Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

کریم پورہ خواجہ صفدر روڈ پیرس روڈ بدترین ٹریفک جام کی لپیٹ میں انتظامیہ کی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,
 

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

سیالکوٹ کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہے ہر قسم کے غیر  ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے

کے ایف سی سائڈ سے کینٹ میں انٹری بند ہے 

بھیڈ پلی پیرس روڈ خواجہ صفدر روڈ شدید ٹریفک جام 

متبادل راستہ اختیار کریں

بھیڈ پلی کینٹ ٹریفک جام 

چوک علامہ اقبال

کریم پورہ خواجہ صفدر روڈ پیرس روڈ بدترین ٹریفک جام کی لپیٹ میں انتظامیہ کی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کس ازیت اور تکلیف میں مبتلا ہیں جس کا کوئی پرسانِ حال نہیں پورے شہر کی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے تمام ادارے نوٹس لیں انتظامیہ پر گہرا سوالیہ نشان ہے ؟


سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سابق جنرل کونسلر چوہدری شکیل احمد کے گھر کھروٹہ سیداں الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ کی گئی کارنر میٹنگ میں سابق ایم این اے چودری ارمغان سبحانی سابق ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ تشریف لائے اس موقع پر تین بڑے خاندانوں خاجی سید ریاض حسین شاہ قطب شاہیہ برادران سید لیاقت شاہ بکھا بیمہ برادران سید اقبال شاہ بیمہ برادران کی پی ٹی ائی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی  پاکستان مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کی بڑی تعداد میں شرکت مہمانوں کا والہانہ استقبال عہدے داروں اور رہنماؤں میں یو سی صدر شہزادہ سید خرم شاہ جنرل سیکٹری سید تنویر شاہ پی پی 44 کے یوتھ کے صدر سید زین شاہ رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سید علی شاہ چوہدری رشید سید کاظم رضا رضوی  سید عدنان شیرازی ملک جبار ملک سلامت علی چوہدری شمس لودھا سید طیب شاہ سید عمران شاہ احسان الہی سید یونس بخآری سید عمران علی اکبر سید عمران شاہ المعروف ٹونی شاہ ڈاکٹر عبدالرحمن سید خوشنود شاہ کہ علاوہ ورکروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سابق ایم این اے سابق ایم پی اے اور مقامی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی عطا گہرائیوں سے خوش امدید کہا اور مبارک باد دی

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

  سی اے گولڈ سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ سیالکوٹ سینئر سٹالین نے سمیر ذاہد کی 160رنز کی انفرادی   دھواں دار انگز کی بدولت جیت لیا۔ تفصیلات کیمطابق فراز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے سی اے گولڈ سٹی ویٹرن کرکٹ ٹی 25کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سینئر سٹالین نے ہرڑ قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 22اوورز میں سمیر ذاہد کے  17چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے محض70 گیندوں پر 160 رنز، مزمل حسین کے 51جبکہ راناجمیل کے 35رنز کی بدولت 265سکورکا ٹار گٹ دیا جوکہ تعاقب میں ہرڑ قلندر کی ٹیم ماجد حسین کے105 رنز کی بدولت 208سکور پر ڈھیر ہوگئی جوکہ سٹالین کی جانب سے فرید ثناء، مزمل حسین اور رضوان ڈار نے بل ترتیب 2،2وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ میچ کے اختتام پر معروف صنعتکارحاجی شاہد جاویدنے سمیر ذاہد کو عمدہ اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ ڈکلیئر کیا اور کیش انعامات سے نوازا۔امپائرز کے فرائض محمد طاہر اور عطاء بٹ جبکہ سکور ز کے راجہ فرخ الیاس نے اداکئے۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 شتاب گڑھا ڈیفنس روڈ سے کوکا کولا فیکٹری کے عقب سے لاپتہ 17 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوگئی، ایک روز قبل شتاب گڑھا سے لاپتہ ہونے والے طارق محمود کے بیٹے سمیر علی کی نعش فیکٹری کے عقب سے مکینوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے موقعہ سے جاکر قبضہ میں لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، پولیس کے مطابق کل سے لاپتہ نوجوان کے بارے گھر والوں نے ایف ائی ار بی کٹوا دی تھی اور آج سٹاپ گھڑا  میں کوکا کولا فیکٹری کے پیچھے مردہ حالت میں پائے گئے اور تفتیش جاری ہے، مرحوم کے گلے میں کٹ تھا اور ہونٹ و دانتوں کو بھی کتوں نے نقصان پہنچایا۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، نارووال، سمبڑیال، وزیرآباد، ہیڈمرالہ، گجرات روڈز پر ٹریفک جام رہی، چوک علامہ اقبال، شہاب پورہ روڈ، روڑس روڈ، کچہری روڈ، لاری اڈا روڈ، پیرس روڈ، گھنٹہ گھر چوک، رنگ پورہ روڈ، نیکاپورہ روڈ، حاجی پورہ روڈ، ڈیفنس روڈ سمیت دیگر روڈز پر ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹیاں جاری رہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی بند ٹریفک کھولنے میں مصروف رہے، ڈی ایس پی ٹریفک ملک عطاء اللہ کے مطابق بند ٹریفک کھولنے کیلئے اہلکار ڈیوٹیاں کرتے رہیں۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

ڈائریکٹر سیالکوٹ ٹینری زون محمد کاشف اعجاز نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون کی انتظامیہ اپنے اردگرد دیہات و قصبات کو گرین اینڈ کلین بنانے کی مہم میں بھرپور تعاون کرئے گی اور مقصد کیلئے علاقے میں شجرکاری مہم کے دوران انہیں پودے بھی فراہم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ یہاں کے نوجوانوں کو تربیتی سہلولتیں فراہم کرنے کیلئے جدید ترین تربیتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے کے نمائندہ کمیونٹی ممبران کے ساتھ ماحول کو انسان دوست بنانے اور ٹینری زون کے مقاصد سے عام شہریوں کو آگاہ کرنے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف ممتاز اور نیشنل ایکسپرٹ ماحولیات عدیل سہیل بھی بطور خاص موجود تھے، مہمان خصوصی محمد کاشف اعجاز نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیالکوٹ شہر کو صنعتی آلودگی سے پاک بنانے کیلئے ٹینری زون بنانے کے جس منصوبے کا آغاز کیا تھا الحمد للہ وہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اورسیالکوٹ کے ٹینری مالکان نے ماحول دوستی کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے شہر سے تمام ٹینریاں ٹینری زون منتقل کرنے کے کام کا آغاز کرتے ہوئے اپنی فیکٹریوں کی تعمیر شروع کردی ہے جو انتہائی حوصلہ افزا بات ہے، یہاں ٹینروں کا آلودہ پانی دینا کے بہترین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مدد سے صاف پانی میں بدلنے لگے گا، یہ پانی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے کام بھی آسکے گا،پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف نے کہا کہ ٹینری زون کے قیام سے سیالکوٹ شہر سے تمام چمڑے کی فیکٹریاں ختم کرکے جب صرف ٹینری زون میں ہی کام کریں گی تو یہاں عالمی میعار کا چمڑا بھی تیار ہو گا اور چمڑے کی مصنوعات کو دنیا بھر فروخت کرنے سے ملک کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا، اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں ہنرمند نوجوانوں کو روزگار بھی مل سکے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں بھی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مقامی لوگوں کے تعاون سے کوششیں شروع کی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی مہم چلائی جائے گی، صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کیلئے کھمبرانوالہ میں سیالکوٹ ٹینری زون کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اب یہاں چمڑے کی فیکٹریاں تیزی سے لگنا شروع ہو گئی ہیں، ٹینری زون کے قیام کو سیالکوٹ شہر کے عوام کیلئے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سیالکوٹ شہر میں پھیلی ہوئی سیکڑوں چھوٹی بڑی چمڑے کی فیکٹریوں کو سیالکوٹ ٹینری زون میں منتقل کرنے سے سیالکوٹ شہر سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے گا، وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ایک بار پھر سیالکوٹ شہر کا پینے کا پانی اپنی پرانی شکل میں آجائے گا اور لوگوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، اجلاس میں چیئرمین نمبرداراں ضلع سیالکوٹ غلام مرتضیٰ معصومی آف شاہ بلاق نے مطالبہ کیا کہ یہاں جتنی جلدی ممکن ہو سکے نوجوانوں کو فیکٹریوں میں روزگار فراہم کرنے کیلئے تربیتی مرکز قائم کیا جائے، انہوں نے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ٹینری زون کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک باد  پیش کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے دی فیڈریشن آف پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2024-25ء میں شاندار کامیابی کی خوشی میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما ریاض الدین شیخ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انہیں سراہا گیا، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے کاروباری برادری کے قائد ریاض الدین شیخ اور مختلف ایسوسی ایشنز کے چیئرمینوں، گر وپ لیڈران، سابق صدور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور دیگر دوست احباب  کو خوش آمدید کہا اور دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے انتخابات میں شاندار کامیابی کی خوشی میں منعقدہ ظہرانے میں شرکت پر ان سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، ڈاکٹر محمد اسلم ڈار،سیالکوٹ کی ایسوسی ایشنز کے گروپ لیڈران، ووٹرز اور چیئرمین ایسوسی ایشنز، صدر سیالکوٹ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ڈاکٹر مریم نعمان، گلناز وقاص اعوان،ماجد رضا بھٹہ، اعجاز اے کھوکھر، چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ارشد لطیف بٹ، چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سہیل سعید برلاس، چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیخ عبدالوحید صندل، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن یوسف حسن باجوہ، وائیس چیئرمین فیصل اکرام چودھری، چیئرمین لیدرایسوسی ایشن محمد احسان الحق، صدر سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں خلیل احمد، وقاص اکرم اعوان، حاجی آفتاب برلاس،تصور بٹ، حاجی نذیر احمد، جہانگیر باجوہ، حنیف خان، حسن علی بھٹی، ملک اشرف اعوان، اعجاز اے کھوکھر، حسن یوسف، چوہدری فیصل اکرام، غلام مصطفیٰ چوہدری، اکرام الحق، اعجاز غوری، رانا سلیمان، رانا نصیر و دیگر کو ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام معززین  کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے لیڈر ریاض الدین شیخ کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی  کے انتخابات میں یو بی جی گروپ کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ اس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون بھی کیا، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ میں یہاں خصوصی طور پر ریاض الدین شیخ کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا جن کی بے لوث اور مخلصانہ کوششوں کی بنا پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی میں نہ صرف مکمل اتحاد کی فضا موجود ہے بلکہ ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار بھی کرتی ہے، ان کے فیصلوں میں ہمیشہ ملکی بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفاد کی جھلک نظر آتی ہے، جو یقیناً کسی بھی اچھے لیڈر کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نومنتخب عہدیداران ہر لحاظ سے قابل اور باصلاحیت کاروباری شخصیات ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ انشاء اللہ نہ صرف پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے فروغ کیلئے کام کریں گے بلکہ ایف پی سی سی آئی کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار بھی ادا کریں گے، تقریب میں سیالکوٹ کے ووٹرز اور مختلف انجمنوں اور تجارتی اداروں کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 عام انتخابات 2024ء میں امن وامان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سمبڑیال چوک تا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 8کلومیٹر طویل اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے  ضلع کونسل کی زیر نگرانی منصوبے پر مجموعی طور پر 1کروڑ10لاکھ روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر سی او ضلع کونسل الفت شہزاد بھی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی 17کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے 3منزلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس سیالکوٹ کے منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز نے بتایا کہ 17 کروڑ 77لاکھ روپے کی لاگت سے ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت کی تعمیر کے منصوبے  پر 70فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار کو خصوصی خیال رکھا جائے اور ایجوکیشن کمپلیکس اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول کے مشترکہ ڈسپوزل اسٹیشن کی گنجائش میں اضافہ کیلئے ہائی پرفارمنس پمپس نصب کیا جائے تاکہ رین واٹر کا فوری اخراج ممکن ہوسکے۔ سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,



سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن بھیڈ پلی میں ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا، صدیق کے مطابق پرانی دشمنی پر ملزمان نے آکر گالی گلوچ کے دوران فائرنگ کی جس سے اس کا 35 سالہ بیٹا تعظیم اختر شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے، شدید زخمی تعظیم اختر بعد ازاں طبی امداد دیتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، پولیس کی ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری رہے۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلع سیالکوٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے آج بنیادی مرکز صحت مراد پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں 8جنوری سے پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 133بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں اور 69ٹرانزٹ/رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سے کم عمر بچے کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور ملک کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پوکیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام کے علاوہ129 یوسی مانیٹرنگ آفیسرز اور 536ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پانچ سال پولیو کی خوراکیں لینے سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 954 جھونپڑ ، خانہ بدوش اور کچی آبادیوں  میں مقیم 6ہزار 288 رجسٹرڈ بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی جگہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں تو اس کی بابت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی کنٹرول روم سیالکوٹ کے نمبر 9250011پر اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود اور وویمن میڈیکل ڈاکٹر سدرہ گیلانی بھی موجود تھی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور بی ایچ او مراد پور میں 24/7 میں  زچہ بچہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ای پی آئی پروگرام، فارمیسی اور ایم او آفس کا بھی معائنہ کیا۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ضلع سیالکوٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے آج بنیادی مرکز صحت مراد پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں 8جنوری سے پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72 ہزار 711 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی، قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2676 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 133بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں اور 69ٹرانزٹ/رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، اہم چوکوں اور بازاروں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سے کم عمر بچے کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور ملک کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پوکیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام کے علاوہ129 یوسی مانیٹرنگ آفیسرز اور 536ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پانچ سال پولیو کی خوراکیں لینے سے محروم نہ رہ جائے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 954 جھونپڑ ، خانہ بدوش اور کچی آبادیوں  میں مقیم 6ہزار 288 رجسٹرڈ بچوں کو بھی کور کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی جگہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں تو اس کی بابت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی کنٹرول روم سیالکوٹ کے نمبر 9250011پر اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود اور وویمن میڈیکل ڈاکٹر سدرہ گیلانی بھی موجود تھی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور بی ایچ او مراد پور میں 24/7 میں  زچہ بچہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ای پی آئی پروگرام، فارمیسی اور ایم او آفس کا بھی معائنہ کیا۔

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 پنجاب بار کونسل نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ کو 6 جنوری تک بیالیس لاکھ روپے فوری طور پر سیالکوٹ بار کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے احکامات دیدئیے، سابق صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن عاصم اقبال دیو ایڈووکیٹ اور سابق سیکرٹری بار منیب حسین وڑائچ ایڈووکیٹ نے درخواست دی تھی جس پر پنجاب بار کونسل نے بیالیس لاکھ روپے جمع کروانے کے احکامات جاری کئے.

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

محکمہ واپڈا گیپکو سرکل سیالکوٹ ملازمین کی کمی کی وجہ سے 24:24 گھنٹے کام لینے لگا دن رات کام کرنے کی وجہ سے ملازمین ذہنی مریض بن گئے

ملازمین کی کمی کی وجہ سے کنزیومر بھی شدید پریشان نہ تو کسی کے گھر ٹائم پر بل بھی نہی پیچ سکتا نہ کسی کی کمپلین ہوتی ہے ٹائم پر ریڈنگ بھی نہیں لی جاتی نئے میٹر بھی ٹائم پر نہیں لگ رہے محکمہ واپڈا کو چاہیے کہ اپنے ملازمین کی کمی کو پورا کرے نئی بھرتی کی اشد ضرورت ہے ملازمین کی کمی کی وجہ سے گورنمنٹ کو ماہانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کام 24 گھنٹے تنہا وہی ملازمین کی کمی کا خمیازہ بھی ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے افسران ٹائم پر کام مانگتے ہیں لیٹ ہونے کی صورت پر شو کاز نوٹس دیے جا رہے ہیں افسران کے علاوہ ملازمین ساتھ کنزیومر کا جھگڑا بی معمول بن چکا ہے محکمہ واپڈا کو چاہیے کہ فوری طور پر نئے ملازمین بھرتی کرے تاکہ کنزیومر بھی سکھ کا سانس لے سکے۔

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 سیکرٹری انرجی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ 31جنوری تک ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، 40کروڑ روپے کی لاگت سے 400بستروں پر مشتمل ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر 70فیصد سول ورک مکمل کرلیا گیا۔ یہ بات انہوں آج ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کے ہمراہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں جاری رہ ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ایکسین بلڈنگ کاشف اکرام,ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز،ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس اور پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج بھی موجود تھے۔ سیکرٹری انرجی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاؤہ دیگر مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ سیکرٹری انرجی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ہسپتال کی ری ویمپنگ کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل ڈویلپمنٹ یونٹ پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے پر دن ران کام جاری رکھیں اور ٹائم لائن کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ورک فورس کا اضافہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے سیکرٹری کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ پر جاری کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے جس میں منصوبے کی پراگرس پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 کے ایف سی سائڈ سے کینٹ میں انٹری بند کردی گئی جس سے ہزاروں شہری زلیل و خوار ہوگئے اور کاروں، موٹر سائیکلوں اور دوسری ٹرانسپورٹس پر سوار شہری دوسرے روڈز پر جانے پر مجبور ہوگئے، بھیڈ پلی پیرس روڈ اور خواجہ صفدر روڈ شدید ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے کاروں و دیگر ٹرانسپورٹس کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ڈرائیور محمد زبیر عمران کے مطابق جان بوجھ کر روڈ بند کی گئی جس سے کاروں اور دوسری ٹرانسپورٹس کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹے زلیل ہونے کے بعد متبادل راستہ اختیار کیا گیا، بھیڈ پلی کینٹ پر ٹریفک جام ہونے سے شہری سخت زلیل ہوئے، چوک علامہ اقبال، کریم پورہ، خواجہ صفدر روڈ اور پیرس روڈ بدترین ٹریفک جام کی لپیٹ میں رہیں۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

کرسچن کمیونٹی کے وکلاء نے امیدوار برائے سیکریٹری شاہد اقبال وریاہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے الیکشن برائے سال 2024-25 میں امیدوار برائے جنرل سیکریٹری شاہد اقبال وریا ہ کے اعزاز میں کرسچن لائرز ایسوسی ایشن پاکستان نے پریذیڈنٹ پرویز مٹو ایڈووکیٹ کی قیادت میں سیکریٹری البرٹ وکٹر، وائس پریذیڈنٹ عدنان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری سدھیر گل، فناس سیکریٹری زین بھٹی، پریس سیکریٹری میڈیم فرح رابرٹ گل ایڈووکیٹس و دیگر نے مشترکہ طورپر شاہد اقبال وریاہ پر اعتماد کرتے ہوئے مکمل سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کردیا۔ اس موقع پرامیدوار برائے جنرل سیکریٹری نے کرسچن لائرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہا ر جیت الیکشن کا حصہ ہے تاہم وہ کرسچن لائرز کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ منارٹی کے حقوق کیلئے وہ ہر پلیٹ فارم پر انکا بھرپور ساتھ دیں گے۔اس موقع پر چوہدری بشیر ایڈووکیٹ، طارق محمود بھلی ایڈووکیٹ، چوہدری فاروق احمد کسانہ ایڈووکیٹ، بلال حسین گوندل، چوہدری سلیم حسین باجوہ ایڈووکیٹ، سعید اے کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

شہر اقبال اور گردونواح کے علاقوں میں ٹریفک جام ہونے سے شہری زلیل وخوار ہوگئے، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ڈسٹرکٹ جیل کے باہر کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او دفاتر جانے والی روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات اور شہری پریشانی کا شکار ہوئے، چوک علامہ اقبال، دارہ آرائیاں، عالم چوک، حاجی پورہ تھانہ چوک، نیکاپورہ سمیت روڈز پر جام ٹریفک کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اور شہری زلیل ہوگئے، اگوکی، سمبڑیال، ائیرپورٹ، بیگووالہ، بمبانوالہ، ڈسکہ، ستراہ، موترہ، قلعہ قالروالہ، پسرور، بڈیانہ، گوہدپور، کوٹلی لوہاراں، ہیڈ مرالہ و دیگر علاقوں میں کاروں، بسوں، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہی۔

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ قلعہ پر کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر آفس، جناح ہال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تھانہ کوتوالی کے سامنے دو سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے عوامی تفریحی پارک کی حالت دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہوگئی اور بھارت کے خلاف ستمبر 1965ء کی جنگ میں دشمن سے چھینا جانے والا ٹینک دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہوگیا اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ متاثر ہوا، پارک کے جھولے، پانی کی موٹر و تفریحی سہولیات متاثر ہوئیں، سماجی کارکن محمد علی اکبر کے مطابق سرکاری طور پر تفریحی پارک میں بھارت سے چھینے گئے ٹینک کی طرف توجہ نہ دی گئی اور پارک کی دیکھ بھال نہیں  کی گئی، تفریحی پارک اور بھارتی ٹینک کی صفائی کی طرف کئی سالوں سے مکمل توجہ نہ دی گئی حالانکہ اہم ادارے پارک کے قریب موجود ہیں، شہریوں عرفان جان، شاہد وارث، نوید احمد اور ڈاکٹر خرم شہزاد نے تباہ شدہ ٹینک، تفریحی پارک و اہم اشیاء کی طرف توجہ نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ایجوکیشن کمپلیکس اور سٹریٹ لائٹس بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے ایجوکیشن کمپلیکس میں زیر تعمیر منصوبوں کے جائزہ کے دوران اہم معلومات حاصل کیں اور تعمیراتی افسران و عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے پوری زمہ داری سے منصوبے مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور ایجوکیشن کمپلیکس کے افسران سے تبادلہ خیال کیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے سٹریٹ لائٹس بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے بارے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل کا دورہ کرکے ان حاضری دی اور کشمیری محلہ کی اقبال منزل میں موجود تصاویر و سامان کا جائزہ لیا، انہوں نے اقبال منزل کے حوالے سے عملہ سے تفصیلات حاصل کیں اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے حوالے سے اہم معلومات درج کیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے قیام پاکستان کیلئے اہم خدمات سر انجام دیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بھرپور خدمات سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال قیام پاکستان سے قبل 21 اپریل 1938ء کو فوت ہوئے اور بعد میں 14 اگست 1947ء کو پاکستان قائم ہوا۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,

سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ

 پاکستانی پنجابی فلموں کے نامور اداکار سلطان راہی کی28ویں برسی آج9جنوری کو منائی جائے گی،سلطان محمد المعر وف سلطان راہی1938ءکو بھارت کے سہا رن پور میں پیداہوئے اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔سلطان راہی نے1971ءمیں اپنے فلمی کیر یئر کا آغاز کیا۔پنجابی فلم بشیر ا کی میا بی نے انہیں سپر سٹار بنا دیا سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضما نت بن گئی۔سلطان راہی80ءکے عشر ے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیر ورہے ہیں،سلطان راہی نے15برس تک فلمی دنیا پر راج کیا اور سات سو سے زائد فلموں میں اداکاری کر کے عالمی ریکا رڈ قائم کیا ہے جن میں پانچ سو فلموں میں انہوں نے بطور ہیر و کردارادا کیا ہے۔سلطان راہی کو9جنوری1996ءکو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

sachikhabary  sachi khabary, urdu news pakistan, urdu news, Newspaper, daily pakistan, Urdu Times, kuwait news,


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.