی چاندی کی وجہ سے عوام زلیل و خوار ہوگئے ہیں لیکن شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہوئی ہے، سماجی کارکن محمد قادر شفیق کے مطابق شہریوں کو سہولت کی بجائے کرپشن کا سامنا ہے اور شکایات کے باوجود کاروائی نہ ہوئی ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ میں بے قاعدگیوں اور کرپشن سے عوام مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں، شہریوں نے کرپشن و بددیانتی کے خاتمہ کے زمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
پسرور میں سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 49 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان قومی اسمبلی حلقہ این اے 72 سے الیکشن میں حصہ لے گے، انہوں نے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے پاس آکر صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
جی او سی 15 ڈویثرن میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ سیالکوٹ کا دورہ کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشتاق احمد سے ملاقات کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا، صدر کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ سیالکوٹ بریگیڈیئر اویس توقیر بھی موجود تھے، جی او سی 15 ڈویثرن میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ سیالکوٹ کی عوامی مسائل کے حل کی کارکردگی بارے تبادلہ خیال کیا۔