Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

Sui Gas سوئی گیس کی طرف سے عوام کو فراہم کردہ بلوں کی مد میں صفر ریٹ پر 645 روپے بل بھجوایا جانے کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں صارفین تشویش میں مبتلا

 


سید عارف حسین شاہ

 سوئی گیس کی طرف سے عوام کو فراہم کردہ بلوں کی مد میں صفر ریٹ پر 645 روپے بل بھجوایا جانے کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے،

 صارفین سوئی گیس کو 35 یونٹ گیس استعمال کرنے پر بل 720 روپے ہوا اور 501 یونٹس کا بل 88 ہزار چالیس روپے رہا، شہری محمد محسن کا سوئی گیس کا بل ایک ہزار چار سو اسی روپے رہا اور اگلے مہینے کا بل چار ہزار ایک سو ستر روپے وصول ہوا جس کے مطابق شہری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا،


سید عارف حسین شاہ

 شدید دھند میں ائیرپورٹ روڈ پر گدھا گاڑی الٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، 37 سالہ وسیم بشارت گدھا گاڑی پر جارہا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے گدھا گاڑی روڈ سے نیچے اتر کر الٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا اور گدھا بھی زخمی ہوا، شدید زخمی وسیم بشارت کو ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دیتے ہوئے علاج معالجہ کیا۔

سید عارف حسین شاہ

 شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ کے گردونواح کی سڑکوں اور علاقوں میں دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹس نہ ہونے کے برابر رہی، پسرور نارووال روڈ پر دھند کے دوران موٹر سائیکل ٹکرانے سے نوجوان عدیل اکرم شدید زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل تباہ ہوئی، پسرور، بڈیانہ، ستراہ، موترہ، ڈسکہ، بمبانوالہ، ائیرپورٹ، سمبڑیال، اگوکی، ہیڈ مرالہ، بجوات، کوٹلی سید امیر، کوٹلی لوہاراں، گوہدپور اور دوسرے علاقوں میں دھند کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار رہے۔

سید عارف حسین شاہ

ضلع کونسل سیالکوٹ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے ٹینڈر کا معاملہ ٹھیکیداروں اور ضلعی انتظامیہ کے عملہ کی تلخ کلامی  کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا اور پولیس نے کاروائی شروع کردی،ضلع کونسل میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے ٹینڈر کے  معاملہ کے دوران ٹھیکیداروں نے حامیوں کے ہمراہ بحث کے دوران ٹھیکہ کیلئے فیصلہ کرنے والے افسران سے بدتمیزی کردی جس کے بعد افسران و عملہ اجلاس سے باہر چلا گیا اور ٹھیکیداروں اور ساتھیوں نے بحث کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کی، پولیس نے موقعہ پر حالات کو کنٹرول کیا اور کاروائی شروع کردی۔

سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ کے علاقہ کھروٹہ سیداں اور گردونواح میں سردی کے بڑھتے ہی گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو پریشان کر رکھ دیا، گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی مسلسل جاری ہے جو گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بن چکی ہے، مکین محمد شاہد وارث کے مطابق سردی میں اضافہ ہوتے ہی سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہوجانے سے گھروں، ہوٹلوں اور دفاتر سمیت شعبہ متاثر ہوا ہے اور گیس پریشر ختم ہوجانے کی وجہ سے سائلین گیس سلنڈروں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں لیکن سوئی گیس کے افسران و ملازمین تعاون نہ کرسکے ہیں جس کی وجہ سے گیس نہ ہونے شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں، عوام نے گیس پریشر فوری ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ سمبڑیال سے لاہور 91 کلو میٹر لمبی موٹر ویے پر شدید دھند کی وجہ سے کاروں اور دوسری ٹرانسپورٹس کا داخلہ بند کردیا گیا جس سے ہزاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا، شدید دھند موٹر ویے پر چھائی رہی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا موٹر ویے عملہ نے داخلہ بند کیا اور کاروں و دوسری ٹرانسپورٹس پر سوار ڈرائیوروں نے لاہور جانے کیلئے عام روڈز استعمال کی، ڈرائیور مشتاق احمد کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویے پر داخلہ حادثات کی روک تھام کیلئے روکا گیا، شدید دھند کی وجہ سے دوسری شاہراہیں بھی بند ہیں جس میں 1332 کلو میٹر علی پور چوک تا چناب ٹول پلازہ گوجرانوالہ، 349 کلومیٹر, اسلام آباد تا 163 کلو میٹر کوٹ مومن سڑک بھی بند ہے، 89 کلو میٹرعبدالحکیم تا 119 کلو میٹر شور کوٹ جبکہ 238 کلو میٹر، فیصل آباد تا 119 کلو میٹر شور کوٹ روڈ شدید دھند کی وجہ سے بند رہی، 772 کلو میٹر،شیر شاہ تا 595 کلومیٹر ظاہر پیر روڈ بڑی گاڑیوں کیلئے بند رہی، 89 کلو میٹر عبد الحکیم تا 290 کلو میٹر پنڈی بھٹیاں شدید دھند کی وجہ سے بند رہی، 1332 کلو میٹر علی پور چوک تا 1409 کلو میٹر کھاریاں کینٹ روڈ، بارہ کلو میٹر راوی تا 163 کلو میٹر کوٹ مومن شدید دھند کی وجہ سے بند رہی۔


سید عارف حسین شاہ

 قومی اسمبلی حلقہ این اے 70 کے ریٹرننگ آفیسر مظفر نے امیدوار بیرسٹر چوہدری آصف امیر حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے، سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کے صاحبزادے بیرسٹر چوہدری آصف امیر حسین 8 فروری کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے جنہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ ووٹروں سے رابطے جاری رکھے، انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں بھرپور ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوکر خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے اور عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، ساس بہو نے این اے 71 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کئے ہیں۔



سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف سمیت اٹھارہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق خواجہ آصف، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اخلاق، شہزادہ خرم زیب سمیت اٹھارہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے۔

سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈرز جاری نہ کئے گئے لیکن جعل سازی سے منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے دئیے گئے، شہریوں محمد حسن نوید، محمد بلال، عبدالغفور اور شبیر اکرم نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب و عدلیہ سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے ضلع سیالکوٹ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈرز جاری نہ کرنے پر زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا، 29 دسمبر 2023 کو ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری ہونا تھے لیکن اس دن ضلع کونسل سیالکوٹ کا عملہ وہاں موجود نہ تھا اور دفتروں کو تالے لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے کسی بھی ٹھیکیدار کو ٹینڈرز جاری نہیں ہوئے اور 30 دسمبر 2023 کو اوپننگ کے وقت ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس رانا ثقلین اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر من پسند چند ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز دے کر جعلی پراسس کرنے کی کوشش کی اور مقامی ٹھیکیداروں نے جا کر احتجاج کیا، ٹھیکیداروں نے زمہ دار سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

سید عارف حسین شاہ


چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سیالکوٹ کے عملہ نے شہاب پورہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے پابندی کے باوجود کام کرنے والے 22 بچے پکڑ لئے جس سے والدین کو پریشانی کا سامنا رہا، والدین کی غیر زمہ داری کی وجہ سے شہر کے علاقوں میں کام کررہے تھے اور امجد سمیت 22 بچوں کو شہاب پورہ روڈ، نیا میانہ پورہ، رنگ پورہ سمیت مختلف علاقوں سے پکڑ کر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر منتقل کردیا جنہیں چھڑوانے کیلئے ماں باپ و رشتہ دار سینٹر کے باہر زلیل و خوار ہوتے رہے، والد وسیم اختر کے مطابق کئی گھنٹوں سے زلیل و خوار ہوئے ہیں، انتظامیہ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے مطابق سینٹر کے تحت شہریوں کے بچوں کو سہولت حاصل ہے جو ان کی بہتری کیلئے ہے اس وجہ سے انہیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سینٹر لایا گیا ہے اور یہ جلد ان کے والدین کے حوالے ہوں گے۔

سید عارف حسین شاہ


 پولیس نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کے بیٹے عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا، لاہور کے کیف الانٹو ڈیفنس میں عمر ڈار کو چھاپہ مار کر گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال کے مطابق تفتیش جاری ہے اور ملزم عمر ڈار نے جرائم کئے تھے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے، قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 میں تحریک انصاف کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے بیٹے عمر ڈار کی گرفتاری کو ناجائز و جعل سازی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سید عارف حسین شاہ


تھانہ قلعہ کالر والہ پولیس نے کاروائی کرکے راجن پور کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کی خاتون سمیت تین ارکان گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی پندرہ مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردئیے،پولیس کے مطابق خاتون سمیت گرفتار تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان نے وارداتوں کے اعتراف کئے ہیں۔

سید عارف حسین شاہ


 حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا اضافی چارج دے دیا، تبدیل ہونے والے سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو شکایات پر تبدیل کیا گیا اور نئے آفیسر کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو مکمل تعینات نہ کیا گیا اور ان کے تبادلہ کے بعد تعینات کئے جانے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا اضافی چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔

سید عارف حسین شاہ


 ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد انیس نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک عظیم کانووکیشن کا انعقاد کر رہی ہے، یہ کانووکیشن اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوگا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت، رجسٹریشن کیلئے پانچ جنوری آخری تاریخ ہے، اس کانووکیشن میں 2004 سے 2022 کے دوران 70 فیصد یا اس زائد نمبرحاصل کرنے والے تمام  پروگرامز کے ڈگری ہولڈر پانچ جنوری تک رجسٹریشن کر سکتے ہیں، اس کانووکیشن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرڈ ٹیوٹرز جنہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کسی بھی پروگرام میں ڈگری حاصل کی ہے وہ بھی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ٹیوٹرز صاحبان کانووکیشن کے حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اے فارغ التحصیل طلباء کو بھی آگاہ کریں، رجسٹریشن فیس 3000 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو آپ ABL,MCB,UBL, FWBL  اور ایزی پیسہ،جاز کیش اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کی تمام تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں، اس جلسہ تقسیم اسناد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی طلبہ کو میڈلز اور ڈگریاں دیں گے، تقریب میں وفاقی وزراء، وزارت تعلیم، ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین، پروفیسرز و فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات اور سماجی شخصیات شریک ہوں گے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خواہش ہے کہ تقریب میں شرکت کے اہل تمام طلبہ کی رجسٹریشن ہو جائے تاکہ کوئی بھی طالب علم شرکت سے محروم نہ رہے۔




سید عارف حسین شاہ


پاکستان مسلم لیگ نون یوسی کھروٹہ سیداں کا الیکشن 20:24کے حوالے سے اہم اجلاس  

 زیر صدارت یوسی صدر شہزادہ سید خرم شاہ منعقد کیا گیا اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شروع کی گئی اجلاس میں سینیئر رہنماؤں جنرل سیکٹری سید تنویر شاہ سید زین شاہ سید علی شاہ سید عمران شاہ سید عدنان شیرازی چودری رشید سید خوشنود شاہ سید عمران المعروف ٹونی شاہ صاحبزادہ چوہدری شکیل احمد سید صبور  شاہ سید کاظم رضا رضوی سید کامران علی شاہ فیضان مغل سید سعید شاہ سابق کونسلر ملک طارق سید طیب شاہ سید مظفر شاہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ہر سپاہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے اپنے گلی محلے میں محنت کریں اور راستہ بھولنے والوں کو عزت اور احترام کے ساتھ واپس اپنی پارٹی میں شامل کیا جائے گا پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے ورکروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فتح شیر کی ہوگی تمام ببر شیر الیکشن والے دن ٹائم پر اپنے ووٹروں کو گھروں سے نکالیں گے اپ نے ووٹروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے عزت و احترام کے ساتھ ان کو لا کر ووٹ کاسٹ کروائیں گے اور انشاءاللہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کلین سویپ کریں گے۔

سید عارف حسین شاہ


ضلع سیالکوٹ کی پانچوں قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40سال سے انتخاب جیتنے والے خاندانوں کے افرادفروری2024میں ہونے والے انتخابات میں بھی امیدوار ہیں۔ این اے 70 میں سابق ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کا تعلق سابق وزیر چوہدری اختر وریو  مرحوم، سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالستار، سابق وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی، سابق نائب ضلعی ناظم اور سابق ایم پی اے طارق سبحانی کے خاندان سے ہے۔ این اے71میں خواجہ محمد آصف  چھٹی بار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں انکے والد خواجہ صفدر سابق چیئرمین مجلس شوریٰ تھے جنکا مقابلہ1951نواب ممدوٹ سے ہوا جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے جبکہ انکی اہلیہ او ر بھانجی اس بار بھی مخصوص نشستوں پر امیدوار ہیں، این72میں سابق وزیر قانون زاہد حامد کا بیٹا علی حامد امیدوار ہے انکے والد بھی قومی اسمبلی کے ممبر و وزیر رہ چکے ہیں۔ این اے73میں نوشین افتخار جوکہ سابق ایم این اے بھی ہیں اب پھر امیدوار ہیں جن کے والد افتخار الحسن ڈسکہ سے متعدد بار ایم این اے رہ چکے ہیں، این اے74سے رانا شمیم احمد خان امیدوار ہیں جوکہ متعدد بار ایم این اے رہ چکے ہیں انکے علاوہ انکا بیٹا رانا عبد الستار ایم این اے کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی میں رہ چکے ہیں اور موجودہ انتخابات میں بھی ایم پی اے کے امیدوار ہیں۔


سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، 51 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 4 لاکھ روپےاور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہریار عرف شہری ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو اور اسلام عرف سلاما چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت. 

1. شہر یار عرف شہری ولد محمد شبیر سکنہ اورا چوک سیالکوٹ

2. عبدالرحمٰن ولد افتخار احمد سکنہ کاکے والی

3. شہزاد ولد شعبان سکنہ ڈھلورا تحصیل ظفر وال ضلع نارووال

4. محمد اسلام ولد محمد شفیع سکنہ پکا گڑھا سیالکوٹ

5. محمد فیصل ولد محمد امین سکنہ سیالکوٹ

6. غلام مرتضیٰ ولد عبدالمجید سکنہ ڈھنگلہ سیالکوٹ

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 51 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔م

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطر ناک گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

سید عارف حسین شاہ


 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کا ڈیٹا جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے، قومی اسمبلی کے 1024 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2216 امیدواروں کےکاغذات مسترد کئے گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 22 ہزار 711 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ملک بھر سے 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521، اسلام آباد کے 93، سندھ  166، خیبرپختونخوا 152، بلوچستان سے 92  امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ 520، خیبرپختونخوا 367 جبکہ بلوچستان اسمبلی سے 386 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔

سید عارف حسین شاہ


 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی، سال 2023میں ریسکیو سیالکوٹ کو 27000 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو نے بروقت ریسپانس کرکے 24600 قیمتی جانوں کو بچایا، ریسکیو میڈیاکوآرڈینیٹر سیالکوٹ محمد وسیم کےمطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزلینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر کیا،جس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیو اینڈ سیفٹی پسرور آفیسر محمد احسان، سمبڑیال سمیع اللہ گوندل، ڈسکہ محمد سلطان، اسٹیشن انچارج ضیاء لمصطفی، ٹرانسپورٹ بحالی انسپکٹرمحمد عثمان کے علاوہ دوسرے اسٹیشینز کے انچارجز بھی شامل تھے،اجلاس کے دوران ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو سیالکوٹ کنٹرول کو سال 2023 میں 239065 کالز موصول ہوئیں جس میں سے 27000 ایمرجنسی کالز  باقی معلوماتی یا غیر ضروری کالز تھیں، ایمرجنسی کالز میں 9459سڑک کے حادثات،698آگ کے واقعات،37 ڈوبنے کے واقعات6عمارتیں گرنے کے واقعات،12617میڈیکل ایمرجینسیز، 779کرائم ایمرجنسی کالز اور2515جانور ریسکیو کرنے اور  دیگر ریسکیو آپریشن  کے علاوہ بلندی سے گرنے کے 889واقعات شامل ہیں، بعدازاں سال 2023 میں میجر حادثات میں تین آگ لگنے کے واقعات اور ایک عمارت گرنے کا واقع شامل ہے، ریسکیو 1122نے بروقت ریسپانس کر کے25753 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں سے 8288متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،16258 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1153زخمی موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے، ریسکیو1122 نے مون سون اور سیلاب کے سیزن کے دوران 54لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ریسکیو1122نے آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی بلکہ کروڑوں مالیت کا سامان بھی بچایا، ریسکیو1122نے بہتر طبی سہولیات کیلئے مریض منتقلی سروس کے تحت 482 مریضوں کوبیسک ہیلتھ کئیر سے ایڈوانس ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا،  ریسکیو سیالکوٹ کی واٹر ریسکیو ٹیم نے ضلع قصور میں بھی سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ریسکیو 1122نے لوگوں میں  حادثات سے بچاؤ اور مدد کی آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جس میں عام لوگوں کیلئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت، آگ سے بچاؤ شامل تھا، ریسکیو 1122نے261 تربیتی کورس کروائے جن میں 4677 لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی جبکہ پانچ روزہ تربیتی کورس CADRE کے19سیشنزمیں 412 لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی، اس کے علاوہ ضلع بھر کی 50 فٹ سے بلند عمارتوں میں آگ کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بھی باقاعدہ طور پر  بلڈنگ انسپیکشن کا آغاز کیا تاکہ عمارات کو محفوظ بنا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، ریسکیو 1122 کے ریسکیو رضاکار دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان ریسکیورز کے ساتھ شانہ بشانہ ریسکیووارڈن انچارج جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں کھڑے ہوتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع میں ہونے والی پولیو مہم میں بھی حصہ لیا، لاری اڈہ کے مختلف مقامات پر، سبلائم چوک اور دبرجی چوک میں رضاکاروں نے سال2023 میں ہونے والی مختلف پولیو مہم میں 3850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے پیش نظر عوام الناس کو تنگی و تکلیف سے بچانے کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا، ریسکیو رضاکاروں نے ریسکیورز کے ساتھ ملکر ایمرجنسی ڈیوٹیز بھی پرفارم کیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ سال 2023 میں ریسکیو 1122ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں عوامالناس کی خدمت میں سرشار رہی ہے، ریسکیو کی سالانہ کارکردگی کو سراہااور تمام ریسکیورز کو اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی اور تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سروس کے معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہ ہو گی۔

سید عارف حسین شاہ


پاکستان بھر سے الیکشن عمل سے متعلقہ 7848 شکایات موصول ہوئی،حاصل اعداد و شمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 18 اضلاع میں ریٹرنگ افسران کے پاس 388 شکایات زیر سماعت ہیں،زیادہ تر شکایات لاہور،کراچی، راولپنڈی، ملتان، پشاور،فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور سوات میں دیکھی گئیں،لاہور میں سب سے زیادہ 2145 شکایات موصول ہوئی تھی، کراچی میں 1567 اور فیصل آباد میں 789 شکایات درج کرائی گئی تھیں، پشاور میں 684،راولپنڈی نے 541 اور سیالکوٹ میں 231 شکایات ملیں تھی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران اور سپورٹرز نے لاہور سے 445، پشاور 356،فیصل آبار سے 189 شکایات جمع کرائیں تھی، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ افسران نے الیکشن عمل سے متعلق 7848 شکایات موصول کی ہیں یہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے شکایات 146 شہروں میں درج ہوئی تھی، 95 فیصد یعنی 7454 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے جبکہ پانچ فیصد یعنی 394 شکایات پر کاروائی جاری ہے، سرکاری اعداد و شمار چاروں صوبائی الیکشن ہیڈکوارٹرز، چیف سیکرٹریوں، آئی جی پولیس اور 16 اضلاع کے الیکشن حکام سے حاصل کیئے ہیں،3658 شکایات الیکشن لڑنے والے امیدواران اور ان کے سپورٹرز نے پولیس،ریٹرنگ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ درج کرائیں تھی، بقیہ 4190 شکایات عام شہریوں اور عام ووٹرز نے کرائیں تھی، شکایات درج کرانے والوں میں 1815پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز اور امیدواران تھے، جبکہ 432 تحریک لبیک کے سپورٹرز نے شکایات جمع کرائی ہیں،اس طرح ایم کیو ایم کے ووٹرز اور سپورٹرز نے 325 شکایات کرائی ہیں،254 پی پی پی کی حمایت یافتہ امیدواروں اور ووٹرز نے جبکہ 187سپورٹرز کا تعلق ن لیگ سے تھا جنہوں نے شکایات درج کرائی تھیں،اس طرح 132 سپورٹرز اور امیدواران کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی اور 56 سپورٹرز اور امیدواران کا تعلق پختوخواہ ملی عوامی پارٹی سے تھاجنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شکایات جمع کرائی تھی، 1452 شکایات ریٹرننگ افسران کے ساتھ درج کرائی گئی تھی جہاں مقامی ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ افسران نے 1114 شکایات کا ازالہ کردیا۔


سید عارف حسین شاہ


 تھانہ کوتوالی پولیس نے گھر سے لاپتہ ہونے والا دو لڑکوں عدنان اور نعیم کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے دو لڑکے غائب ہوگئے تھے جنہیں ایس ایچ او شہباز نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چند روز قبل لاپتہ ہونے والے دو لڑکوں عدنان اور 18 سالہ نعیم کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا، دونوں بچوں کے والدین نے بچوں کی واپسی پر سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا، ڈی ایس پی سٹی طارق ڈھڈی کے مطابق والدین کمسن بچوں پر نظر رکھیں اور گھر سے اکیلا باہر نہ جانے دیں۔

سید عارف حسین شاہ


شہر اقبال سمیت ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث  رہی کھروٹہ سیداں اور شہر کے علاقوں ماڈل ٹاؤن، چوک علامہ اقبال، بجلی محلہ، کشمیری محلہ، دارہ آرائیاں، نیامیانہ پورہ، شہاب پورہ اور پکا گڑھا سمیت شہری علاقوں میں وقفہ وقفہ سے سات گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی،  شہری محمد صدیق رضا کے مطابق بغیر شیڈول بجلی بند کئے جانے سے شہری متاثر ہوئے، سیالکوٹ کے علاقوں گوہدپور، کوٹلی لوہاراں، ہیڈ مرالہ، اگوکی، سمبڑیال، ائیرپورٹ، بیگووالہ، بمبانوالہ، ڈسکہ، ستراہ، موترہ، قلعہ قالروالہ، پسرور، بڈیانہ سمیت ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے سات گھنٹے تک بجلی بند رہی جس سے گھریلو و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

سید عارف حسین شاہ


پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ کے انچارج راشد ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگا جسے کرپشن بھی شکایت پر معطل بھی کیا گیا لیکن سیاسی تعلق استعمال کرکے وہ دوبارہ بحال ہوگیا، ڈسکہ پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ میں کرپشن بڑھ گئی،انچارج محمد راشد و ماتحت عملہ ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے لگا، پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ کے انچارج راشد کو کچھ عرصہ قبل کرپشن کی شکایات پر معطل کیا گیا تھا لیکن اثر و رسوخ پر اس نے دوبارہ اسی چیک پوسٹ پر بطور انچارج اپنی تعیناتی کروا لی اور شہریوں کو ناکے لگا کر لوٹنا شروع کر دیا، چیک پوسٹ پٹرولنگ جامکے چیمہ پولیس کی رشوت خوری اور ناکے لگا کر بلاوجہ تنگ کرنے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ کے انچارج محمد راشد کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔


سید عارف حسین شاہ


اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کریشن نے ڈاکٹرز کے بیانات ریکارڈ کئے۔اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کریشن سیالکوٹ جاوید  احمد نے جنگ کو بتایا کہ مبینہ مالیاتی بے ضابطیگوں پر لیٹر نمبری 151 کے تحت انکوئری نمبر 71/2021 میں   گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ  کے تین سابق سپرٹنڈنٹ فاروق اقبال،فیاض احمد،جاوید منیر کے علاوہ ڈاکٹر طفیل ناصر،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ،ڈاکٹر نعیم اصغر،ڈاکٹرطفیل،ڈاکٹر سارہ بانو، سمیت سات ڈاکٹرز، طیب،تنویر،عامر،احسان،عبد الوہاب اور اجمل سٹورز کپیرز اور اکاونٹنٹ شاہد گیلانی کو  طلب کیا تھا جن میں سے گذشتہ  روز  سپرٹنڈنٹ ہسپتال اور سٹورز کپیرز  کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ بقایا ڈاکٹرز کی  اگلی سماعت آئندہ سوموار 8 جنوری 2024 کو دفتر  اینٹی کریشن دفتر سیالکوٹ قلعہ میں ہوگی۔ 


سید عارف حسین شاہ


نئے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، گزشتہ روز ڈی سی کمپلکس پہنچنے پر اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی سمیت افسران و سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد ذوالقرنین کا انتظامی شعبہ میں وسیع تجربہ رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے، وہ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اٹک، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ و نصاب، ایڈیشنل سیکرٹری پراسکیوشن سمیت اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

 

سید عارف حسین شاہ


ذوالقرنین نے عہدے سنبھالنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب اور پیسپ کے زیر اہتمام منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایکسئین بلڈنگ محمد کاشف، سٹی مینجر پیسپ علی خاں، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد الیاس نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، پیسپ اور سٹی پیکج منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایکسیئن بلڈنگز محمد کاشف نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 39کروڑ روپے لاگت سے شروع کیا گیا ہے، ابتک 65فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کی ایڈمن، جنرل اوپی ڈی، گائنی او پی ڈی، چار آپریشن تھیٹرز، گائنی، ای این ٹی، سرجیکل وارڈ کی ری ویمپنگ کی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پیسپ پراجیکٹس لاٹ ون کا 51.4فیصد، لاٹو کا 55.4فیصد، لاٹ تھری کا 31.6فیصد، لاٹ فور کا 63فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، فلائی اوور پراجیکٹ کا 24فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، پیسپ نے چار مین سے تین پارک تزئین و آرائش کے بعد میونسپل کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


سید عارف حسین شاہ


ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے عہدے سنبھالنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، خواجہ صفدر روڈ کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب اور پیسپ کے زیر اہتمام منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ایکسئین بلڈنگ محمد کاشف، سٹی مینجر پیسپ علی خاں، ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد الیاس نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، پیسپ اور سٹی پیکج منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایکسیئن بلڈنگز محمد کاشف نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 39کروڑ روپے لاگت سے شروع کیا گیا ہے، ابتک 65فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ڈپٹی ک…


سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ گیپکو سب ڈویژن ڈیفنس اور دیگر  سب ڈویژن کے افسران کی دن دگنی اور رات چگنی  موجے گیپکو افسران کی دل کی خواہش نگران حکومت آگلے چند سالوں تک رہے تاکے گیپکو میں کرپشن کے بازار گرم رہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں رہے  اور اسی طرح ایل ایس کے تھرو گیپکو کے بڑے افسران کرپشن کے پیسوں سے لطف اٹھا رہے ہیں ویسے تو قانون کے مطابق کوئی فیکٹری  بنائے یا کوئی بڑی مارکیٹ بنائے  تووہاں لاکھوں روپے لگا کر ٹرانسفارمر منظور ہوتا ہے اور تھری فیس میٹر لگائے جاتے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سب ڈویژن ڈیفنس روڈ کے ایل ایس کے تھرو آدھے پیسے لے کر ٹرانسفارمر کے بغیر میٹر لگا دیے جاتے گورنمنٹ کے خزانے میں پیسے جانے کی بجائے گیپکو کے افسران کی جیبیں باری ہورہی ہے اور سیالکوٹ کے شہریوں کا اے سی سیالکوٹ ،ایف آئی اے گوجرانوالہ ، چیف گیپکو گوجرانوالہ اور نگران حکومت سمیت ذمہ دار اداروں سے مطالبہ ہے کے سیالکوٹ گیپکو کی انکوائری کی جائے جس سے گورنمنٹ کےخزانے کو لاکھوں نہیں کروڑوں کا فائدہ ہو گا


سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ کے تحت جلد از جلد پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا بالخصوص سٹی پیکج روڈز کی تعمیر نو اور سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پیسپ کے منصوبوں کو رواں ماہ کے اندر مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی ڈیلی پراگرس رپورٹ دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں معیاری شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ یہ بات انہوں نے آج ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے دورہ کے دوران صدر ایوان صنعت و تجارت ملک عبدالغفور سے ملاقات کے دوران  بتائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ  کی انڈسٹری ملک کیلئے 3بلین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کما کر ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور انڈسٹریز کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پر عزم ہے۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ملک عبدالغفور نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کو بطور ڈی سی سیالکوٹ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایوانِ صنعت وتجارت شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کرتا رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ صدر ملک عبدالغفور نے ڈپٹی کمشنر کو ایوان صنعت تجارت کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔


سید عارف حسین شاہ


 سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب محمد احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بزنس سنٹر رواں ماہ ہی کام شروع کر دے گا، سنٹر میں 18صوبائی محکموں کے کاؤنٹرز قائم ہونگے جبکہ ایس ای سی پی، وزارت خارجہ سمیت وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، بزنس فیسلٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک کے ہمراہ بزنس فیلٹیشن سنٹر کے قیام کے لئے جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کیا، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول و دیگر افسران نے منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ بزنس فیلیٹیشن سنٹر میں ایک ہی چھت تلے ماحولیات، ہاوسنگ، میونسپل کارپوریشن، ٹوررازم، سپورٹس سمیت تمام محکموں کے نمائندے بیٹھیں گے، بزنس کمیونٹی کو 106این او سی ایک ہی چھت تلے میسر ہو سکیں گے، کاؤنٹرز پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹرکا تمام سسٹم کمپوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، بزنس مین آن لائن کسی بھی این او سی کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے اپنی درخواست جمع کروا سکتا ہے، تمام ادائیگیاں ای پے کے ذریعے ہوں گے اور درخواست دہندہ آن لائن اپنے این او سی کا اسٹیٹس جان سکے گا، درخواست جمع کرانے کے بعد این او سیز کی تکمیل اور ڈلیوری بی ایف سی کی ہوگی۔ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کی تجویز پر نگران وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کے قیام کا وعدہ کیا ہے جس کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ پولیس کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ دریں اثناء سیکرٹری انڈسٹریز نے بزنس فیلیٹیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو زبردست سراہا اور سنٹر میں سہولیات بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔،


سید عارف حسین شاہ


سید کاظم رضا رضوی کی قیادت میں

سید عمیر المعروف میری شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام نوجوانوں کا پرت پاک استقبال کیا یو سی صدر کھروٹہ سیداں شہزادہ سید خرم شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں چوہدری شکیل احمد سید کاظم رضا رضوی سید تنویر شاہ سید زین شاہ سید عمران شاہ سیدنان شیرازی سید علی شاہ چوہدری رشید سید قیصر شاہ اور دیگر نے سید عمیر المعروف میری شاہ اور ان کے تمام ساتھیوں کا شاہ تاج مار کی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا تمام ساتھیوں نے سید کاظم رضا رضوی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ان لوگوں میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سید عمیر المعروف میری شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے اس کو صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہی ایک ایسی شخصیت ہے جو سنبھال سکتا ہے ہم نے دن رات سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اس سے بہتر اور کوئی لیڈر نہیں مل سکتا لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا تہ دل سے ساتھ دیں گے ہم مقامی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ جدھر ہماری ضرورت ہو ہم 24 گھنٹے اپنی پارٹی کے لیے حاضر ہیں مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کو یقین دلایا کہ ہم بھی اپ کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں یوتھ کی بہت ضرورت ہے اپ کی شمولیت سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے الیکشن اج ہی جیت لیا ہے پروگرام کے اخر میں تمام ساتھیوں کے لیے ڈنر کا بہترین انتظام کیا گیا تھا


سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 70 وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے سرغنہ سمیت 9 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،13موٹر سائیکلیں،2رکشے،16قیمتی موبائل فونز،رقم نقدی 11 لاکھ روپےاور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر عادل مصطفیٰ باجوہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 70 سے ذائد  وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک گینگز حسن بوٹا عرف سموسہ، علی رضا اور زینو گینگز کے سرغنہ سمیت 9 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت. 
1۔ حسن عرف سموسہ ولد محمد بوٹا سکنہ محلہ شاہ سیداں
2۔ محمد بابر عرف دیوا ولد محمد ریاض سکنہ محلہ شاہ آباد فتح گڑھ
3- علی رضا ولد امین سکنہ سوئیاں دھمتل نارووال
4۔ عمر ولد خالد سکنہ سراۓ مہارج روڈ
5۔زین العابدین عرف زمینو ولد محمد ندیم سکنہ گوہد پورہ محلہ غنی آباد
6۔ ثمران عرف سمیع ولد محمد شفیق سکنہ مرحلہ گوہر پور بازار والا
7۔شاہ میر ولد پپو فیاض بیگ سکنہ محلہ شمس پوره نزد کوٹلہ امبانوالہ
8۔ منیر ولد رحمت اللہ سکنہ سر گودھا حال گلشن کالونی سیالکوٹ
و۔ حسن مصطفی ولد محمد شاہ سکنہ 134 شمالی سرگودھا
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 13عدد موٹر سائیکلیں،2 عدد رکشے,16 عدد قیمتی موبائل فونز,نقدی 11 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پسٹلز 30بور معہ 24 ضرب گولیاں برآمد ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو 3 خطرناک گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


سید عارف حسین شاہ


ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے سال 2023گوجرانوالہ ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو 1122 گوجرانوالہ ڈویژن کی کارکردگی سال 2023میں شاندار رہی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے سال 2023گوجرانوالہ ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، سال 2023 میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ ڈویژن کے کنٹرول رومز(جن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور شامل ہیں) کو مجموعی طور پر 1221322فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 207577 ایمرجنسی کالز تھیں، ان میں 55955 روڈ ٹریفک حادثات، 120659 میڈیکل ایمرجنسی،2791آگ لگنے کے واقعات،5067کرائم کیس، 59بلڈنگ منہدم، 199ڈوبنے کے واقعات اور22847 متفرق ایمرجنسیز تھیں، ریسکیو1122نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 211264لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 82289 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 128975 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 7.77 منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 13645مریضوں کو شفٹ کیا،اس کے علاوہ ریسکیو 1122سیالکوٹ اور نارووال نے دوران سیلاب 735 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ریسکیو 1122 گوجرانوالہ ڈویژن نے لوگوں میں حادثات سے بچاؤ اور مدد کی آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جس میں عام لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت اور آگ سے بچاؤ شامل تھا۔ ریسکیو1122نے2204 تربیتی کورس کروائے جن میں 39995لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی. اس کے علاوہ ڈویژن بھر کی50فٹ سے بلند و بالا عمارتوں میں آگ کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بھی باقاعدہ طور پر بلڈنگ انسپیکشن کا آغاز کیا تاکہ عمارات کو محفوظ بنایا جاسکے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، سال 2023 میں بارہویں نیشنل ریسکیو چیلنج میں ریسکیو 1122گوجرانوالہ کی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقابلوں میں لگاتار تیسرے سال پہلی پوزیشن حاصل کی اورساتواں نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز چیلنج2023 میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی کمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیمز نے بہترین اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 گوجرانوالہ ڈویژن سال 2023میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہی ہے، سید کمال عابد نے ریسکیورز کی سالانہ کارکردگی کو سراہااور تمام ریسکیورز کو اسی جوش و جذبہ کے ساتھ معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی اور تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سروس کے معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہ ہو گی

سید عارف حسین شاہ


 آرگنائزر کرائم برانچ پولیس نے چار ملزمان گرفتار کرکے وارداتوں کے دوران ایک کروڑ آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے کی نقدی و زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیئے، ڈی ایس پی رانا محمود کے مطابق چار ملزمان شہزاد سولہ، عمیر، راشد محمود اور ساجد علی کو مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بیالیس لاکھ اسی ہزار روپے، 33 تولے زیورات و سامان کے علاوہ چھ ناجائز پستول و گولیاں برآمد کی گئیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بمبانوالہ، ستراہ اور حاجی پورہ تھانوں کی حدود میں دو سالوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور ان وارداتوں کا ملزمان نے اعتراف کیا۔

سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ سمبڑیال سے لاہور تک موٹر ویے شدید دھند کی وجہ سے بند رہی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کاروں اور دوسری ٹرانسپورٹس کو دوسری روڈز پر سفر کیلئے بھجوادیا اور موٹر ویے پر داخلہ بند رکھا، کار ڈرائیور محمد شفیق کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویے کی بجائے دوسری روڈز پر سفر سے مشکلات کا سامنا رہا، پاکستان بھر میں موٹر ویز پر کاروں اور گاڑیوں کے داخلے شدید دھند کی وجہ سے بند رہے، موٹروے ایم 1 رشکئ سے برہان تک  شدید دھند کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں آور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


سید عارف حسین شاہ


وفاقی حکومت نے پاکستان میں انگلش کے یہ الفاظ غلط قرار دے دیتے ہوئے اللہ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آیت کریمہ، مسجد، نماز اور روزہ کے درست الفاظ لکھنے کے احکامات جاری کردئیے، وفاقی ایجوکیشن آفیسر اسلام آباد محمد ادریس کے تحریری احکامات کو اسلام آباد، سیالکوٹ، لاہور، کراچی، حیدر آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں احکامات بھجوادئیے، احکامات کے مطابق اللہ کو انگریزی میں گارڈ کی بجائے اللہ لکھنے اور نبی پاک کو پرافٹ میسنجر لکھنے کی بجائے نبی رسول لکھنے کی ہدایت کی اور اسی طرح صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیس بی اپنان حم کی بجائے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنے، جبکہ ایت کریم کو ورس کی بجائے آیت لکھنے، مسجد کو ماسک کی بجائے مسجد، نماز کو پریئر کی بجائے نماز / صلاح لکھنے اور روزہ کو پریئر کی بجائے روزہ لکھنے کی ہدایت کی


سید عارف حسین شاہ


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیورز کی فلاح و بہبود کے لیے سیالکوٹ کی  المعروف لیب ڈاکٹر عبدالستار لیب کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط کیئے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد ڈاکٹر عبدالستار لیب کے ہیڈ آفس کمشنر روڈ پر کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ہمراہ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان اور میڈیا نمائندہ محمد وسیم نے شرکت کی۔ بعدازاں لیب کے سی ای او  ڈاکٹر عبدالستار اور ڈسٹرکٹ ایرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے باہمی یاداشت پر دستخط کیے۔ مزید براں لیب کے ڈسٹرکٹ انچارج محمد ضرار  اور لیب انچارج محمد بلال نے  بتایا کہ اس معاہدہ کے تحت نہ صرف ریسکیورز بلکہ ان کے فیملی میمبرز اور ریسکیو سکاؤٹس بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈاکٹر عبدالستار کی ریسکیو سروسز کے پیش نظر ریسکیورز کے لیے ڈسکاؤنٹ آفر پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ ریسکیو1122قابل تحسین ادارہ ہے جو  دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے، ہمیں ریسکیو1122پر فخر ہے۔


سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 8جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 7پانچ سال تک عمر کے لاکھ72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 2676 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 29فکسڈ، 14ٹرانزٹ ٹیمیں بھی کام کریں گی مجموعی طور پر 6288اینٹی پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے جن کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے، انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے اپنا پلان تشکیل دیدیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ اگست 2022میں سیالکوٹ کا انوائرمنٹل سیپمل مثبت آنے کے بعد پے در پے انسداد پولیو مہمات چلائی جاچکی ہیں جس کے بعد سے ابتک متعدد سیمپل نیگٹو آئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سو فیصد بچوں کی کوریج یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مہم کے ایام میں گھروں میں دستیاب نہ ہونے والے بچوں کا پتہ لگایا جائے اور وہ اگر کسی دوسرے ضلع میں ہوں تو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ وہاں کی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم سے رابطہ کرکے انکی کوریج یقینی بنائے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.